find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

motivational Islamic post by Shaikh Jarjis Ansari Seraji(Hafizaullah)

motivational Islamic post by Shaikh Jarjis Ansari, Daily Islamic Mesages for whatsapp, Ahle Hadees whatsapp posts, isalmic post on life

Molana jarjis phone no, jarjis ansari, maulna jarjis age, maulna jarjis family, maulna jarjjis up, jarjis ansari ka video
Maulana Jarjis Ansari islamic posts in Urdu


السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
جیسے کائینات کے نظارے ہزار رنگوں سے مزیّن ہیں !!! جیسے چمن میں بے شمار رنگ کے پیرہن ہیں !!! دلوں کو مسرور کرنے والے مناظر قسم قسم کے زمین پر بکھرے پڑے ہیں ،،،، ایسے ہی تو انسانوں کی بھی کیٹگریز ہیں ۔ میرے مولا نے تو انسان کو فطرت پر پیدا کیا تھا لیکن یہ بکھر کر فطرت سے دور جا گرا ۔۔۔۔ افتراق کا زہر آج ہرلب جسم میں اتار رہا ہے !!! جب ہی تو ہر روز کہیں انسانیت مرتی ہے تو کہیں ایمان کی موت ہوتی ہے ،،، کہیں سانسوں کا تسلسل منقطع ہوتا ہے تو کہیں ضمیر سکرات سے ہمکنار ہوتا ہے ۔ ان اموات میں آج اس لیے اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ دین کے نیم حکیم خطرہ جان بن گئے ہیں ۔ دنیا کے نظام کو کھنگالیے تو جا بجا وہ انسانیت پروری نظر آئے گی جس سے انسانیت بھی شرما جائے !!! خدا ترس لوگ غریبوں کے لیے اتنا لڑتے ہیں کہ امیر ہو جاتے ہیں ۔ انسانیت کے علمبردار جہاں فوائد دیکھتے ہیں وہاں قوائد بھول جاتے ہیں ۔ خلوص اور اچھائی کا اب الفاظوں میں ہی مظاہرہ ہوتا ہے کیونکہ نیتیں فتور کے لیے پناہ گاہیں بن گئی ہیں ۔ گمراہیت اس لیے پنپ رہی ہے کیونکہ انسان نے انسان کی عقیدت کو عقیدے میں بدل دیا ہے ۔ وقت کا مصرف ﺣﺎﺻﻞ ﺍﻭﺭ ﻻﺣﺎﺻﻞ ﮐﺎ ﻓﺮﻕ کھو بیٹھا ہے اسی لیے ﺣﺎﺻﻞ ﺑﮭﯽ ﻻﺣﺎﺻﻞ ہو جاتا ہے ،،،!!! انسان کا انسان سے کیا تعلق ہے ؟ اس کا جواب اس جملے سے بہتر کوئی جملہ نہیں کہ آج رنجشیں سنگ مرمر پر لکھی جاتی ہیں اور احسان ریت پر !!!! جسے خودغرضی کی فضاء میں بے حسی کی زہریلی ہوائیں سیکنڈوں میں اڑا دیتی ہیں کہ ذرّات اکھٹّے کرنے میں ہی گود لحد جا پہنچتے ہیں ۔
یہی زندگی ہے !!! تھی تو نہیں ہو گئی ہے ،،، پتا ہی نہیں چلتا کہ کون سا تُکّا تیر ہو جائے تو دودھ پھٹ کر کب پنیر ہو جائے ۔ اب تو چوڑے چمار کو بھی حقارت سے نہیں دیکھیے ! کیا خبر کل ملک کا وزیر ہو جائے ۔
چلیے دوستوں رخصت ہوتا ہوں ۔ اچھا لگتا ہے آپ لوگوں سے دل کے احوال شئیر کرنا ۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو زندگی کی بہترین نعمتیں عطا فرمائے اور یونہی آپ ہم ساتھ ساتھ رہیں ۔آمین ثم آمین
دعاوں میں یاد رکھیے گا ۔
محمد جرجیس انصاری/سراجی
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS