find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Showing posts with label suraj garhen aur chand gerhan kya hai???. Show all posts
Showing posts with label suraj garhen aur chand gerhan kya hai???. Show all posts

Garam Pani Pine Ke Fayde.

☑  گرم پانی خالی پیٹ پینا❗
   👇

☑  گرم پانی سے علاج آپکو یقین نہیں.آئے گا۔

☑  جاپان میں.ڈاکٹرو ں کی ایک بڑی جماعت نے یہ اتحاد کیا کہ گرم پانی سے علاج کے 100% نتایج حاصل ہوے ہیں جن میں سے چند ایک یہ ہیں

☑ شدید سر درد مائیگرین
☑ ہای بلڈ پریشر
☑ خون کی کمی
☑ جوڑوں کا درد
☑ دل کی دھڑکن کا ایک دم تیز یا آہستہ ہوجانا
☑ مرگی کاعلاج
☑ چربی، کولیسٹرول
☑ شدید کھانسی
☑ بے چینی
☑ گلو درد
☑ دمہ
☑ کالی کھانسی
☑ رگوں کی بلاکیج
☑ مثانہ پیشاب اور اس سے مربوط ساری بیماریاں
☑ معدے کا ترش ھوجانا
☑ زخم معدہ
☑ بھوک کم لگنا
☑ اور ہر بیماری جو آنکھ کان گلے سے مربوط ہے

☑ طریقہ علاج
☑ ہر روز صبح جلدی اٹھیں اور نہار منہ 160 سی سی کے تقریبا 4 گلاس پئیں۔   پانی گرم ہو لیکن اتنا نہیں کہ زبان جلادے گرم کے نزدیک ہو۔

☑ ایک احتیاط پانی پینے کے 45 منٹ تک کچھ بھی کھانا پینا نہیں۔ اور پھر ہر کھانے کے دو گھنٹے بعد تک پانی بلکل نہیں پینا۔

☑ بعض لوگ ابتداء میں 4 گلاس نہیں پی سکتے تو وہ آہستہ آہستہ اس کو 4 گلاس تک پہنچادیں۔

☑ پانی سے مختلف بیماریوں کا علاج معین مدت میں ثابت ھوچکا ہے اور وہ کچھ یوں ہیں۔

1 👈شوگر 30 دن
2 👈بی پی 30 دن
3 👈معدے کے تمام مسائل  10 دن
4 👈ہر قسم کا کینسر 9 مہینے
5 👈رگوں کی بندش 6 مہینے
6 👈کم بھوک لگنا 10 دن
7 👈مثانہ اور اس سے متعلقہ بیماریاں 10 دن
8 👈ناک کان گلا 20 دن
9 👈خواتین کی بیماریاں 15 دن
10 👈دل اور اس سے متعلق بیماریاں 30 دن
11 👈شدید سر درد مائیگرین 3 دن
12 👈خون کی کمی 30 دن
13 👈چربی. کولیسٹرول 4 مہینے
14 👈مرگی اور فالج ، ضمانت کے ساتھ،  9 ماہ لگاتار
15 👈سانس دمہ کی مشکلات 4 مہینے۔

☑ طب قدیم میں بھی گرم پانی ناشتے سے پہلے بہت فوائد کا حامل بتایا گیا ہے اور اسکی بہت تاکید ہوئی ہے۔
☑ تجربہ کر کے دیکھیں۔

*لیکن ٹھنڈاپانی*
☑ بوعلی سینا کانےکہاتھا
☑ 👈ٹھنڈا پانی اگر آپکو جوانی میں بیمار نا کرے جوانی کے بعد آپکو سخت ترین بیمار کردےگا
☑ ٹھنڈا پانی دل کی 4 رگوں کو جوڑدیتا ہے
دل کی اصلی رگ کو بھی بند کردیتا ہے ہارٹ اٹیک کا سبب بنتا ہے۔ اکثر جوانی میں ہارٹ اٹیک ٹھنڈے مشروبات سبب بنتے ہیں .
☑ ٹھنڈا پانی جگر کی نابودی کا سبب بنتا ہے چربی اس سے چپک جا تی هے..

Share:

Surah Al Maida (Aayat 32)

*🍁فہم القرآن🍁*
🖋محترم میاں محمد جمیل صاحب حفظ اللہ تعالی
پرنسپل ابوہریرہ شریعہ کالج، لاہور

📚سورة المائدۃ
آیت نمبر 32
ترجمہ اور تفسیر

أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيم.
ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ

📖مِنۡ اَجۡلِ ذٰ لِكَ ‌ ۚكَتَبۡنَا عَلٰى بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ اَنَّهٗ مَنۡ قَتَلَ نَفۡسًۢا بِغَيۡرِ نَفۡسٍ اَوۡ فَسَادٍ فِى الۡاَرۡضِ فَكَاَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيۡعًا ؕ وَمَنۡ اَحۡيَاهَا فَكَاَنَّمَاۤ اَحۡيَا النَّاسَ جَمِيۡعًا ‌ؕ وَلَـقَدۡ جَآءَتۡهُمۡ رُسُلُنَا بِالۡبَيِّنٰتِ ثُمَّ اِنَّ كَثِيۡرًا مِّنۡهُمۡ بَعۡدَ ذٰ لِكَ فِى الۡاَرۡضِ لَمُسۡرِفُوۡنَ(٣٢)

❄اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل پر لکھ دیا کہ جس نے ایک جان کو کسی جان کے بدلے کے بغیرقتل کیا یا زمین میں فساد پھیلایا تو گویا اس نے تمام لوگوں کو قتل کیا اور جس نے اسے بچایا تو گویا اس نے تمام لوگوں کو بچایا اور بلاشبہ ان کے پاس ہمارے رسول واضح دلائل لے کر آئے، پھر بیشک ان میں سے بہت سے لوگ اس کے بعد بھی زمین میں البتہ ضرورحد سے بڑھنے والے ہیں۔

*✍ربط کلام*
گذشتہ سے پیوستہ۔
عربی گرائمر میں ” مَنْ “ کا لفظ سبب کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے اس کے دو مفہوم ہیں یہ قانون روز آفرنیش سے ہی لاگو کیا گیا تھا۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ اسی وجہ سے یعنی قتل و غارت کو روکنے کے لیے ہم نے بنی اسرائیل پر یہ قانون نافذ کیا کہ اگر کسی شخص نے دوسرے کو ناحق قتل کیا تو قاتل کو اس کے بدلے میں قتل کردیا جائے۔ اور یہی سزا قتل و غارت کرنے والوں کی ہوگی۔ کیونکہ جس نے ایک جان کو قتل کیا گویا کہ وہ پوری انسانیت کا قاتل ٹھہرا۔ جس نے کسی ایک کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کا تحفظ کیا۔ دین اسلام سے بڑھ کر دنیا میں کوئی مذہب اور قانون انسان کو تحفظ نہیں دے سکتا۔ قانون سمجھانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے پے درپے انبیاء مبعوث فرمائے۔ تاکہ لوگوں کی اخلاقی تربیت فرمائیں کہ لوگ قتل و غارت اور دنگا فساد کرنے سے اجتناب کریں لیکن اس کے باوجود لوگوں کی اکثریت آپس میں زیادتی کرنے والی ہے۔
(عن عَبْدِ اللّٰہِ (رض) أَنَّ النَّبِیَّ َ قَالَ سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ وَقِتَالُہُ کُفْرٌ)[ رواہ البخاری : کتاب الایمان، باب خوف المومن من ان یحبط عملہ وہو لا یشعر ]
” حضرت عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں بلاشبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے لڑائی کرنا کفر ہے “
(عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو (رض) عَنِ النَّبِیِّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قَالَ لَزَوَال الدُّنْیَا أَہْوَنُ عِنْدَ اللَّہِ مِنْ قَتْلِ رَجُلٍ مُسْلِمٍ )
[ رواہ النسائی : باب تَعْظِیم الدَّمِ ]
” حضرت عبداللہ بن عمر و (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیان کرتے ہیں آپ نے فرمایا دنیا کا ختم ہوجانا اللہ کے ہاں ایک مسلمان کے قتل سے کم تر ہے۔ “

*✍مسائل*
١۔ ایک انسان کا قاتل ساری انسانیت کا قاتل ہے۔
٢۔ ایک انسان کی زندگی بچانے والا ساری انسانیت کی زندگی بچانے والا ہوتا ہے۔
٣۔ دلائل وبراہین کے آجانے کے بعد ظلم و زیادتی نہیں کرنا چاہیے۔

*✍تفسیر بالقرآن*
اسراف کرنے والے لوگ :
١۔ جو اسراف کرے اور اللہ کی آیات پر ایمان نہ لائے اسے سزا دی جائے گی۔ (طہ : ١٢٧)
٢۔ فصل کاٹتے وقت اس کا حق ادا کرو اور اسراف نہ کرو۔ (الانعام : ١٤٢)
٣۔ کھاؤ پیو اور اسراف نہ کرو کیونکہ اسراف کرنے والوں کو اللہ دوست نہیں رکھتا۔
(الاعراف : ٣١)
٤۔ رحمن کے بندے خرچ کرتے وقت اسراف نہیں کرتے۔ (الفرقان : ٦٧)
٥۔ اسراف نہ کرو اللہ تعالیٰ اسراف کرنے والے سے محبت نہیں کرتا۔
(الانعام : ١٤١)
٦۔ اسراف کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں۔ ( بنی اسرائیل : ٢٧)

... جاری ان شاءاللہ

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS