find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Showing posts with label saudi hukumat ki jama talashi. Show all posts
Showing posts with label saudi hukumat ki jama talashi. Show all posts

Sauher ke Huquqe.

ایک خاتون نے شیخ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ سے پوچھا کہ شیخ محترم شادی سے قبل میں نماز اور روزے کی بہت پابند تھی۔۔۔ قرآن مجید کی تلاوت کرنے میں لذت محسوس کرتی تھی لیکن اب مجھے ان چیزوں میں ایمان کی وہ حلاوت نہیں مل پاتی۔
شیخ البانی نے پوچھا: میری مسلمان بہن مجھے یہ بتاؤ اپنے خاوند کے حقوق ادا کرنے اور اس کی بات ماننے کا آپ کس قدر اہتمام کرتی ہیں؟

وہ سائلہ حیرت سے کہنے لگی : شیخ محترم! میں آپ سے قرآن کی تلاوت٬ نماز اور روزے کی پابندی اور اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کی حلاوت کے متعلق پوچھ رہی ہوں اور آپ مجھ سے میرے خاوند کے متلعق استفسار کر رہے ہیں۔

شیخ البانی رحمہ اللہ فرمانے لگے: میری بہن! بعض خواتین اس لئے ایمان کی حلاوت٬ اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کی لذت  اور عبادت کا پرلطف اثر محسوس  نہیں کر پاتیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  (ولا تَجدُ المرأة حلاوة الإيمان حتَّى تؤدِّي حقَّ زوجها) "کوئی بھی عورت اس وقت تک ایمان کی حلاوت نہیں پا سکتی جب تک وہ اپنے خاوند کے حقوق کما حقہ ادا نا کر دے" (صحیح الترغیب حدیث نمبر 1939)

عربی سے ماخوذ

Share:

Saudi Hukumat ki Jama Talasi.

*سعودی حکومت کی جامہ تلاشی*

🌲قمر فلاحی🌲
آج کل ہر کوئ سعودی اور انکے عالموں کی جامہ تلاشی کرنے میں جٹا ہے, مگر یہ حق انہیں کس نے دیا ہے اس کا جائزہ کبھی نہیں لیا جاتا. اپنا پیرہن تارتار ہے وہ تو کبھی نظر نہیں آتا مگر دوسروں کا داغدار گریباں خوب نظر آتا ہے, ہر کوئ مصلح اور دانشور کی قطار میں کھڑا ہے.
سعودی حکومت اور اسکے فیصلہ کی روشنی میں جو چلتے ہیں انہیں کوئ اعتراض نہیں ہے *مگر جو انکے مخالفین ہیں انکی زبان ہی بند نہیں ہوتی, حیرت تو اس وقت ہوتی ہے جب انکے ٹکڑوں پہ پلنے والے مولوی حضرات بھی سُر میں سُر ملاتے نظر آتے ہیں*.
سعودی اور انکے اماموں کو فلسطین اور عالم اسلام کیلئے یہ کرنا چاہئے اکثر سنا اور پڑھا جاتا ہے گویا کہ اللہ سبحانہ نے اس کام کا ٹھیکہ نعوذ باللہ سعودی حکومت کو دے رکھا ہو اور بقیہ مسلمانوں کو احتساب اور تنقید کا حق........
بھئ سعودی حکومت کے ذمہ حرمین کی حفاظت اور اسے بتوں سے پاک کرنا اور حجاج کرام کی مہمان نوازی کرنا ہے, اس میں اس حکومت نے کہاں کہاں کمی کی ہے اس پہ بولا اور لکھا جاسکتا ہے. بقیہ معاملات میں سارے مسلمان یکساں ہیں فلسطین اور قدس کی حفاظت پوری امت کا فریضہ ہے نہ کہ سعودی حکومت کا.
سعودی حکومت نے قطر سے معاشی انقطاع کیا یہ انکا ذاتی معاملہ ہے. *ہم اپنے سگے رشتہ داروں سے سالہا سال نہیں ملتے مگر کسی کو بولنے کا حق نہیں ہوتا مگر جب دوسروں کی باری آتی ہے تو ہمارا گلا سوکھ جاتا ہے یہ کیسا انصاف ہے؟*.
ناشکری اور احسان فراموشی کی حد یہ ہیکہ آج تک یہ کہیں تسلیم کرتے ہوئے نہیں پایا جاتا ہے کہ سعودی حکومت نے امت مسلمہ کیلئے کچھ کیا ہے.......
سعودی حکومت میں تیل کا خزانہ اور انکے عالموں کو حرمین کی خدمت اور امامت کا حق کیا ہماری دعاؤوں سے عطا ہوا ہے ؟ہر گز نہیں پھر انکی نعمتوں سے حسد کرنے اور جلنے سے کیا فائدہ ہے. وتعز من تشاء وتذل من تشاء بیدک الخیر
*چند  سوکلومٹر کے فاصلہ پہ گجرات جل رہا تھا اور کشمیر جل رہا ہے, قضیہ بابری مسجد کا فیصلہ التواء میں ہے ہم نے اس کے لئے کیا کیا* کتنا لکھا اور چیخا اس کا احتساب کون لیتا ہے.
*میں نے آج تک جس قدر بھی قرآن وحدیث کا مطالعہ کیا ہے اس  کی کسی آیت اور متن حدیث کا خطاب سعودی حکومت سے نہیں ہے بلکہ پوری امت سے ہے لہذا پوری امت جوابدہ ہے.*

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS