find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Showing posts with label Shirak O Biddat. Show all posts
Showing posts with label Shirak O Biddat. Show all posts

Nabi-E-Akram Sallahu Alaihe Wasallam ke wafa'at ke Bad Abu Bakr R.A. ka Khutba.

*Nabi Sallallahu Alaihi Wasallam ki wafat ke baad Hazrat Abu Bakr Razi Allahu Anhu ka khutba.

Hum se Bishr bin Muhammed ne bayan kiya, unhen Abdullah bin Mubarak ne khabar di, kaha ke mujhe Ma’mar bin Rashid aur Younus ne khabar di, unhen Zohri ne, kaha ke mujhe Abu Salamah ne khabar di ke Nabi Kareem Sallallahu Alaihi Wasallam ki zauja-e-mutahharah Aisha Razi Allahu Anha ne unhen khabar di ke*

*Jab Nabi Kareem Sallallahu Alaihi Wasallam ki wafaat ho gayi) Abu Bakr Razi Allahu Anhu apne ghar se jo Sunh me tha ghode par sawaar ho kar aaye aur utarte hi Masjid me tashreef le gaye.*

*Phir aap kisi se guftgu kiye baghair Aisha Razi Allahu Anha ke hujre me aaye (jahaan Nabi Kareem Sallallahu Alaihi Wasallam ki na’sh-e-mubaarak rakhi huvi thi) aur Nabi Kareem Sallallahu Alaihi Wasallam ki taraf gaye.*

*Nabi Kareem Sallallahu Alaihi Wasallam ko Burd-e-Hibarah (Yemen ki bani huvi dhaaridaar chaadar) se dhaank diya gaya tha.*

*Phir aap ne Nabi Kareem Sallallahu Alaihi Wasallam ka chehra-e-mubarak khola aur jhuk kar us ka bosa liya aur rone lage.*

*Aap ne kaha mere maa baap Aap par qurbaan hon aye Allah ke Nabi! Allah Ta’ala do mauten Aap par kabhi jama nahi karega. Siwa ek maut ke jo Aap ke muqaddar me thi so Aap wafaat paa chuke.*

*Abu Salamah ne kaha ke mujhe Ibne-e-Abbas Razi Allahu Anhuma ne khabar di ke Abu Bakr Razi Allahu Anhu jab bahar tashreef laaye to Umar Razi Allahu Anhu us waqt logon se kuch baaten kar rahe the.*

*Siddiq-e-Akbar Razi Allahu Anhu ne farmaaya ke baith jaao. Lekin Umar Razi Allahu Anhu nahi maane.*

*Phir dobarah aap ne baithne ke liye kaha. Lekin Umar Razi Allahu Anhu nahi maane.*

*Aakhir Abu Bakr Razi Allahu Anhu ne Kalima-e-Shahaadat padha to tamaam majma’ aap ki taraf mutawajjeh ho gaya aur Umar Razi Allahu Anhu ko chodh diya.*

*Aap ne farmaaya Amma Ba’d! Agar koi shakhs tum me se Muhammed Sallallahu Alaihi Wasallam ki ibadat karta tha to use ma’loom hona chaahiye ke Muhammed Sallallahu Alaihi Wasallam ki wafaat ho chuki aur agar koi Allah Ta’ala ki ibadat karta hai to Allah Ta’ala baaqi rahne waala hai. Kabhi woh marne waala nahi.*

*Allah paak ne farmaaya hai “Aur Muhammed sirf Allah ke Rasool hain aur bahot se Rasool is se pehle bhi guzar chuke hain” «الشَّاكِرِينَ» tak (aap ne Aayat tilaawat ki)*

*Qasam Allah ki aisa ma’loom huwa ke Abu Bakr Razi Allahu Anhu ke Aayat ki tilaawat se pehle jaise logon ko ma’loom hi na tha ke yeh Aayat bhi Allah paak ne Quran-e-Majeed me utaari hai.

*Ab tamaam Sahaba ne yeh Aayat aap se seekh li phir to har shakhs ki zabaan par yahi Aayat thi.*

*👉🏻📚 Sahih Bukhari: 1241*

*👉🏻📚 Sahih Bukhari:1242*

*Share to sadqua e Jariya

Share:

Altaaf Hussain Hali Aur Naiyyar Ludhyanwi ki Sher (Qaber aur Mazaro Pe Jane walo ke bare me kya kahe hai)


*دیکھئے الطاف حسین حالی نے کس نوع حقیقت کی عکاسی کی ہے*


*کرے غیر بُت کی پوجا تو کافر*
*جو ٹھہرائے بیٹا خدا کا تو کافر*
*جھکے آگ پر بہرِ سجدہ تو کافر*
*کواکب میں مانے کرشمہ تو کافر*
*مگر مومنوں پر کشادہ ہیں راہیں*
*پرستش کریں شوق سے جس کی چاہیں*
*نبی کو جو چاہیں خدا کر دکھائیں*
*اماموں کا رتبہ نبی سے بڑھائیں*
*مزاروں پہ دن رات نذریں چڑھائیں*
*شہیدوں سے جا جا کے مانگیں دعائیں*
*نہ توحید میں کچھ خلل اس سے آئے*
*نہ اسلام بگڑے نہ ایمان  جائے*
*وہ دیں جس سے توحید پھیلی جہاں میں*
*ہوا جلوہ گر حق زمیں و زماں میں*
*رہا شرک باقی نہ وہم و گماں میں*
*وہ بدلا گیا آکے ہندوستاں میں*
*ہمیشہ سے اسلام تھا جس پہ نازاں*
*وہ دولت بھی کھو بیٹھے آخر مسلماں*
□■□■□■□■□

        *یہ تو تھے الطاف حسین حالی صاحب  ۔۔۔۔ لیکن دیکھئے نیّر لدھیانوی ہندو نے کیا قیامت ڈھائی ہے*

*ایک ہی پربھوکی پوجا ہم اگر کرتے نہیں*

*ایک ہی در پر مگر سر آپ بھی دھرتے نہیں*

*اپنی سجدہ گاہ دیوی کا اگر استھان ہے*

*آپ کے سجدوں کا مرکز ’قبر‘ جو بے جان ہے*

*اپنے معبودوں کی گنتی ہم اگر رکھتے نہیں*

*آپ کے مشکل کشاؤں کو بھی گن سکتے نہیں*

*’’جتنے کنکر اتنے شنکر‘‘ یہ اگر مشہور ہے*

*ساری درگاہوں پہ سجدہ آپ کا دستور ہے*

*اپنے دیوی دیوتاؤں کو اگر ہے اختیار*

*آپ کے ولیوں کی طاقت کا نہیں حدوشمار*

*وقتِ مشکل ہے اگر نعرہ مرا  بجرنگ بلی*

*آپ بھی وقتِ ضرورت نعرہ زن ہیں ’یاعلی*

*لیتا ہے اوتار پربھو جبکہ اپنے دیس میں*

*آپ کہتے ہیں ’’خدا ہے مصطفٰے کے بھیس میں"*

*جس طرح ہم ہیں بجاتے مندروں میں گھنٹیاں*

*تربتوں پر آپ کو دیکھا بجاتے تالیاں*

*ہم بھجن کرتے ہیں گاکر دیوتا کی خوبیاں*

*آپ بھی قبروں پہ گاتے جھوم کر قوّالیاں*

*ہم چڑھاتے ہیں بتوں پر دودھ یا پانی کی دھار*

*آپ کو دیکھا چڑھاتے مرغ چادر، شاندار*

*بت کی پوجا ہم کریں، ہم کو ملے’’نارِ سقر*

*آپ پوجیں قبر تو کیونکر ملے جنّت میں گھر ؟*

*آپ مشرک، ہم بھی مشرک معاملہ جب صاف ہے*

*جنّتی تم،دوزخی ہم، یہ کوئی انصاف ہے*

*مورتی پتّھر کی پوجیں گر! تو ہم بدنام ہیں*

*آپ’’سنگِ نقشِ پا‘‘ پوجیں تو نیکو نام ہیں*

*کتنا ملتا جلتا اپنا آپ سے ایمان ہے*

*’آپ کہتے ہیں مگر ہم کو ’’ تو بے ایمان ہے‘*

*شرکیہ اعمال سے گر غیر مسلم ہم ہوئے*

*پھر وہی اعمال کرکے آپ کیوں مسلم ہوئے ؟*

*ہم بھی جنّت میں رہیں گے تم اگر ہو جنّتی*

*ورنہ دوزخ میں ہمارے ساتھ ہوں گے آپ بھی*

*ہے یہ نیّر کی صدا سن لو مسلماں غور سے*

*اب نہ کہنا دوزخی ہم کو کسی بھی طور سے*

\\\\\/////☆☆☆☆☆☆

Share:

Ek waswsa Shaitan Jab Har Har jagah Aakar Logon ko Bahka Sakta Hai to Nabi Sallallahu Alaihe Wassallam Har Jagah Haazir-O-Naazir Kyu nahi Ho Sakte Hai?

           *EK WASWASA : Shaytan Agar Har Jagah Aakar Logon Ko Behka Sakta Hai To Kya Nabi sallallaho Alayhi Wasallam Har Jagah Haazir O Nazir Nahi Ho Sakte❓*


*بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*


Al-jawab Tamam duniya ko behkane ke liye ek hi shaytan mutayyan nahi kiya gaya hai balke har insaan ke sath jinno mein se ek qareen ( saathi ) paida kiya jata hai jo usey zindagi bhar behkata aur gumraah karta hai .
*Abdullah bin Masood Razi Allah anhu bayan karte hain ke Rasool Allah sallallaho alaihi wasallam ne farmaya :-*
“Tum mein se har ek Aadmi ke sath uska jinn saathi muqarrar kiya gaya hai sahaba karaam ne arz Kya Aap sallallaho alaihi wasallam ke sath bhi Aye Allah ke Rasool ❓
Aapne farmaya haan mere sath bhi magar Allah ne mujhe is par madad farmai to woh musalman ho gaya pas woh mujhe neki hi ka hukum karta hai.
*( Sahih Muslim 7108 )*
Aur aisha Razi Allah anha ki rivayet mein hai ke har insaan ke sath shaytan hai. ”
*( Muslim aizan )*
*▪▫▪Quran kareem mein Allah Rab ul izzat ka irshad pak hai :*
▫▫”( qayamat ke din ) us shakhs ka saathi ( shaytan ) kahega “Aye hamare parvar-digaar maine usey sarkash nahi banaya tha balke yeh khud door ki gumraahi mein pada hua tha“
*Surah Qaaf Ayat No 27*
Shaytan Azam ( iblees ) akela yeh kaam nahi karta balke woh doosre shayateen ko us maqsad ke liye bhejta hai taake woh logon ko gumraah karen aur fitnah mein mubtila karen .
*Jabir Razi Allah anho bayan karte hain ke Rasool Allah sallallaho alaihi wasallam ne farmaya :*
“Iblees apna takht pani ke Oupar bichhata hai phir apni faujon ( shayateen ) ko hukum deta hai ke woh logon mein jaakar unhen gumraah karen aur fitnah daalen. Iblees ki is jamaat mein adna sa shaytan woh hai jo intehaa darjey ka fitnah purdaaz hota hai un mein se ek shaytan wapas Aakar iblees se kehta hai ke maine aisa aisa kaam
Kiya woh kehta hai tune kuch nahi kiya uske baad ek shaytan Aata hai aur kehta hai ke maine ek shakhs ka peecha us waqt tak nahi chhoda jab tak uske aur uski biwi ke darmiyan tafarraqa na daal diya.
*Aap sallallaho alaihi wasallam ne farmaya :*
Yeh sun kar iblees usko qareeb kar leta hai aur kehta hai ke tune bohat achcha kaam kiya .
*Aamish Rahimahullah kehte hain*
Ke mera khayaal hai ke Jabir Razi Allah anho ( hadees ke Ravi ) ne yeh alfaaz bhi kahe “ke iblees usey seene se laga leta hai.”
*( Sahih Muslim Aizan)*
Is wazahat se maloom hua ke akela iblees ( Azam ) yeh sara kaam nahi karta balke uske razakaar shaytan aur lashkar ye kaam sar-anjaam dete hain, lehaza sawal mein jo daawa kiya gaya hai woh ghalat hai.
*Raha yeh daawa ke Rasool sallallaho alaihi wasallam har jagah haazir o Nazir hain to yeh daawa bhi quran o ahadees ke sara sar khilaaf hai.*
Rasool Allah sallallaho alaihi wasallam na to Ghaib ka ilm jante the aur na hi hazir o nazir hain.
Allah Ta’ala ne Aap ko jab aur jis waqt chaha wahi ke zariye agaah farma diya aur jab tak wahi nazil na hoti to Aap us baat se bilkul be khabar rehte the .
*Allah taala ka irshad pak hai :*
▫▫”Aap ( sallallaho alaihi wasallam ) keh dejiye ke mein tum se yeh nahi kehta ke mere paas Allah ke khazane hain ( yani Allah ke khazanon ka maalik mai nahi hun ) aur na mai ghaib jaanta hun aur na mein tum se yeh kehta hun ke mai farishta hun. Mai to sirf us wahi ki ittebaa karta hun jo meri taraf ki jati hai.
*Surah Al-Anaam Ayat : 50*
Allah Ta’ala ne Aap sallallaho alaihi wasallam se ilm ghaib ki wahi farma di aur sath hi yeh bhi bayan kar diya ke Aap sirf wahi ke tabedaar rahen, wahi Aajane ke baad hi Aap ghaib ki khabren dete the.
La-ilm mazare ka Sigha hai yani mai ghaib nahi jaanta, mai ghaib nahi jaanunga ( matlab mein na to ab ghaib jaanta hun aur na aindah jaan sakoonga ) nez Allah ke khazanon ka bhi mai maalik nahi hun, mein ganj bakhsh nahi hun aur na hi mai noori ( farishta ) hun ilm Ghaib Sirf Aur Sirf khaasa Rab Aalameen hai .
*Allah taala ka farmaan hai :*
▫▫”Aap ( sallallaho alaihi wasallam ) keh dejiye ke Aasman walon aur zameen walon mein koi bhi ghaib nahi jaanta siwaye Allah Ta’ala ke aur inhen to yeh bhi maloom nahi ke woh kab uthaye jayenge.”
*Surah Namal : 65*
*❕❕Aqeedah Hazir o Nazir ke bare mein bhi chand ayaat mulahiza hon :*
▫▫”Aur jab humne Moosa ki taraf hukum bheja to tum ( toor ki ) gharb ki taraf nahi the aur na us waqiye ke dekhne walon mein the.
Lekin humne ( Moosa ke baad ) kayi ummaton ko paida kiya phir unpar muddat taweel guzar gayi aur na tum Madyan walon mein rehne wale they ke un ko hamari ayate padh padh kar sunaate the.
Haan hum hi to paighambar bhejne wale the. Aur na tum us waqt jab ke humne ( Moosa ko ) Aawaz di toor ke kinare the balke ( tumhara bheja jana ) tumahare parvar-digaar ki Rehmat hai Taake tum unn logon ko jin ke paas tum se pehle koi hidaayat karne wala nahi Aaya hidaayat karo taake woh naseehat pakden.
*Surah Qasas Ayat :44-46*
Aap Allah Ta’ala ke sachhey Nabi hain is liye Allah Ta’ala ney guzishta ke waqiyaat Aap ko ba-zariya wahi bata diye hain warna un waqiyaat ke zahoor ke waqt Aap un maqamaat par mojood nahi the.
Aur Allah Ta’ala aisa na karega Inn me Aap Ke Hote hue inko Azaab de aur Allah inko azaab na dega is halat me ke wo istighfaar bhi karte hon.
*Surah Anfaal : 33*
Maloom hua ke Nabi sallallaho alaihi wasallam ki maujoodgi ki wajah se logon par azaab nahi Aa sakta. Ab chunke Aap maujood nahi hain is liye tarah tarah ke Azaab nazil Aa rahe Hain.
▫▫Jab tum inme ho aur inke liye namaz khadi karo………..
*Surah Nisa : 102*
is Aayaat se maloom hua ke Nabi sallallaho alaihi wasallam jab maujood hon to Aap hi logon Ko Namaz padhayenge aur ab chunke Aap maujood nahi hain is liye doosre imam logon ko Namaz padha rahe Hain.
*is silsila mein mazeed hawalaat ke liye mulaheza farmayen,*
*Surah Yousuf Ayat 102,*
*Hood Ayat 49,*
*Al Imran Ayat 44,*
Waghera agar Rasool Allah sallallaho alaihi wasallam ko haazir o nazir maan liya jaye to phir meraaj aur hijrat ke tamam waqiyat baatil qarar paate hain.
Meraaj mein Nabi sallallaho alaihi wasallam Macca se baytul muqdas tashreef le gaye ( dekhiye Surah Bani israeel Aayat 1 ) aur Phir Aap Zameen Se Aasman aur sidratul muntaha tak tashreef le Gaye.
*( Dekhiye Surah Najam ayaat 13 – 18 )*
Yani jab Aap masjid aqsa tashreef le Gaye to Phir Aap Macca Mein maujood na they aur jab Aap Aasmano par tashreef le gaye to zameen par maujood na they isi tarah jab Aap madinah tashreef le gaye to Aap Macca mein mojood na they halaan ki mushrikeen Macca Aap ko sargarmi se talaash kar rahe they.
To maloom hua ke hazir o nazir ka aqeedah ahel islam ka nahi balke chaudhween sadi ke mushrikeen ka ijaad kardah hai.
*( ⚠Tanbeeh :* Shaytan mardood ke ilm waghairah ka zikar, Nabi sallallaho alaihi wasallam ke sath karna Aap sallallaho alaihi wasallam ki Gustaakhi hai.

          Allah Ta’ala apne pyare Nabi sallallaho alaihi wasallam Ki Gustaakhi Se Har Musalman Ko Bachaaye. Ameeen )


〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
Share:

Allah ke Siwa Gaib ka ilm kisi ko Nahi Hai.

*Assalamu Alaikum Wa Rehmatullahi Wa Barakatahu*

________________________

                *Baatil Aqide Ka Radd  Ghaib Allah ke siwa koi Nahi Jaanta*

________________________
* ḀḧḀDḕḕS *
*بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيم​*
*حدثنا خالد بن مخلد ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا سليمان بن بلال ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثني عبد الله بن دينار ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن ابن عمر ـ رضى الله عنهما ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ‏  ‏ مفاتيح الغيب خمس لا يعلمها إلا الله ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ لا يعلم ما تغيض الأرحام إلا الله ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ ولا يعلم ما في غد إلا الله ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ ولا يعلم متى يأتي المطر أحد إلا الله ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ ولا تدري نفس بأى أرض تموت إلا الله ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ ولا يعلم متى تقوم الساعة إلا الله*
 *Abdullah bin Umar Razi Allahu Anhu se rivayat hai ki*
 *Rasool Allah Sallallahu Alaihi Wasallam  ne farmaya*
 *Ghaib ki Kunjiyan 5 hain jise ALLAH subhanahu ke siwa koi nahi janta*
 *1.ALLAH ke siwa Koi Nahi Jaanta ki Maa ke raham (womb) me kya hai*
 *2.ALLAH ke siwa Kisi ko nahi malum ki kal kya hone wala hai*
 *3.ALLAH ke siwa koi nahi janta ki Baarish kab aayegi*
 *4.ALLAH ke siwa koi nahi janta ki use maut kaha aayegi*
 *5.ALLAH ke siwa koi nahi janta ki Qayamat kab aayegi*
 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”غیب کی پانچ کنجیاں ہیں، جنہیں اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا۔ اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا کہ رحم مادر میں کیا ہے، اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہو گا، اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا کہ بارش کب آئے گی، اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا کہ کس جگہ کوئی مرے گا اور اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ قیامت کب قائم ہو گی۔*
 *Sahih Bukhari, Vol 8, 7379,*
* ḀḶ QṳRḀṆ *
*بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيم​*
‏  ‏‏
*وَ عِنۡدَہٗ مَفَاتِحُ الۡغَیۡبِ لَا  یَعۡلَمُہَاۤ  اِلَّا ہُوَ ؕ وَ یَعۡلَمُ مَا فِی الۡبَرِّ  وَ الۡبَحۡرِ ؕ وَ مَا تَسۡقُطُ مِنۡ وَّرَقَۃٍ  اِلَّا یَعۡلَمُہَا وَ لَا حَبَّۃٍ  فِیۡ ظُلُمٰتِ الۡاَرۡضِ وَ لَا رَطۡبٍ وَّ لَا یَابِسٍ  اِلَّا فِیۡ  کِتٰبٍ مُّبِیۡنٍ*
 *Aur Allah Ta"ala hi ke paas hain ghaib ki kunjiyan (khazane) in ko koi nahi janta ba-juz Allah ke*
 *Aur woh tamam cheezon ko janta hai jo kuch khushki me hain aur jo kuch daryaon me hain aur koi patta nahi girta magar woh is ko bhi janta hai*
 *Aur koi dana zamin ke tareek hisson me nahi padta aur na koi tarr aur na koi khush cheez girti hai magar yeh sab kitab-e-mubeen me hain*
 *اور اسی کے پاس ہیں کنجیاں غیب کی انہیں وہی جانتا ہے (ف۱۲۹) اور جانتا ہے جو کچھ خشکی اور تری میں ہے، اور جو پتّا گرتا ہے وہ اسے جانتا ہے اور کوئی دانہ نہیں زمین کی اندھیریوں میں اور نہ کوئی تر اور نہ خشک جو ایک روشن کتاب میں لکھا نہ ہو*
 *Al Quran Surah Anaam 6. Aayat 59,*
________________________


Share:

Rasool Allah SalAllahu Alaihe Wassallam ke Marj Ul Maut ka waqya.

حدیث قرطاس
ایک تحقیقی جائزہ
علامہ غلام مصطفی ظہیر امن پوری حفظہ اللہ


رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مرض الموت کا واقعہ ہے ،صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم آپ کے پاس جمع تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،لکھنے کے لئے لائیں میں تحریر کیے دیتا ہوںتا کہ آپ کو یاد رہے،حاضرین میں سے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے دل میں خیال آیا کہ پیغمبرصلی اللہ علیہ وسلم شدیدبیمار ہیں ،تکلیف بڑھ گئی ہے ، ایسے عالم یہ زحمت کیوں اٹھائیں؟وحی الٰہی تو آپ پہنچا چکے ہیں اوردین مکمل ہو چکا ہے ،اس خیال کا اظہار دوسرے صحابہ سے کیا،کہا آپ تکلیف میں ہیں ، حَسْبُنَا کِتَابُ اللّٰہِ ''ہمیں قرآن و سنت ہی کافی ہے۔''سیدنا عمررضی اللہ عنہ کی بات پر حاضرین میں اختلا ف ہو جاتا ہے،بعض صحابہ آپ کی موافقت کرتے ہیں ،بعض مخالفت ،کاغذ قلم دے دیا جائے ،رہنے دیجئے،دے دیا جائے ،رہنے دیجئے تکرار کی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے۔
سیدنا عمرکی رائے سے اختلاف کرنے والے کہنے لگے،اَہَجَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم،کیوں نہیں دیتے آپ کی گفتگو کسی مریض کی طرح بے معنی تو ہر گز نہیں،اتنے میں نبی کریم کی آواز آتی ہے کاغذ قلم رہنے دیجئے،آپ یہاں سے اٹھ جائیں،مجھے تنہا ئی چاہیے۔تفصیل ملاحظہ ہو۔
سیّدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
لَمَّا حُضِرَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ، وَفِی البَیْتِ رِجَالٌ فِیہِمْ عُمَرُ بْنُ الخَطَّابِ، قَالَ: ہَلُمَّ أَکْتُبْ لَکُمْ کِتَابًا لَنْ تَضِلُّوا بَعْدَہُ ، قَالَ عُمَرُ: إِنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ غَلَبَہُ الْوَجَعُ وَعِنْدَکُمُ القُرْآنُ فَحَسْبُنَا کِتَابُ اللّٰہِ، وَاخْتَلَفَ أَہْلُ البَیْتِ وَاخْتَصَمُوا، فَمِنْہُمْ مَنْ یَقُولُ: قَرِّبُوا یَکْتُبْ لَکُمْ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کِتَابًا لَنْ تَضِلُّوا بَعْدَہُ، وَمِنْہُمْ مَنْ یَقُولُ مَا قَالَ عُمَرُ، فَلَمَّا أَکْثَرُوا اللَّغَطَ وَالِاخْتِلاَفَ عِنْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قُومُوا عَنِّی .
''نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا وقت ہوا تو اس وقت گھرمیں کچھ صحابہ موجودتھے ، ایک سیّدنا عمر بن خطاب بھی تھے ، آپ نے فرمایا: قلم کاغذ لائیں ،میں تحریر کر دوں ، جس کے بعد آپ ہر گز نہ بھولوگے ۔ سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تکلیف میں ہیں اور قرآن موجود ہے ، لہٰذا ہمیں قرآن و حدیث ہی کافی ہے ۔ گھر میں موجود صحابہ نے اس میں اختلاف کیا اور بحث مباحثہ ہونے لگا ، کچھ کہہ رہے تھے کہ (قلم کاغذ)دیں ، آپ تحریر فرما دیں ،جس کے بعد آپ ہر گز نہیں بھولیں گے ،کچھ کہہ رہے تھے،رہنے دیجئے آپ تکلیف میں ہیں۔اختلاف شدت اختیار کر گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:میرے پاس سے اُٹھ جائیں۔ ''
(صحیح البخاری :7366، صحیح مسلم :1637)
2 ایک روایت ہے :
ائْتُونِی بِالْکَتِفِ وَالدَّوَاۃِ أَوِ اللَّوْحِ وَالدَّوَاۃِ - أَکْتُبْ لَکُمْ کِتَابًا لَنْ تَضِلُّوا بَعْدَہُ أَبَدًا ، فَقَالُوا: إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَہْجُرُ .
'' ہڈی اوردوات یا تختی اوردوات لائیں ،میں تحریر کر دیتا ہوںتاکہ اس کے بعد آپ نہ بھولیں ،صحابہ نے کہا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مرض موت میں تکلیف کی شدت سے تو ہر گز نہیں کہہ رہے۔''
(صحیح البخاری :4431، صحیح مسلم :1637)
3 سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں انہوں نے سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جمعرات کا دن کتنا پریشان کن تھا،آپ روتے ہوئے فرما رہے تھے:
اشتد برسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وجعہ، فقال: ائتونی أکتب لکم کتابا لن تضلوا بعدہ أبدا، فتنازعوا ولا ینبغی عند نبی تنازع، فقالوا: ما شأنہ، أہجر استفہموہ؟ فذہبوا یردون علیہ، فقال: دعونی، فالذی أنا فیہ خیر مما تدعونی إلیہ .
''نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پرمرض موت کی تکلیف شدت اختیار کر گئی تھی،آپ نے فرمایا:میرے پاس کچھ لاؤ میں تحریر کر دیتا ہوں ،جس کے بعد کبھی نہیں بھولو گے،صحابہ نے آپس میں اختلاف کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں باہمی اختلاف مناسب نہیں تھا،صحابہ کہنے لگے ؛آپ کو کیا معاملہ درپیش ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بات شدت تکلیف کی بنا پر تو ہر گز نہیں ہے،اس بات کو کیوں نہیں سمجھتے،صحابہ آپ کو باربار لکھنے کا کہہ رہے تھے،تو فرمایا؛''مجھے میرے حال پر چھوڑ دیں ،آپ جو مجھے لکھنے کا کہہ رہے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ نہ لکھنا ہی بہتر ہے۔''
(صحیح البخاري : 4431، صحیح مسلم : 1637)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مرض موت میں شدت تکلیف سیدنا عمررضی اللہ عنہ کی طرح سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بھی بیان کر رہے ہیں،اسی بنا پر سیدنا عمر نے اجتہادا کہہ دیا تھاکہ ہمارے لئے قرآن و حدیث کافی ہے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمررضی اللہ عنہ کی رائے کو درست سمجھا تب ہی صحابہ کے اصرار کے با وجود نہیں لکھا۔
لفظ ہَجَرَ کی تحقیق :
ہَجَرَ کا مطلب ہے ''شدت بخار میں بے معنی گفتگو ۔''صحابہ کرام نے اس کی انکار و نفی کی ہے،اَہَجَرَ میںہمزہ استفہام انکاری کاہے،ہَجَرَ فعل ماضی ہے بعض روایات میں بغیر ہمزہ کے ہَجَرَ اور یَہْجُرُ کے الفاظ ہیں،یہاں بھی ہمزہ محذوف ہے ،کلام عرب میں اس طرح کے محذوفات عام ہیں۔
حدیث میںفَقَالُوْا مَالَہ، اَہَجَرَ جمع کا صیغہ صراحت کرتا ہے کہ یہ الفاظ سیدنا عمررضی اللہ عنہ کے نہیں بل کہ دوسرے صحابہ کے ہیں جو آپ رضی اللہ عنہ سے اختلاف کر رہے تھے، ان کا منشا یہ تھاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم شدت بخار کی حالت میں بے معنی گفتگو نہیں بل کہ شعور و احساس کے ساتھ کلام فرما رہے ہیں، لہٰذا اس حدیث میں سیدنا عمررضی اللہ عنہ کی تنقیص کا کوئی پہلو نہیں بل کہ یہ حدیث ان کی عظمت کا استعارہ ہے،کیوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی موافقت فرمائی اور لکھنے کا ارادہ ترک کر دیا، صحیح بخاری(114)کے الفاظ ہیں:
قوموا عنی، ولا ینبغی عندی التنازع
''یہاں سے اٹھ جائیں ،میری موجودگی میں اختلاف مناسب نہیں۔''
صحیح بخاری (4431)صحیح مسلم (1637)میں ہے،نبیصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
دعونی، فالذی أنا فیہ خیر مما تدعونی إلیہ .
''مجھے میرے حال پر چھوڑ دیں ،میں سمجھتا ہوںنہ لکھنا ہی بہتر ہے۔''
موافقات عمربن خطاب رضی اللہ عنہ :
قرآن و حدیث میں موافقات عمررضی اللہ عنہ کی بہت ساری مثالیں موجود ہیں،بیسیوں مقامات ہیں ،جہاں سیدنا عمررضی اللہ عنہ رائے دیتے ہیں اور اسے شریعت کا درجہ مل جاتا ہے،سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا واقعہ یاد ہو گا،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مجلس میں تشریف فرما تھے کہ اچانک اٹھ کر چلے گئے ،کافی دیر تک واپس نہ آئے تو صحابہ کو پریشانی لاحق ہوئی کہ کوئی آپ کو نقصان نہ پہنچا ئے،چنانچہ وہ آپ کو ڈھونڈنے کے لئے نکلے،سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے آپ کوڈھونڈ لیا ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ میں تھے ،آپ نے اپنا جوتا انہیں دیااور ساتھ پیغام دیا کہ جو بھی کلمہ گو راستے میں ملے اسے جنت کی بشارت دیں ،سیدنا ابو ہریرہ نکلے سب سے پہلے جناب فاروق اعظم رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی ،انہیں جنت کی خوش خبری سنائی تو انہوں نے سیدنا ابو ہریرہ کو زور سے ہاتھ مارا وہ زمین پر گر گئے اور رسول اللہ کی طرف بھاگے ،سیدنا عمربھی ان کے پیچھے ہو لئے، سیدنا ابو رہریرہ نے نبی کریم سے شکایت کی تو آپ نے سیدنا عمر سے پوچھا :
یَا عُمَرُ، مَا حَمَلَکَ عَلَی مَا فَعَلْتَ؟ قَالَ: یَا رَسُولَ اللہِ، بِأَبِی أَنْتَ، وَأُمِّی، أَبَعَثْتَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ بِنَعْلَیْکَ، مَنْ لَقِیَ یَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ مُسْتَیْقِنًا بِہَا قَلْبُہُ بَشَّرَہُ بِالْجَنَّۃِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَلَا تَفْعَلْ، فَإِنِّی أَخْشَی أَنْ یَتَّکِلَ النَّاسُ عَلَیْہَا، فَخَلِّہِمْ یَعْمَلُونَ، قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: فَخَلِّہِمْ .
''عمر !ایسا کیوں کیا؟کہا آقا میرے ماں باپ آپ پہ قربان ،کیا آپ نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ پیغام دے کر بھیجا تھا کہ جو کلمہ گو ملے اسے جنت کی خوش خبری دو۔؟فرمایا ،جی ہاں! تو سیدنا عمرکہنے لگے کہ آقا ایسا نہ کیجئے،مجھے ڈر ہے کہ لوگ اسی پر تکیہ کر لیں گے،ایسے ہی چلنے دیںتا کہ یہ لوگ عمل کرتے رہیں،تو نبی کریم نے فرمایا: ایسے ہی چلنے دیں۔''
(صحیح مسلم : ح ،31 )
دیکھئے ،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام رساں کو مارا بھی ہے،مگر جب اپنا موقف سامنے رکھا تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلم ان سے موافقت کر لیتے ہیں، جب کہ حدیث قرطاس میں تو سیدنا عمرصحابہ کے سامنے اپنا خیال ظاہر کر رہے ہیں کہ نبی شدید تکلیف میں ہیں لہذا آپ کو یہ زحمت نہیں دینی چاہئے، بعض صحابہ اختلاف کرتے ہیں بعض اتفاق، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمروغیرہ کی موافقت کر دی جیسا کہ حدیث سے عیاں ہے۔ ،اللہ تعالی نے سیدنا عمررضی اللہ عنہ کو فہم ثاقب اور بصیرت تامہ سے نوازا تھا،آپ
نے یہ بات اپنے اجتہاد سے کہی تھی ساتھ دلیل بھی دی۔حافظ نووی a(631۔676ھ)لکھتے ہیں؛
وَأَمَّا کَلَامُ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَدِ اتَّفَقَ الْعُلَمَاء ُ الْمُتَکَلِّمُونَ فِی شَرْحِ الْحَدِیثِ عَلَی أَنَّہُ مِنْ دَلَائِلِ فِقْہِ عُمَرَ وَفَضَائِلِہِ وَدَقِیقِ نَظَرِہِ .
''شارحین حدیث اس بات پر متفق ہیں کہ یہ حدیث سیدنا عمررضی اللہ عنہ کی بصیرت،فقاہت دین اور دقت نظری پر دلالت کناں ہے۔''(شرح صحیح مسلم : 90/11 )
کیا اختلاف صحابہ خلافت لکھنے میں مانع ہوا؟
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے:
إِنَّ الرَّزِیَّۃَ کُلَّ الرَّزِیَّۃِ مَا حَالَ بَیْنَ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَبَیْنَ أَنْ یَکْتُبَ لَہُمْ ذٰلِکَ الکِتَابَ مِنَ اخْتِلاَفِہِمْ وَلَغَطِہِمْ .
''بہت بڑی مصیبت تب واقع ہوئی جب صحابہ میں اختلاف اور شورہوا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لکھنے کا ارادہ ترک کر دیا۔''(صحیح البخاری :7366، صحیح مسلم :1637)
یہ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی اجتہادی خطا ہے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لکھنے کا ارادہ صحابہ کے اختلاف کی وجہ سے نہیں بل کہ خود ہی ترک کر دیاتھا،اس سے چند دن پہلے بھی ایسا ہی واقعہ پیش آچکا تھا آپ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ ابوبکر اورعبد الرحمن بن ابی بکر کو بلائیں میں خلافت کا لکھ دیتا ہوں ،پھرارادہ ترک کر دیا فرمایا :
وَیَأْبَی اللّٰہُ وَالْمُوْمِنُونَ إِلَّا أَبَا بَکْرٍ .
''خلافت کے لئے ابوبکر کے علاوہ نام آئے گا تواللہ تعالیٰ اور مومن انکار کردیں گے۔''
(مسند الامام أحمد :144/6، صحیح مسلم :2387)
یہاں تو صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ،سیدہ عائشہ ہیں ،لکھنے سے روکنے والا کوئی نہیں مگر آپ ارادہ ترک کر رہے ہیں،کیوں؟جس بنا پر یہاں ارادہ ترک کیااسی بنا پر اس موقعہ پر بھی ترک کر دیا۔
شیخ الاسلام ابن تیمیہ لکھتے ہیں:

''اس میں تواختلاف ہی نہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لکھنے کا ارادہ اپنے اختیار سے ترک کیا،اگر آپ لکھنا چاہتے تو کس کی مجال تھی کہ آپ کو روکے۔''
(منہاج السنۃ النبویۃ فی نقض کلام الشیعۃ والقدریۃ : 317/6 )
نیز فرماتے ہیں:
''کسی صحیح حدیث میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خلافت بلا فصل پر نص موجود نہیں ،جب کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خلافت پر صحیح ثابت نصوص موجود ہیں، شیعہ کا دعوی ہے کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلم علیرضی اللہ عنہ کی خلافت بلا فصل پر قطعی نص قائم کر چکے تھے،اگر ایسا ہی تھا تو لکھنے کی ضرورت کیا تھی؟شیعہ جو سن کر نہیں مان رہے ،لکھا ہوا مان لیتے؟
(منہاج السنۃ النبویۃ فی نقض کلام الشیعۃ والقدریۃ :318/6 )
عبد اللہ بن عباس مصیبت کسے کہتے ہیں ؟
ابن عباس رضی اللہ عنہ خلافت صدیق اکبررضی اللہ عنہ میں شک و انکارکو بڑی مصیبت قرار دے رہے ہیں ،کہ اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تحریر فرما دیتے توگمراہ اور ظالم لوگوں کے لئے انکار کی کوئی گنجائش باقی نہ رہتی۔
شیخ الاسلام ابن تیمیہ فرماتے ہیں:
''سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے کلام سے ظاہر ہے کہ وہ خلافت صدیق رضی اللہ عنہ میں شک و انکار کو بڑی مصیبت اور ہلاکت قرار دے رہے ہیں،کیوں کہ اگرخلافت لکھی ہوئی ہوتی توشک دور ہو جاتا،جو سیدنا ابو بکرکی خلافت کو حق سمجھتا ہے ،اس کے لئے کوئی مصیبت نہیں۔''
(منہاج السنۃ النبویۃ فی نقض کلام الشیعۃ والقدریۃ : 25/6 )
سیدنا عبد اللہ بن عباس یہ بات اس وقت فرمایا کرتے تھے جب شیعہ جیسے گمراہ جنم لے چکے تھے،تو آپ خلافت صدیق کے انکار کو امت کی بربادی قرار دے رہے ہیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خلافت علی رضی اللہ عنہ لکھنا چاہتے تھے؟
بعض کہتے ہیں کہ سیّدنا علی رضی اللہ عنہ خلافت وامامت کے اوّل حقدار تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کی خلافت وامامت لکھ کر دینا چاہتے تھے ، لیکن سیّدنا عمروغیرہ نے لکھنے نہیں دی ،ہم کہتے ہیں کہ آپ اس حدیث کابغور مطالعہ کریں، اس میں کہیں ذکر نہیں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کی خلافت وامامت لکھنا چاہتے تھے حافظ ابنِ کثیرلکھتے ہیں :
''اس حدیث سے اہلِ بدعت ، شیعہ وغیرہ کے بعض کندذہن لوگوں نے وہم کھایا ہے ۔ ان میں سے ہرشخص یہ دعویٰ کرتا ہے کہ آپ ہمارا مدعا لکھنا چاہتے تھے ، یہ لوگ متشابہ کو لیتے ہیں اور محکم کو چھوڑ تے ہیں،جبکہ اہل سنت محکم کو لیتے اور متشابہ کو چھوڑتے ہیں، راسخ علماکا یہی طریقہ ہے ، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ، یہاںاکثر لوگ گمراہ ہو گئے ہیں ۔ اہل سنت کا تو مذہب ہی حق کی پیروی ہے ، حق ہی ان کا دائرہ کا ر ہے،نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلم جو لکھنے کا ارادہ فرما رہے تھے ، صحیح احادیث میں اس کی وضاحت آگئی ہے ۔'' (البدایۃوالنہایۃ :227/5۔228)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لکھنا کیا چاہتے تھے؟
سوال ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قلم کاغذ کیوں منگوایا،کیا لکھنے کا ارادہ رکھتے تھے ؟یقینا خلافت ابوبکرلکھنے کا ارادہ تھا، صحیح احادیث حقیقت آشکارا کرتی ہیں :
حدیث نمبر1:
سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:
لَمَّا کَانَ وَجَعُ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الَّذِی قُبِضَ فِیہِ، قَالَ: ادْعُوا لِی أَبَا بَکْرٍ وَابْنَہُ، فَلْیَکْتُبْ لِکَیْلَا یَطْمَعَ فِی أَمْرِ أَبِی بَکْرٍ طَامِعٌ، وَلَا یَتَمَنَّی مُتَمَنٍّ ، ثُمَّ قَالَ: یَأْبَی اللّٰہُ ذٰلِکَ وَالْمُسْلِمُونَ مَرَّتَیْنِ۔۔۔۔۔۔،قَالَتْ عَائِشَۃُ: فَأَبَی اللّٰہُ وَالْمُسْلِمُونَ .
''نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مرض الموت میں فرمایا: ابوبکر اور ان کے فرزندعبدالرحمن کو بلائیں، وہ لکھ لیں تاکہ ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خلافت پرکوئی حریص نہ رہے، پھر دو مرتبہ فرمایا ،اللہ تعالیٰ اور مسلمان کسی دوسرے کی خلافت تسلیم نہیں کریںگے۔۔۔۔۔۔ سیّدہ عائشہ فرماتی ہیں:چنانچہ اللہ تعالیٰ اور مسلمانوں نے میرے باپ کے علاوہ کسی کو تسلیم نہیں کیا ۔''
(مسند الامام أحمد :106/6،وسندہ، حسنٌ )
حدیث نمبر2
سیّدہ عائشہ بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مرض الموت میں فرمایاتھا :
أُدْعِی لِی أَبَا بَکْرٍ، أَبَاکِ، وَأَخَاکِ، حَتَّی أَکْتُبَ کِتَابًا، فَإِنِّی أَخَافُ أَنْ یَتَمَنَّی مُتَمَنٍّ وَیَقُولُ قَائِلٌ: أَنَا أَوْلَی، وَیَأْبَی اللّٰہُ وَالْمُوْمِنُونَ إِلَّا أَبَا بَکْرٍ .
'' اپنے والدابوبکر اور بھائی عبدالرحمن کو بلائیں تاکہ میں تحریر کردوں ،میں خطرہ محسوس کرتا ہوں کہ کوئی خلافت کا متمنی کہے کہ میں زیادہ حق دار ہوں ، حالانکہ اللہ تعالیٰ اور مومن ابوبکر کے علاوہ انکار کردیں گے۔''(مسند الامام أحمد :144/6، صحیح مسلم :2387)
حدیث نمبر3:
سیّدہ عائشہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مرض الموت میں فرمایا:
لَقَدْ ہَمَمْتُ أَوْ أَرَدْتُ أَنْ أُرْسِلَ إِلَی أَبِی بَکْرٍ وَابْنِہٖ فَأَعْہَدَ، أَنْ یَقُولَ: القَائِلُونَ أَوْ یَتَمَنَّی المُتَمَنُّونَ ـ
''میں نے ارادہ کیا ہے کہ ابوبکر اور آپ کے فرزندعبد الرحمن کی طرف پیغام بھیجوں ، اور (خلافت کی)وصیت کردوں ، تاکہ کوئی خلافت کا دعوی کر ے نہ تمنا ۔''(صحیح البخاری:7217)
یہ احادیث واضح پتادے رہی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیّدنا ابوبکررضی اللہ عنہ کی خلافت لکھنے کا ارادہ فرمایا تھا ، پھر ترک کردیا ، اس لیے کہ جب خلافت کے لیے سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے علاوہ نام آئے گا تو اللہ تعالیٰ اور مومن انکار کردیں گے اور ایسا ہی ہوا۔
دین کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالیٰ نے لے رکھا ہے ۔یہ کیسے ممکن ہے کہ خلافت وامامت اللہ کی طرف سے منصوص ہو ، سیّدنا علی رضی اللہ عنہ اس کے اوّل حقدار ہوں، پوری کی پوری امت اس کے خلاف متفق ہوجائے ،عقل کیا کہتی ہے ؟ اس پر سہاگہ یہ کہ سیّدناعلی نے اپنی پوری زندگی اس بات کا کبھی اظہار نہیں کیا کہ میں خلیفہ بلافصل ہوں ، لیکن مجھے میرے حق سے محروم کردیا گیا ہے ۔ کوئی دلیل ہے جو پیش کی جاسکے ؟ مان لیا جائے کہ سیّدنا علی نے اپنے حق کے لیے اعلانِ جنگ نہیں کیا ، امت کو ایک نئی آزمائش میں مبتلا نہیں کرنا چاہتے تھے ، لیکن اپنے دور ِ خلافت میں اس بات کے اظہار میں کیا رکاوٹ تھی ؟راوی قصہ سیّدنا عبداللہ بن عباس جنہوں نے پریشانی کا اظہار بھی کیا ہے ، ان سے بھی یہ کہنا ثابت نہیں کہ سیّدنا علیرضی اللہ عنہ سے زیادتی ہوئی ہے یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی خلافت لکھنا چاہتے تھے ، لیکن لکھ نہ سکے وغیرہ۔نیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لکھ نہیں سکے تھے توفرماہی دیتے کہ میرے بعد علی خلیفہ بلافصل ہیں کچھ مانع تھا ؟بلکہ سیّدنا عبداللہ بن عباس،سیّدنا عمرکی فضیلت کے معترف تھے اور آپ کی خلافت کو برحق تسلیم کرتے تھے ۔فرماتے ہیں:
دَخَلْتُ عَلَی عُمَرَ حِینَ طُعِنَ فَقُلْتُ: أَبْشِرْ بِالْجَنَّۃِ یَا أَمِیرَ الْمُوْمِنِینَ، أَسْلَمْتَ حِینَ کَفَرَ النَّاسُ، وَجَاہَدْتَ مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِینَ خَذَلَہُ النَّاسُ، وَقُبِضَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ عَنْکَ رَاضٍ، وَلَمْ یَخْتَلِفْ فِی خِلَافِتِکَ اثْنَانِ، وَقُتِلْتَ شَہِیدًا ۔۔۔
'' سیّدناعمررضی اللہ عنہ زخمی ہوئے تو میں نے ان کے پاس آکرکہا:امیرالمومنین! جنت مبارک ہو!جب لوگوں نے اسلام کاانکار کیا تو آپ نے قبول کیا ، آپ نے اس وقت نبی کریم کا ساتھ دیا جب لوگوں نے آپ کوبے یار و مدد گا رچھوڑ دیا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے رخصت ہوتے وقت آپ سے راضی تھے ۔ آپ کی خلافت میںدوانسانوںنے بھی اختلاف نہیں کیا اور اب آپ منصب شہادت پر فائز ہونے والے ہیں۔''
(المستدرک للحاکم :92/3، وصححہ ابن حبان :6891، وسندہ، صحیحٌ)
نیز دیکھیں:(صحیح البخاری:3692)
کیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ وصی رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں؟
اس بات کا اشارہ تک نہیں ملتا کہ سیّدناعلی خودکو خلافت کا زیادہ حقدارسمجھتے ہوں یا آپ نے فرمایا ہو کہ میں وصی رسول ہوں ، بلکہ معاملہ اس کے برعکس ہے۔
1 سیّدنا عبداللہ بن عباس بیان کرتے ہیں:
'' سیّدنا علی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہاں سے واپس آئے، یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مرض موت کا واقعہ ہے ،صحابہ کرام نے پوچھا:ابو الحسن!رسول اللہ کی طبیعت کیسی ہے؟ کہا:الحمد اللہ!کافی بہتر ہے، پھر سیّدنا عباس بن عبدالمطلب نے سیّدنا علی کا ہاتھ تھام کر فرمایا:اللہ کی قسم!تین دن بعد آپ محکوم ہو جائیں گے،اللہ کی قسم!مجھے آثار نظر آرہے ہیں کہ نبی کریم اس مرض سے جانبرنہیں ہو سکیں گے،مجھے خوب شناخت ہے کہ وفات کے وقت بنی عبد المطلب کے چہرے کیسے ہو تے ہیں،ہمیں آپ کے پاس چلنا چاہیے اور پوچھنا چاہئے کہ خلافت کسے ملے گی؟ اگر ہم اس کے مستحق ہیں تو ہمیں معلوم ہو جائے ، اگر کوئی دوسرا ہے تو بھی پتا چل جائے اور اس کے بارے میں ہمیں وصیت فرما دیں، سیّدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا:اللہ کی قسم!اب اگر پوچھا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انکار کر دیا تولوگ ہمیں کبھی خلافت نہیں دیں گے، میں تونہیں پوچھوں گا۔ ''
(صحیح البخاری :4447)
2 سیّدناابوجحیفہ کہتے ہیں کہ میں نے سیّدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا:
''کیا آپ کے پاس کو ئی خاص تحریر ہے ؟ فرمایا ، نہیں ، صرف کتاب اللہ کا فہم اور یہ صحیفہ ہے ۔ میں نے پوچھا: اس صحیفہ میں کیا ہے ؟ فرمایا:دیت ، قیدیوں کی آزادی اور یہ کہ مسلمان کو کافر کے بدلے قتل نہ کیا جائے(کے مسائل ہیں)۔''
(صحیح البخاری :111)
ثابت ہوا کہ سیّدنا علی وصی رسول نہیں تھے ، نہ ہی خودکو خلیفہ بلافصل سمجھتے تھے ، بلکہ آپ نے سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر خلافت وامامت کی بیعت کررکھی تھی ۔
شیخ الاسلام ابن تیمیہa(م:٧٢٨ھ)لکھتے ہیں:
''جویہ سمجھتاہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خلافت علیرضی اللہ عنہ لکھنا چاہتے تھے، سنی وشیعہ علما کے ہاں بالاتفاق گمراہ ہے ۔اہل سنت سیّدنا ابوبکررضی اللہ عنہ کی تفضیل وتقدیم پر متفق ہیں، جبکہ شیعہ کا نظریہ ہے کہ سیّدنا علیرضی اللہ عنہ ہی امامت کے مستحق تھے ، وہ کہتے ہیں کہ ان کی امامت پر نص جلی ہے ،چنانچہ کسی تحریر کی ضرورت ہی نہ تھی۔ ''
(منہاج السنۃ النبویۃ فی نقض کلام الشیعۃ والقدریۃ :135/3)
نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلم نے لکھنے کا ارادہ اپنے اختیار سے ترک کیا تھا نہ کہ سیّدنا عمررضی اللہ عنہ وغیرہ کی وجہ سے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کفار کے روکنے سے تبلیغِ دین سے نہ رکے ، توصحابہ کے روکنے سے کیسے رُک سکتے تھے؟ بھلا صحابہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تبلیغِ دین سے کیوں روکتے؟ وہ توآپ کے معاون ومددگار تھے ۔
ع دل صاحب ادراک سے انصاف طلب ہے۔
حَسْبُنَا کِتَابُ اللّٰہِ ؟
قول عمرحَسْبُنَا کِتَابُ اللّٰہِ میں کتاب اللہ سے مراد حکم اللہ ہے،وہ احکام الہٰی جو قرآن و حدیث کی صورت میں لکھے جا چکے ہیں، قرآن کے ذکر سے حدیث پر التزامی دلالت ہو ہی جاتی ہے، سیدنا عمرکو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حالت پر ترس آیا تب یہ بات کہہ دی چوں کہ آپ کا مرض موت شدت اختیا ر کر چکا تھا، آپ کے مد نظر یہ بات تھی کہ دین کی تکمیل ہو گئی ہے(الْیَوْمَ أَکْمَلْتُ لَکُمْ دِینَکُمْ )''آج ہم نے تمہارا دین مکمل کر دیا۔''نازل ہو چکی ہے،قرآن کریم میں (مَا فَرَّطْنَا فِی الْکِتَابِ مِنْ شَیْء ٍ )''ہم نے کتا ب میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔'' اور (تِبْیَانًا لِکُلِّ شَیْء ٍ )''قرآن میں ہر چیز کا بیان ہے۔''جیسے فرامین الہٰیہ موجود ہیں،قرآن کا بیان حدیث کی صورت میں موجود ہے،تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو لکھنے کی تکلیف دینا مناسب نہیں،بس اتنی سی بات تھی،جسے یار لوگوں نے افسانہ بنا دیا ،ویسے جو قرآن و حدیث کو محرف و مبدل سمجھتے ہیں انہیں فرمان عمرحَسْبُنَا کِتَابُ اللّٰہِ کیسے ہضم ہو سکتا ہے؟
حافظ ذہبی رحمہ اللہ(٦٧٣۔٧٤٨ھ)لکھتے ہیں:
وَإِنَّمَا أَرَادَ عُمَرُ التَّخْفِیفَ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، حِینَ رَآہُ شَدِیدَ الْوَجَعِ، لِعِلْمِہِ أَنَّ اللَّہَ قَدْ أَکْمَلَ دِینَنَا، وَلَوْ کَانَ ذَلِکَ الْکِتَابُ وَاجِبًا لَکَتَبَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَہُمْ، وَلَمَا أَخَلَّ بِہِ .
''سیدنا عمررضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سخت تکلیف میں دیکھا اسی لیے تخفیف کا ارادہ فرمایا کہ آپ جانتے تھے دین مکمل ہو چکاہے،خلافت تحریر کرنا واجب ہوتی تو نبی کریم صلی الہ علیہ وسلم اسے ضرور لکھ دیتے،کبھی ترک نہ کرتے۔''
(تاریخ الاسلام:813/1،ت:بشار سیر اعلام النبلائ338/2)
تنبیہ :
اگر کوئی بد باطن یہ کہے کہ اس دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خلافت علی لکھنا چاہتے تھے،جوصحابہ کی وجہ سے نہ لکھ سکے ،تو اس کی بات صریح باطل ہے،اس موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین وصیتیں فرمائی تھیں،خلافت علی بلا فصل کے بارے میں لکھ نہیں سکے تھے تو بیان کر دیتے ،پھریہ واقعہ جمعرات کا ہے،جب کہ نبی کریم کی وفات سوموار کو ہوئی،یعنی اس واقعہ کے تین دن بعد تک زندہ رہے خلافت علی کیوں نہ لکھ دی یا کم از کم وصیت ہی فرما دیتے۔
الحاصل :
سیدنا علی رضی اللہ عنہ مسلمانوں کے چوتھے برحق خلیفہ ہیں،اس پر امت محمدیہ کا اجماع ہے۔خلفائے راشدین کی ترتیب اس دور میں زبان زد عام تھی،کسی کو انکار تھا نہ اشتباہ ،بل کہ خوئے تسلم و رضا تھی،جب شیعہ جیسے گمراہ اور اہل ہوا جنم لیتے ہیں تو اپنے ساتھ خلافت صدیق و فاروق پر سوالات اٹھانے کی بدعت لاتے ہیں،اس گمراہ کن نظریے پر دلائل تراشے جاتے ہیں ،قرآن و حدیث میں معنوی تحریف کا فتنہ سر اٹھاتا ہے،آل یہود کا اخاذ ذہن اس حقیقت سے واقف تھا کہ اسلام اور مسلمان کے درمیان سے اصحاب محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ گرا دیا جائے تو اسلام کی عمارت دھڑام سے زمین پر آ گرے گی،اسی لئے اس ذہن کو عام کیا گیا کہ نعوذ با للہ صحابہ کرام yنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد گمراہ ہو گئے تھے ،صحابہ کے خلاف بد چلن لو گوں کی بد زبانی اسی ذہنیت کا شاخسانہ ہے،اس کے لئے کیا کیا بہانے تراشے جاتے ہیں ،آپ حدیث قرطاس سے اندازہ لگا لیجئے ،جو سیدنا عمرکی عظمت و جلالت پردال ہے ،مگر اسے افسانہ بنا دیا گیا ،اس کی بنیاد پر سیدنا عمرکے خلاف زبان درازی کی مشق جاری رہتی ہے اور کوشش رہتی ہے کہ اسلام سے اہل اسلام کو دورکر دیا جائے ،نہ رہے بانس نہ بجے بانسری ،خدا غارت کرے کس درجہ ظالم ہیں یہ لوگ۔مگر ان کی تما م کوششیں بے سود ہیں،اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جانثار اہل سنت ابھی زندہ ہیں۔حافظ احمد بن عمر بن ابراہیم قرطبی کا قولِ فیصل ملاحظہ ہو:
''شیعہ اور رافضیوں نے بہت سی باطل اور جھوٹی احادیث بیان کی ہیں اور اس قسم کی نصوص گھڑ لی ہیں ،جن میں بیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو خلیفہ نامزد کیا تھااوران کے متعلق دعوی کیا کہ یہ درجہ تواتر کو پہنچی ہیں۔یہ سب جھوٹ کا مرکب ہے ۔ اگر اس بارے میں کوئی بات بھی صحیح ہوتی یا سقیفہ والے دن صحابہ کرام کے ہاں معروف ہوتی تووہ اس کو ذکر کرتے اوروہ علی کی طرف رجوع کرتے اور سیدناعلی رضی اللہ عنہ اسے اپنی دلیل کے طور پر پیش کرتے ، نیز ان کے لیے اس طرح کی بات سے خاموش ہوجانا کسی طرح جائز نہ ہوتا ،کیونکہ یہ اللہ ، اس کے رسول اور خود سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور تمام مسلمانوں کا حق تھا ۔پھر سیدنا علی کی عظمت ِ علم اور دین میں پختگی بھی معلوم ہے اور آپ کی شجاعت بھی اس بات کی متقاضی تھی کہ آپ اللہ کے دین کے بارے میں کسی سے نہ ڈرتے ، جیسا کہ وہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے نہیں ڈرے تھے ، نیز اہلِ شام سے بھی نہیں ڈرتے تھے ، جب انہوں نے آپ کی مخالفت کی تھی ۔ پھر جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کیاگیا تو مسلمانوں نے اپنے اجتہاد سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنالیا تھا ، آپ نے خود اور نہ ہی کسی صحابی نے اس بارے میں کوئی نص ذکر کی ۔ چنانچہ قطعی طور پر معلوم ہوگیا ہے کہ اس دعویٰ کا مدعی جھوٹا ہے ۔وما التّوفیق إلّا من عند اللّٰہ۔''
(المفہم لما اشکل من تلخیص صحیح مسلم :557/4)
سیدنا علی کی طرف منسوب کتاب نہج البلاغۃ(ص:٣٦٦،٣٦٧)میں لکھا ہے:
''میری بیعت ان لوگوں نے کی ہے، جنہوں نے سیدنا ابوبکر،سیدنا عمر اور سیدنا عثمان کی بیعت کی تھی،جس کے متعلق حاضر شخص من مانی نہیں کر سکتا اور غائب رد نہیں کر سکتا،مجلس شوریٰ صرف مہاجرین و انصار پر مشتمل ہے،اگر وہ کسی کی امامت پراتفاق کر لیں تو اس میں اللہ تعالیٰ کی رضامندی شامل ہے،اگر کوئی شخص کسی طعن اور بدعت کی بنیاد پر خروج کرنا چاہے تو اسے واپس پلٹایا جائے گا،اگر نہ مانے تو قتل کیا جائے گا،کیونکہ وہ مسلمانوں کے راستے سے انحراف کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کو اسی طرف پھیر دے گا جس کی طرف وہ پھرنا چاہتا ہے۔''​


Share:

Shiyon ki AhleBait Se Mohabbat Aur Maatam ki Haqeeqat.


*شیعوں کی اھلبیت سے محبت اور ماتم کی حقیقت کتب شیعہ کے آئینے میں*

🔹ماتم کی ابتداء اور اسلام میں کا اس کا شرعی حکم

مصیبت پر صبر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اپنی مصیبت یا مصائب اہل بیت کو یاد کرکے ماتم کرنا
یعنی ہائے ہائے، واویلا کرنا، چہرے یا سینے پر طمانچے مارنا، کپڑے پھاڑنا، بدن کو زخمی کرنا، نوحہ و جزع فزع کرنا،

یہ باتیں خلاف صبر اور ناجائز و حرام ہیں۔

جب خود بخود دل پر رقت طاری ہوکر آنکھوں سے آنسو بہہ نکلیں اور گریہ آ جائے تو یہ رونا نہ صرف جائز بلکہ موجب رحمت و ثواب ہوگا۔

🔹ﷲ تعالیٰ فرماتا ہے۔
ولا تقولوا لمن یقتل فی سبیل ﷲ اموات بل احیاء ولٰکن لا تشعرون

ترجمہ: اور جو خدا کی راہ میں مارے جائیں، انہیں مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں ہاں تمہیں خبر نہیں (سورۃ البقرہ آیت 154)

ماتم تو ہے ہی حرام، تین دن سے زیادہ سوگ کی بھی اجازت نہیں ہے

🔹ام حبیبہ رضی اﷲ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول ﷲ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا۔

جو عورت ﷲ اور آخرت پر ایمان لائی ہو، اس کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ تین دن سے زیادہ سوگ کرے۔ البتہ اپنے خاوند کی (موت پر) چار ماہ دس دن سوگ کرے

(بخاری حدیث 299، الکتاب الجنائز، مسلم، حدیث 935، مشکوٰۃ حدیث 3471 کتاب الجنائز)

🔹امام جعفر صادق رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں:

لیس لاحد ان یعداً اکثر من ثلاثۃ ایام الا المراۃ علی زوجہا حتی تنقضی عدتہا

کسی مسلمان کو کسی کی موت پر تین دن سے زیادہ سوگ کرنا سوائے عورت کے کہ وہ عدت کے ختم ہونے تک اپنے خاوند کی موت پر سوگ کرسکتی ہے
(من لا یحضرہ الفقیہ ج 1)

اس حدیث سے ان لوگوں کو عبرت حاصل کرنی چاہئے جو ہر سال امام حسین رضی ﷲ عنہ کا سوگ مناتے ہیں اور دس دن سینہ کوبی کرتی ہیں۔

چارپائی پر نہیں سوتے، اچھا لباس نہیں پہنتے اور کالے کپڑے پہنتے ہیں۔ ہاں ایصال ثواب کرنا ان کی یاد منانا اور ذکر اذکار جائز ہے، یہ سوگ نہیں ہے۔

مسلمانوں کا شرف یہ ہے کہ صابر اور شاکر ہو
خیال و فعل میں حق ہی کا شاغل اور ذاکر ہو

🔹عبداﷲ بن عباس رضی ﷲ عنہما بیان کرتے ہیں کہ زینب بنت رسول ﷲ ﷺ فوت ہوئیں تو عورتیں رونے لگیں تو عمر رضی ﷲ عنہ نے انہیں کوڑے سے مارنے کا ارادہ کیا تو انہیں حضور ﷺ نے اپنے ہاتھ سے ہٹایا اور فرمایا:

اے عمر چھوڑو بھی پھر فرمایا:

اے عورتوں شیطانی آواز سے پرہیز کرنا پھر فرمایا:
مہما یکن من القلب والعین فمن اﷲ عزوجل ومن الرحمۃ ومہما کان من الید واللسان فمن الشیطان

جس غم کا اظہار آنکھ اور دل سے ہو، وہ اﷲ کی طرف سے ہے اور رحمت ہے اور جو ہاتھ اور زبان سے ہو، وہ شیطان کی طرف سے ہے

(مشکوٰۃ کتاب الجنائز باب البکاء علی المیت 1748) احمد حدیث 3093

🔹عبدﷲ بن مسعود رضی ﷲ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا:

لیس منا من ضرب الخد وشق الحیوب ودعا بدعوی الجاہلیۃ

وہ ہم میں سے نہیں جو منہ پیٹے، گریبان پھاڑے اور ایام جاہلیت کی طرح چیخ و پکار کرے

(بخاری حدیث 1297، مسلم حدیث 103، مشکوٰۃ حدیث 1725، کتاب الجنائز باب البکائ)(دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

یعنی میت وغیرہ پر منہ پیٹنے، کپڑے پھاڑنے، رب تعالیٰ کی شکایت، بے صبر کی بکواس کرنے والی ہماری جماعت یا ہمارے طریقہ والوں سے نہیں ہے۔ یہ کام حرام ہیں۔ ان کا کرنے والا سخت مجرم۔

یہ عام میت کا حکم ہے لیکن  شہید تو بحکم قرآن زندہ ہیں، انہیں پیٹنا تو اور زیادہ جہالت ہے۔

🔹ابو مالک اشعری رضی ﷲ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا:
میری امت میں زمانہ جاہلیت کی چار چیزیں ہیں جن کولوگ نہیں چھوڑیں گے، حسب و نسب پر فخر کرنا، دوسرے شخص کو نسب کا طعنہ دینا، ستاروں کو بارش کا سبب جاننا اور نوحہ کرنا اور نوحہ کرنے والی اگر مرنے سے پہلے توبہ نہ کرے تو اسے قیامت کے دن گندھک اور جرب کی قمیص پہنائی جائے گی
(مسلم حدیث 934، مشکوٰۃ حدیث 1727، کتاب الجنائز باب البکاء) (شیعوں کی معتبر کتاب، حیات القلوب، ملا باقر مجلسی جلد 2، ص 677)

میت کے سچے اوصاف بیان کرنا ندبہ ہے اور اس کے جھوٹے بیان کرنا نوحہ ہے۔

ندبہ جائز ہے نوحہ حرام ہے۔ گندھک میں آگ بہت جلد لگتی ہے اور سخت گرم بھی ہوتی ہے اور جرب وہ کپڑا ہے جو سخت خارش میں پہنایا جاتا ہے۔

معلوم ہوتا ہے نائحہ پر اس دن خارش کا عذاب مسلط ہوگا کیونکہ وہ نوحہ کرکے لوگوں کے دل مجروح کرتی تھی تو قیامت کے دن اسے خارش سے زخمی کیا جائے گا
(مراۃ جلد 2، ص 503)

🔹دو کفریہ کام
ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا:

اثنتان فی الناس ہما بہم کفر: الطعن فی النسب والنیاحۃ علی المیت

لوگوں میں دو خصلتیں ایسی ہیں جن کی وجہ سے وہ کفر میں مبتلا ہیں، کسی کے نسب میں طعن کرنا اور میت پر نوحہ کرنا
(مسلم حدیث 67، کتاب الایمان)

اس حدیث میں میت پر نوحہ کرنے کو کفر قرار دیا گیا ہے اور اس کی توجیہ یہ ہے کہ حلال سمجھ کر میت پر نوحہ کرنا کفر ہے اور اگر اس کام کو برا سمجھ کر کیا جائے تو یہ حرام ہے۔

🔹دو ملعون آوازیں

انس رضی اﷲ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا:

صوتان ملعونان فی الدنیا والاخرۃ مزمار عند نعمۃ ورنۃ عند مصیبۃ

دو آوازوں پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی ہے۔ نعمت کے وقت گانا بجانا اور مصیبت کیوقت چلا کر آواز بلند کرنا یعنی نوحہ اور ماتم وغیرہ

(بزار حدیث 795، ترغیب امام منذری کتاب الجنائز حدیث 5179)

🔹ابو ہریرہ رضی ﷲ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا: نوحہ کرنے والی عورتوں کی جہنم میں دو صفیں بنائی جائیں گی۔ ایک صف ان کے دائیں طرف اور ایک صف ان کے بائیں طرف تو وہ عورتیں دوزخیوں پر کتوں کی طرح بھونکیں گی
(طبرانی فی الاوسط ترغیب امام منذری کتاب الجنائز حدیث 5182)

🔹ماتم کی ابتداء کس نے کی تھی؟

سب سے پہلے ابلیس نے ماتم کیا تھا: علامہ شفیع بن صالح شیعی عالم لکھتے ہیں کہ شیطان کو بہشت سے نکالا گیا تو اس نے نوحہ (ماتم) کیا۔

حدیث پاک میں ہے کہ غناء ابلیس کا نوحہ ہے۔ یہ ماتم اس نے بہشت کی جدائی میں کیا۔

اور رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا: ماتم کرنے والا کل قیامت کے دن کتے کی طرح آئے گا اور آپ نے یہ بھی فرمایا: کہ ماتم اور مرثیہ خوانی زنا کا منتر ہے۔ (شیعہ کی معتبر کتاب مجمع المعارف حاشیہ حلیۃ المتقین، ص 142، ص 162، اور حرمت غنا مطبوعہ تہران طبع جدید)

🔹امام حسین رضی اﷲ عنہ کا پہلا باقاعدہ ماتم کوفہ میں آپ کے قاتلوں نے کیا
(جلاء الیون ص 424-426 مطبوعہ ایران)

🔹پھر دمشق میں یزید نے اپنے گھر کی عورتوں سے تین روزہ ماتم کرایا
(جلاء العیون ص 445 مطبوعہ ایران)

🔹ابن زیاد نے آپ کے سر مبارک کو کوفہ کے بازاروں میں پھرایا۔ کوفہ کے شیعوں نے رو رو کر کہرام برپا کردیا۔ شیعوں کی اپنی کتابوں میں لکھا ہے کہ کوفہ والوں کو روتا دیکھ کر سیدنا امام زین العابدین نے فرمایا:

ان ہولاء یبکون علینا فمن قتلنا غیرہم
یہ سب خود ہی ہمارے قاتل ہیں اور خود ہی ہم پر رو رہے ہیں ۔
(احتجاج طبرسی، جلد 2، ص 29)

🔹سیدہ طاہرہ زینب نے فرمایا: کہ تم لوگ میرے بھائی کو روتے ہو؟ ایسا ہی سہی۔ روتے رہو، تمہیں روتے رہنے کی کھلی چھٹی ہے۔ کثرت سے رونا اور کم ہنسنا۔ یقینا تم رو کر اپنا کانا پن چھپا رہے ہو۔ جبکہ یہ بے عزتی تمہارا مقدر بن چکی ہے۔ تم آخری نبی کے لخت جگر کے قتل کا داغ آنسوئوں سے کیسے دھو سکتے ہو جو رسالت کا خزانہ ہے اور جنتی نوجوانوں کا سردار ہے
(احتجاج طبرسی ج 2، ص 30)

🔹اسی طرح شیعہ کی کتاب مجالس المومنین میں لکھا ہے کہ کوفہ کے لوگ شیعہ تھے (مجالس المومنین ج 1، ص 56)

🔹کیا شیعوں نے امام حسین کو چھوڑ دیا تھا؟

امام حسین رضی ﷲ عنہ نے اپنے ساتھیوں کو جمع کرکے فرمایا: کہ مجھے خبر ملی ہے کہ مسلم بن عقیل کو شہید کردیا گیا ہے اور شیعوں نے ہماری مدد سے ہاتھ اٹھا لیا ہے جو چاہتا ہے ہم سے الگ ہو جائے، اس پر کوئی اعتراض نہیں
(جلاء العیون ص 421، مصنفہ ملا باقر مجلسی، منتہی الاعمال مصنفہ شیخ عباس قمی ص 238)

مذکورہ بالا خطبہ سے معلوم ہو گیا کہ قاتلان حسین شیعہ تھے اور یہی وجہ ہے کہ علمائے شیعہ نے خود اس بات کو تسلیم کیا ہے۔

🔹 ملا خلیل قدوینی لکھتا ہے: ان کے (یعنی شہدائے کربلا کے) قتل ہونے کا باعث شیعہ امامیہ کا قصور ہے تقیہ سے
(صافی شرح اصول کافی)

🔹کیا امام حسین رضی اﷲ عنہ کے قاتل شیعہ تھے؟

ملا باقر مجلسی 150 خطوط کا مضمون بایں الفاظ تحریر کرتا ہے۔

ایں عریضہ ایست بخدمت جناب حسین بن علی از شیعان وفدویان و مخلصان آنحضرت)

ترجمہ: یہ عریضہ شیعوں فدیوں اور مخلصوں کی طرف سے بخدمت امام حسین بن علی رضی ﷲ عنہا

(جلاء العیون ص 358)

ان تمام بیانات سے معلوم ہوا کہ امام حسین کے قاتل بھی شیعہ تھے اور ماتم کی ابتداء کرنے والے بھی شیعہ تھے اور ان ماتم کرنے والوں میں یزید بھی شامل تھا۔

اب اگر امام حسین کے غم میں رونے یا ماتم کرنے سے بخشش ہو جاتی ہے تو بخشش کا سرٹیفکیٹ کوفیوں کو بھی مل جائے گا اور یزیدیوں کو بھی مل جائے گا۔

بارہ اماموں کے عہد تک موجودہ طرز ماتم کا یہ انداز روئے زمین پر کہیں موجود نہ تھا۔ چوتھی صدی ہجری 352ھ میں المطیع ﷲ عباسی حکمران کے ایک مشہور امیر معزالدولہ نے یہ طریق ماتم و بدعات عاشورہ ایجاد کیں۔

اور دس محرم کو بازار بند کرکے ماتم کرنے اور منہ پر طمانچے مارنے کا حکم دیا اور شیعہ کی خواتین کو چہرہ پر کالک ملنے، سینہ کوبی اور نوحہ کرنے کا حکم دیا۔

اہل سنت ان کو منع کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے، اس لئے کہ حکمران شیعہ تھا۔
(شیعوں کی کتاب منتہی الاعمال، ج 1، ص 452، اور اہلسنت کی کتاب، البدایہ والنہایہ، ج 11، ص 243، تاریخ الخلفاء ص 378)

🔹بے صبری کا انجام کیا ہوتا ہے؟
کتب شیعہ کی روشنی میں بیان کریں

علی رضی ﷲ عنہ نے فرمایا:
ینزل الصبر علی قدر المصیبۃ ومن ضرب یدہ علی فخذیہ عند مصیبۃ حبط عملہ

صبر کا نزول مصیبت کی مقدار پر ہوتا ہے (یعنی جتنی بڑی مصیبت اتنا بڑا صبر درکار ہوتا ہے) جس نے بوقت مصیبت اپنے رانوں پر ہاتھ مارے تو اس کے تمام اچھے اعمال ضائع ہوگئے (شیعوں کی معتبر کتاب، نہج البلاغہ، ص 495، باب المختار من حکم امیر المومنین حکم 144) (شرح نہج البلاغہ لابن میثم ج 5، ص 588)

🔹بے صبر کے پاس ایمان نہیں
امام زین العابدین رضی اﷲ عنہ نے فرمایا
الصبر من الایمان بمنزلۃ الراس من الحسد ولاایمان لمن لا صبر لہ
صبر کا مقام ایمان میں ایسا ہے جیسا کہ سر کا آدمی کے جسم میں، اس کے پاس ایمان نہیں جس کے ہاں صبر نہیں ۔
(جامع الاخبار مصنفہ شیخ صدوق، ص 132 الفصل 71، فی الصبر)

🔹فرمان امام جعفر صادق رضی ﷲ عنہ
الصبر من الایمان بمنزلۃ الراس من الحسد فاذا ذہب الراس ذہب الجسد کذالک اذا ذہب الصبر ذہب الایمان

صبر کا ایمان سے ایسا تعلق ہے جیسا کہ جسم انسانی کے ساتھ سر کا، جب سر نہ رہے، جسم نہیں رہتا، اسی طرح جب صبر نہ رہے، ایمان نہیں رہتا
(اصول کافی جلد 2، ص 87، کتاب الایمان والکفر باب الصبر)

🔹عن ابی عبداﷲ علیہ السلام قال قال رسول ﷲ ﷺ ضرب المسلم یدہ علی فخذہ عند المصیبۃ احباط لاجرہ

🔹امام جعفر صادق رضی ﷲ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا: مصیبت کے وقت مسلمان کا اپنے ہاتھ رانوں پر مارنا اس کے اجر وثواب کو ضائع کر دیتا ہے۔ یعنی ماتم سے نیکیاں برباد ہوتی ہیں
(فروع کافی جلد سوم، کتاب الجنائز باب الصبر والجزع)

🔹کیا پیغمبر، امام یا شہید کا ماتم کرنا جائز ہے؟
جواب: کسی کا بھی ماتم جائز نہیں۔
نبی کریم ﷺ نے اپنی لخت جگر سیَّدہ فاطمہ رضی اﷲ عنہا کو فرمایا۔

اذا انامت فلا تخمشی علی وجہا ولاتنشری علی شعراً ولا تنادی بالویل والعویل ولاتقیمی علی نائحۃ
بیٹی جب میں انتقال کرجائوں تو میری وفات پر اپنا منہ نہ پیٹنا، اپنے بال نہ کھولنا اور ویل عویل نہ کرنا اور نہ ہی مجھ پر نوحہ کرنا
(فروع کافی، جلد 5، ص 527، کتاب النکاح باب صفۃ مبایعۃ النبی ﷺ، حیات القلوب، ج 2،ص 687، جلاء العیون ص 65)

🔹نبی کریم ﷺ کی وفات پر سیَّدنا علی رضی ﷲ عنہ نے عرض کیا

لو لا انک امرت بالصبر ونہیت عن الجزع لانفدنا علیک ماء الشئون

یا رسول ﷲ! اگر آپ نے ہمیں صبر کا حکم نہ دیا ہوتا اور ماتم کرنے سے منع نہ کیا ہوتا تو ہم آپ کا ماتم کر کے آنکھوں اور دماغ کا پانی خشک کر دیتے۔ (شرح نہج البلاغہ لابن میثم شیعہ، ج 4، ص 409، مطبوعہ قدیم ایران)

🔹کربلا میں امام حسین رضی ﷲ عنہ کی اپنی بہن کو وصیت

یا اختاہ اتقی ﷲ وتعزی بعزاء ﷲ واعلمی ان اہل الارض یموتون واہل السماء لایبقون جدی خیر منی وابی خیر منی وامی خیر منی واخی خیر منی ولی ولکل مسلم برسول ﷲ ﷺ اسوۃ فعزاً مابہذا ونحوہ وقال لہا یا اخیۃ انی اقسمت علیک فابری قسمی لاتشقی علی جیباً ولا تخمشی علی وجہا ولاتدعی علی بالویل والثبور اذا اناہلکت

امام حسین رضی اﷲ عنہ نے کربلا میں اپنی بہن سیدہ زینب کو وصیت کی فرمایا۔

اے پیاری بہن! ﷲ سے ڈرنا اور ﷲ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق تعزیت کرنا، خوب سمجھ لو۔ تمام اہل زمین مرجائیں گے اہل آسمان باقی نہ رہیں گے، میرے نانا، میرے بابا، میری والدہ اور میرے بھائی سب مجھ سے بہتر تھے۔ میرے اور ہر مسلمان کے لئے رسول ﷲ ﷺ کی زندگی اورآپ کی ہدایات بہترین نمونہ ہیں۔ تو انہی کے طریقہ کے مطابق تعزیت کرنا اور فرمایا: اے ماں جائی میں تجھے قسم دلاتا ہوں۔ میری قسم کی لاج رکھتے ہوئے اسے پورا کر دکھانا۔ میرے مرنے پر اپنا گریبان نہ پھاڑنا اور میری موت پر اپنے چہرہ کو نہ خراشنا اور نہ ہی ہلاکت اور بربادی کے الفاظ بولنا۔
(الارشاد للشیخ مفید ص 232، فی مکالمۃ الحسین مع اختہ زینب، اعلام الوریٰ ص 236 امر الامام اختہ زینب بالصبر، جلاء العیون جلد 2، ص 553 فارسی مطبوعہ کتاب فروشے اسلامیہ ایران، اخبار ماتم ص 399)

🔹ملا باقر مجلسی لکھتے ہیں: کہ امام حسین نے میدان کربلا میں جانے سے پہلے اپنی بہن زینب کو وصیت فرمائی،

اے میری معزز! بہن میں آپ کو قسم دیتا ہوں کہ جب میں اہل جفا کی تلوار سے عالم بقاء میں رحلت کرجائوں تو گریبان چاک نہ کرنا، چہرے پر خراشیں نہ ڈالنا اور واویلا نہ کرنا

(جلاء العیون جلد 2، ص 553، فارسی مطبوعہ کتاب فروشے اسلامیہ ایران) (دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

شاعر نے امام حسین رضی ﷲ عنہ کی وصیت کو اپنے انداز میں پیش کیا

ﷲ کو سونپا تمہیں اے زینب و کلثوم
لگ جائو گلے تم سے بچھڑتا ہے یہ مظلوم

اب جاتے ہی خنجر سے کٹے گا میرا یہ حلقوم
ہے صبر کا اماں کے طریقہ تمہیں معلوم

مجبور ہیں ناچار ہیں مرضی خدا سے
بھائی تو نہیں جی اٹھنے کا فریاد وبکاء سے

جس وقت مجھے ذبح کرے فرقہ ناری
رونا نہ آئے نہ آواز تمہاری

بے صبروں کا شیوہ ہے بہت گریہ و زاری
جو کرتے ہیں صبر ان کی خدا کرتا ہے یاری

ہو لاکھ ستم رکھیو نظر اپنے خدا پر
اس ظلم کا انصاف ہے اب روز جزاء پر

🔹قبر میں ماتمی کا انجام کیا ہو گا؟

قبر میں ماتمی کا منہ قبلہ کی سمت سے پھیر دیا جائے گا:

🔹ایک روایت میں ہے رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا: کہ سات آدمیوں کا قبر میں منہ قبلہ کی طرف سے پھیر دیا جاتا ہے۔

(۱) شراب بیچنے والا

(۲) شراب لگاتار پینے والا

(۳) ناحق گواہی دینے والا

(۴) جوا باز

(۵) سود خور

(۶) والدین کا نافرمان

(۷) ماتم کرنے والا
(شیعہ کی معتبر کتاب، مجمع المعارف حاشیہ برحلیۃ المتقین ص 168، درحرمت غنا مطبوعہ تہران طبع جدید)

🔹گانا گانے والے اور مرثیہ خواں کو قبر سےاندھا اور گونگا کر کے اٹھایا جائے گا

🔹رسول ﷲ ﷺ سے منقول ہے کہ غنا کرنے والا اور مرثیہ خواں کو قبر سے زانی کی طرح اندھا اور گونگا کر کے اٹھایا جائے گا۔

اور کوئی گانے والا جب مرثیہ خوانی کے لئے آواز بلند کرتا ہے تو ﷲ تعالیٰ دو شیطان اس کی طرف بھیج دیتا ہے جو اس کے کندھے پر سوار ہوجاتے ہیں۔ وہ دونوں اپنے پائوں کی ایڑھیاں اس کی چھاتی اور پشت پر اس وقت تک مارتے رہتے ہیں۔ جب تک وہ نوحہ خوانی ترک نہ کرے (شیعہ کی معتبر کتاب: مجمع المعارف حاشیہ برحلیۃ المتقین ص 163، درحرمت غنا مطبوعہ تہران طبع جدید)

🔹حضور ﷺ نے فرمایا: میں نے ایک عورت کتے کی شکل میں دیکھی۔ کہ فرشتے اس کی دبر (پاخانے کی جگہ) سے آگ داخل کرتے ہیں اور منہ سے آگ باہر آجاتی ہے۔ اور فرشتے گرزوں کے ساتھ اس کے سر اور بدن کو مارتے ہیں۔

فاطمہ رضی اﷲ عنہا نے پوچھا۔ میرے بزرگوار ابا جان مجھے بتلایئے کہ ان عورتوں کا دنیا میں کیا عمل اور عادت تھی کہ اﷲ تعالیٰ نے ان پر اس قسم کا عذاب مسلط کردیا ہے۔

حضور ﷺ نے فرمایا: کہ وہ عورت جو کتے کی شکل میں تھی اور فرشتے اس کی دبر میں آگ جھونک رہے تھے۔ وہ مرثیہ خواں، نوحہ کرنے والی اور حسد کرنے والی تھی
(شیعہ کی معتبر کتاب، حیات القلوب جلد 2، ص 543، باب بست و چہارم در معراج آنحضرت، عیون اخبار الرضا جلد 2، ص 11، انوار نعمانیہ جلد 1، ص 216)

🔹کیا ماتم سننے کی بھی ممانعت ہے؟

نہ صرف ماتم کرنے بلکہ سننے کی بھی ممانعت ہے

🔹ابو سعید خدری رضی اﷲ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ
لعن رسول ﷲ ﷺ النائحۃ والمستمعۃ
رسول ﷲ ﷺ نے نوحہ کرنے والی اور سننے والی پر لعنت فرمائی
(ابو داؤد حدیث 3128، مشکوٰۃ حدیث 732، کتاب الجنائز باب البکاء)

کیونکہ اکثر عورتیں ہی نوحہ کرتی ہیں اس لئے مونث کا صیغہ استعمال فرمایا تو جو مرد ہوکر نوحہ کرے تو وہ مرد نہیں زنانہ ہے۔

🔹شیعہ حضرات کے شیخ صدوق نقل کرتے ہیں۔

نہی رسول اﷲ عن الرنۃ عند المصیبۃ ونہی عن النیاحۃ والاستماع الیہا

🔹رسول ﷲ ﷺ نے بوقت مصیبت بلند آواز سے چلانے، نوحہ و ماتم کرنے اور سننے سے منع فرمایا
(من لا یحضرہ الفقیہ ج 4، ص 3)

🔹ایک شبہ:
فرشتوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بیٹے کی بشارت دی۔
فاقبلت امراتہ فی صرۃ فصکت وجہہا

آپ کی بیوی چلانے لگیں، پس اپنا منہ پیٹ لیا (شیعہ ترجمہ)
معلوم ہوا کہ ماتم کرنا حضرت سارہ کی سنت ہے۔

🔹جواب: کوئی شیعہ اس آیت سے حضرت سارہ کا ماتم کے لئے پیٹنا ہرگز ثابت نہیں کرسکتا کیونکہ قدیم ترین شیعہ مفسر علامہ قمی کے مطابق مصکت پیٹنے کے معنی میں نہیں ہے۔ غطت ڈھانپنے کے معنی میں ہے۔

چنانچہ وہ لکھتے ہیں کہ حضرت سارہ عورتوں کی جماعت میں آئیں اور حیا سے اپنا چہرہ ڈھانپ لیا کیونکہ جبریل علیہ السلام نے انہیں اسحاق علیہ السلام کی پیدائش کی خوشخبری سنائی تھی

(تفسیر قمی ج 2، ص 330)
اگر اب بھی تسلی نہ ہوئی تو شیعہ صاحبان کو چاہئے کہ ماتم شہداء کی بجائے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سن کر کرنا چاہئے تاکہ اپنے خیال کے مطابق سنت سارہ پر عمل پیرا ہوسکیں۔

🔹اہل بیت کرام نے رسول ﷲ ﷺ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے صبر کا مظاہرہ فرمایا۔ نہ خود ماتم کیا اور نہ کرنے کا حکم دیا اور ہم محب اہل بیت ہیں اور ان کے قول و فعل کو اپناتے ہوئے صبر کا اظہار کرتے ہیں اور جو رسول ﷲ ﷺ اور ائمہ کرام کے فرمان کو نہ مانے اور بے صبری کا مظاہرہ کرے وہ محب اہل بیت نہیں ہوسکتا۔

🔹عشرہ محرم میں سیاہ لباس پہننا اور مہندی، پنجہ، گھوڑا
اور تعزیہ نکالنے کا کیا حکم ہے
مہندی، پنجہ، گھوڑا اور تعزیہ نکالنا یزیدیوں کے کرتوتوں کی نقل ہے

🔹کہا جاتا ہے کہ کربلا میں قاسم بن حسن رضی اﷲ عنہ کی شادی ہوئی تو حضرت قاسم نے مہندی لگائی مروجہ رسم مہندی نکالنے کی اسی کی نقل ہے۔ حالانکہ یہ حقیقت مخفی نہیں کہ کربلا کا معرکہ خونی شادی کا موقع ہرگز نہ ہوسکتا تھا۔
نیز مہندی پانی میں ملا کر لگائی جاتی ہے اور اہل بیت کے لئے تو پانی بند تھا۔

یونہی پنجہ و گھوڑا نکالنا اور مروجہ تعزیہ بنانا یہ سب بدعت باطلہ اور انصاب میں داخل ہیں۔
ائمہ اہل بیت سے ان چیزوں کی قطعا کوئی سند نہیں ملتی۔

فی الحقیقت یزیدیوں نے صرف ایک دفعہ اہل بیت پر مظالم ڈھا کر کوفہ و دمشق کے بازاروں میں گھمایا تھا لیکن یہ لوگ ہر سال یزیدیوں کے کرتوتوں کی نقل بناکے گلی کوچوں میں گھماتے پھرتے ہیں۔

پھر اس پر دعوت محبت بھی۔ اﷲ ہدایت دے۔
(دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

🔹عشرہ محرم میں سیاہ لباس پہننا ممنوع ہے

مذہب مہذب اہل سنت و جماعت میں علی العموم سیاہ لباس پہننا محض مباح ہے۔ نہ تو اس پر کسی قسم کا ثواب مرتب ہوتا ہے، نہ گناہ۔

البتہ ماتم کی غرض سے سیاہ کپڑے پہننا شرعا ضرور ممنوع ہے۔

شیعہ اثناء عشریہ کے مذہب میں ماتم کا موقع ہو یا نہ، ہر حال میں سیاہ لباس سخت گناہ و ممنوع و حرام ہے۔

پھر اسے ثواب جاننا بالکل الٹی گنگا بہانا اور شیعہ مذہب کے مطابق دوہرے گناہ کا مرتکب ہوتا ہے۔

چنانچہ شیعہ لٹریچر کی انتہائی مستند کتب سے دلائل ملاحظہ ہوں۔

🔹علی رضی ﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا

لا تلبسوا لباس اعدائی
میرے دشمنوں کا لباس مت پہنو اور میرے دشمنوں کے کھانے مت کھائو اور میرے دشمنوں کی راہوں پر مت چلو، کیونکہ پھر تم بھی میرے دشمن بن جائو گے جیسا کہ وہ میرے دشمن ہیں۔

اس کتاب کا مصنف (شیخ صدوق شیعی) کہتا ہے کہ رسول ﷲ ﷺ کے دشمنوں کا لباس، سیاہ لباس ہے۔
(عیون اخبار الرضا، شیخ صدوق باب 30، الاخبار المنشور حدیث 51)

🔹شیعہ حضرات کے یہی صدوق رقم طراز ہیں:

علی رضی اﷲ عنہ نے اپنے شاگردوں کو تعلیم دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ

لا تلبسوا السواد فانہ لباس فرعون
سیاہ لباس نہ پہنا کرو کیونکہ سیاہ لباس فرعون کا لباس ہے۔
(من لایحضرہ الفقیہ، شیخ صدوق باب یصلی فیہ من الثیلب حدیث 17)

🔹مشہور شیعہ محدث جعفر محمد بن یعقوب کلینی اپنی سند کے ساتھ روایت کرتے ہیں کہ امام جعفر صادق نے فرمایا۔

انہ لباس اہل النار
بے شک وہ (سیاہ لباس) جہنمیوں کا لباس ہے

(الکافی کلینی کتاب الزی والتجمیل باب لباس السواد)

شیعوں کے مشہور محدث شیخ صدوق لکھتے ہیں کہ امام جعفر صادق سے سیاہ ٹوپی پہن کر نماز پڑھنے کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے جواب میں فرمایا:

لاتصل فیہا فانہا لباس اہل النار
سیاہ ٹوپی میں نماز مت پڑھو بے شک وہ (سیاہ لباس) جہنمیوں کا لباس ہے۔
(من لا یحضرہ الفقیہ باب ما یصلی فیہ حدیث 19765، حلیۃ المتقین ملا باقر مجلسی باب اول در لباس پوشیدن فصل چہارم در بیان رنگہائے)

🔹کربلا جانے والے اہل بیت کی تعداد کیا تھی؟

امام حسین کے تین صاحبزادے

(۱) علی اوسط امام زین العابدین

(۲) علی اکبر

(۳) علی اصغر رضی اﷲ عنہم

اور ایک بیٹی سکینہ جن کی عمر سات سال تھی۔

دو بیویاں بھی ہمراہ تھیں شہر بانو اور علی اصغر کی والدہ

🔹امام حسن کے چار صاحبزادے
(۱) قاسم
(۲) عبداﷲ
(۳) ابوبکر
(۴) عمر رضی اﷲ عنہم کربلا میں شہید ہوئے۔

🔹امیر المؤمنین علی رضیﷲ عنہ کے پانچ
(۱) عباس
(۲) عثمان
(۳) عبداﷲ
(۴) جعفر
(۵) محمد اصغر (ابوبکر) رضی اﷲ عنہم

🔹سیَّدنا علی کی کل اولاد (۲۷) ہیں، ان میں سے پانچ کربلا میں شہید ہوئے ۔

(کشف الغمہ فی معرفۃ الائمہ 440/1)

جناب عقیل کے (4) فرزندوں سے امام مسلم پہلے ہی شہید ہو چکے تھے اور تین کربلا میں شہید ہوئے
(۲) عبداﷲ
(۳) عبدالرحمن
(۴) جعفر رضی اﷲ عنہم

🔹سیَّدہ زینب امام حسین کی بہن کے دو بیٹے عون اور محمد رضی اﷲ عنہم

ان کے والد کا نام عبداﷲ بن جعفر رضی اﷲ عنہ کربلا میں شہید ہوئے۔

🔹اہل بیت کرام میں سے کل سترہ افراد آپ کی ساتھ کربلا میں شہید ہوئے
(سوانح کربلا، طبری خطبات محرم جلال الدین امجدی، ص 378)
(دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

شیعہ نہ اہل بیت کو مانتے ہیں اور نہ شہداء کربلا کو، امام حسن کے صرف ایک بیٹے قاسم کا نام لیتے ہیں۔

عبداﷲ، ابوبکر اور عمر رضی اﷲ عنہم تین کا نام نہیں لیتے۔

اگر وہ شہداء کربلا کا نام لے لیں تو ان کا عقیدہ ختم ہوجاتا ہے کہ اہل بیت کا صحابہ کرام سے پیار تھا۔

اس لئے انہوں نے اپنی اولاد کے نام خلفائے راشدین کے نام پر رکھے۔ اہل سنت چاروں کا نام لیتے تو حقیقت میں شہداء کربلا کو ماننے والے سنی ہیں،

شیعہ ان کے منکر ہیں۔

🔹شیعہ امیر المؤمنین علی کی اولاد کے بھی منکر ہیں۔ پانچ شہداء کربلا میں صرف ایک کا نام لیتے ہیں۔

عباس رضی اللہ عنہ کا، ان کا علم بھی لگاتے ہیں، باقی چار کا نام تک نہیں لیتے حالانکہ عباس کے عثمان، عبداﷲ اور  جعفر کے سگے بھائی ہیں۔

ان کی والدہ کا نام ام البنین بنت حرام ہے اور محمد اصغر (ابوبکر) بن علی کا نام بھی نہیں لیتے

ان کی والدہ کا نام لیلی بنت مسعود تھا تو شہداء کربلا اور اہل بیت کا منکر کون اور محب کون؟

🔹شیعہ امام حسین کی اولاد کو امام مانتے ہیں جو کربلا میں شہید بھی نہیں ہوئے اور آپ کے سگے بھائی امام حسن کی اولاد کو امام نہیں مانتے جو کربلا میں شہید ہوئے ہیں۔

کتنی ناانصافی ہے اور سیّدنا علی کی اولاد کو بھی امام نہیں مانتے جو کربلا میں شہید ہوئے ہیں۔

🔹اہل بیت کی تین قسمیں ہیں

(۱) اہل بیت سکونت یعنی ازواج
(۲) اہل بیت ولادت
(۳) اہل بیت نسب پہلی قسم اہل بیت سکونت یعنی

(۱۱) ازواج میں سے صرف ایک زوجہ حضرت خدیجہ کو مانتے ہیں۔ باقی سب کا انکار کرتے ہیں بلکہ ان کو گالیاں دیتے ہیں

حالانکہ قرآن نے ان کو اہل بیت اور مومنوں کی ماں فرمایا ہے۔ اہل سنت سب کو مانتے ہیں۔

دوسری قسم اہل بیت ولادت چار بیٹیوں میں سے صرف ایک بیٹی کو مانتے ہیں لہذا اہل بیت کے منکر ہوئے بلکہ یہ سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کی بیویوں کے بھی منکر ہیں۔ سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کی ایک بیوی کا نام امامہ تھا۔

یہ نبی کریم ﷺ کی نواسی تھیں۔ سیَّدہ زینب کی بیٹی اگر نبی کریم ﷺ کی صرف ایک ہی بیٹی تھی۔

سیَّدہ فاطمہ تو پھر سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کی بیوی امامہ بنت زینب بنت رسول اﷲ کہاں سے آ گئیں۔

معلوم ہوا کہ اہل سنت ہی اہل بیت اور شہداء کربلا کے محب ہیں ۔

🔹اہل بیت کے سچے محب کون ہیں؟

اہل بیت کے سچے محب اہل سنت ہیں، شیعہ منکر اہل بیت ہیں کیونکہ یہ نبی کریم ﷺ کی چار بیٹیوں میں سے ایک کو اور تمام زواج میں سے صرف ایک زوجہ کو مانتے ہیں۔

اس لئے یہ منکر اہل بیت ہیں نیز اس واقعہ سے بھی اہل سنت کی حقانیت واضح ہے۔

🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS