find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Aurat Aur Mard ki Namaj me Kya fark hai?

Kya Aurat aur Mard ki Namaj alag alag hai?

Kya Aurat aur Mard ke namaj padhne ka tarika alag hai?

Aurat aur Mard ki Namaj me fark

Kya Bagair Pair dhanke Khawateen ki Namaj ho sakti hai? 

سوال: لمبی تحریری پوسٹ کی وضاحت فرمائیں ؟

عورتوں مردوں کی نماز میں فرق ۔۔۔۔

یاد رکھیں حدیث میں نماز نبوی صلی اللّہ علیہ وسلم میں عورتوں مردوں کی نماز میں کوئی فرق نہیں ہے ✔️ ہم اپ کو مکمل نماز نبوی صلی اللّہ علیہ وسلم طریقہ سینڈ کرتے ہیں اپ ٹھیک سے اس طریقہ کو پڑھیں اور عمل کریں ۔۔۔۔۔

نمازِ نبوی عورتوں مردوں کی نماز کا طریقہ*

*نماز ميں مرد و عورت كے مابين فرق*

الحمد لله
اصل ميں عورت سب دينى احكام ميں مرد كى طرح ہى ہے، كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
" عورتيں مردوں كى طرح ہى ہيں "

مسند احمد، صحيح الجامع حديث نمبر ( 1983 ) ميں اسے صحيح قرار ديا گيا ہے.

ليكن اگر عورتوں كے متعلق كسى چيز ميں خصوصيت كى دليل مل جائے تو اس ميں وہ مردوں سے مختلف ہونگى، اور اس موضوع ميں نماز كے اندر عورت كے بارہ ميں جو علماء نے ذكر كيا ہے وہ درج ذيل ہے:

- عورت پر اذان اور اقامت نہيں ہے، كيونكہ اذان ميں آواز بلند كرنا مشروع ہے، اور عورت كے ليے آواز بلند كرنا جائز نہيں.

ابن قدامہ رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں: اس ميں ہميں كسى اختلاف كا علم نہيں .

ديكھيں: المغنى مع الشرح الكبير ( 1 / 438 ).

- عورت كے چہرے كے علاوہ باقى سب كچھ نماز ميں چھپائے گى، كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" اللہ تعالى نوجوان عورت كى نماز اوڑھنى كے بغير قبول نہيں كرتا"

رواہ الخمسۃ.
عورت كے ٹخنے اور قدموں ميں اختلاف ہے، ابن قدامہ رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں:

نماز ميں آزاد عورت كا سارا بدن چھپانا واجب ہے، اگر اس ميں سے كچھ بھى ظاہر ہو گيا تو اس كى نماز صحيح نہيں ہو گى، ليكن اگر بالكل تھوڑا سا ہو، امام مالك، اوزاعى اور امام شافعى كا يہى قول ہے.

ديكھيں: المغنى ابن قدامہ ( 2 / 328 ).

- عورت ركوع اور سجدہ ميں اپنے آپ كو اكٹھا كرے گى اور كھلى ہو كر نہ رہے كيونكہ يہ اس كے ليے زيادہ پردہ كا باعث ہے.

ديكھيں: المغنى ( 2 / 258 ).

ليكن اس كا ذكر كسى حديث ميں نہيں ملتا.

امام نووى رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں:

امام شافعى رحمہ اللہ تعالى نے " المختصر " ميں كہا ہے كہ: عورت اور مرد كے مابين نماز ميں كوئى فرق نہيں، ليكن اتنا ہے كہ عورت كے ليے اكٹھا ہونا اور سجدہ ميں اپنا پيٹ رانوں سے لگا لينا مستحب ہے، كيونكہ يہ اس كے ليے زيادہ پردہ كا باعث ہے، اور زيادہ پسنديدہ ہے، ركوع اور سارى نماز ميں. انتہى.

ديكھيں: المجموع للنووى ( 3 / 429 ).

- عورت كے ليے عورت كى جماعت ميں نماز ادا كرنا مستحب ہے، اس كى دليل مندرجہ ذيل حديث ہے:

نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ام ورقہ كو حكم ديا تھا كہ وہ اپنے گھر والوں كى امامت كروايا كرے"

اس مسئلہ ميں علماء كرام كے مابين اختلاف پايا جاتا ہے، اس كى تفصيل ديكھنے كے ليے آپ المغنى اور المجموع ديكھيں، اور اگر غير محرم مرد نہ سن رہے ہوں تو عورت اونچى آواز سے قرآت كرے گى.

ديكھيں: المغنى ( 2 / 202 ) اور المجموع للنووى ( 4 / 84 - 85 ).

- عورتوں كے ليے گھروں سے باہر مسجدوں ميں جا كر نماز ادا كرنا جائز ہے، ليكن ان كى اپنے گھروں ميں نماز ادا كرنا افضل ہے، كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" اللہ تعالى كى بنديوں كو مسجدوں كى طرف نكلنے سے منع نہ كرو، اور ان كے گھر ان كے ليے بہتر ہيں"

اس كى مزيد تفصيل ديكھنے كے ليے آپ سوال نمبر ( 983 ) كے جواب كا مطالعہ كريں.

- اور امام نووى رحمہ اللہ تعالى " المجموع" ميں كہتے ہيں:

عورتوں كى جماعت مردوں كى جماعت سے كچھ اشياء ميں مختلف ہے:

1 - جس طرح مردوں كے حق ميں ضرورى ہے اس طرح عورتوں كے ليے ضرورى نہيں.

2 - عورتوں كى امام عورت ان كے وسط ميں كھڑى ہو گى.

3 - اكيلى عورت مرد كے پيچھے كھڑى ہو گى نہ كہ مرد كى طرح امام كے ساتھ.

4 - جب عورتيں مردوں كے ساتھ صفوں ميں نماز ادا كريں تو عورتوں كى آخرى صفيں ان كى پہلى صفوں سےافضل ہونگى.

ديكھيں: المجموع للنووى ( 3 / 455 ).

اوپر جو كچھ بيان ہوا ہے اس كا فائدہ يہ ہے كہ اس سے اختلاط كى حرمت كا علم ہوتا ہے. انتہى

اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے.

واللہ اعلم .

Share:

Mai Bhi Aapke sath Eid miladunnabi manana chahata hoo lekin kuchh sawalo ke jawab mai talash kar raha hoo.

Yah Eid miladunnabi hai kya?

Kya aap bhi Yah Tisare Eid ki taiyariyan me lage hai?
Mai Bhi Aapke sath Eid milad manana chahata hoo lekin kuchh sawal hai mere jiska jawab mai talash kar raha hoo.

*میں بھی جشن عید میلاد النبی منانا چاہتا ہوں.......*
لیکن
*میں نے سوچا کیوں نا جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل کو پڑھ لوں لہذا میں نے احادیث کی کتب پڑھی تو اس نتیجے پر پہنچا*
*کہ*

 بخاری شریف میں عیدالاضحی اور عیدالفطر کا عنوان تو ھے مگر عیدمیلادالنبی کا کوئی عنوان نہیں.

 مسلم شریف میں عیدالاضحی اور عیدالفطر کا عنوان تو ھے مگر عیدمیلادالنبی کا کوئی عنوان نہیں.

 ترمذی شریف میں میں عیدالاضحی اور عیدالفطر کا عنوان تو ھے مگر عیدمیلادالنبی کا کوئی عنوان نہیں ۔

 ابوداؤد شریف میں عیدالاضحی اور عیدالفطر کا عنوان تو ھے مگر عیدمیلادالنبی کا کوئی عنوان نہیں ۔

 نسائی شریف میں عیدالاضحی اور عیدالفطر کا عنوان تو ھے مگر عیدمیلادالنبی کا کوئی عنوان نہیں ۔

 ابن ماجہ میں عیدالاضحی اور عیدالفطر کا عنوان تو ھے مگر عیدمیلادالنبی کا کوئی عنوان نہیں ۔

 مسند احمد میں عیدالاضحی اور عیدالفطر کا عنوان تو ھے مگر عیدمیلادالنبی کا کوئی عنوان نہیں ۔

 مسند امام اعظم میں عیدالاضحی اور عیدالفطر کا عنوان تو ھے مگر عیدمیلادالنبی کا کوئی عنوان نہیں ۔

 موطا امام مالک میں عیدالاضحی اور عیدالفطر کا عنوان تو ھے مگر عیدمیلادالنبی کا کوئی عنوان نہیں ۔

 مستدرک حاکم میں عیدالاضحی اور عیدالفطر کا عنوان تو ھے مگر عیدمیلادالنبی کا کوئی عنوان نہیں ۔

 بیہقی میں عیدالاضحی اور عیدالفطر کا عنوان تو ھے مگر عیدمیلادالنبی کا کوئی عنوان نہیں ۔

 مشکوۃ  شریف میں عیدالاضحی اور عیدالفطر کا عنوان تو ھے مگر عیدمیلادالنبی کا کوئی عنوان نہیں ۔

*احادیث کے بعد فقہ کی کتابوں میں جشن عید میلاد النبی کا عنوان تلاش.........*
*تو اس نتیجے پر پہنچا*

*کہ*

 فقہ حنفی کی سب سے مستند کتاب ھدایہ میں عیدالاضحی اور عیدالفطر کا عنوان تو ھے مگر عیدمیلادالنبی کا کوئی عنوان نہیں ۔

 قدوری میں عیدالاضحی اور عیدالفطر کا عنوان تو ھے مگر عیدمیلادالنبی کا کوئی عنوان نہیں ۔

 فتاوی عالمگیری میں عیدالاضحی اور عیدالفطر کا عنوان تو ھے مگر عیدمیلادالنبی کا کوئی عنوان نہیں ۔

 کنزالدقائق میں عیدالاضحی اور عیدالفطر کا عنوان تو ھے مگر عیدمیلادالنبی کا کوئی عنوان نہیں ۔

 فتاوی شامی میں عیدالاضحی اور عیدالفطر کا عنوان تو ھے مگر عیدمیلادالنبی کا کوئی عنوان نہیں ۔

 بدائع الصنائع میں عیدالاضحی اور عیدالفطر کا عنوان تو ھے مگر عیدمیلادالنبی کا کوئی عنوان نہیں ۔

 امام مالک کی فقہ کی کتاب المدونہ الکبری میں عیدالاضحی اور عیدالفطر کا عنوان تو ھے مگر عیدمیلادالنبی کا کوئی عنوان نہیں ۔

 امام شافعی کی فقہ کی کتاب " الام " میں عیدالاضحی اور عیدالفطر کا عنوان تو ھے مگر عیدمیلادالنبی کا کوئی عنوان نہیں ۔

لہذا
 آخر میں اس نتیجے پر پہنچا کہ یہ وہ کام ہے جس کا امت مسلمہ کی پہلی صدیوں میں کوئی وجود نہیں، اور وہی امت کے بہترین لوگوں کا زمانہ ہے،
کیسے ممکن ہے کہ کسی نیکی سے بہترین لوگ تو محروم رہیں، اور ان سے کمتر لوگ پا لیں . لہذا یہ ایک بدعت ہے جس کا اسلام میں کوئی تصور نہیں
اللہ کے لیے :
آپ حضرات سے گزارش ھے کہ اس بدعت سے خود بھی بچیں . اور پوری امت مسلمہ کو آگاہ کریں . کہ یہ ایک بدعت اور حدیث پاک میں صاف لفظوں میں سرکار دوجہاں ، سرور کونین ، ھم سب کے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : *ہر بدعت گمراھی ھے اور ہر گمراھی جہنم میں لے جانے والی ھے*

Share:

Biwi ki Izzat aur Pak damani Shauhar ki wajah se hai?

Aapki Izzat Aur Pak damani meri wajah se hai?
Mard Aurat ka Aur Aurat Mard ka libaas hai.

ایک صالح مرد جس کی بیوی بھی بہت صالحہ تھی:

ایک دن وہ اپنی بیوی سے کہنے لگا : آپ کی عفت اور پاکدامنی میری وجہ سے ہے.

بیوی نے کہا: ایسا نہیں ہے کیونکہ اگر عورت پاکدامن نہ ہو تو کوئی مرد اس کے راستہ کی رکاوٹ نہیں بنتا.

🍃ایک دن اس کی بیوی بازار گئی تو واپسی پر ایک مرد نے اس کا لباس پکڑا لیکن جلد ہی چھوڑ دیا، عورت اپنے گھر آئی اور سارا ماجرا اپنے شوھر کو بتلایا.

شوھر نے کہا : اللہ اکبر: جب میں جوان تھا تو ایک بہت ہی خوبصورت عورت کو دیکھا اور اس کے لباس کو پکڑا لیکن جلد ہی میں نے چھوڑ دیا تھا اور استفغار کی اور میں نے اپنا ہاتھ  اٹھا لیا تھا. پس اتنے سالوں ☄ کے بعد میں نے اپنے کیے کی سزا پائی ہے .

بیوی نےکہا: ابھی مجھے معلوم ہوا ہے کہ عورت کی  عفت اور پاکدامنی اس کے شوھر کی وجہ سے ہے. جس طرح کوئی مرد کسی سے خیانت کرتا ہے اس کی ناموس اور عزت کے ساتھ بھی اسی طرح خیانت کی جاتی ہے.
نقل شدہ

Share:

Mutah Nikah Kya hai islam me aur kya yah Jayez hai?

Nikah-E-Mutah kise kahte hai?
Nikah-E-Mutah ki Sharai haisiyat kya hai?
Kya Maujuda Waqt me Nikah-E-Mutah Jayez hai?

निकाह मुताह क्या है, क्या इसकी इजाज़त इसलाम देता है?
इसलाम में क्या निकाह मूताह जायज है?
क्या मुसलमान आज निकाह मूताह कर सकता है?
क्या वर्तमान समय में निकाह मुताह हलाल है?
क्या आज भी मुसलमानों के अंदर निकाह मूताह रायेज है?
किसी भी मैसेज को, तहरीर को पढ़कर या वीडियो ऑडियो सुनकर यह समझ लेना के वाकई यही इसलाम है तो यह आपकी बेवकूफी है। आज के दौर में सोशल मीडिया, टीवी चैनल्स, प्रिंट मीडिया में इतनी मुख्तलिफ खबरें छपती है के यह फैसला करना मुश्किल हो जाता है के कौन सही है और कौन गलत है? लिहाजा मै आपसे यही कहूंगा के किसी भी पैग़ाम को बगैर तहकीक किए दूसरो तक ना पहुंचाए और ना उसपे यकीन करे।

سوال_ نکاح متعہ کسے کہتے ہیں؟ اور نکاح متعہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا موجودہ وقت میں نکاح متعہ جائز ہے؟
جواب:
الحمدللہ:

*نکاح متعہ*
متعہ – یا مؤقت شادی – یہ ہے کہ کوئی شخص کسی عورت سے کچھ معین وقت کے لیے کسی چیز یا کچھ مال کے عوض شادی کر لے،

*شروع شروع میں جس طرح شراب جائز تھی، گدھے کا گوشت حلال تھا اسی طرح نکاح متعہ کی بھی ضرورت کے حساب سے اجازت دی گئی تھی، مگر بعد میں صاحب شریعت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی زبان مبارکہ سے ہی اسکو قیامت تک کے لیے حرام قرار دے دیا تھا.

دلائل درج ذیل ہیں

*نکاحِ متعہ اور قرآن و حدیث سے دلائل*

📚فرمانِ باری تعالیٰ ہے :
{وَالَّذِیْنَ ھمْ لِفُرُوْجِہِمْ حَافِظُوْنَ ٭ اِلَّا عَلٰٓی أَزْوَاجِہِمْ اَوْ مَا مَلَکَتْ اَیْمَانُہُمْ فَاِنَّہُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَ ٭ فَمَنِ ابْتَغٰی وَرَآئَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْعَادُوْنَ ٭}
(سورہ المؤمنون ،آئیت،5,6,7)
ترجمہ:
’’اور وہ لوگ (مؤمن ہیں)، جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں، سوائے اپنی بیویوں اور اپنی لونڈیوں کے۔ ایسے لوگ ملامت نہیں کیے جائیں گے۔لیکن جو لوگ اس کے علاوہ کچھ تلاش کریں، وہ زیادتی کے مرتکب ہیں۔‘‘

*معلوم ہوا کہ بیوی اور لونڈی کے علاوہ کسی سے جنسی تعلق رکھنا جائز نہیں، جس عورت سے متعہ کیا جاتا ہے، وہ مرد کی نہ بیوی ہوتی ہے نہ لونڈی، لہٰذا متعہ حرام ہے*

📚ام المومنین،سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ابن ابو ملیکہ رحمہ اللہ نے متعہ کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے ارشاد فرمایا :
بَیْنِي وَبَیْنَکُمْ کِتَابُ اللّٰہِ، قَالَ : وَقَرَأَتْ ہٰذِہِ الْـآیَۃَ :
{وَالَّذِیْنَ ہُمْ لِفُرُوْجِہِمْ حَافِظُوْنَ ٭} ۔۔۔۔
’’میرے اور تمہارے مابین اللہ کی کتاب سے فیصلہ ہو گا۔ انہوں نے یہ آیت ِکریمہ تلاوت فرمائی :
{وَالَّذِیْنَ ہُمْ لِفُرُوْجِہِمْ حَافِظُوْنَ ٭}
([مؤمن وہ ہیں،]جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں)۔
(الناسخ والمنسوخ للقاسم بن سلّام : 131،)
( مسند الحارث [بغیۃ الباحث] : 479،)
( السنن الکبرٰی للبیہقي : 206/7، 207، وسندہٗ صحیحٌ)

📚امام حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
ہٰذَا حَدِیثٌ صَحِیحٌ عَلٰی شَرْطِ الشَّیْخَیْنِ ۔
’’یہ حدیث امام بخاری و مسلم کی شرط پر صحیح ہے۔‘‘المستدرک : 305/2، 393)
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے اس سلسلے میں ان کی موافقت کی ہے۔

📚 عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہو کر جہاد کیا کرتے تھے اور ہمارے ساتھ ہماری بیویاں نہیں ہوتی تھیں۔ اس پر ہم نے عرض کیا کہ ہم اپنے آپ کو خصی کیوں نہ کر لیں۔ لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس سے روک دیا اور اس کے بعد ہمیں اس کی اجازت دی کہ ہم کسی عورت سے کپڑے ( یا کسی بھی چیز ) کے بدلے میں نکاح( متعہ )کر سکتے ہیں۔
(صحیح بخاری،حدیث نمبر-4615،5075)

📚سبرہ بن معبد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع میں نکلے، تو لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! عورت کے بغیر رہنا ہمیں گراں گزر رہا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان عورتوں سے متعہ کر لو ، ہم ان عورتوں کے پاس گئے وہ نہیں مانیں، اور کہنے لگیں کہ ہم سے ایک معین مدت تک کے لیے نکاح کرو، لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے اور ان کے درمیان ایک مدت مقرر کر لو چنانچہ میں اور میرا ایک چچا زاد بھائی دونوں چلے، اس کے پاس ایک چادر تھی، اور میرے پاس بھی ایک چادر تھی، لیکن اس کی چادر میری چادر سے اچھی تھی، اور میں اس کی نسبت زیادہ جوان تھا، پھر ہم دونوں ایک عورت کے پاس آئے تو اس نے کہا: چادر تو چادر کی ہی طرح ہے ( پھر وہ میری طرف مائل ہو گئی ) چنانچہ میں نے اس سے نکاح ( متعہ ) کر لیا، اور اس رات اسی کے پاس رہا، صبح کو میں آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکن ( حجر اسود ) اور باب کعبہ کے درمیان کھڑے فرما رہے تھے:
اے لوگو! میں نے تم کو متعہ کی اجازت دی تھی لیکن سن لو!
اللہ نے اس کو قیامت تک کے لیے حرام قرار دے دیا ہے، اب جس کے پاس متعہ والی عورتوں میں سے کوئی عورت ہو تو اس کو چھوڑ دے، اور جو کچھ اس کو دے چکا ہے اسے واپس نہ لے،
(سنن ابن ماجہ حدیث نمبر-1962)
(سنن نسائی حدیث نمبر-3368)

📚سبرہ جہنی نے حدیث سنائی کہ ان کے والد نے انہیں حدیث بیان کی کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : لوگو! بےشک میں نے تمہیں عورتوں سے متعہ کرنے کی اجازت دی تھی ، اور بلاشبہ اب اللہ تعالیٰ نے اسے قیامت کے دن تک کے لیے حرام کر دیا ہے ، اس لیے جس کسی کے پاس ان عورتوں میں سے کوئی ( عورت موجود ) ہو تو وہ اس کا راستہ چھوڑ دے ، اور جو کچھ تم لوگوں نے انہیں دیا ہے اس میں سے کوئی چیز ( واپس ) مت لو۔
(صحیح مسلم، کتاب النکاح، باب متعہ حدیث نمبر-1406)

📚حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کی فتح کے وقت عورتوں سے متعہ کرنے سے اور گھریلو گدھوں کے گوشت کھانے سے منع فرمایا
(صحیح بخاری حدیث نمبر-4216،5115)

📚سنن ترمذی میں حضرت علی رض کی اسی حدیث کے نیچے امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- علی رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں سبرہ جہنی اور ابوہریرہ رضی الله عنہ سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- صحابہ کرام وغیرہم میں سے اہل علم کا اسی پر عمل ہے، البتہ ابن عباس سے کسی قدر متعہ کی اجازت بھی روایت کی گئی ہے، پھر انہوں نے اس سے رجوع کر لیا جب انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں اس کی خبر دی گئی۔ اکثر اہل علم کا معاملہ متعہ کی حرمت کا ہے، یہی ثوری، ابن مبارک، شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا بھی قول ہے۔
(سنن ترمذی حدیث نمبر-1121)

📚ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نکلے تو ثنیۃ الوداع میں پڑاؤ کیا۔ (وہاں) تو چراغ دیکھے، اور کچھ عورتوں کے رونے کی آواز سنی، آپ نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ وہ عورتیں ہیں جن سے ان کے شوہروں نے متعہ کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ختم ہے، یا فرمایا: نکاح، طلاق، عدت اور وراثت نے متع کو حرام کردیا ہے۔
(سلسلہ الصحیحہ،حدیث نمبر-2402)
(صحیح ابن حبان حدیث نمبر-4223)

📚ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ خلیفہ ہوئے، تو انہوں نے خطبہ دیا اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم لوگوں کو تین بار متعہ کی اجازت دی پھر اسے حرام قرار دیا، قسم ہے اللہ کی اگر میں کسی کے بارے میں جانوں گا کہ وہ شادی شدہ ہوتے ہوئے متعہ کرتا ہے تو میں اسے پتھروں سے رجم کر دوں گا، مگر یہ کہ وہ چار گواہ لائے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (متعہ کو) حرام قرار دینے کے بعد حلال کیا تھا۔
(سنن ابن ماجہ،حدیث نمبر-1963)

📚علی رضی اللہ عنہ سے کہا گیا کہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما عورتوں کے متعہ میں کوئی حرج نہیں سمجھتے، تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کی لڑائی کے موقع پر متعہ سے اور پالتو گدھوں کے گوشت سے منع کر دیا تھا،
(صحیح بخاری حدیث نمبر-6961)

📚’’ایک آدمی نے سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے متعہ کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے فرمایا : یہ حرام ہے۔اس نے کہا : فلاں شخص اس کے جواز کا قائل ہے، تو فرمایا : اللہ کی قسم ! یہ بات معلوم ہو چکی ہے کہ غزوۂ خیبر کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حرام قرار دے دیا تھا۔ ہم زناکار نہیں۔‘
‘(المؤطّأ لابن وہب : 249، )
(صحیح أبي عوانۃ : 29/3،)
( شرح معاني الآثار للطحاوي : 25/3،) (السنن الکبرٰی للبیہقي : 207/7، وسندہٗ صحیحٌ)

__________&___________

*نکاحِ متعہ اور اجماعِ امت*

امت ِمسلمہ کا اس بات پر اجماع ہے کہ شریعت ِاسلامیہ میں نکاحِ متعہ تاقیامت حرام ہو چکا ہے، جیسا کہ :

📚امام ابو عُبَیْد،قاسم بن سلام رحمہ اللہ (224-150ھ)فرماتے ہیں :
فَالْمُسْلِمُونَ الْیَوْمَ مُجْمِعُونَ عَلٰی ہٰذَا الْقَوْلِ : إِنَّ مُتْعَۃَ النِّسَائِ قَدْ نُسِخَتْ بِالتَّحْرِیمِ، ثُمَّ نَسَخَہَا الْکِتَابُ وَالسُّنَّۃُ ۔۔۔، وَلَا نَعْلَمُ أَحَدًا مِّنَ الصَّحَابَۃِ کَانَ یَتَرَخَّصُ فِیہَا، إِلَّا مَا کَانَ مِنَ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَإِنَّہٗ کَانَ ذٰلِکَ مَعْرُوفًا مِّنْ رَّأْیِہٖ، ثُمَّ بَلَغَنَا أَنَّہٗ رَجَعَ عَنْہُ ۔
’’آج مسلمانوں کا اس بات پر اجماع ہے کہ عورتوں سے نکاحِ متعہ کو منسوخ کر کے حرام کر دیا گیا ہے۔کتاب و سنت نے اسے منسوخ کیا ہے۔کوئی ایک بھی ایسے صحابی معلوم نہیں ہوئے، جو نکاحِ متعہ کی رخصت دیتے ہوں،سوائے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے کہ اس کے جواز پر ان کا مشہور فتویٰ تھا۔پھر ہم تک یہ بات بھی پہنچ گئی کہ (حق معلوم ہونے پر)انہوں نے اپنے اس فتوے سے رجوع فرما لیا تھا۔‘‘
(الناسخ والمنسوخ، ص : 80)

📚امام ابو عبید رحمہ اللہ مزید فرماتے ہیں :
وَأَمَّا قَوْلُ أَہْلِ الْعِلْمِ الْیَوْمَ جَمِیعًا، مِّنْ أَہْلِ الْعِرَاقِ، وَأَہْلِ الْحِجَازِ، وَأَہْلِ الشَّامِ، وَأَصْحَابِ الْـأَثَرِ، وَأَصْحَابِ الرَّأْيِ، وَغَیْرِہِمْ، أَنَّہٗ لَا رُخْصَۃَ فِیہَا لِمُضْطَرٍّ وَّلَا لِغَیْرِہٖ، وَأَنَّہَا مَنْسُوخَۃٌ حَرَامٌ، عَلٰی مَا ذَکَرْنَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِہٖ ۔
’’اس دور میں اہل عراق،اہل حجاز اور اہل شام،نیز اصحاب الحدیث واصحاب الرائے وغیرہ سب اہل علم کا اتفاقی فتویٰ یہی ہے کہ کسی کو کوئی مجبوری ہو یانہ ہو،نکاحِ متعہ کی اجازت نہیں،نیز یہ منسوخ اور حرام ہے،جیسا کہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام] سے ثابت کر دیا ہے۔‘‘
(الناسخ والمنسوخ، ص : 82)

📚حافظ ابو محمد،حسین بن مسعود،بغوی رحمہ اللّٰہ(م : 516ھ)فرماتے ہیں :
اِتَّفَقَ الْعُلَمَائُ عَلٰی تَحْرِیمِ نِکَاحِ الْمُتْعَۃِ، وَہُوَ کَالْإِجْمَاعِ بَیْنَ الْمُسْلِمِینَ ۔
’’علماء کرام کا نکاحِ متعہ کو حرام قرار دینے پر اتفاق ہے۔یہ مسلمانوں کا ایک اجماع ہی ہے۔‘‘
(شرح السنّۃ : 100/9)

📚حافظ،عبد الرحمن بن علی،ابن الجوزی رحمہ اللہ (579-508ھ)فرماتے ہیں :
فَقَدْ وَقَعَ الْإِتِّفَاقُ عَلَی النَّسْخِ ۔
’’نکاحِ متعہ کے منسوخ ہونے پر مسلمانوں کا اجماع ہے۔
‘‘(کشف المشکل من حدیث الصحیحین : 146/1)

📚مشہور مفسر،ابو عبد اللہ،محمد بن احمد،قرطبی رحمہ اللہ (671-600ھ)فرماتے ہیں :
فَانْعَقَدَ الْإِجْمَاعُ عَلٰی تَحْرِیمِہَا ۔
’’نکاحِ متعہ کو حرام قرار دینے پر مسلمانوں کا اجماع ہو گیا ہے۔‘‘
(تفسیر القرطبي : 133/5)

📚امام،ابو جعفر،احمد بن محمد بن سلامہ،طحاوی رحمہ اللہ (321-238ھ)فرماتے ہیں:
فَہٰذَا عُمَرُ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُ قَدْ نَہٰی عَنْ مُّتْعَۃِ النِّسَائِ، بِحَضْرَۃِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ یُنْکِرْ ذٰلِکَ عَلَیْہِ مِنْہُمْ مُّنْکِرٌ، وَفِي ہٰذَا دَلِیلٌ عَلٰی مُتَابَعَتِہِمْ لَہٗ عَلٰی مَا نَہٰی عَنْہُ مِنْ ذٰلِکَ، وَفِي إِجْمَاعِہِمْ عَلَی النَّہْيِ فِي ذٰلِکَ عَنْہَا دَلِیلٌ عَلٰی نَسْخِہَا، وَحُجَّۃٌ ۔
’’سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام کی موجودگی میں عورتوں سے متعہ کرنے سے منع فرمایا۔ان میں سے کسی ایک نے بھی اس پر اعتراض نہیں کیا۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ سب صحابہ کرام متعہ سے منع کرنے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ہمنوا تھے۔ صحابہ کرام] کا یہ اجماع متعہ کے منسوخ ہونے کی دلیل و برہان ہے۔‘‘
(شرح معاني الآثار : 26/3)

📚شیخ الاسلام، ابو العباس،احمد بن عبد الحلیم، ابن تیمیہ رحمہ اللہ (728-661ھ)فرماتے ہیں :
وَالنِّکَاحُ الْمَبِیْحُ ہُوَ النِّکَاحُ الْمَعْرُوفُ عِنْدَ الْمُسْلِمِینَ، وَہُوَ النِّکَاحُ الَّذِي جَعَلَ اللّٰہُ فِیہِ بَیْنَ الزَّوْجَیْنِ مَوَدَّۃً وَّرَحْمَۃً ۔
’’جائز نکاح وہی ہے،جو مسلمانوں کے ہاں معروف ہے۔یہی وہ نکاح ہے،جسے اللہ تعالیٰ نے زوجین میں مودّت و رحمت کا باعث بنایا ہے۔‘‘
(مجموع الفتاوٰی : 92/32، 93)
_________&____________

*ان تمام احادیث اور سلف صالحین کے اقوال سے پتا چلا کہ نکاح متعہ قیامت تک کے لیے حرام ہے*

⁦⚠️⁩واضح رہے کہ ہمارے پیارے رسول، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت ایک مکمل اور کامل ضابطہ حیات ہے۔ اس میں تاقیامت تبدیلی کی گنجائش نہیں، کیونکہ انسانیت کے مختلف ادوار اور مختلف حالات میں جو قوانین متغیر رہے تھے، اسلام نے ان کو مستقل کر دیا ہے۔ نزولِ وحی کے زمانے سے لے کر قیامت تک کے لیے ایک ٹھوس دستور ِزندگی عطا فرما دیا گیا۔ یہ کمال ہی کا تقاضا تھا کہ صرف افراد کو نہیں، بلکہ معاشرے کو بھی مدنظر رکھ کر قوانین مرتب کر دیے گئے۔ جن کاموں سے معاشرے میں خرابی واقع ہوتی تھی، ان کو بتدریج حرام کر دیا گیا۔ شراب کی مثال لے لیں کہ کس طرح غیر محسوس انداز سے مسلمان معاشرے کو اس سے پاک کیا گیا۔ پہلے نمازوں کے اوقات میں نشہ نہ کرنے کا حکم فرما کر مسلمانوں سے اس کی لَت ختم کی، پھر اس کے فوائد کی نسبت اس کی خرابیوں کے زیادہ ہونے کا بتا کر اس سے عمومی نفرت کا رجحان پیدا کیا اور آخر میں اسے مستقل طور پر حرام قرار دے دیا گیا۔
نکاحِ متعہ بھی انہی چیزوں میں سے ہے، جنہیں اسلام نے اصلاحِ معاشرہ کی خاطر ابدی طور پر حرام قرار دے دیا ہے۔ جیسے شراب کی حرمت نازل ہونے سے پہلے عہد ِ رسالت میں شراب پی جاتی رہی، اسی طرح تدریجی حکمت ِعملی کے تحت عہد نبوی میں نکاحِ متعہ بھی ایک وقت تک جائز رہا،لیکن پھر اسے قیامت تک کے لیے حرام قرار دے دیا گیا اور اس کی جگہ شرعی نکاح ہی کو حتمی اور لازمی اصول بنا دیا گیا۔
اب جس طرح کسی مسلمان کا شراب کی حرمت سے پہلے تک کے عہد ِرسالت میں صحابہ کرام کے شراب پینے کے واقعات کو دلیل بنا کر شراب کو حلال قرار دینا جائز نہیں،اسی طرح کسی مسلمان کے لیے یہ بھی جائز نہیں کہ وہ حرمت ِ متعہ سے پہلے پیش آنے والے عہد ِنبوی کے واقعات کو دلیل بناتے ہوئے اب بھی نکاحِ متعہ کے جواز پر اصرار کرے۔
نکاحِ متعہ کے فرد اور معاشرے پر نہایت مضر اثرات تھے،جن کی بنا پر اسے قیامت تک کے لیے حرام کر دیا گیا۔اس کے مقابلے میں شرعی نکاح کو رائج کیا گیا،جو مفاسد سے بالکل خالی اور فرد و معاشرے کے لیے بے شمار فوائد کا حامل ہے۔
شرعی نکاح کا اہم مقصد عفت و عصمت کا تحفظ ہے،جو کہ نکاحِ متعہ سے حاصل نہیں ہوتا،نیز نکاحِ شرعی میں اہم جزو دوام و استمرار ہے،جو کہ متعہ میں نہیں پایا جاتا۔نکاحِ شرعی کا اہم فائدہ محبت و مودّت اور سکون ہے،جو کہ نکاحِ متعہ میں ناپید ہے۔نکاحِ شرعی میں بیک وقت ایک سے زائد بیویوں کا تصور تو ہے،لیکن ایک سے زائد خاوندوں کا تصور قطعاً نہیں، جبکہ نکاحِ متعہ میں ایک سے زائد خاوندوں کا تصور واضح طور پر پایا جاتا ہے۔ایک عورت کے لیے نکاحِ متعہ کے ذریعے ایک ہی دن میں بیسیوں افراد سے منہ کالا کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔
نکاحِ متعہ کے ذریعے معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہو جاتا ہے اور انسانوں میں بہیمانہ رویے پروان چڑھتے ہیں۔ایک عورت جب نکاحِ متعہ کے ذریعے کئی مردوں سے تعلق رکھتی ہے، تو کیا معلوم اس کی کوکھ میں پلنے والا بچہ کس کا ہے؟ایسے بچے عام طور پر خونخوار درندے ہی بنتے ہیں،پرامن شہری نہیں بن پاتے۔نکاحِ متعہ میں ولی(باپ ،بھائی) کے حقوق بھی پامال ہوتے ہیں۔عصمت جو انسانیت کا جوہر ہے،ختم ہو جاتی ہے اور ماحول میں آوارگی پھیلتی ہے۔

_________&__________

*نکاح متعہ اور جواز کے قائل شیعہ کے دلائل کا رد*

نکاحِ متعہ کی بے شمار قباحتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس کی وجہ سے شادی شدہ خواتین بھی بدکاری کی راہ اختیار کر لیتی ہیں،جیسا کہ :

📚شیعہ کے شیخ الطائفہ،ابو جعفر،محمد بن حسن،طوسی(م : 460ھ)نے لکھا ہے :
وَلَیْسَ عَلَی الرَّجُلِ أَنْ یَّسْأَلَہَا ؛ ہَلْ لَّہَا زَوْجٌ أَمْ لَا ۔
’’نکاحِ متعہ کرنے والے مرد کے لیے عورت سے یہ پوچھنا ضروری نہیں کہ اس کا کوئی خاوند ہے یا نہیں۔‘‘
(النہایۃ، ص : 490)

*ان قباحتوں کے باوجود نکاحِ متعہ شیعہ مذہب کا بنیادی جزو ہے،جیسا کہ*

شیعہ فقیہ،محمد بن حسن،الحر العاملی(م : 1104ھ)نے لکھا ہے :
إِنَّ إِبَاحَۃَ الْمُتْعَۃِ مِنْ ضَرُورِیَّاتِ مَذْہَبِ الْإِمَامِیَّۃِ ۔
’’نکاحِ متعہ کا جائز قرار دینا امامی شیعوں کی مذہبی ضرورت ہے۔‘‘
(وسائل الشیعۃ : 245/7)

*متعہ کے جائز ہونے پر شیعہ کے من گھڑت دلائل کا رد*

🚫 *بعض لوگ قرآنِ کریم سے متعہ کے جواز کا استدلال کرنے کی ناکام سعی کرتے ہیں۔اس حوالے سے وہ سورۂ نساء کی آیت پیش کرتے ہیں*

📚فرمانِ الٰہی ہے :
{فَمَا اسْتَمْتَعْتُمْ بِہٖ مِنْہُنَّ فَآتُوہُنَّ اُجُورَہُنَّ فَرِیضَۃً}
’’جن عورتوں سے تم فائدہ اٹھاؤ، ان کو ان کے حق مہر ضروری طور پر ادا کرو۔‘‘
(سورہ نساء،آئیت نمبر-24)

ان کا کہنا ہے کہ :

اس آیت میں متعہ کے مباح ہونے کی دلیل ہے ، اوراللہ تعالی کے فرمان ان کے مہر کو اللہ تعالی کے فرماناستمتعتم سے متعہ مراد لینے کا قرینہ بنایا ہے کہ یہاں سے مراد متعہ ہے ۔

رافضيوں پر رد :

اس کا رد یہ ہے کہ : اللہ تعالی نے اس سے قبل آيت میں یہ ذکرکیا ہے کہ مرد پر کونسی عورتوں سے نکاح کرنا حرام ہے اور اس آیت میں مرد کے نکاح کے لیے حلال عورتوں کا ذکر کیا اورشادی شدہ عورت کواس کا مہر دینے کا حکم دیا ہے ۔

📚اور مشہور مفسر،علامہ قرطبی رحمہ اللہ ،ابن خُوَیْز منداد بصری(م : 390ھ) سے نقل کرتے ہیں :
وَلَا یَجُوزُ أَنْ تُحْمَلَ الْآیَۃُ عَلٰی جَوَازِ الْمُتْعَۃِ، لِأَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہٰی عَنْ نِّکَاحِ الْمُتْعَۃِ وَحَرَّمَہٗ، وَلِأَنَّ اللّٰہَ تَعَالٰی قَالَ : {فَانْکِحُوہُنَّ بِاِذْنِ اَہْلِہِنَّ}، وَمَعْلُومٌ أَنَّ النِّکَاحَ بِإِذْنِ الْـأَہْلِینَ ہُوَ النِّکَاحُ الشَّرْعِیُّ، بِوَلِيٍّ وَّشَاہِدَیْنِ، وَنِکَاحُ الْمُتْعَۃِ لَیْسَ کَذٰلِکَ ۔
’’اس آیت ِکریمہ سے متعہ کا جواز کشید کرنا جائز نہیں،کیونکہ ایک تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاحِ متعہ سے منع فرما دیا ہے اور اسے حرام قرار دے دیا ہے،دوسرے یہ کہ اللہ تعالیٰ نے (اس سے اگلی آیت میں)ارشاد فرمایا :{فَانْکِحُوہُنَّ بِاِذْنِ اَہْلِہِنَّ}(تم ان عورتوں سے ان کے گھروالوں کی اجازت سے نکاح کرو) اور یہ بات تو معلوم ہی ہے کہ عورت کے گھروالوں کی اجازت،یعنی ولی اور دو گواہوں کی موجودگی میں جو نکاح ہوتا ہے، وہ نکاحِ شرعی ہی ہوتا ہے،نکاحِ متعہ کی صورت یہ نہیں ہوتی۔‘‘
(تفسیر القرطبي : 129/5، 130)

معلوم ہوا کہ قرآنِ کریم سے نکاحِ متعہ قطعاً ثابت نہیں ہوتا،بلکہ صرف نکاحِ شرعی کا اثبات ہوتا ہے۔

*دوسری دلیل وہ دیتے ہیں کہ کچھ صحابہ کرام جیسے حضرت ابن عباس رض وغیرہ اسکو جائز سمجھتے تھے*

تو پہلی بات یہ کہ رافضی و شیعہ تو سب صحابہ کرام کو ( نعوذ باللہ ) کافر قرار دیتے ہیں ، تو پھر ان کے افعال سے استدلال کیوں کرتے ہیں؟؟

اور دوسری بات جن صحابہ سے متعہ کے جواز کا قول ملتاہے انہیں تحریم متعہ کی دلیل نہیں پہنچی اس لیے انہوں نے جواز کا قول کہا اور ابن عباس رضي اللہ تعالی عنہما کے اباحت متعہ کے قول پر صحابہ کرام نے تو رد بھی کیا ہے ( جن میں علی بن ابی طالب ، اورعبداللہ بن زبیر رضي اللہ تعالی عنہم ) شامل ہیں، جیسا کہ اوپر ہم نے احادیث کا مطالعہ کیا ہے،

*اللہ پاک سے دعا ہے کہ صحیح معنوں میں ہمیں دین اسلام پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین*

(( واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب ))

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS