find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Eid miladunnabi manane ke dalil ka jayeza.

Eid miladunnabi ki dalil ka jayaza.
12 rabiawwal manane wale ke dalil ka jayeza.


۔۔۔۔۔۔بسم اللہ الرحمن الرحیم     ۔۔۔۔۔۔

مجوزین عید میلاد النبی  ﷺ کی دلیل کا جاٸزہ ۔

تحریر : ابو الحسن مفتی مبشر احمد ربانی حفظہ اللہ

صحیح البخاری شریف میں آتا ہے:

قَالَ عُرْوَةُ وثُوَيْبَةُ مَوْلَاةٌ لِأَبِي لَهَبٍ كَانَ أَبُو لَهَبٍ أَعْتَقَهَا فَأَرْضَعَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا مَاتَ أَبُو لَهَبٍ أُرِيَهُ بَعْضُ أَهْلِهِ بِشَرِّ حِيبَةٍ قَالَ لَهُ مَاذَا لَقِيتَ قَالَ أَبُو لَهَبٍ لَمْ أَلْقَ بَعْدَكُمْ غَيْرَ أَنِّي سُقِيتُ فِي هَذِهِ بِعَتَاقَتِي ثُوَيْبَةَ
ترجمہ:
حضرت عروہ راوی نے کہا ثوبیہ ابو لہب کی لونڈی تھی ۔ ابولہب نے اس کو آزاد کر دیا تھا ۔ ( جب اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیدا ہونے کی خبر ابو لہب کو دی تھی ) پھر اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پلایا تھا جب ابو لہب مر گیا تو اس کے کسی عزیز نے مرنے کے بعد اس کو خواب میں برے حال میں دیکھا تو پوچھا کیا حال ہے کیا گزری ؟ وہ کہنے لگا جب سے میں تم سے جدا ہوا ہوں کبھی آرام نہیں ملا مگر ایک ذراسا پانی ( پیر کے دن مل جاتا ہے ) ابو لہب نے اس گڑھے کی طرف اشارہ کیا جو انگوٹھے اور کلمہ کے انگلی کے بیچ میں ہوتا ہے یہ بھی اس وجہ سے کہ میں نے ثوبیہ کو آزاد کر دیا تھا ۔

صحیح بخاری حدیث نمبر: 5101

کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان

باب: رضاعت کا بیان

( مجوزین عید میلاد النبیﷺ): اس روایت سے معلوم ہوا کہ جب کافر رسول اللہﷺ کی  کی ولادت کی خوشی میں لونڈی آزاد کرے تو مسلمان کی کیا شان ہے؟۔

جواب:  اولاً : یہ رویات عروة کی مرسل روایت ہے جیسا کہ سیاق بخاریؒ سے ظاہر ہے اور عروة نے اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ اسے یہ خواب کس نے بیان کیا ہے اور مرسل روایت محدثین کے ہاں ضعیف کی اقسام میں سے ہے۔

ثانیا: اگر یہ بالفرض موصولاً ثابت بھی ہوجاۓ نہیں کیونکہ یہ خواب ہے اور خواب بھی عباسؓ کے اسلام لانے سے پہلے کا ہے اور خواب دین میں حجت شرعی نہیں ہوتے۔

اگر بریلوی حضرات کے نزدیک خواب حجت شرعی ہیں تو پھر  میں دو خواب ذکر کرتا ہوں کیا علما۶ بریلی انھیں تسلیم  کرنے کیلۓ تیار ہیں؟۔

(١ ) علامہ محمد بن محمد بن شہاب المعروف بابن البزار الکردری الحنفی صاحب فتاویٰ البزاریہ نے اپنی کتاب ” مناقب الامام الاعظم “ ١ /٣٣ میں لکھا ہے کہ : ” ان الامام رای فی المنام کانہ نبش فی قبرہ علیہ السلام و یجمع عظامہ الی صدرہ ۔ الخ
ترجمہ : امام ابو حنیفہؒ نے خواب میں دیکھا کہ انھوں نے نبی کریمﷺ کی قبر کو کھودا اور آپﷺ کی ہڈیوں کو سینے تک اکھٹا کرلیا۔“ (نعوذ باللہ من ذلک).

یہی خواب اسی طرح ” مناقب ابی حنیفہ“ للموفق بن احمد المکی ١ / ١٦ میں موجود ہے ۔
مندرجہ بالا خواب اگر حجت شرعی ہے تو اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ نبیﷺ کا وجود بھی قبر میں صحیح سلامت نہیں ہے بلکہ ہڈیاں ہوچکا ہے ۔  کیا یہ بریلوی امت اپنے امام کے اس خواب کو حجت شرعی سمجھ کر یہ تسلیم کرنے کو تیار ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا وجودِ مبارک صحیح سلامت نہیں ہے۔

(٢) محمد بن حماد فرماتے ہیں :

رایت النبیﷺ فی المنام فقلت یا رسول اللہﷺ ما تقول فی النظر فی کلام ابی حنیفہ و اصحابہ انظر و اعمل علیھا ؟ قال لا ، لا ، لا ثلاث مراتٍ قلت فما تقول فی النظر فی حدیثک و حدیث اصحابک انظر فیھا و اعمل علیھا؟ قال نعم، نعم، نعم ثلاث مراتٍ ثم قلت یا رسول اللہﷺ علمنی دعا۶ً ادعوا بہ فعلمنی دعا۶ً و قالہ لی ثلاث مراتٍ فلما استیقظت نسیتہ ۔ ( تاریخ بغداد ١٣/ ٤٢٥)۔

ترجمہ: میں نے رسول اللہ ﷺ کو خواب میں دیکھا تو میں نے کہا یا رسول اللہﷺ ! آپ ابو حنیفہ اور اسکے اصحاب کے کلام میں دیکھنے کے متعلق کیا فرماتے ہیں ، ان کے کلام کو دیکھوں اور اس پر عمل کروں؟ تو آپﷺ نے فرمایا: نہیں، نہیں، نہیں تین مرتبہ کہا پھر میں نے کہا میں آپﷺ اور آپﷺ کے اصحابؓ کی حدیث میں دیکھوں اور اس پر عمل کروں؟ آپﷺ نے فرمایا: ہاں ، ہاں، ہاں تین مرتبہ۔ تو میں نے کہا یا رسول اللہﷺ آپﷺ مجھے کوٸ دعا تاکہ میں اسکے ذریعے دعا کروں ۔ آپﷺ نے مجھے دعا سکھلاٸ اور اسے تین مرتبہ دہرایا جب میں بیدار ہوا تو وہ دعا بھول گیا۔

تو کیا اس خواب کو حجت شرعی مان کر امت بریلویہ فقہ حنفی سے تاٸب ہو کر قرآن و سنت کے دامن کے ساتھ وابستہ ہونے کیلۓ تیار ہے ۔

ثالثا: عروہ کی اس مرسل روایت میں یہ ہے کہ ابو لہب نے ثوبیہ کو اس وقت آزاد کیا تھا جب اس نے ابھی رسول اللہﷺ کو دودھ نہیں پلایا تھا ۔

تو یہ بات اہل سیر کی نقل کے خلاف ہے کیونکہ اکثر اہل سیر نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ ابو لہب نے اپنی لونڈی ثوبیہ کو رسول اللہﷺ کو دودھ پلانے کے کافی عرصہ بعد آزاد کیا تھا۔

امام ابن جوزی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:

و کانت ثوبیة تدخل علی رسول اللہﷺ  بعد ما تزوج خدیجة فیکرمھا رسول اللہﷺ و تکرمھا خدیجة و ھی یومٸذٍ امةُٗ ثم اعتقھا ابو لھبٍ ۔

( الوفا باحوال المصطفٰی١ / ١٠٧ ط۔ مکتبہ نوریہ رضویہ ، فیصل آباد )

ثوبیہ نبیﷺ کے پاس اسوقت بھی آتی تھیں جب آپﷺ نے خدیجہؓ سے شادی کرلی تھی تو رسول اللہﷺ اور خدیجہؓ اسکی تکریم کرتے تھے اور یہ یہ  ان دنوں لونڈی تھی پھر اسے ابو لہب نے آزاد کردیا ۔“

یہی بات فتح الباری شرح صحیح البخاری ، الاصابہ فی تمیز الصحابہؓ ٤ / ٢٥٠، طبقات ابن سعد ١/ ١٠٨ اور الاستیعاب فی اسما۶ الاصحاب لابن عبد البر ١ / ١٢ ملاحظہ کریں۔

رابعاً : اور یہ خواب قرآن کریم کے ظاہر کے بھی خلاف ہے کیونکہ اس ثابت ہوتا ہے کہ کافر کو بھی قیامت جبکہ قرآن پاک میں ہے :

وَقَدِمْنَا إِلَىٰ مَا عَمِلُوا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَاهُ هَبَاءً  مَّنثُورًا

ترجمہ:

اور انہوں نے جو جو اعمال کیے تھے ہم نے ان کی طرف بڑھ کر انھیں پراگندہ ذروں کی طرح کردیا ۔
( سورة الفرقان آیت نمبر : ٢٣ ).

اس آیت کریمہ سے معلوم ہوا کہ کافر کو اسکا عمل نفع نہیں دے گا۔

حنفی حضرات پر حیرت ہے عام طور پر کہتے ہیں کہ جو قرآن و حدیث کے خلاف ہوگا ہم اسے رد کردیں گے جیسا کہ کتاب ” اصول فقہ حنفیہ“ میں کٸ مقامات پر یہ بحث موجود ہے لیکن ایک خواب جو صراحتاً قرآن کے خلاف ہے اسے حجت سمجھتے ہوۓ عید میلاد کے جواز کی دلیل بنا رہے ہیں ۔

اللہ تعالی ہر قسم کی گمراہی اور ضلالت اور رسومات و بدعات سے ہر مسلمان  کو محفوظ رکھے اور قرآن و سنت پر عمل کرنے کی توفیق بخشے ۔ آمین.

ابو الحسنین مبشر احمد ربانی عفی اللہ عنہ
٥ ربیع الاول ١٤١٩ھ ۔ ٣٠/ ٦۔ ٕٕٕ١٩٩٨ عیسوی

([ مقالات ربانیہ ١٢٩ تا ١٣٢ و بدعتہ المیلاد صفحہ ٣٦ تا ٣٨ )]

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS