find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Parda karne wali Khawateen koi Conservative nahi balki Buri najro se aazad hai.

Nakab Koi Mardo ki gulami ki nishani nahi balki yah Mardo ki buri najaro se hifajat ki nishani hai.
Nakab dali hui Khawateen Kisi Darr aur kisi ke Dabao me parda nahi karti balki wah apni marji se karti hai.
Parda karne wali Khawateen koi Conservative nahi hai aur Bikani pahnane wali koi Jyada educated aur Sharif nahi hai.
Nakab hamari pehchan hai.

نقاب خواتین کو مردوں کی نظری چوری (Visual Theft) سے نجات دلاتا ہے.

Niqab saves women from the visual theft of men.

چہرے کا پردہ یا نقاب عورت کو مردانہ نظر ٹکٹکی (male gaze) سے بچاتا ہے۔ نامحرم مردوں کے سامنے اپنی شناخت کو چھپا کر نقاب ایک عورت کو دیکھی جانے والی چیز (object of vision) بننے سے بچا لیتا ہے۔ نقاب عورتوں کو مردوں کی نظر کے مکروہ اثرات سے بھی بچاتا ہے جس کی وجہ سے باپردہ خواتین اپنے چہرے کے خدوخال کے معاملے میں احساس کمتری کا شکار نہیں ہوتی۔
فی الحقیقت اسلامی حجاب اور نقاب سوسائٹی کے مردوں کو یہی پیغام تو دیتے ہیں کہ عورت ایک نمائشی شو پیس نہیں بلکہ برقعہ یا اوڑھنی میں ملبوس یہ عورت ’’ایک گہرے اور حیرت انگیز راز کی مالک‘‘
(possessor of a deep and wondrous secret) ہے۔

برطانیہ کے نو مسلم اسکالر عبدالحکیم مراد کے الفاظ میں؛

"Islamic hijab (and nigab) allows a vision of a Muslim
woman as liberated not from tradition and meaning, but from,
ostentation and from subjection to random visual rape by men."

(اسلامی حجاب و نقاب ایک آزاد عورت کا تصور پیش کرتا ہے جو کہ اپنی اقدار اور روایات سے آزاد نہیں ہوتی بلکہ نمود ونمائش سے آزاد ہوتی ہے اور مردوں کی نگاہوں سے زنا بالجبر اور نگاہوں سے عورت کی عصمت دری سے ایسی عورت آزاد ہو جاتی ہے)۔

قرآن مجید میں سورہ النور (آیت 30) میں مردوں کے عورتوں کو گھورنے یا ٹکٹکی باندھنے (male gaze) کے معاملے کی طرف واضح طور پر اشارہ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہ چیز مردوں کے قلوب کو تباہ کر کے رکھ دیتا ہے:

قُل لِّلۡمُؤۡمِنِينَ يَغُضُّواْ مِنۡ أَبۡصَٰرِهِمۡ وَيَحۡفَظُواْ فُرُوجَهُمۡۚ ذَٰلِكَ أَزۡكَىٰ لَهُمۡۚ....

"مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں، اور اپنی شرمگاہوں کی حفاﻇت رکھیں۔ یہی ان کے لئے پاکیزگی ہے... "

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگلی آیت میں خواتین سے خطاب ہے:
”مومن عورتوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں نیچی رکھیں اور اپنی عفت کی حفاظت کریں اور اپنی زینت ظاہر نہ کریں.... اور اپنے گریبانوں پر اوڑھنیاں ڈال لیں۔“
(سورہ النور: آیت 31)

اس آیت مبارکہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کینیڈا کی نومسلم خاتون محقق کیتھرین بلاک نے بہت اہم نکتہ بیان کیا ہے:
"جب ان دونوں آیات کو ایک ساتھ دیکھا جائے تو میری سمجھ میں یہ بات آئی ہے کہ قرآن نے ایک طرف تو مردوں کو اپنی نگاہیں نیچی کرنے کا حکم دیا لیکن دوسری طرف خواتین کو ایک مزید حکم اوڑھنیاں (چادریں) لینے کا دیا کیونکہ یہ چیز مردوں کی نگاہوں (male gaze) سے بچاکر عورتوں کی عفت و عصمت کی حفاظت کرتی ہے۔"
Bullock, Katherine (2002) Rethinking Muslim Women and the Veil. Virginia.

چنانچہ قرآن کے حکم حجاب میں عورتوں کے لیے فائدہ ہی فائدہ ہے۔ اسلامی حجاب خواتین کو مردوں کی نگاہوں کی چوری (visual theft) سے ایک ڈھال کی طرح بچاتا ہے۔

اقتباس از "پردہ، عقل مند خواتین کا انتخاب"

*⚠️ والدین کے لئے تنبیہ۔۔۔۔*

اے والدین! جب آپ اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ ہوں اور کوئی ایسی چیز سنیں یا دیکھیں جو نہ تو جائز ہو اور نہ شرعا مناسب ہو تو فورا اس چیز (کی شرعی حیثیت) کو چھوٹوں کے سامنے واضح کردیں، کیونکہ آپ کی موجودگی میں ہونے والی غلطی پر آپ کا خاموش رہنا ان کے دلوں میں اسے درست و صحیح بنادے گا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS