find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Showing posts with label sher o shayri new latest nic ....... Show all posts
Showing posts with label sher o shayri new latest nic ....... Show all posts

Aj ki Achi Bat

🍂🌿🍂🌿  ﷽  🌿🍂🌿🍂
          *︵︷︵︷︵︷︵︷︵​︷︵*
         *✧​ Aaj Ki Achchi Baat ✧​*
          *︶︸︶︸︶︸︶︸︶︸︶*
        

    ❧ Tanz Aur Bahas Se Rishte
           Kamzor Ho Jate hain,

❧ Lihaza Apno Se Kabhi Bhi Esi
Bahas na karna, ki Bahas to Jeet
   Jao Magar Apno Ko Haar Jao.

🍂🌿🍂🌿🍂🌿🍂🌿🍂🌿

Share:

Insaan Apne Din ko Fitno Se Kaise Bachaye.

🌷انسان اپنے دین کوفتنوں سے کیسےبچائے 🌷

الشیخ محمد صالح المنجد

صحیح بخاری اور مسلم وغیرہ میں ابو ادریس خولانی سے حدیث موجود ہے بخاری کے لفظ یہ ہیں :

ابو ادریس خولانی نے حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے خیر اور بھلائی کے متعلق سوال کرتے اور میں ان سے شر کے متعلق سوال کرتا تھا اس ڈر سے کہ کہیں میں اس میں واقع نہ ہو جاؤں تو میں نے کہا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہم جاہلیت اور شر میں تھے تو اللہ تعالی نے ہمیں یہ خیر اور بھلائی دی تو کیا اس خیر کے بعد پھر شر ہو گا ؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جی ہاں اور اس میں فساد ہو گا میں نے کہا یہ دخن کیا ہے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایسی قوم آۓ گی جو میرے طریقے کو چھوڑ کر دوسراطریقہ اختیا رکریں گے جسے تو جانے گا اور انکار کرے گا تو میں نے کہا کہ کیا اس خیر کے بعد پھر شر ہو گا ؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں جہنم کے دروازوں کی طرف دعوت دینے والے ہوں گے جس نے ان کی مان لی وہ اسے جہنم میں پھینک دیں گے میں نے کہا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ان کے اوصاف بتائیں تو آپ نے فرمایا وہ ہم میں سے ہوں گے اور ہماری زبان میں بات کریں گے میں نے کہا کہ اگر میں نے یہ دور پا لیا تو آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مسلمانوں کی جماعت اور ان کے امام کو لازم پکڑنا میں نے کہا کہ اگر امام اور جماعت نہ ہوئی تو ؟ تو آپ  صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا : تو ان سب فرقوں سے علیحدگی اختیار کر اگرچہ تجھے درخت کی جڑ ہی کیوں نہ کھانی پڑے حتی کہ تجھے اس حالت میں موت آجائے ۔

تو یہ دور اور زمانہ اس دور کے ساتھ خاص نہیں بلکہ ہر دور اور زمانے میں اور جگہ پر عام ہے عہد صحابہ سے لے کر جب عثمان رضی اللہ عنہ پر خروج اور فتنہ شروع ہوا ۔

اور فتنہ کے دور میں لوگوں سے علیحدگی اختیار کرنے سے مراد یہ ہے کہ جیسا کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فتح الباری میں امام طبری سے ذکر کیا ہے کہ انہوں نے کہا : جب بھی لوگوں کا امام نہ ہو اور لوگوں میں اختلاف اور جماعتیں ہوں تو شر میں پڑنے کے ڈر سے اگر طاقت رکھو تو فرقوں میں کسی کی پیروی نہ کرو اور سب سے علیحدگی اختیار کرو، تو جب بھی کوئی ایسی جماعت ملے جو حق پر ہو اس میں ملنا چاہۓ اور ان کے تعداد میں اضافہ اور حق پر ان کا تعاون کرنا چاہۓ کیونکہ یہ جو ذکر کیا گیا ہے وہ اس شخص اور وقت اور مسلمانوں کی جماعت کا ہے ۔

اور اللہ ہی توفیق بخشنے والا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل اور صحابہ پر اللہ تعالی رحمتیں نازل فرمائے ۔ .

Share:

Meri Khamoshi

تو کرتا ہو گا اپنے الفاظــوں سے متــــاثـــــر،
میری خاموشی سے بڑا کوئی استاد نہیں...

Share:

Naya Chand Dekhte waqt ki Dua

🍂🌿🍂🌿    ﷽    🌿🍂🌿🍂

🔅 🔆 *Aaj ki pyari dua !* 🔆 🔅

  🔸🌟🔸 🔸🌟🔸

*Naya chaand deykhte waqt ki dua !*

   *اللَّهُمَّ أَهْلِلْهُ عَلَيْنَا بِالْيُمْنِ وَالإِيمَانِ وَالسَّلاَمَةِ وَالإِسْلاَمِ رَبِّي وَرَبُّكَ اللَّهُ ‏*

*Allāhumma ahlilhu `alainā bil-yumni wal-Īmān, was-salāmati wal-Islām, rabbī wa rabbuk Allāh.*

*Aye Allah ! Mubarak kar hame ye chaand,barkat aur iimaan aur salamati aur islam ke saat, (aye chaand !) Mere aur tumhara rab Allah ta ala hai -*

*English translation*

*O Allah, bring it over us with blessing and faith, and security and Islam. My Lord and your Lord is Allah.*

*[ Jami` at-Tirmidhi 3451]*
----------------------------------------

Share:

Loane lena kaisa Hai.

*سوال : فضیلۃ الشیخ ربیع بن ہادی مدخلی حفظہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ کیا میں کسی بنک سے پیسہ لے کر گھر کی تعمیر کر سکتا ہوں؟ اس سلسلہ میں ہماری رہنمائی کریں اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔*

جواب : فضیلۃ الشیخ ربیع بن ہادی المدخلی حفظہ اللہ نے جواب دیا کہ: " اگر تمہیں ایک روٹی کے ٹکڑے کی ضرورت ہو جسے تم کھا کر اپنی زندگی بچا سکتے ہو تو بنک سے پیسہ لے کر نہ خریدنا چہ جائے کہ تم گھر کی تعمیر کرنے یا گاڑی خریدنے کے لئے کسی بنک سے پیسہ لو۔اللہ تعالیٰ نے اضطراری حالات میں تمہارے لئے مردار،سور کا گوشت،اونچائی سے گر کر مرنے والا جانور حلال کیا ہے،لیکن سود اللہ تعالیٰ نے ہر حال میں حرام کیا ہے،سودی معاملات بہت ہی خطرناک ہیں،سودی معاملات بہت ہی خطرناک ہیں۔
سودی معاملات سے بچو اور صبر کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ﴿ وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا * وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ  ﴾ ترجمہ : " اور جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کے لئے چھٹکارے کی شکل نکال دیتا ہے،اور ایسی جگہ سے روزی دیتا ہے جس کا اسے گمان بھی نہ ہوگا  "۔(سورۃ الطلاق : 3/2) بیشک سودی معاملات بہت عظیم گناہ ہے،اور بہت خطرناکامر ہے،جو اس کواپنے لئے  حلال سمجھے وہ کفر پر ہے۔
اگر تم گھر کے لئے محتاج ہو تو صبر کرو یہاں تک کہ اللہ تمہیں گھر سے نواز دے،اور اللہ کی طرف رجوع کرتے ہوئے  اسباب اختیار کرو یہاں تک کہ اللہ تمہارے لئے گھر مہیا کر دے،ہاں یاد رکھو !اگر صبر کرتے ہوئے بلا سودی معاملات میں پڑے ہوئے تمہاری موت واقع ہو جائے تو تم اس حال میں مرو گے کہ اللہ کے ساتھ جنگ کرنے سے بچ جاؤ گے،اس لئے کہ سود خور اللہ تعالیٰ سے جنگ کرنے والا ہوتا ہے( اللہ کی پناہ) جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبَا إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ * فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِّنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ ۖ وَإِن تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ ﴾ ترجمہ : اے ایمان والوں اللہ سے ڈرو اور جو سود باقی رہ گیا ہے وہ چھوڑ دو اگر تم سچ مچ ایمان والے ہو،اور اگر ایسا نہیں کرتے تو اللہ سے اور اس کے رسول سے لڑنے کے لئے تیار ہو جاؤہاں اگر توبہ کر لوتو تمہارا صل مال تمہارا ہی ہے،نہ تم ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جائے۔(سورۃ البقرۃ : 278/279)۔اللہ تعالیٰ نے سود خوروں سے جنگ کا اعلان کیا ،اور اللہ کے رسول ﷺ نےسود لینے والے دینے والے لکھنے والے اور اس کی گواہی دینے والے سب پر لعنت بھیجی ہے۔
* اس لعنت کے بعد تمہیں کیا چاہیئے؟؟؟؟؟؟
* کیا تمہارے لئے گھر کافی ہے جبکہ تمہارے سامنے جہنم ہو؟؟؟؟؟؟
مومن اللہ تعالیٰ کا تقوی ٰ اختیار کرتا ہے اور اس کی طرف سے فقر و فاقہ پر  صبر کرتا ہے اللہ تعالی ٰ کا فرمان ہیکہ ﴿ وَلَنَبْلُوَنَّكُم بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنفُسِ وَالثَّمَرَاتِ ۗ وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ ﴾ ترجمہ : اور ہم کسی نہ کسی طرح تمہاری آزمائش ضرور کریں گے،دشمن کے ڈر سے ،بھوک پیاس سے،مال و جان اور پھلوں کی کمی سے اور ان صبر کرنے والوں کو خوشخبری دیجئے۔(سورۃ البقرۃ : 155)۔
صبر کرو اللہ تمہیں اجر عظیم  سے نوازے گا ورنہ  تم اپنے آپ کواس کی  لعنت،غضب،ناراضگی ، اور عقاب کا حقدار بنا لوگے، اللہ کے غضب اور اس کے عقاب کے مقابلہ میں دنیا کی یہ سختی کچھ بھی نہیں ہے ۔
ہم اللہ تعالیٰ سے سوال کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہمیں اپنے ناراضگی اور غضب سے بچا کے رکھنا،بیشک ہمارا رب دعائیں سننے والا ہے۔(موسوعہ مؤلفات و رسائل و فتاویٰ الشیخ ربیع /جلد اول : صفحہ :134/135)۔

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS