find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Showing posts with label quran majeed padhne ki fazilat. Show all posts
Showing posts with label quran majeed padhne ki fazilat. Show all posts

Munafiqo ki Munafiqat se Bache Bagair Kya Ittehad Mumkin hai?

💥 *منافقوں کی منافقت سے بچے بغیر کیا اتحاد ممکن ہے؟*💥
✍ *ڈاکٹر أجمل منظور مدنی حفظه الله*
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پہلی چیز کیا اخوانی، رافضی، سلفی اور تقلیدی گروپوں کے درمیان کتاب وسنت کے علاوہ کسی دوسرے پلیٹ فارم پر اتحاد ممکن ہے؟ جس کا کہ میں داعی ہوں۔
دوسری چیز یہ بات صحیح ہے کہ الکفر ملة واحدة کے تحت سارے کافر مسلمانوں کے خلاف ایک ہو چکے ہیں لیکن میرا یہ بھی ماننا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف ان کی کارروائی میں منافق اور آستین کے سانپوں کا بڑا رول ہے جن کی حقیقتوں کو بھی واضح کرنا ضروری ہے ۔ افغانستان ہو یا عراق، شام ہو یا کوئی اور جگہ انہیں منافقوں کا مذہب ومسلک کے نام پر اگر تعاون نہ رہے تو دشمن اتنی تباہی بالکل نہ مچا سکیں گے۔ انہیں سو بار سوچنا پڑے گا۔
💥پڑھو سقوط بغداد کے بارے میں۔ ہلاکو بغداد پر حملہ کرنے سے کانپ رہا تھا۔ اسے ہمت کس نے دلائی؟ اٌدھر سے منافق نصیر الدین طوسی اور اِدھر سے ابن علقمی ہی نے اسے ہمت دلائی تھی۔ ٢٠٠٣ میں بھی انہیں کے چیلوں نے امریکیوں کو صدام کے خلاف ابھارا اور پورا راستہ بتایا۔ ٢٠٠١میہ یہی سارا کھیل افغانستان میں کھیلا گیا۔ شام میں روس کو کس نے بلایا؟ ایران اور ترکی کا مفاد پرستانہ اور سنی مسلمانوں کے خلاف ان کا ظالمانہ کھیل اب کسی پر مخفی نہیں رہ گیا ہے۔ پرسوں اردگان خامنہ ای اور پوٹن کو بلا کر انقرہ میں میٹنگ کرتا ہے اور پھر کل کیمیکل بموں سے دوما شہر پر حملہ کر کے سینکڑوں بے گناہوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔ آخر بھیانک کھیل کب تک کھیلا جائے گا؟ ایک طرف نظریہ اور مذہب کے نام پر مسلمانوں کا خون کیا جائے اور ہم اتحاد کا جھنڈا انہیں دکھاتے پھریں۔ ان کے عزائم اور گندے مقاصد سے لوگوں کو آگاہ نہ کیا جائے۔؟
میر جعفروں، میر صادقوں اور آستین کے سانپوں سے آگاہ ہوئے بغیر نہ متحد ہو سکتے ہیں اور نہ ہی دشمنوں سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔
💥در اصل یہ جواب ہے درج ذیل پوسٹ کا:
(((سلفيت اور اخوانیت، تحریکیت اور منہجیت، اور عصریت اور قدامت کا جھگڑا کرنے والو!
کان کھول کر سن لو، خطرات کے بادل سر پر منڈلا رہے ہیں اور اسلام اور مسلمانوں کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی تیاری مکمل ہے، الکفر ملة واحدة کا مظاہرہ ہورہا ہے اور مسلمان باہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مشغول ہیں، اپنے اپنے مقتداووں کی قصیدہ گوئی سے ہمیں فرصت نہیں ہے، دوسرے کی آنکھ کا تنکہ ہمیں نظر اجاتا ہے لیکن اپنی آنکھ کا شہتیر دکھائی نہیں دیتا. اپنا معمولی کام بہی بہت عظیم لگتا ہے اور دوسروں کا بڑا کام بہی معمولی دکھائی دیتا ہے، کام سے زیادہ کام کا کریڈٹ لینے کی ہوڑ دکھائی دیتی ہے، مصیبت زدگان کی مدد بہی ایک بینر تلے ہم نہیں کرسکتے، ہمارا سماج پستی کی طرف گامزن ہے، ہمارا نوجوان تعلیم و تربیت سے دور بے مقصدیت کا شکار ہے، تفریح اور لہو و لعب کا رسیا ہوگیا ہے، خواتین اسلامی تعلیمات سے دور ہوتی جارہی ہیں، اخلاقی اور معاشرتی برائیوں کا سیلاب ہمارے سماج پر حملہ آور ہے، فضول خرچی اور اسراف ہمارے امیروں کا شیوہ بن گیا ہے اور غریب کے گھر میں چولہا نہیں جل پارہا ہے، سخت کوشی اور سادگی کو چھوڑ کر آرام پسندی اور تعیش کے ہم شکار ہوگئے ہیں.....
نوشتہ دیوار کو پڑھنے کا وقت ہے، خواب غفلت سے بیدار ہوجانے کی ساعت ہے، دین سے وابستگی اور تعلق باللہ کی اشد ضرورت ہے، فکر و نظر میں کشادگی پیدا کریں، اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں، علم و فن سے رشتہ استوار کریں، دوسروں کے کاموں کی بہی تحسین کریں، فروعی مسائل میں الجھنے کے بجائے اصول وبنیادوں پر توجہ دیں، خیر امت ہیں تو اپنے مقام و مرتبہ کا پاس و لحاظ کریں. یاد رکھیں، دشمن یہ نہیں دیکھے گا کہ کون سلفی ہے اور کون اخوانی، کون جماعتی ہے اور کون تبلیغی، کون تحریکی ہے اور کون غیر تحریکی؟؟؟؟

ننگ اسلاف تھا لیکن یہ ہماری قسمت
ہم کو مارا ہے، مسلمان سمجھ کر آقا!))))
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS