find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Showing posts with label Quran o Hadeeth ki Raushani me.. mm. Md Rehan Fazal Findmrf blog. Show all posts
Showing posts with label Quran o Hadeeth ki Raushani me.. mm. Md Rehan Fazal Findmrf blog. Show all posts

Namaj-E-Janaza me Ek Hi Taraf Salam Ferna Kaisa hai?

سوال/نماز جنازہ میں ایک ہی طرف سلام پھیرنا کیسا ہے
جواب مرحمت فرمائیں
جزاکم اللہ خیرا۔
سائل/محمد اشرف کشفی حفظه الله تعالى.
الجواب بعون رب العباد:
               **************
كتبہ/محمد يوسف بٹ بزلوى ریاضی۔
خریج جامعہ ملک سعود ریاض سعودی عرب۔
تخصص/فقہ واصولہ۔
                          *******
اس بارے ميں اہل علم كى دورائے ہيں:
پہلى رائے يہ ہے کہ نماز جنازہ ميں ايک سلام پہيرنا مشروع ہے اوراكثراہل علم اسى كے قائل ہيں  اب پہلى رائے والوں کے دلائل ملاحظہ فرمائے:
دليل نمبر1:حضرت ابوہريرہ رضى الله عنہ سے مروى ہے:
أنّ رسول الله صلى الله عليہ وسلم صلّى على جنازة فكبّرعليها أربعاً وسلّم تسليمة واحدة".[أخرجه الدار قطني 191 والحاكم 1 / 360 وعنه البيهقي 4 / 43، أحكام الجنائز ص 128  للالباني، امام البانى نے اس سند كوحسن كها ہے].
رسول الله صلى الله عليہ وسلم نے ايک شخص كى نماز جنازہ پڑہائى پس آپ صلى الله عليہ وسلم نے اس ميں چارتكبيرات كہيں اورصرف ايک سلام پہيرا.
دليل نمبر2: ابوامامہ رضى الله عنہ نے بہى نماز جنازہ كاطريقہ بتاتے ہوئے فرمايا:ثمّ تسلّم في نفسه عن يمينه"
"پہردائيں طرف سلام پہيرے آہستہ آوازميں.....".[المنتقى لابن الجارود ص نمبر540].
دليل نمبر3: حضرت ابوامامہ بن سهل بن حنيف رضى الله عنہ سے مروى ہے کہ انہوں نے فرمايا كہ جب امام نماز جنازہ پڑہائے تووه آہستہ آوازميں اپنے دائيں طرف سلام پہيرے.[مصنف عبدالرزاق6443،فضل الصلاة على النبي لابي اسحاق الجهضمى، المنتقى لابن الجارود540،الاسط لابن المنذرنمبر:3137].
دليل نمبر4:حضرت ابن عباس رضى الله عنہما نےنماز جنازہ ميں  صرف ايک سلام پہيرا.[مصنف عبدالرزاق6444، سنن كبرى للبيهقى6990،احكام الجنائز للألبانى 165، ابوداو في مسائل امام احمد1029، امام البانى نے اس كى سند كوحسن قراردياہے].
اقوال سلف صالحين
پہلاقول:امام نووى فرماتے ہيں کہ اكثراہل علم نماز جنازہ ميں ايک سلام كے قائل ہيں.[مجموع5/244].
دوسرا قول:امام مالک امام احمد بن حنبل رحمہم  بہى ايک ہى سلام كے قائل ہيں.[شرح مختصرخليل للخرشى2/119، مغنى2/366،كشاف القناع للبهوتى 2/116].
تيسراقول:امام شافعى كا پہلا قول بہى يہ ہے کہ سلام ايک طرف سے پہيرناہى صحيح ہے.[مجموع للنووى5/240].
چوتہا قول:علامہ ابن منذرفرماتے ہيں کہ نماز جنازہ ميں ايک طرف سلام پہيرنے كے قائل اكثر اہل علم ہيں صحابہ كرام ميں سے ايک سلام كے قائل يہ كبارشخصيات تهے، حضرت على، جابر بن عبدالله ، واثلہ بن اسقع،ابن ابى اوفى،ابوہريرہ ،ابوامامہ بن سہيل ،انس بن مالک، ابن عباس،ابن عمررضى الله عنہم، اسى طرح سے ابن سيرين، حسن بصرى،سعيد بن جبير،سفيان ثورى،ابن عيينہ، ابن مبارک،عيسى بن يونس،وكيع، ابن مہدى وغيرہ رحمہم اللہ.[اشراف2/366،مجموع للنووى5/244 ].
پانچواں قول:علامہ ابن بطال فرماتے ہيں کہ اكثراہل علم سلف وخلف سب ہى نماز جنازہ ميں ايک سلام کے قائل تہے.شرح صحيح البخارى لابن بطال3/3116].
چہٹا قول:علامہ ابن عبد البركابہى يہى قول كہ جمہوراہل علم (سلف وخلف) نماز جنازہ ميں ايک سلام كے قائل تهے.[استذكار3/32].
ساتواں قول:علامہ ابن منذر، علامہ ابن باز، علامہ ابن عثيمن بہى نماز جنازہ ميں ايک سلام پہيرنے كے قائل ہيں.[الاقناع1/162،مجموع فتاوى ابن باز13/141،مجموع فتاوى ورسائل ابن عثيمن17/130].
دوسرى رائے يہ ہے کہ نمازجنازہ ميں دوسلام پہيرنا مشروع ہے:
يہ رائے امام ابوحنيفہ اوربعض شوافع كى رحمهم الله كى  ہے ليكن جولوگ ايک سلام كے قائل ہيں وه باقى نمازوں پرقياس كرتے ہوئے دوسلام كے قائل ہيں ، امام قاضى نے نماز جنازہ ميں دوطرف سلام پہيرنے كومستحب اورايک طرف سلام كوجائزقراردياہے، ابن مبارک فرماتے ہيں کہ جونماز جنازہ ميں دوطرف سلام پہيرتا ہے وه جاہل ہے يہ انہوں نے دومرتبہ كہا.[ صفة التسليم من صلاة الجنازة رقم الفتوى: 73862].
امام نووى فرماتے ہيں کہ نماز جنازہ ميں دوطرف سلام پہيرنا يہى ہمارے مذہب شافعى ميں صحيح ہے ليكن پہرآگے خودہى لكہتے ہيں کہ اكثراہل علم ايک سلام كے قائل تہے.[مجموع للنووى 5/244].
مذكورہ تمام دلائل واقوال سلف سے يہى معلوم ہوتا ہے کہ دونوں ہى طريقے صحيح ہيں ليكن جوطريقہ زياده افضل اورراجح قراردياجا سكتاہے وه ايک طرف سلام پہيرنا. هذا ماعندي والله تعالى اعلى وأعلم.

✍✍✍✍✍✍✍✍✍✍✍✍✍✍✍✍✍✍✍
www.youtube.com/realtube51

www.facebook.com/ahlehadeethmuzaffarpur

Share:

Jhoot Tohmat lgane wale ki Sja.

🕊🕊🕊

*🌐 حالات حاضرہ میں ہماری رہنمائی کرنے والی ایک چشم کشا تحریر ۔*

✍ مولانا عبدالماجد دریابادی ۔

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جب بعض منافقین کی شرارت سے امت کی سب سے بڑی مؤمنہ صدیقہ پر ایک نہایت گندی تہمت لگی اور اس کے چرچے پھیلے تو کلام مجید میں یہ دو آیتیں نازل ہوئیں۔

’’لَوْ لَا اِذْ سَمِعْتُمُوْہُ ظَنَّ الْمُؤمِنُونَ وَالْمُؤمِنَاتُ بِاَنْفُسِھِمْ خَیْرًا وَقَالُوْا ھٰذَا اِفْک ٌمّبِیْنٌ‘‘(نور۔ع ۔۲) 
جب تم لوگوں نے یہ گندی حکایت سنیں تھی تو مسلمان مردوں اور عورتوں نے اپنے لوگوں سے متعلق گمان نیک سے کام کیوں نہ لیا اور چھوٹتے ہی یہ کیوں نہ کہہ دیا کہ یہ صریح افتراء ہے۔
وَلَوْ لا اِذْ سَمِعْتُمُوْہُ قُلْتُمْ مَا یَکُوْنُ لَنَا اَنْ نَتَکَلَّمَ بِھٰذَا سُبْحَانَکَ ھٰذَا بُھْتَان ٌعَظِیْم، یَعِظُکُمُ اللّٰہُ اَنْ تَعُوْدُوْا لِمِثْلِه أَبَدا اِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِیْنَ(نور ۔ع ۲)
اور جب تمھارے کانوں تک یہ گندی حکایت پہنچی تھی اسی وقت تم نے یہ کیوں نہ کہہ دیا کہ ہم کو ایسی بات منہ سے بھی نہ نکالنا چاہیے معاذ اللہ یہ تو بڑی سخت تہمت ہے.

اللہ تمھیں حکم دیتا ہے کہ اگر تم ایمان والے ہو تو ایسی حرکت پھر ہرگز نہ کرنا۔

خبر کے گڑھنے کا ذکر نہیں، گڑھی ہوئی خبر کے صرف قبول کرنے اور بے سوچے سمجھے اس کے چرچے کرنے پر یہ ڈانٹ پڑرہی ہے، کسی مسلمان پر افتراء تو کوئی مسلمان کیوں کرنے لگا کسی افتراء کو قبول کرنا اور اس کی اشاعت میں معین ہونا بھی ہرگز کسی مسلمان کا کام نہیں  ہوسکتا۔ ارشاد ہوتا ہے کہ ایسی نامعقول روایتوں اور حکایتوں کے سننے کے ساتھ ہی انھیں رد کردینا چاہیے اور کسی مسلمان کی عزت پر حملہ سن کر اسی وقت اس کے قبول کرنے سے صاف انکار کردینا چاہیے، وہ مسلمان کیسا جو دوسرے مسلمان کی دیانت پر، عزت پر، اخلاق پر حملہ ہوتے ہوئے دیکھے اور چپکا بیٹھا رہے یا یہ کہہ کر اپنا پیچھا چھڑالے کہ سنا ایسا ہی تھا اسے تو فورًا اس کی تردید کرنی چاہیے بغیر اس کے وہ مسلمان ہی کیسا؟ اور اس کا ایمان ہی کیا؟ .
آج دنیائے اسلام کے کسی گوشہ میں اس پر عمل ہے؟ پبلک جلسے ہوں  یا گھروں  کے اندر تخلیہ کی صحبتیں، اخبارات کے مقالات ہوں یا خانگی خطوط، کہاں یہی چرچے یہی تذکرے نہیں کہ فلاں لیڈر قوم کا روپیہ کھا گیا، فلاں لیڈر انگریزوں سے مل گیا، فلاں لیڈر نے ہندؤں سے رشوت لی، فلاں مولانا صاحب چھپے رستم نکلے، فلاں شاہ صاحب کی چوری پکڑی گئی، محلہ کے چودھری صاحب کے جوہر یوں کھل رہے ہیں، شہر کے قاضی صاحب کی یہ یہ حرکتیں ظاہر ہوئیں  اس کا گھر جواریوں کا اڈا ہے، اس کے ہاں کی بہو بیٹیوں تک کی عزت کا ٹھیک نہیں؟ جہاں چار مسلمان جمع ہوئے نہ خدا کا ذکر نہ رسول کا تذکرہ، نہ موت کی یاد، نہ آخرت کی فکر، بس غیبتیں  ہیں تو مسلمانوں کی، اور بدگوئیاں ہیں  تو اپنے ہی بھائی بندوں کی. ایک ایک گھر کے پترے کھل رہے ہیں، اور دنیا جہاں کا کوئی عیب کوئی الزام ایسا نہیں جو خود مسلمانوں ہی کی زبان سے مسلمانوں پر نہ لگ رہا ہو! تہمتیں تراشنے والے مسلمان، ان پر یقین کرنے والے مسلمان، انھیں پھیلانے والے مسلمان، نتیجہ رنجشوں، مقدمہ بازیوں، فوجداریوں کی صورت میں روزانہ موجود، لیکن زبان کو چاٹ ایسی پڑی ہوئی ہے کہ ساری تکلیفیں گوارہ، لیکن ان چرچوں اور تذکروں سے ہاتھ اٹھانا ناممکن ہے۔

Share:

Mard Aur Autaton Ke Liye Sbse bda fitna

*••············••●◆❁❁◆●••············••*
       
       *بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡم*

    ✦... *Mardon Ke Liye Sab*
        *Se Khatar Naak Fitna!* ...✦

     *Mafhoom -e- hadees*

*🔘RasoolAllah ﷺ ne Irshad Farmaya: “Main ne Apne Baad Mardon ke liye Aurton ke Fitne se Badh kar Nuqsan Dene wala aur Koi Fitna Nahin Chhoda hai.”*

*📓[ Sahih Muslim : Hadith 6945,*

*●◗►Hadees Bala mein Aurton se Murad wo Na Mahram Aurten hain jin ke Husn aur Adaon se Mutassir ho kar Mard Hazrat apni Dunya aur Aakhirat Tabah kar Baith te hain, Tareeq Shahed hai ke Islam Dushman Taqaton ne isi Fitne ke Zariye badi badi Muslim Saltanaten Tahes Nahes kardin aur Aaj bhi Jadeed Tehzeeb ke Naam se Fahashi o Uryani ka wahi Khel khela ja Raha hai Jis se RasoolAllah ﷺ ne 1400 saal Qabl Aagah Farma diya tha.*


*••············••●◆❁❁◆●••············••*

Share:

Allah ki Janib Se Quran Pak Me Insaaniyat ko 100 Brah-E-Rasat Hidayat

🌹🎾 السلام علیکم🌹🎾

🌹 *اللہ تعالیٰ کی جانب سے قرآنِ پاک میں انسانیت کو 100 براہِ راست ہدایات.
* 🌹 · Auzubillahi Minash Shaitan ir Rajeem.
            Bismillah ir Rahman ir Raheem.

*1. بدزبانی سے بچو (3:159)*

2. غصے کو پی جاؤ (3:134)

3. دوسروں  کے ساتھ بھلائی کرو (4:36)

4.  تکبر سے بچو (7:13)

5. دوسروں کی غلطیاں معاف کرو (7:199)

6. لوگوں سے نرمی سے بات کرو (20:44)

7. اپنی آواز پست رکھو (31:19)

8. دوسروں کا مذاق نہ اڑاؤ (49:11)

9. والدین کا احترام اور ان کی فرمانبراداری  کرو (17:23)

10. والدین کی بے ادبی سے بچو اور اُن کے سامنے اُف تک نہ کہو (17:23)

11. اجازت کے بغیر کسی کی خلوت گاہ (پرائیویٹ کمرہ) میں داخل نہ ہو (24:58)

12. آپس میں قرض کے معاملات تحریر کر لیا کرو (2:282)

13. کسی کی اندھی تقلید مت کرو (2:170)

14. اگر کوئی تنگی میں ہے تو اسے قرضہ اتارنے میں مہلت دو (2:280)

15. سود مت کھاؤ (2:275)

16. رشوت مت اختیار  کرو (2:188)

17. وعدوں کو پورا کرو (2:177)

18. آپس میں اعتماد قائم رکھو (2:283)

19. سچ اور جھوٹ کو آپس میں خلط ملط نہ کرو (2:42)

20. لوگوں کے درمیان انصاف سے فیصلہ کرو (4:58)

21. عدل و انصاف پر مضبوطی سے جم جاؤ (4:135)
22. مرنے کے بعد ہر شخص کی دولت اس کے قریبی عزیزوں  میں تقسیم کر دو (4:7)
23. عورتوں کا بھی وراثت میں حق ہے (4:7)
24. یتیموں کا مال ناحق مت کھاؤ (4:10)
25. یتیموں کا خیال رکھو (2:220)
26. ایک دوسرے کا مال ناجائز طریقے سے مت کھاؤ (4:29)
27. کسی جھگڑے کی صورت میں لوگوں کے درمیان صلح کراؤ (49:9)
28. بدگمانیوں سے بچو (49:12)
29. گواہی کو مت چھپاؤ (2:283)
30. ایک دوسرے کے بھید نہ ٹٹولا کرو اور کسی کی غیبت مت کرو (49:12)
31. اپنے مال میں سے خیرات کرو (57:7)
32. مسکین غریبوں کو کھانا کھلانے کی ترغیب دو (107:3)
33. ضرورتمندوں کو تلاش کر کے اُن کی مدد کرو (2:273)
34. کنجوسی اور فضول خرچی سے اجتناب کرو (17:29)
35. اپنی خیرات لوگوں کو دکھا نے کے لیئے اور احسان جتا کر ضائع مت کرو (2:264)
36. مہمانوں کا احترام کرو (51:26)
37. بھلائی پر خود عمل کرنے کے بعد دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دو (2:44)
38. زمین پر فساد مت کرو (2:60)
39. لوگوں کو مسجدوں میں اللہ کے ذکر سے مت روکو (2:114)
40. صرف اُن سےلڑوجوتم سے لڑیں (2:190)
41. جنگ کے آداب کا خیال رکھو (2:191)
42. جنگ کے دوران پُشت مت پھیرنا (8:15)
43. د ین میں کوئی زبردستی نہیں (2:256)
44. تمام پیغمبروں پر ایمان لاؤ (2:285)
45. حالتِ حیض میں عورتوں سے جماع نہ کرو (2:222)
46. مائیں بچوں کو  دو سال تک  دودھ  پلائیں (2:233)
47.  خبردار زنا کے قریب کسی صورت میں نہیں جانا (17:32)
48. حکمرانوں کو اہلیت کی بنیاد پر منتخب کرو (2:247)
49. کسی پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ مت ڈالو  (2:286)
50. آپس میں تفرقہ مت ڈالو (3:103)
51. کائنات کی تخلیق اور عجائبات پر گہری غوروفکر کرو (3:191)
52. مرد اور عورت کو اعمال کا صلہ برابر ملے گا (3:195)
53. خون کے رشتوں میں شادی مت کرو (4:23)
54. مرد خاندان کا حکمران ہے (4:34)
55. بخیلی و کنجوسی مت کرو (4:37)
56. حسد مت کرو (4:54)
57. ایک دوسرے کا قتل مت کرو (4:92)
58. خیانت کرنے والوں کے حمایتی مت بنو (4:105)
59. گناہ اور ظلم وزیادتی میں تعاون مت کرو  (5:2)
60. نیکی اور بھلائی میں تعاون کرو (5:2)
61. جب آپ قرآن پڑھنے لگیں تو شیطان مردود سے اللہ کی پناہ طلب کیجئے'(16۔98)
62. عدل و انصاف پر قائم رہو (5:8)
63. جرائم کی سزا مثالی طور پر دو (5:38)
64. گناہ اور بد اعمالیوں کے خلاف بھرپور جدوجہد کرو (5:63)
65. مردہ جانور, خون, سور کا گوشت ممنوع ہیں (5:3)
66. شراب اور منشیات سے بچو (5:90)
67. جوا مت کھیلو (5:90)
68. دوسروں کے معبودوں کو بُرا مت کہو (6:108)
69. لوگوں کو دھوکہ دینے کی خاطر ناپ تول میں کمی مت کرو (6:152)
70. خوب کھاؤ پیو مگر حد سے تجاوز نہ کرو (7:31)
71. مسجدوں میں عبادت کے وقت اچھے کپڑے پہنو (7:31)
72. جو تم سے مدد اور حفاظت و پناہ کا طلبگار ہو اسکی مدد اور حفاظت کرو  (9:6)
73. پاکیزگی اختیار کرو (9:108)
74. اللہ کی رحمت سے کبھی نا اُمید مت ہونا (12:87)
75. لاعلمی اور جہالت کی وجہ سے کیے گئے بُرے کام و گناہ اللہ معاف فرما دے گا (16:119)
76. لوگوں کو اللہ کی طرف حکمت اور بہترین نصیحت کے ساتھ بلاؤ (16:125)
77. کوئی کسی دوسرے کے گناہوں کا بوجھ نہیں اُٹھائے گا (17:15)
78. مفلسی و غربت کے خوف سے اولاد کا قتل مت کرو (17:31)
79. جس بات کا علم نہ ہو اُس کے پیچھے مت پڑو. (17:36)
80. بے بنیاد اور لغو کاموں  سے پرہیز کرو (23:3)
81. دوسروں کے گھروں میں بلا اجازت مت داخل ہو  (24:27)
82. جو اللہ پر یقین رکھتے ہیں, اللہ اُن کی حفاظت فرمائے گا (24:55)
83. زمین پر عاجزی و انکساری سے چلو (25:63)
84. اپنی دنیاوی زندگی کو نظرانداز مت کرو (28:77)
85. اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو مت پکارو (28:88)
86. ہم جنس پرستی سے اجتناب کرو (29:29)
87. اچھے کاموں کی نصیحت اور برے کاموں کی ممانعت کرو  (31:17)
88. زمین پر شیخی اور تکبر سے اِترا کر مت چلو (31:18)
89. عورتیں اپنے بناؤسنگھار کی نمائش مت کریں (33:33)
90. اللہ تمام گناہ معاف کردے گا (39:53)
91. اللہ کی رحمت سے مایوس مت ہو (39:53)
92. برائی کو بھلائی سے دفع کرو (41:34)
93. مشورے سے اپنے کام سرانجام دو (42:38)
94. تم میں سے زیادہ عزت والا وہ ہے جس نے سچائی و بھلائی کو اختیار کیا ہو (49:13)
95. دین میں رہبانیت کا کوئی وجود نہیں (57:27)
96. اللہ کے ہاں علم والے کے درجات بلند ہیں (58:11)
97. غیرمسلموں کے ساتھ منصفانہ سلوک و احسان اور اچھا برتاؤ کرو  (60:8)
98. اپنے آپ کو نفس کی حرص سے پاک رکھو (64:16)
99. اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو, وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے (73:20)
*100.اللہ تعالٰی اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ کسی کی برائی علانیہ زبان پر لائی جائے، الا یہ کہ کسی پر ظلم ہوا ہو.(3.148)*

Share:

Allah Ne Quran ko kyu Najil Kiya.

📮📮 *Allah ne Quran ko kyu naazil kiya*❓

*Allah ne Quran ko is liye naazil kiya taake us par amal kiya jaye.*

〽 *Daleel* :

✅Allah ka farman hai :

✏ _*Tum pairvi karo us kitab ki jo tumhari taraf tumhare Rab ki janib se utari gai hai.*_

📚QURAN: [AL AARAAF: 3]

📃Source : Sahih Islami Aqida book - Murattib - Asrar Ahmed Abdul Wahab Salafi

Share:

Sisila-E-Fazail-E-Aamal

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سلسلہ فضائل اعمال 🌹 🌸❤

فضائل درود

حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :

دَخَلْتُ عَلَی النَّبِيِّ صلی الله عليه وآله وسلم يَوْمًا فَوَجَدْتُهُ مَسْرُوْرًا فَقُلْتُ : يَا رَسُوْلَ اﷲِ! مَا أَدْرِی مَتٰی رَأَيْتُکَ أَحْسَنَ بِشْرًا وَأَطْيَبَ نَفْسًا مِنَ الْيَوْمِ؟ قَالَ : وَمَا يَمْنَعُنِی وَجِبْرِيْلُ خَرَجَ مِنْ عِنْدِی السَّاعَةَ فَبَشَّّرَنِي أَنْ لِکُلِّ عَبْدٍ صَلَّی عَلَیَّ صَـلَاةً يُکْتُبُ لَهُ بِهَا عَشْرُ حَسَنَاتٍ وَيُمْحٰی عَنْهُ عَشْرُ سَيِئَاتٍ، وَيُرْفَعُ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ، وَتُعْرَضُ عَلَیَّ کَمَا قَالَهَا، وَيُرَدُّ عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا دَعَا.

(مصنف عبدالرزاق، 2 : 214، رقم : 3113)

’’ایک روز میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت خوش تھے، میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ! میں نے آج سے بڑھ کر زیادہ خوش اور مسرور آپ کو کبھی نہیں پایا۔  نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : آج جبریل امین (علیہ السلام) آئے تھے ابھی نکل کر میرے پاس سے گئے ہیں اور مجھے انہوں نے خبر دی ہے کہ امت میں سے جو شخص مجھ پر ایک بار درود بھیجتا ہے۔ اﷲ تعاليٰ اس کی دس نیکیاں لکھ لیتا ہے، اس کے دس گناہ معاف کر دیتا ہے، اور جس طرح اس بندے نے درود بھیجا تھا اﷲ تعاليٰ انہی الفاظ سے اُس پر درود بھیجتا ہے۔ ‘‘

Share:

Haque Bat ki Tashdeek Shaitan ke Taraf Se Bhi.

✨💖اَلسَّلَامُ عَلَیّکُمٌ وَرَحٔمَتُہ اللهِ وَبَرَکَاتَه ✨💖

H͓̽A͓̽Q͓̽ B͓̽A͓̽A͓̽T͓̽ K͓̽I͓̽ T͓̽A͓̽S͓̽H͓̽D͓̽E͓̽E͓̽K͓̽ –͓̽ S͓̽H͓̽A͓̽I͓̽T͓̽A͓̽N͓̽ K͓̽E͓̽ T͓̽A͓̽R͓̽A͓̽F͓̽ S͓̽E͓̽ B͓̽H͓̽I͓̽!͓̽💖✨

💖✨ ﺑِﺴْـــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ💖✨

Aj Ke Firqa Parasti Ke Daur Me Log Ek Dusre Ko Samajhna To Dur Ki Baat Sunne Tak Ko Nahi Pasand Karte. Wo Bhi Sirf Isliye Kyuki Wo Kahte Ki Fula Shaks Hamare Firqe Ya Jamaat Ka Nahi Hai😕

Ye Is Tarha Ki Shiddat Pasandi Pe Log Aa Gaye Hai. Ek Wo 1400 Saal Pahle Ka Zamana Tha Jaha Par Ek Shaks Rasoolallah ﷺ  Ne Do Groh Ke Logo Ko (Ansaar Aur Muhajireen) Is Tarha Se Ek Kar Diya Tha Jaise Lagta Tha Ki Wo Dono Apas Me Khoon Ke Talluk Se Bhi Badh Kar Talluk Rakhte Ho Aur Ek Aj 1400 Saal Baad Ke Log Hai Jo Rasoolallah Ko Manne Ka Dawa Toh Karte Hai Lekin Fir Bhi Apas Me Ek Dusre Ko Samajhna Yaha Tak Ke Sunna Bhi Gawara Nahi Karte. Ab Dekhte Hai Ki Hamare Rasool ﷺ  Ka Tarika Kya Tha💖✨

Usmaan Bin Haitham Ne Kaha, Unho Ne Muhammad Bin Sireen Se, Unho Ne Abu Hurairah Ra. Se, Unho Ne Kaha,” Rasool ﷺ . Ne Mujh Ko Sadqa E Fitr Ki Nigehbaani Par Muqarrar Farmaya. Itne Me Ek Shakhs Aaya Wo Lap Bhar Bhar Kar Us Me Se (Khajure) Lene Laga. Main Ne Usko Pakad Liya, Main Ne Kaha, Main Tujh Ko Rasool Allah ﷺ  Ke Paas Lejaunga(Chodhunga Nahi). Phir Pura Qissa Bayaan Kiya. Us Ne Kaha, Abu Hurairah! Jab Tu ( Sone Ke Liye) Bichone Par Jaaye To Ayat Al Kursi Padh Le. Subah Tak _اَللّٰہُ  Taala Ki Taraf Se Tujh Par Ek Nigehbaan Farishta Muqarrar Rahega Aur Tere Paas Shaitaan Na Phatakne Payega Aur Abu Hurairah Ra. Ne Ye Baat Rasool ﷺ  Bayan Farmaai💖✨

Aap ﷺ  Ne Farmaya,” Go Wo Bada Jhutaa Hai Magar Ye Baat Us Ne Sach Kahi. Wo Shaitaan Tha💖✨

Sahih Al Bukhari, Kitab Fazail Al Quran, Hadith- 5010📚

Ye Tha Hamare  RasoolAllah ﷺ  Ka Tarika Jo Shaitan Ke Haq Ki Baat Ko Bhi Tashdeek Karte The Aur Ek Aj Ke Daur Ke Kuch Log Hai Ki Agar Kisi Shaks Se Zara Si Galti Ho Jaye To Use Zero Se Multiply Kar Dete Hai. Ye Hadees Un Par Bhi Radd Hai Jo Kahte Hai Ki Sirf Apne Jamaat Ki Baat Sunni Chaiye. Is Hadith Se Hame Pata Chala Ki Haq Baat Ki Tashdeed Karni Chaiye Wo Kyu Na Shaitan Ke Taraf Se Ho. Kuch Zyada Hi Aqalmand Log Kahte Hai Ke Is Hadith Par Ab Amal Nahi Kar Sakte Kyuki Ab Haq Baat Par Mohar Lagane Ke Liye RasoolAllah  ﷺ Nahi Hai, To Mere Wo Bhai, Rasoolallah ﷺ  Nahi Hai To Kya Hua Unki Hadeese To Hai Na Ummat Me, Aap ﷺ  Ki Hadeeso Ke Zarye Haq Baat Par Mohar Lagaya Jayega Aur Mere Bhai RasoolAllah ﷺ  Ke Zamane Ke Farmaan Me Aur Ap ﷺ  Ke Farmaan Wali Hadeeso Me Koi Fark Nahi Hota Jaise Allah Ke Farman Me Aur Quran Me Koi Fark Nahi Hai💖✨

Wallahu Alam........

*Allah se dua h k wo hame kehne sunne se zyada Amal ki taufeeq ata farmaye ameen ya rabbul alameen*

🌹🍂🌹🍂🌹🍂🌹🌹🍂🌹🍂🌹🍂🌹🍂🌹🍂🌹

🇦​🇱​~ 🇮​🇸​🇱​🇦​🇭​

🅦🅐🅢🅢🅐🅛🅐🅐🅜

🅙🅐🅩🅐🅚🅐🅛🅛🅐🅗 
🅚🅗🅐🅘🅡

🅢🅗🅐🅡🅔  🅦🅘🅣🅗 🅨🅞🅤🅡 🅕🅐🅜🅘🅛🅨 🅐🅝🅓 🅕🅡🅘🅔🅝🅓🅢
 

Share:

Momeen Momeen ka Bhai Hai.

🍂🍃ﺑِﺴْـــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ🍂🍃

🌺‏‏‏‏ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُؤَذِّنُ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سُلَيْمَانَ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ رَبَاحٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏   الْمُؤْمِنُ مِرْآةُ الْمُؤْمِنِ وَالْمُؤْمِنُ أَخُو الْمُؤْمِنِ يَكُفُّ عَلَيْهِ ضَيْعَتَهُ وَيَحُوطُهُ مِنْ وَرَائِهِ  .

🌺रसूल अल्लाह ﷺ ने फरमाया: मोमिन मोमिन का आईना है, और मोमिन मोमिन का भाई है, वो उस की जायदाद की निगरानी करता और इस की ग़ैरमौजूदगी में इस की हिफ़ाज़त करता है।

🌺 Rasool Allah ﷺ ne farmaya: momin momin ka aaina hai, aur momin momin ka bhai hai, woh iski jaedaad ki nigrani karta aur iski ghair maujoodgi mein iski hifazat karta hai.

🌺 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن مومن کا آئینہ ہے، اور مومن مومن کا بھائی ہے، وہ اس کی جائیداد کی نگرانی کرتا اور اس کی غیر موجودگی میں اس کی حفاظت کرتا ہے ۔

🌺Allah's Messenger ﷺ said: “The believer is the believer's mirror, and the believer is the believer's brother who guards him against loss and protects him when he is absent.”

📜 *wazahat:* shakhs jab aaine ke samne khada hota hai apne chehray par koi gandagi dekhta hai to woh qatayi gawara nahi karta, woh apne chehre ki khubsurti baqi rakhay ke liye balke woh ussay foran saaf karta hai ek momin ko bhi chahiye ke jab woh kisi momin ke andar koi kami dekhe to isse apna aaina samajte hue iski kami ko apni kami samjhe aur ise saaf karne ki fauran koshish kare, aaina ke samne ek faqeer khada ho ya badshah e waqt, woh kisi se nahi darta aur be khauf aur khatar haqeeqat ka izhaar karta hai, ek momin ko bhi dusre momin ko bhi isi aaina ki tarha be baak hona chahiye, aur bina dusro ki parwah kiye apne momin bhai ki madad karna chahiye.

📚 _*Sunan Abi Dawud: jild 4, kitab Al adab 43, hadith no. 4918*_
*Grade Hasan*

●•~•~•~•~•~•~•~•~•~•~•~•~•~●

●•~•~•~•~•~•~•~•~•~•~•~•~•~●

Share:

Asli Pehalwan kaun?

*🔘Pehalwaan kon?​🔘*

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَيْسَ الشَّدِيدُ بِالصُّرَعَةِ، إِنَّمَا الشَّدِيدُ الَّذِي يَمْلِكُ نَفْسَهُ عِنْدَ الْغَضَبِ​
*Tarjumah:* Hum se Abdullah bin Yousuf ne bayan kiya, unhon ne kaha hum ko Imam Malik ne khabar di, unhein Ibn-e-Shihaab ne, unhein Sa’eed bin Musayyab ne aur unhein Abu Hurairah Radhiallahu Anhu ne ke Rasoolullah Sallallahu Alaihi Wasallam ne farmaaya “Pehalwaan woh nahi hai jo kushti ladne mein ghaalib ho jaaye balke asli pehalwaan to woh hai jo ghusse ki haalat mein apne aap par qaabu paaye be-qaabu na ho jaaye.”
*(Sahih Bukhari: 6114)*

#Pehalwaan
#Asli_Pehalwaan
#Gussa
#Gussa_ko_qaabu_mein_rakhna

🌹Please Share with Our Muslims Brother and Sister.🌹
-------------------

Share:

Allahumma Rabbana walakal Hamd kahne ki Fazilat.

🍃 *Bismillahirrahmanirrahim* 🍃

🍀 *《 ALLAHUMMA RABBANA W LAKAL HAMD 》KAHNE KI FAZEELAT.* 🍀

🌴 *Arabic* 🌴

   ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ ""إِذَا قَالَ:‏‏‏‏ الْإِمَامُ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنَّهُ مَنْ وَافَقَ قَوْلُهُ قَوْلَ الْمَلَائِكَةِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ"".

🌴 *Roman Urdu* 🌴 

  Hazrat Abu Hurairah radiyallahu anhu se riwayat hai ke Nabi Kareem sallallahu alaihi wasallam ne farmaya ke Jab imam 《Sami`a l-lahu liman hamidah, 》kahe to tum { Allahumma Rabbana w laka l-hamd } kaho. Kyu ki jis ka yeh kahna farishto ke Kahne ke sath hoga, uss ke peechle tamam gunah maaf kar diye jayenge.

🌴 *Urdu* 🌴

  حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب امام «سمع الله لمن حمده» کہے تو تم «اللهم ربنا ولك الحمد» کہو۔ کیونکہ جس کا یہ کہنا فرشتوں کے کہنے کے ساتھ ہو گا، اس کے پچھلے تمام گناہ بخش دیے جائیں گے ۔

🌴 *English* 🌴

  Narrated Abu Huraira radiyallahu anhu" Rasoolullah sallallahu alaihi wasallam  said,  When the Imam says, 《Sami`a l-lahu liman hamidah,》 you should say, {Allahumma Rabbana laka l-hamd}. And if the saying of any one of you coincides with that of the angels, all his past sins will be forgiven.

💐 *Sahih Bukhari* 💐
💐 *Hadith : 796* 💐

Share:

Nabi Sallallahu Alaihi wasallam ko khawab me Dekhna.

*ꙮNabi Sallallahu Alaihi Wasallam Ko Khwaab Mein Dekhnaꙮ*

*🖊 Tehreer: Shaikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah*

*🖋 Romanised By: Umar Asari*

*✵Sawaal:✵*
Kisi bhai ne sawal kiya hai ke ek aadmi ne Nabi Sallallahu Alaihi Wasallam ko khwaab mein baghair daadhi ke dekha hai. Khwaab dekhne wala alim e deen hai, woh kehta hai ki mera khwaab sachcha hai. Kya aisa mumkin hai?

*✪Jawaab:✪*
*Nabi Sallallahu Alaihi Wasallam ko khwaab mein dekhne se mutalliq pehle 2 baatein jaan len:*
➊ Aap Sallallahu Alaihi Wasallam ko bedaari ki halat mein nahi dekha jaa sakta hai jo is ka daawa karta hai woh jhoota hai.

➋ Khwaab mein Nabi Sallallahu Alaihi Wasallam ko dekha jaa sakta hai. Is ki daleel Bukhari aur Muslim ki Hadees hai:
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم:‏ مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لاَ يَتَمَثَّلُ بِي​
*◈Tarjumah:◈* Hazrat Abu Hurairah Radhiallahu Anhu se riwayat hai ke RasoolAllah Sallallahu Alaihi Wasallam ne irshaad farmaya: Jis ne mujhe khwaab mein dekha to us ne mujhe haqeeqat mein dekha, kiunki shaitan meri shakl ikhtiyaar nahi kar sakta. Bukhari ke alfaaz hain «لاَ يَتَمَثَّلُ فِي صُورَتِي» yani meri surat ikhtiyar nahi kar sakta.
*(Sahih Bukhari: 110 and Sahih Muslim: 2266)*

Is Hadees ki sehat par koi kalaam hi nahi ho sakta kiunki yeh Sahihain (yani Sahih Bukhari aur Sahih Muslim) ki riwayat hai, neez Sahih Ahadees se yeh bhi pata chalta hai ke kuch Sahaba e Kiraam Radhiallahu Anhum ne Nabi Sallallahu Alaihi Wasallam ko khwaab mein dekha.Musnad Ahmad mein Abdullah bin Abbas Radhiallahu Anhuma ke mutalliq zikr milta hai.

To maloom huwa ki Nabi Sallallahu Alaihi Wasallam ko khwaab mein dekha jaa sakta hai magar yeh baat wazeh rahe ke Aap ko dekhne waale ne asli soorat par dekha ho jaisa ki Hadees se ishara milta hai ke shaitan meri soorat ikhtiyaar nahi kar sakta hai. Is ka matlab yeh huwa ki shaitan doosri soorat ikhtiyaar kar ke insaan ko khwaab ke zariye yeh tasawwur de sakta hai ke main hi Nabi hon. Mumkin hai shaitan buzurg ki soorat ikhtiyaar kar ke aaye. Is liye khwaab dekhne waale ko Nabi Sallallahu Alaihi Wasallam ka hulya mubarak sahih se maloom hona chahiye.

*Upar jis tarah ka sawal hai us se maloom hota hai ki woh khwaab sachcha nahi hai kiunki Nabi Sallallahu Alaihi Wasallam ko daadhi thi, baghair daadhi wala khwaab jhoota hai chahe khwaab dekhne waala alim e deen hi kiun na ho. Shaitan kisi ko bhi dhoka de sakta hai. Agar koi yeh kahe ke main ne Nabi Sallallahu Alaihi Wasallam ko khwaab mein safaid (white) daadhi mein dekha to yeh bhi jhoota khwaab maana jayega kiunki Aap Sallallahu Alaihi Wasallam ke sirf kuch baal hi safaid they.*

*♼Ek ahem intibaah:♼*
Pehle ahl e bidat khwaab ke naam par bada drama karte they ki falan ne aisa dekha to falan ne aisa dekha. Ab log samajhdaar ho gaye to bidati log khwaabon ko Nabi Sallallahu Alaihi Wasallam ki taraf mansoob kar ke gumraahi phailane lage is liye is maamle mein hamein samajhdaari se kaam lena chahiye khaas taur se yeh baat jaan len ke deen mein ab koi nai baat izafah nahi ki jaa sakti na khwaab ke zariye, na hi kisi aur zariye se. Hamara deen Nabi Sallallahu Alaihi Wasallam ki wafaat se pehle hi mukammal ho chuka tha Aap ne Sahaba e Kiraam se ‘Hajjat ul Wida’ ke mauqe par risalat ke mukammal hone ki gawahi bhi le li thi jo ‘khutba Hajjat ul Wida’ mein mazkoor hai.
Allah Taala hum sab ko ahl e bidat ke makr o fareb se bachaaye. Aameen.

🌹Please Share with Our Muslims Brother and Sister.🌹
-------------------

Share:

Azmat Sirf Allah ki Haque.

🌴🌿🌴🌿🌴🌿🌴🌿🌴🌿

*🌴​AZMAT SIRF ALLAH KA HAQ​ 🌴*

🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀


*Topic👉🏻MUSALMAAN MARD KE PAIRON KA KAPDA  KAHA TAK HONA  CHAAHIYE ?*

*Yeh  Bohat  Eham  Aur  Bada  Mas-ALa  Hai  Jis  Se  Insaan Jahannam  Mein  Jaa Sakta  Hai.*

*Lekin  Aaj  Ummat-e-MusLimah  Ne  Isey  Badi  Aasaani  Se Nazar Andaaz Kardiya  Hai*.

___________________________

🌿 *Aaiye  Dekhte  Hai  Ke  Nabi  (SaLLALLaahu  ALaihi  Wa  SaLLam)  Ne  Is Baarey  Mein  Kya Bataaya Hai.*

🌿 *1.  ALaa  Bin  Abdur-Rahmaan  Apne  WaaLid  Se  Rivaayat  Karte Hain,  Unho  Ne  Kaha  Ke  Mai  Ne  Abu  Saeed  AL-Khudri (RaziyALLaahu  Anhu)  Se  Izaar  (Tahband,  ShaLwaar  Waghairah) Ke  MutaLLiQ Daryaaft  Kiya.*

🌿 *Tou  Unho  Ne  Kaha  Ke  Saahib  ILm  Aur  Khabar  Se  Tumhaara Waasta  Pada  Hai. Nabi*

*(SaLLALLaahu ALaihi  Wa SaLLam)  Ne  Farmaaya  :*

🌿 *“MusaLmaan  Ka  Izaar  (Tehband,  ShaLwaar  Waghairah)  Aadhi PindLi  Tak  Hota  Hai,  Aadhi  PindLi  Se  Takhnon  Ke  Darmiyaan Mein  Koi  Harj  Nahi  Aur  Jo  Takhnon  Ke  Neechey  Ho  Woh  Aag Mein  Hai,  Jis  Ne  Takabbur  Se  Apna  Izaar  (Tahband,  ShaLwaar*

*Waghairah)  Ghaseeta  ALLaah  Ta’aaLaa  Us  Ki  Taraf  Nahi Dekhega.”*

📚 *[Sunan  Abu  Daawood, Hadees  (Saheeh) :  4093;  Ibn Maajah: 3573*

💢 *TASHREEH  :  Mardon  Ka  Apni  ShaLwaar,  Tehband  Ya  Pajaamey Waghairah  Ko  Takhnon  Se  Neechey  Rakhna  Haraam  Hai,  Aur Apni  GhafLat  Aur  JahaaLat  Ki  Laa  Ya’ni  TaaweeLaat (interpretations)  Mein ULajhna Takabbur  Hai.*

🌿 *Takhney  Se  Neechey  Jo  Bhi  Kapda  Hoga  Utna  Hissa  Jahannam Mein,  Aur  Laazim  Si  Baat  Hai  Utna  Hissa  Jahannam  Mein  Hai Matlab Woh  Insaan Hi Jahannam Mein  Hai.*

Share:

Aaj ki Pyari Hadeeth (Qarj ki Adayegi)

🍂🌿🍂🌿    ﷽    🌿🍂🌿🍂

🔅 🔆 *Aaj ki pyari dua !* 🔆 🔅

  *☀  🌙*

*Qarz (debt) se nijaat pane ki dua !*

   *اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ ‏"‏*

*Allāhummakfinī biḥalālika `an ḥarāmika, wa aghninī bi fazlika `amman siwāka*

*Aye Allah ! To hame halaal dekar haraam se kifayat karde,aur apne fazl (rizq,maal wa Daulat) se nawaaz kar apne siwa kisi aur se maangne se be niyaaz karde -*

*English translation*

*O Allah, suffice me with Your lawful against Your prohibited, and make me independent of all those besides You.*

*[ Jami` at-Tirmidhi : 3563 ]*
----------------------------------------

Share:

Namaj-E-Zanaja (Part 3)

*بِسمِ اللّٰہ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم*
*الحمد للہ وحدہ و الصلاة و السلام علی من لا نبی بعدہ اما بعد :*
          *" قسط سوم"*
تحریر و تحقیق : *" مدثر جمال راز السلفی البانہالی "* .
دیوبندی مقلدین لکھی ہوئی پوسٹ " نماز جنازہ کے دلائل " کا جواب پیشخدمت ہے :

*دیوبندیوں سے عرض ہے کہ جب حق واضح ہوجائے تو رجوع کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے اسی میں بھلائی ہے*
ایک اور بات وہ یہ کہ آپ جس بھی اپنے کسی مولوی کی کتاب سے نقل کر رہے ہو اسکی چھان بین کرلیا کریں بعد میں اسے share کریں کیونکہ دیوبندی وہ قوم نہیں جس پر بھروسہ کیا جائے ورنہ گناہ میں آپ برابر کے شریک ہے اس پوسٹ کا جواب آپ کو آئینہ دکھانے کے لیے لکھ رہا ہو
  پتا نہیں مجہول دیوبندی نے اپنے کس کٹمُلے کی کتاب سے نقل کرتے ہوئے او اپنے اکابرین دیوبند کی طرح خیانت کا ارتکاب کرتے ہوئے لکھا 👈نماز جنازہ میں ہاتھ ناف کے نیچے باندھیں . عَنْ اَبِیْ وَائِلٍ قَالَ اَبُوْ ہُرَیْرَۃَ اَخْذُ الْکَفِّ عَلَی الْاَکُفِّ فِی الصَّلٰوۃِ تَحْتَ السُّرَّۃِ۔ (سنن ابی داؤد ج 1ص118) ترجمہ: حضرت ابو وائل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :’’حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نماز میں ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ پر ناف کے نیچے رکھا جائے .

     *"جواب "*  دیوبندی مقلد نے جس کتاب سے بھی اسے نقل کیا ہے اس کتاب کے مولف نے خیانت کرکے اپنے خائن ہونے کا ثبوت دیا ہے اور اس خیانت میں پوسٹ لکھنے والا دیوبندی بھی برابر کا شریک ہے کیونکہ سنن ابوداو ایک مشہور و معروف کتاب ہے اور کئی سالوں سے چھپتی آرہی ہے اور اسکا اردو ترجمہ بھی مطبوع ہے
    اس روایت پرامام ابوداو رحمہ اللہ نے اس  درج ذیل جرح کررکھی ہے *" روی عن ابی ھریرة ولیس بالقوی "*    سنن ابوداو تحت ح 757 نسخہ الاعرابی .
      اسکی سند میں ایک راوی عبدالرحمٰن بن اسحاق ابوشیبہ الکوفی الواسطی ہے .
مزید یہ کہ اس روایت کو بیان کرنے کے بعد ابوداو رحمہ اللہ فرماتے ہیں *" سمعتُ احمد بن حنبل یضعف عبدالرحمٰن بن اسحاق الکوفی "* میں نے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کو فرماتے سنا وہ عبدالرحمٰن بن اسحاق الکوفی کو ضعیف کہتے تھے .
       سنن ابوداو تحت ح 758 نسخہ الاعرابی .
اب عبدالرحمٰن بن اسحاق ابوشیبہ الکوفی الواسطی پر دیوبندی اکابرین کی جرح پیشخدمت ہے اسکے بعد محدثین سے جرح نقل کی جائے گی *" یہ بتادوں کہ عبدالرحمٰن بن اسحاق کی ایک بھی محدث سے صریح توثیق ثابت نہیں ہے "*
1) تقی عثمانی دیوبندی صاحب ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے والی روایت پر جرح کرتے ہوئے لکھتے ہیں " اگرچہ اس روایت کا مدار  عبد الرحمن بن إسحاق پر ہے , جو کہ ضعیف "    درس ترمزی 2/24 .
2) خلیل احمد سہانپوری دیوبندی صاحب  نےبھی عبد الرحمن بن إسحاق ابوشیبہ الواسطی کے بارے میں کہا " ضعیف "
     بذل المجہود 4/477 .
    3)  نیموی حنفی نے بھی کہا " عبد الرحمن بن إسحاق وھو ضعیف "   آثار السنن ص 111 حاشیہ حدیث 330 دوسرا نسخہ ص  77 .
    4)  عبداقیوم حقانی دیوبندی صاحب ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے والی روایت پر جرح کرتے ہوئے لکھتے ہیں " اگرچہ اس روایت کا مدار  عبد الرحمن بن إسحاق پر ہے , جو ضعیف "  
(توضیح السنن اردو شرح آثارلسنن 1/556)
   ان کے علاوہ
5) عبدالحئی لکھنوی حنفی نے (السعایہ2 ص 156)
6)شبیر احمد عثمانی دیوبندی نے (فتح الملہم 2/40) میں اس روایت کو ضعیف قرار دیا .
      دیوبندی اگر محدثین کی نہیں مانتے اپنے اکابرین کی ہی مان لیں

محدثین رحمھم اللہ  کی کثیر تعداد نے عبد الرحمن بن إسحاق ابوشیبہ الواسطی پر شدید جرح کر رکھی ہے کسی محدث سے اسکی *" صریح الفاظ "* میں توثیق ثابت نہیں چند نے ضمنی توثیق کی ہے لیکن ان میں بھی تعارض ہے چند محدثین رحمھم اللہ سے شدید جرح پیشخدمت ہے
1) امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے کہا  " متروک الحدیث "  
       کتاب العلل و معرفة الرجال للامام احمد بن حنبل رحمہ اللہ 2/286 ت 2278 .
2) امام بیھقی رحمہ اللہ نے کہا " متروک "
       السنن الکبری 2/32
3) امام ابن الجوزی اللہ نے کہا " المتھم بہ عبد الرحمن بن إسحاق "
   الموضوعات لابن الجوزی 3/257  .
4) سیدنا امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا " فیہ نظر "  الکامل ابن عدی 4/1613 دوسرا نسخہ 5/495 وسندہ صحیح .
5) امام نسائی رحمہ اللہ نے کہا " لیس بثقة "  سنن نسائی ح 3101 .
6) حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے کہا " متروک " التلخیص الحبیر 1/490 .

  دیوبندیوں کے گھڑنتوں محدث ظفر احمد دیوبندی چوتھے اور پانچوے طبقے کی جرح کا ذکر کرکے متھم , متروک , لیس بثقة اور  فیہ نظر عند البخاری جیسے راوی کے بارے میں لکھا " و من قیل فیہ ذالک ای لفظ -من الرابعة او الخامسة فھو ساقط لا یکتب حدیثہ ولا یعتبر بہ ولا یستشھد "
      قواعد فی علوم الحدیث ص 253 .
اس تحقیق سے ثابت ہوا کہ ابوشیبہ الواسطی الکوفی دیوبندی اصول کی رو سے بھی شدید مجروح ہے جسکی بیان کردہ روایت ساقط ہے اور شواہد و متابعت میں بھی نہیں لی جاسکتی
       ثابت ہوا کہ یہ روایت ہی ثابت نہیں بلکہ باطل ہے اور خیانت میں ناقل دیوبندی برابر کا شریک ہے

اللہ تعالی ہمیں ہمیشہ حق پر گامزن رہنے اور حق کا دفاع کرنے کی ہمیشہ توفیق دے اور علمائے سوء سے نجات بخشے آمین

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS