find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Showing posts with label haiz wali aurat ko shab e qader me kya karni chahiye. Show all posts
Showing posts with label haiz wali aurat ko shab e qader me kya karni chahiye. Show all posts

Haiz Wali Aurat Ko Lailatul Qader Me Kya Karni Chahiye.

☄╔───────────╗☄
  ♦      *بِسۡـــمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰـــنِ ٱلرَّحِـــیمِ*   ♦

*سـوال*
📝    *حائضہ عورت کو لیلة القدر میں کیا کرنا چاہیے.؟*
اس کے لئے یہ ممکن ہے کہ وہ عبادت میں مشغول ہو کر اپنی نیکیوں میں اضافہ کر سکے.؟

🔹▬▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬▬🔹

  *جــواب*
    الحمد اللّٰه
حائضہ عورت صرف نماز روزہ اور بیت اللّٰه کا طواف اور مسجد میں اعتکاف نہیں کر سکتی اس کے علاوہ باقی سب عبادتیں کر سکتی ہے ،
نبی صلی اللّٰهُ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ رمضان کے آخری دس دن میں راتوں کو جاگتے تھے۔

عائشــہ رضی اللّٰه عنہا بیان فرماتی ہیں کہ:
جب آخری عشرہ شروع ہو جاتا تو نبی صلی اللّٰه علیہ وسلم کمر مضبوط کر لیتے اور ان راتوں میں جاگتے اور اپنے گھر والوں کو بھی بیدار کرتے تھے۔
بخاری حدیث نمبر (2024) مسلم حدیث نمبر (1174)

علماء نے احیاء اللیل کی شرح میں کہا ہے کہ یہ صرف نماز کے لئے ہی خاص نہیں بلکہ سب اطاعتوں کے لئے ہے۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللّٰه تعالٰی فرماتے ہیں:

( واحیا لیلہ) یعنی اطاعت کے کام کرنے کے لئے جاگنا۔

اور امام نووی رحمہ اللّٰه فرماتے ہیں:

یعنی نماز وغیرہ میں جاگ کر رات گزار دی۔

اور صاحب عون المعبود نے شرح کرتے ہوئےکہا ہے:

یعنی نماز اور قرأت قرآن اور ذکر و اذکار میں جاگ کر رات گزار دی۔

اور بندے کے لۓ لیلة القدر میں سب سے افضل عبادت صلاۃ القیام ہے۔

اسی لئے نبی صلی اللّٰه علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ:

(جو لیلة القدر میں ایمان اور ثواب کی نیت سے قیام کرتا ہے اس کے پہلے تمام گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں)
بخاری حدیث نمبر (190)
مسلم حدیث نمبر  (760)

تو جب حائضہ عورت اس حالت میں نماز نہیں پڑھ سکتی تو وہ نماز کے علاوہ اطاعت کے دوسرے کاموں میں مشغول رہے

مثلاً :
1- قرآن کی تلاوت وغیرہ ۔

2- اذکار : سبحان اللّٰه ، الحمد اللّٰه ، لا الہ الا اللہ، اور اس طرح کے دوسرے اذکار اور اسے چاہیے کہ وہ یہ کلمات کثرت سے پڑھتی رہے : سبحان اللّٰه و الحمداللّٰه ولا الہ الا اللّٰه واللّٰه اکبر اور سبحان اللّٰه وبحمدہ سبحان اللّٰه العظیم اس کے علاوہ بھی۔

3- الاستغفار : کثرت سے استغفر اللّٰه کہتی رہے۔

4- الدعاء:
اپنے لئے اللّٰه تعالٰی سے دین و دنیا کی بھلائی کی دعا کثرت سے کرے کیونکہ دعا سب سے افضل عبادت ہے حتیٰ کہ رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے کہ:

(دعا ہی عبادت ہے)
سنن ترمذی حدیث نمبر (2895) علامہ البانی رحمہ اللّٰه تعالی نے صحیح ترمذی میں اسے صحیح کہا ہے حدیث نمبر (2370)

تو حائضہ عورت کے لئے یہ اور اس کے علاوہ دوسری عبادات کرنی ممکن ہیں..

ہم اللّٰه تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں اپنے محبوب  کے کام کرنے کی توفیق دے اور جن سے وہ راضی ہوتا ہے اور ہمارے اعمال صالحہ قبول فرمآئے آمین

*واللّٰه تعالی اعلم*

 

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS