find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kya Democracy aur Khilafat dono ek hai? Maujuda Democracy aur Islamic Khilafat.

Kya Democracy Aur kjilafat dono ek hai?

Kya Umar Raziallahu anahu ke daur me aaj ke jaisa hi "Secular" Nam ki hukumat thi?
America aur Europe Sari duniya par Democracy kyo thopna chahate hai?
Agar Khilafat aur Maujuda Democracy ek hai to Europe kyu Khilafat ke khilaf hamesha Military opration Karta hai lakho Musalmano ka Qatl-E-Aam karta hai koi Human Right nahi bolta fir Democracy ki bat karta hai?
Palestinian ke Huqooq ki bat kyo nahi karta hai jaha 35000 se Jyada Filistini Shaheed ho gaye Israeli bombari me?
Uspar koi Secular, Human Right wa
tch ya European Products  feminists nahi Bol rahe hai?

مسلمانوں کے ذہنوں سے "نظامِ خلافت" کا لفظ تک ختم کردینے کیلئے "جمہوریت اور آمریت" کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اور اس قدر استعمال کی گئی ہے تاکہ مسلمان جمہوریت کے علاوہ صرف آمریت کے نام سے مانوس ہوں اور پھر آمریت کو تو بہت ہی بدنام کیا گیا ہے۔ نتیجتاً مسلمان جمہوریت کو ترجیح دیتے ہیں حالانکہ جمہوریت کے مقابلے میں خلافت کا نام ذہن میں آنا چاہیے۔

الحمدللّٰہ میں مسلمان ہوں اور میرا سیاسی نظام جمہوریت نہیں بلکہ خلافت ہے، معاشی نظام سُودی اور IMF والا نہیں بلکہ سُود سے پاک اسلامی معاشی نظام ہے، میرا معاشرتی نظام مغربی نہیں بلکہ اسلامی تہذیب ہے، میرا آئین اور منشور انسانوں کا لکھا دستور اور اقوامِ متحدہ پر مبنی نہیں بلکہ قرآن و سنت و صحابہؓ کی بنیاد پر قائم ہے۔

اسلامی ادوارِ حکومت بالخصوص خلافتِ راشدہ کے حوالے دے کر کہا جاتا ہے کہ اُس دور میں معاشرتی مساوات، باہمی مشاورت، غیر مسلموں کے ساتھ مذہبی رواداری کا سلوک وغیرہ وغیرہ جیسے اوصاف موجود تھے اور یہی چیزیں جمہوریت میں پائی جاتی ہیں تو یوں جمہوریت اسلامی ہی ہے۔

سوال ہے کہ:

کیا اُن اسلامی ادوارِ حکومت بالخصوص خلافتِ راشدہ میں لاکھوں مربع میل پر پھیلی اسلامی حکومت میں انتخابات ہوتے تھے؟
سارے عوام، مرد و عورت، عالم و جاہل، متقی و فاسق و فاجر حصہ لیتے تھے؟
اور کیا ہر پانچ سال بعد انتخابات ہوتے تھے؟
کیا حکمرانِ وقت نے قرآن و سنت کے بجائے اپنی قائم کردہ کمیٹی کا بنایا ہوا آئین نافذ کر رکھا تھا؟
کیا مرتدین کے خلاف قتال نہیں کیا گیا تھا؟
کیا حکومت غیر مسلموں کے مذہبی تہواروں میں خود شرکت کرتی تھی یا سرکاری سطح پر ان کے تہوار مناتی تھی؟
کیا قرآنی سزاؤں (حدود و قصاص) کو منسوخ کرکے اپنی تجاویز کردہ سزائیں جاری کی جاتی تھیں؟

جمہوریت کو زبردستی اسلامی کہنے، ماننے اور سادہ مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کے شر سے اللّٰه پاک ہمیں محفوظ رکھیں، آمین!

یورپی و امریکی کفار یہ بَکتے رہتے ہیں کہ:

ہم جمہوریت کے نظام کو پوری دنیا میں قائم کریں گیں؛
پاکستان میں جب تک جمہوری نظام قائم نہیں کیا جائے گا امداد نہیں دی جائے گی؛
ہم جمہوریت کے دشمنوں کو اچھی طرح جانتے ہیں؛

امریکی صدر اوباما نے کہا تھا کہ:
جمہوریت کی بقاء کے لیے شام پر حملہ ضروری ہے!

امریکی صدر بش نے کہا تھا کہ:
ہم خلافت کے قیام کی کہیں بھی اور کوئی بھی کوشش طاقت سے کچل دیں گے!

اگر نظامِ جمہوریت واقعی ہی اسلامی نظام ہے اور خلافت مسلمانوں کا نظام نہیں ہے تو پھر یورپ و امریکہ (کفری دجالی اسلام دشمن تہذیب) جمہوریت کی بقا اور خلافت کے خاتمے کے لیے کیوں جنگیں کر رہا ہے؟
جہاں لالچ اور دھمکیوں سے کام نہیں چلتا وہاں فوجی آپریشن کرکے لاکھوں مسلمانوں کو قتل کرنے والا بدترین کافر یہود و نصاریٰ آپ کے اس "اسلامی" نظام جمہوریت کو کیوں قائم کرتا چلا جا رہا ہے؟ اور جو حقیقی اسلامی نظام یعنی خلافت کا نام بھی لیتا ہے اس کو کیوں قتل کر دیتا ہے؟
ہم جنس پرستی کو روکنے کی بات کرو؛ عورت کے پردے کی بات کرو؛ مرتدین کے قتل کی بات کرو؛ قادیانی شیعہ زندیقوں کافروں کی سازشوں کی بات کرو؛ نصاب تعلیم میں غیر اسلامی اور الحادی افکار و نظریات کے خلاف بات کرو؛ برطانوی کافروں کے تھوپے گئے نظام جمہوریت کو نہ ماننے کی بات کرو کے … تو انسانیت، انسانی حقوق اور آزادیِ نسواں خطرے میں پڑ جاتے ہیں۔ البتہ کشمیر و فلسطین و برما و مشرقی ترکستان میں مسلمانوں کی ہونے والی نسل کشی سے انسانیت اور انسانی حقوق کو کوئی مسئلہ پیش نہیں ہے۔ اگر ہوتا تو اکیسویں صدی میں، جو زمین تو زمین پر خلا کو بھی مسخر کرنے کی صدی ہے، ایسے مناظر دیکھنے
کو نہیں ملتے۔

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS