find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Showing posts with label kya hm gair muslim ke yha ka khana kha sakte hai. Show all posts
Showing posts with label kya hm gair muslim ke yha ka khana kha sakte hai. Show all posts

Kya Hm Gair Muslim ke Yha Ka Khana Kha Sakte Hai.

اسلام علیکم
مولانا صاحب میرا سوال ہے
کیا ہم غیر مسلم کے گھر سے  کھانا کھا سکتے ہیں
مثلا مسیح۔
الجواب بعون رب العباد:
كتبه:ابوزهير محمد يوسف  بٹ ریاضی۔

غیر مسلم کے پاتھ کا کھانے کھانا جائز ہے۔
مثلا:دودھ پینا ، سبزی کھانا ، دال میوہ جات وغیرہ ان جیسی چیزوں کے کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
البتہ انکا ذبیحہ کھانا جائز نہیں ہے۔
امام قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجوسی کا کھانا ذبیحہ کے علاوہ کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔[مصنف عبد الرزاق١٠٩/٦].
امام قرطبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ  غیر مسلموں مثلا ہندو بت کو پوجنے والے کے کھانا کھانے میں کوئئ حرج نہیں ہے البتہ انکا ذبیحہ کھانا جائز نہیں ہے۔[الجامع لأحكام القرآن٧٧/٦].
اہل کتاب کے علاوہ باقی غیر مسلموں کا ذبیحہ کھانا جائز نہیں ہے اور اہل کتاب یھود ونصاری کا ذبیحہ کھانا جائز ہے۔
دلیل:اللہ کا فرمان:( وطعام الذين أوتوا الكتاب حل لكم وطعامكم حل لهم)..[سورة المائدة].
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنھما فرماتے ہیں کہ طعام سے انکا ذبیحہ ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے تعلیقا ذکر کیا ہے۔
اسے ثابت ہوا کہ غیر مسلم کے ہاں دعوت وغیرہ کھاسکتے ہیں۔
نبی علیہ السلام کو ایک یہودی عورت نے دعوت کی تھی اور اس نے کھانے میں زیر ملایا تھا۔
هذا ماعندي ولله أعلم بالصواب.
وصلى الله على النبي الكريم.

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS