find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Showing posts with label masjid e Nabwi ki juma ke khutba. Show all posts
Showing posts with label masjid e Nabwi ki juma ke khutba. Show all posts

Tarjuma Khutba Juma (Masjid-E-Nabwi)

🌴🌴ترجمہ خطبہ جمعہ مسجد نبوی🌴🌴
16 رمضان 1439
01 جون 2018ء
💡 عنوان: "رمضان کا آخری عشرہ اور اعتکاف"
☄ خطیب: ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد الرحمن بعیجان حفظہ اللہ
📝 🎙 ترجمہ و آواز: شفقت الرحمن مغل

🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴
خلاصہ:
زندگی میں اللہ کی اطاعت سے بڑھ کر کوئی کام نہیں ہے اور #جنت یا #جہنم کا فیصلہ بھی اسی کی بنا پر ہو گا، چنانچہ اگر کوئی جنت پا گیا تو وہی کامیاب ہے۔ ماہ #رمضان اسی لیے اللہ تعالی نے ہمیں نصیب کیا ہے کہ ہم #اطاعت کر لیں اور اپنے گناہوں کو #معاف جبکہ دعاؤں کو قبول کروا لیں ؛ کیونکہ رمضان میں اپنی مغفرت حاصل نہ کرنے والے کے متعلق #جبریل علیہ السلام نے بد دعا کی تھی اور #رسول_اللہ_ﷺ نے اس پر #آمین کہا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی کام کا نتیجہ آخری مراحل کے مطابق ہوتا ہے؛ لہذا رمضان کا اختتام اچھا بنانے کیلیے خوب محنت کریں، خصوصاً آخری عشرے میں رسول اللہ ﷺ کے طریقے پر چلیں کہ آپ آخری #عشرے میں دیگر ایام رمضان سے بڑھ کر عبادت کرتے تھے، آخری عشرے میں #شب_قدر بھی آتی ہے جو کہ رحمتوں سے مالا مال ہوتی ہے، اس رات میں سارے سال کے فیصلے کیے جاتے ہیں، یہ ایک رات ہزار ماہ کی عبادت سے بھی بہتر ہے، اسی رات کی #جستجو کے لیے اعتکاف بیٹھنا #مسنون عمل ہے، اعتکاف میں انسان دنیاوی امور سے منقطع ہو کر اللہ تعالی کی بندگی میں مصروف ہو جاتا ہے اور جدید آلات میں مشغول نہیں رہتا، نہ ہی فضول گپ شپ اور میل جول میں وقت ضائع کرتا ہے، انہوں نے تمام معتکفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوران #اعتکاف انتہائی دل گدازی اور رقت قلبی کے ساتھ اللہ سے #مناجات میں مشغول رہیں، جبکہ دیگر تمام مسلمانوں کو مسجدوں کے حقوق سے آشنا رہ کر مسجدوں کا ادب کرنے کی ترغیب دلائی، آخر میں امور #حرمین کی نگران کمیٹی کی کوششوں کو سراہا اور زور دیا کہ تمام زائرین انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، اور آخر میں دعا بھی کروائی۔
مکمل خطبہ کے لیے روابط:👇
یونیکوڈ ٹیکسٹ کیلیے کلک کریں:
http://bit.ly/رمضان_اعتکاف

پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ/ پڑھنے کیلیے:
http://bit.ly/رمضان_اوراعتکاف

عربی زبان میں خطبہ جمعہ کی آڈیو، ویڈیو سمیت ٹیکسٹ حاصل کرنے کیلیے:
http://bit.ly/17091439

اردو ترجمہ کا آڈیو لنک
http://bit.ly/2kFr8oS

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS