find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Asal Badshah kaun hai Ulema ya Aaj ke Hukmaran? Kaun Izzat ke layek hai?

Aasal Badshah kaun hai ye Aaj ke Ulema ya Hukmaran.
Ulema Ki Tankhwah aur Unke Zindagi jine ke tarike.

عباسی دور میں علماء و فقہاء کی تنخواہ کروڑوں میں تھی

طریقِ علم نجاتِ دارین 46

عباسی دور میں علماء و فقہاء کی تنخواہیں سن کر بندہ حیران رہ جاتا ہے.

مؤذن کی تنخواہ ایک ہزار سونے کے سکے سالانہ تھی
یاد رکھیں ایک سونے کا سکہ تقریباً چار ماشے کا اور 250 سونے کے سکے ہوں تو ایک کلو بنتا ہے
اس لحاظ سے تقریباً چار کلو سونا ایک اذان دینے والے مؤذن کی تنخواہ تھی یعنی آج کے آٹھ کروڑو کے قریب!

قرآن کریم سکھانے والوں کی تنخواہ دو ہزار سونے کے سکے
اور علماء و فقہاء کی تنخواہ چار ہزار سونے کے سکے سالانہ تنخواہ تھی یعنی ایک سال میں تقریبا بیس کروڑ سے زائد تھی
( النفقات و اداراتھا فی الدولۃ العباسیہ للضیف الله یحیی الزھرانی )

یہی وجہ تھی وہ دور سنہرا دورِ اسلام کہلاتا تھا جب علماء و فقہاء اس قدر معزز تھے کیوں نہ ہوں جنہوں نے حکومت و حکام کو چلانا ہے جنہوں نے آخرت کی طرف لے جانا ہے وہ کیوں نہ اس قدر عزت افزائی کے مستحق ہوں
بغداد میں بیت الحکمت ہو یا مدرسہ نظامیہ سائنس دان علماء تبھی تیار ہوتے ہیں جب فکرِ معاش سے آزاد رکھے جائیں.

آج نظام الٹ کر دیا گیا

جمہوری نظامِ حکومت اور میکالے کا نظامِ تعلیم اس وجہ سے مسلط کیا گیا ہے تاکہ دجالی نظام کی حوصلہ افزائی اور دینی نظام و تعلیم کی حوصلہ شکنی کی جائے.
نوکریاں و مراعات انہی کو دی جاتی ہیں جو جمہوری غلاظت کو چاٹتے اور میکالی تعلیم کو پیتے ہیں

مگر آفرین ہے ان ماں باپ پر جو مادیت کے اس دور میں اور پیسے کی دوڑ میں بچوں کو دینی تعلیم دلواتے ہیں اور یقین سے بیٹھتے ہیں کہ جس رب کا دین پڑھ رہے ہیں وہی دولت و عزت دے گا۔
یہی وجہ ہے کھرب پتی مالدار حتی کہ وزیر اعظم بھی ہو تو صرف اس کے منہ پر تعریف اور عزت کی جاتی ہے
مگر محلے کے امام اور عالمِ دین کے ہاتھ چومے جاتے ہیں اور ان کو دعاؤں کا کہا جاتا ہے۔

ہارون رشید نے بھی یہی کہا تھا
اصل بادشاہ تو یہ علماء ہیں"
ہماری عزت تو ہمارے خوف سے کی جاتی ہے.

علمِ دین حاصل کریں دین و دنیا میں معزز ہوں گے- مال کی طلب میں نہ کریں نہ عزت کی خواہش میں کریں رضائے الٰہی کے لیئے کریں وہ اتنا نوازے گا کہ تاحشر کام و نام باقی رہے گا۔

(سید مہتاب عالم)

-------------------------------------------------

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS