*🌴 •━━•••◆◉ ﷽ ◉◆•••━━•🌴*
```🔥علـــم اٹھ جائے گا```
🌴عبداللہ بن عمـــــر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولﷺ نے فرمایا : *اللہ تعالٰی اس عــلم کو لوگوں کے سینــوں سے نکال کر قـبض نہیں فرمائے گا ۔بلکہ عــــلماء کو قبض فرما کر علم کو (بھی ) قبض فرمائے گا جب علماء باقی نہ رہ جائیں گے تو لوگ جــاہلوں کو اپنا ســــردار بنالیں گے ۔تویہ لوگ ان سے مســئلہ دریافت کریں گے تو وہ بغیــر عــلم کے فتـــویٰ دیں گے ۔خود گمـــراہ ہوں گے اور دوســـروں کو گمـــراہ کریں گے*(متفق علیہ)
🌴حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے اس حدیث کے متعلق دریافت کیا گیا تو فرمایا : *اگر تم اس کا معنی جاننا چاہتے ہو تو تم کو بتلاتا ہوں کہ سب سے پہلا عــــلم جو لوگوں سے اٹھے گا وہ "خــــشوع" ہوگا*
🕯👈🏿حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ نے یہ اس لیے فرمایا کیونکہ علم کی دو قسم ہے ،ان سے ایک یہ کہ اس کا نتیجہ اور پھل انسان کے دل میں ہوتا ہے اور یہ عـــلم اللہ کی خــشیت ،اس کے جــــلال ،اس کی محــبت ،اس سے امیـــد اور اس پر تــوکل کا مقتضی ہوتا ہے اور یہی *"عــــلم نافـــــع"* ہے
📚🌴┈┈┈┈•✶✾✶•┈┈┈📚🌴