find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Showing posts with label biddat ki Pehchan. Show all posts
Showing posts with label biddat ki Pehchan. Show all posts

Mangarat Riwayat (safed Murg Rakha karo)

سفید مُرغ رکھا کر و - من گھڑت روایت
_________________________

ایک روایت پیش کی جارہی ہے کہ :

سفید مُرغ رکھا کر و اس لئے کہ جس گھر میں سفید مرغ ہوتو نہ شیطان اس گھر کے قریب ہوگا اور نہ جادو گر ان گھروں کے قریب ہوگا جو اس گھر کے ارد گرد ہیں۔

677 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نا مُعَلَّلٌ قَالَ: نا مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اتَّخِذُوا الدِّيكَ الْأَبْيَضَ، فَإِنَّ دَارًا فِيهَا دِيكٌ أَبْيَضُ لَا يَقْرَبُهَا شَيْطَانٌ، وَلَا سَاحِرٌ، وَلَا الدُّوَيرَاتُ حَوْلَهَا»
(مجعم الاوسط)

10 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مُسَرِّحٍ الْحَرَّانِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَبَّارُ قَالَا: ثَنَا مُعَلَّلُ بْنُ نُفَيْلٍ الْحَرَّانِيُّ , ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اتَّخِذُوا الدِّيكَ الْأَبْيَضَ فَإِنَّهُ صَدِيقِي وَعَدُوُّ عَدُوِّ اللَّهِ , وَإِنَّ دَارًا فِيهِ دِيكٌ أَبْيَضُ لَا يَقْرَبُهَا شَيْطَانٌ وَلَا سَاحِرٌ وَلَا الدُّوَيْرَاتُ حَوْلَهَا» قَالَ أَنَسٌ: مَا فَارَقَ عِنْدِي دِيكٌ أَبْيَضُ مُنْذُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهُ
(مسند الشامیین)

موضوع

راوی محمد بن محصن کے متعلق :
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اس راوی کا نام محمد بن إسحاق بن إبراهيم ہے اور یہ محمد بن محصن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
بخاری نے منکر الحدیث کہا
ابن معین نے کذاب کہا
دارقطنی نے کہا کہ حدیث گھڑتا ہے
(میزان الاعتدال)
ابوحاتم نے کذاب کہا
ابن حبان نے کہا کہ ثقہ راویوں سے موضوع روایات بیان کرتا ہے
(تھذیب التھذیب)

صحیح حدیث
________

3324 . حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "جب تم مرغ کی آواز سنو تو اللہ سے اس کا فضل طلب کرو کیونکہ اس نے فرشتے کو دیکھا ہے۔ اور جب گدھے کی آواز سنوتو اللہ تعالیٰ کے ذریعے سے شیطان کی پناہ مانگو کیونکہ اس نے شیطان کو دیکھا ہے۔ "
صحیح بخاری

Share:

Namaj-E-Ishraq ka Byan

*نماز إشراق کا بیان*
_______________________________

*🌹نماز إشراق کی اہمیت و فضیلت*

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ الضُّبَعِيُّ حَدَّثَنَا مَهْدِيٌّ وَهُوَ ابْنُ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا وَاصِلٌ مَوْلَى أَبِي عُيَيْنَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ عُقَيْلٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدُّؤَلِيِّ عَنْ أَبِي ذَرٍّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ يُصْبِحُ عَلَى كُلِّ سُلَامَى مِنْ أَحَدِكُمْ صَدَقَةٌ فَكُلُّ تَسْبِيحَةٍ صَدَقَةٌ وَكُلُّ تَحْمِيدَةٍ صَدَقَةٌ وَكُلُّ تَهْلِيلَةٍ صَدَقَةٌ وَكُلُّ تَكْبِيرَةٍ صَدَقَةٌ وَأَمْرٌ بِالْمَعْرُوفِ صَدَقَةٌ وَنَهْيٌ عَنْ الْمُنْكَرِ صَدَقَةٌ وَيُجْزِئُ مِنْ ذَلِكَ رَكْعَتَانِ يَرْكَعُهُمَا مِنْ الضُّحَى

حضرت ابو زر  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  نے نبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم   سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا :  "  صبح کو تم میں سے ہر ایک شخص کے ہر جوڑ پر ایک صدقہ ہوتا ہے ۔ پس ہر ایک  تسبیح  ( ایک دفعہ  " سبحا ن الله "  کہنا ) صدقہ ہے ۔ ہر ایک تمحید  (  الحمد لله کہنا )  )  صدقہ ہے ، ہر ایک تہلیل  ( لااله الا الله کہنا )  صدقہ ہے ہرہر ایک تکبیر  ( الله اكبرکہنا )  بھی صدقہ ہے ۔  ( کسی کو )  نیکی کی تلقین کرنا صدقہ ہے اور  ( کسی کو  )  برائی سے روکنا بھی صدقہ ہے ۔ *اور ان تمام امور کی جگہ دو رکعتیں جو انسان چاشت کے وقت  پڑھتا ہے کفایت کرتی ہیں*

*🌻صحيح مسلم  1671🌻*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS