find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Mangarat Riwayat (safed Murg Rakha karo)

سفید مُرغ رکھا کر و - من گھڑت روایت
_________________________

ایک روایت پیش کی جارہی ہے کہ :

سفید مُرغ رکھا کر و اس لئے کہ جس گھر میں سفید مرغ ہوتو نہ شیطان اس گھر کے قریب ہوگا اور نہ جادو گر ان گھروں کے قریب ہوگا جو اس گھر کے ارد گرد ہیں۔

677 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نا مُعَلَّلٌ قَالَ: نا مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اتَّخِذُوا الدِّيكَ الْأَبْيَضَ، فَإِنَّ دَارًا فِيهَا دِيكٌ أَبْيَضُ لَا يَقْرَبُهَا شَيْطَانٌ، وَلَا سَاحِرٌ، وَلَا الدُّوَيرَاتُ حَوْلَهَا»
(مجعم الاوسط)

10 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مُسَرِّحٍ الْحَرَّانِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَبَّارُ قَالَا: ثَنَا مُعَلَّلُ بْنُ نُفَيْلٍ الْحَرَّانِيُّ , ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اتَّخِذُوا الدِّيكَ الْأَبْيَضَ فَإِنَّهُ صَدِيقِي وَعَدُوُّ عَدُوِّ اللَّهِ , وَإِنَّ دَارًا فِيهِ دِيكٌ أَبْيَضُ لَا يَقْرَبُهَا شَيْطَانٌ وَلَا سَاحِرٌ وَلَا الدُّوَيْرَاتُ حَوْلَهَا» قَالَ أَنَسٌ: مَا فَارَقَ عِنْدِي دِيكٌ أَبْيَضُ مُنْذُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهُ
(مسند الشامیین)

موضوع

راوی محمد بن محصن کے متعلق :
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اس راوی کا نام محمد بن إسحاق بن إبراهيم ہے اور یہ محمد بن محصن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
بخاری نے منکر الحدیث کہا
ابن معین نے کذاب کہا
دارقطنی نے کہا کہ حدیث گھڑتا ہے
(میزان الاعتدال)
ابوحاتم نے کذاب کہا
ابن حبان نے کہا کہ ثقہ راویوں سے موضوع روایات بیان کرتا ہے
(تھذیب التھذیب)

صحیح حدیث
________

3324 . حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "جب تم مرغ کی آواز سنو تو اللہ سے اس کا فضل طلب کرو کیونکہ اس نے فرشتے کو دیکھا ہے۔ اور جب گدھے کی آواز سنوتو اللہ تعالیٰ کے ذریعے سے شیطان کی پناہ مانگو کیونکہ اس نے شیطان کو دیکھا ہے۔ "
صحیح بخاری

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS