نماز جنازہ کا مختصر مسنون طریقہ
-------------------
🔘 نماز جنازہ میں صرف قیام ہے رکوع اور سجود نہیں بلکہ صرف چار (4) تکبیریں ہیں (بخاری ومسلم)
🔘 پہلی تکبیر کے بعد سورۃ الفاتحہ پڑھنا مسنون ہے (ابو داود ، ترمذی ، سنن ابی ماجہ علامہ البانی رحمہ اللہ نے صحیح قرار دیا)
🔘 دوسری تکبیر کے بعد نبی کریم ﷺ پر درود شریف پڑھنا (مسند امام شافعی رحمہ اللہ)
🔘 تیسری تکبیر کے بعد جنازہ کی مسنون دعاوں میں سے ایک یا ساری دعائیں پڑھنا (صحیح سنن ابن ماجہ للالبانی ، مسلم)
🔴 پہلی دعا:
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَأُنْثَانَا ، اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ ، وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيمَانِ، اللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ ، وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَهُ
یا اللہ ! ہمارے زندوں اورمُردوں کو، حاضروغائب کو، چھوٹوں اور بڑوں کو، مردوں اور عورتوں کو بخش دے، یا اللہ! ہم میں سے جس کو تو زندہ رکھے اسے اسلام پر زندہ رکھ اور جسے مارنا چاہے اسے ایمان پر موت دے، یا اللہ! ہمیں مرنے والے (پرصبر) کے ثواب سے محروم نہ رکھ اور اس کے بعد ہمیں گمراہ نہ کر۔ (احمد، ابوداود، ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا علامہ البانی رحمہ اللہ نے صحیح قرار دیا)
🔵 دوسری دعا:
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ ، وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ ، وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ ، وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ ، وَنَقِّهِ مِنْ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنْ الدَّنَسِ ، وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ ، وَأَهْلًا خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ ، وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ ، وَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ ، وَقِهِ فِتْنَةَ الْقَبْرِ وَعَذَابَ النَّارِ
یا اللہ! اسے بخش دے، اس پر رحم فرما، اسے آرام دے اور معاف فرما، اس کی باعزت مہمانی کر، اس کی قبرکشادہ فرمادے، اسے پانی، برف اور اولوں سے دھو کراس طرح گناہوں سے پاک اور صاف فرمادے جس طرح سفید کپڑا میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے، اسے اس کے گھر سے بہتر گھر، اس کے اہل وعیال سے بہتر اہل وعیال، اس کی ساتھی سے بہتر ساتھی عطا فرما، اسے جنت میں داخل فرما اور عذاب قبر اور آگ کے عذاب سے محفوظ رکھے۔ (صحیح مسلم)
🔘 چوتھی تکبیر کے بعد سلام پھیرنا (مسند امام شافعی رحمہ اللہ)
🔘 نماز جنازہ کی تمام تکبیروں میں رفع الیدین کرنا ( امام بخاری رحمہ اللہ نے جزء رفع الیدین میں روایت کیا ہے)
✿┈┈┈┈┈••┈┈┈┈┈✿
🌙🌹🌙🌹🌙🌹🌙🌹🌙🌹🌙
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
No comments:
Post a Comment