find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Musalmano ke Upar Europe Ka Cultural Dron، Islamic Parda aur Aaj ka Modern Burqa.

Musalmano Par Liberal gang ka Cultural Dron.

Islamic Parda aur Aaj ki Muslim ladkiyaan.

ﺑِﺴــــــــْــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴـــــــــﻢ

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

دورِ جدید کا فیشن دار برقعہ...پردہ یا فتنہ؟

جو برقعہ عورت کے پردہ اور زیب و زینت کو چھپانے کے لیۓ تھا، آج وہی برقعہ بےحیائی کو دعوت دینے اور خود کو غیر مردوں کے لیے نمائش کا ذریعہ بنایا جارہا ہے.

چمک دمک اور جسم کے نشیب و فراز کو ظاہر کرنے والا یہ برقعہ پردہ نہیں بلکہ کھلی بےپردگی ہے.

آج حجاب کے نام پر کیسے کیسے فیشن متعارف کیۓ جارہے ہیں بجاۓ عورت کو ڈھاپنے کے مزید عریاں کررہی ہے، ذرا سوچیں!!
کیا یہ وہی پردہ ہے جس کا قرآن نے حکم دیا ہے؟؟

 قرآن مجید میں آیا ہے۔ یُدْنِیْنَ عَلَیْھِنَّ مِنْ جَلاَبِیْبِھِنَّ

حضرت عبداللہ بن عباس کے بہ قول ”جلباب“ اس چادر کو کہا جاتا ہے جو اوپر سے لے کر نیچے تک پورے جسم کو چھپائے، لغت ِ عرب میں بھی ”جلباب“ اس چادر کو کہا جاتا ہے جو پورے بدن کو چھپالے نہ کہ وہ چادر جو بعض جسم کو چھپالے۔

 گھر کے مرد حضرات کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اپنے گھروں کا جائزہ لےکر اپنی بیویوں، بیٹیوں، بہنوں، ماؤں کو شرعی پردہ کروائیں کہ برقعہ ڈھیلا ڈھالا ہو بالکل سادہ ہو، نہ اس میں کسی قسم کی چمک دمک ہو اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی ڈیزائن ہو کیونکہ حدیث کے الفاظ ہیں كُلُّكُمْ رَاعٍ، وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ، (کہ تم میں سے ہر شخص نگراں ہے اور اس سے اپنے ماتحتوں کے بارے میں سوال ہوگا) لعنت ہو ان مردوں پر جن کے گھر سے عورتیں بے پردہ ہوکر نکلتی ہیں.

اکبر الہ آبادی نے ایسے مردوں کو کیا خوب کہا ہے۔

بے پردہ کل جو آئیں نظر چند بیبیاں
اکبرؔ زمیں میں غیرت قومی سے گڑ گیا
پوچھا جو میں نے آپ کا پردہ وہ کیا ہوا
کہنے لگیں کہ عقل پہ مردوں کے پڑ گیا

 پردہ عورتوں کو عزت و عصمت عطا کرتا ہے.

نامحرم مردوں کو حریص نظروں سے بچاتا ہے، سادگی اپنائیں سادگی ایمان کا حصہ ہے، اسلام نے بگاڑ کے ہر راستہ کو بند کرکے اس پر روک لگادی.

اس نے لازم کیا کہ حتی المقدور حجاب میں رہیں، جسم کے نمائش اور کہلی آزادی سے پرہیز کریں۔

فاجر و فاشکو کے نعرے نہیں لگائے بلکہ اسلامی طریقے کے مطابق خود کو ڈھالیں۔
میرا جسم میری مرضی والے بد اخلاقی نعرے نہیں لگائے۔ یہ جسم ایک دن اسی طرح خاک میں مل جانا ہے پھر اس کا انجام کیا ہوگا شاید ہی آپ سب کو معلوم ہو؟

مغربی لباس کو جدید اور اسلامی لباس کو قدامت پسند اور انتہا پسند سمجھنا چھوڑ دیں کیونکہ مرنے کے بعد کوئی ماڈرن اور لبرل لباس آپ کو نہیں ملے گا بلکہ وہ سفید رنگ کا کفن۔

میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے والے یہود و نصرانی کی پیروی کر رہے ہیں، اُنکی مشاہبت اختیار کر رہے ہے اور اسلامک نظام، اسلامک تہذیب و ثقافت، شریعت کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں۔ اُن کا خود کو آزاد خیال بتانا اور دینی بھائیوں کو دقیانوسی اور قدامت پسند بتانا یہ ثابت کرتا ہے کے انہوں ایک بنے بنائے منصوبے کو انجام دینا شروع کر دیا ہے ۔

حقیقی رشتہ کے علاوہ تمام لوگوں سے پردہ کرنا ضروری قرار دیا تاکہ فتنہ کا سبب نہ بنے۔

الله رب العالمین سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو تمام فتنوں سے محفوظ رکھے آمین یا رب العالمین
اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت دے یا پھر اسے تباہ کر دیں جو اسلامک ریاست، مسلمانوں کے اندر بے حیائی، فحاشی ، بد اخلاقی اور ہم جنسیت پھیلا رہے ہیں۔

دھل جائیگی تیری یہ جوانی جس کا تجھ کو ناز ہے
تو بجا لے چاہئے جتنا چار دن کا ساز ہے۔

۔   پاگل کسے کہتے ہیں؟
ـ
جو ہوش گنوا بیٹھے؟
جو روڈ پہ جا بیٹھے؟
جو مانگ کے کھا بیٹھے؟
جو بھوک چھپا بیٹھے؟

کہتے ہیں اسے پاگل؟
بے شرم پھرے جو وہ؟
ٹھوکر سے گرے جو وہ؟
شکوہ نہ کرے جو وہ؟
بے موت مرے جو وہ؟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ہے کون بھلا پاگل؟ 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ننگا ہو بدن جس کا
گندا ہو رہن جس کا
آزاد ہو من جس کا
خالی ہو ذہن جس کا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کیا اس کو کہیں پاگل؟ 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
گھر بھول گیا ہو جو
در بھول گیا ہو جو
زر بھول گیا ہو جو
شر بھول گیا ہو جو
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وہ شخص ہے کیا پاگل؟ 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
عزت سے ہو ناواقف
ذلت سے ہو ناواقف
دولت سے ہو ناواقف
شہرت سے ہو ناواقف
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کیا اس کو کہیں پاگل؟ 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
تم بات میری مانو
جو سچ ہے اسے جانو
اس گول سی دنیا میں
صرف ایک نہیں پاگل
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کچھ اور بھی ہیں پاگل  
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جو ماں کو ستاتا ہے
دل اس کا دکھا تا ہے
جو باپ کے اوپر بھی
جھٹ ہاتھ اٹھا تا ہے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وہ شخص بھی ہے پاگل 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جو رب کو بھلا بیٹھا
جو کرکے خطا بیٹھا
دولت کے نشے میں جو
جنت کو گنوا بیٹھا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وہ شخص بھی پاگل ہے 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جو علم نہ سیکھے وہ
جو دین نہ جانے وہ
جو خود کو بڑا سمجھے
جو حق کو نہ مانے وہ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ہے وہ بھی بڑا پاگل  
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دنیا میں جو کھویا ہے
غفلت میں جو سویا ہے
جو موت سے ہے غافل
جو عیش کا جویا ہے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اس کو بھی کہو پاگل

Share:

5 comments:

  1. Masha bahut achi jankari di aapane

    ReplyDelete
  2. Bahut khub
    Masha Allah

    ReplyDelete
  3. Great article ...Thanks for your great information, the contents are quiet interesting. I will be waiting for your next post.
    electrician services in Islamabad,

    ReplyDelete
  4. Hamsab ko Europe ki sajisho ko samajhna chahiye.

    ReplyDelete

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS