Agar Gharwale Shadi se Inkar kare to Kya karna chahiye?
Kya walidain (Parents) ke bagair Ijazat ke Shadi kar Sakte hai?Agar Maa aur Baap dono me se Koi ek raji na ho to kya Nikah ho sakta hai?
Sawal: Mujhe Ek Aurat Bahut Pasand hai Jiska maine Aaj tak Chehra bhi nahi dekha aur jab Maine rishte ki baat ki tab unke (Aurat) walidain me Ek razi hai aur ek nahi.
Ab mai soch Me pad gya hoo ke ab kya karoo. Kaise usko razi karoo. Agar koi Qurani zikr ho to bataye taki mai Zikr karoo.
Waldain ke Bagair Ijazat ke Shadi karna |
Modern Culture Ke nam par Islam se bagawat karna.
Muslim Ladkiyaan Gair Muslim Ladko ke sath kyu Bhag rahi hai?
Jab British PM Tony Blair ki biwi ne Hijab kiya aur Dusri Aurato ko bhi Aisa karne ko kaha.
Muslim Ladkiyaan Hijab ke liye Kyu Protest kar rahi hai?
اسلام علیکم امابعد۔
مجھے کچھ باتوں کا جواب چاہیۓ جو اسلام و صیح حدیث سے واضح ہو۔
تو سوال میرا یہ تھا کہ مجھے ایک عورت بہت پسند
جس کا میں نے اج تک منہ بھی نہیں دیکھا۔ اور جب
میں نے رشتے کی بات چھیڑ دی تو ان کے والدین میں
ایک راضی ہے اور ایک نہیں۔
اور اب میں سوچ میں پڑھ گیا ہوں کہ اب کیا کروں۔
کیسے ان کو راضی کروں یہ کوٸ قرآنی زکر ہو تو مجھے وہ بتایٸن تا کہ میں زکر کروں ۔ مجھے قرآن کے مطابق جواب ملے۔
۔...................................................................
وَعَلَيْكُمُ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
: مسز انصاری
سلام درست لکھا کریں پیارے اخی ۔۔۔ الف کے بعد س
سے پہلے لام ملائیے
اسلام علیکم ❌
السلام علیکم✔
آپ نے ایک غلطی کی معزز اخی کہ رشتہ کی بات آگے
بڑھانے سے پہلے لڑکی کو نہیں دیکھا ، جبکہ اسلام مرد کو نکاح کے لیے کچھ قیود کے ساتھ لڑکی کو دیکھنے کی اجازت دیتا ہے ۔ چنانچہ سیدنا ابوھریرہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ :
میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا تو ایک
شخص نبی صلی اللہ علیہ کے پاس آیا اور کہنے لگا میں نے ایک انصاری عورت سے شادی کی ہے ، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے فرمانے لگے :
کیا تم اسے دیکھا ہے ؟ وہ کہنے لگا نہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جاؤ اسے جا کر دیکھو کیونکہ انصار کی آنکھوں میں کچھ ہوتا ہے ۔
[ صحیح مسلم حدیث : 1424 /سنن دار قطنی ( 3 /
253 ) ( 34 ) ]
اور ایک روایت میں ہے کہ :
جابر رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے
بنوسلمہ کی ایک لڑکی سے منگنی کی اور میں اسے
دیکھنے کے لیے کھجور کے تنوں میں چھپ جایا کرتا تھا حتی کہ میں نے اس سے نکاح کی رغبت دیکھی تو اس سے شادی کرلی ۔
[ صحیح سنن ابوداود حدیث : 1832/ 1834 ]
رہی بات کہ اب لڑکی کے والدین میں سے ایک راضی
نہیں ہے ، تو میرے رجحان کے مطابق یہ وقت غنیمت ہے کہ آپ دو کام کریں :
- یہ کہ سب سے پہلے لڑکی کو ایک نظر ضرور دیکھیے ۔
- دیکھنے کے بعد بھی اگر آپ کا دل اسی کی طرف مائل
ہو تو پھر استخارہ کیجیے ، بے شک استخارہ کرنے والا
شرمندہ نہیں ہوتا ، اور استخارہ کسی اندھے کنویں کی
مثل معاملہ کے منفی اور مثبت پہلو کھول کھول کر
سامنے رکھ دیتا ہے ، تب اللہ تعالیٰ مثبت راہ کی طرف
چلنے میں اپنے بندے کی مدد فرماتا ہے ۔
ان شاءاللہ العزیز ان دو کاموں کے بعد اللہ تعالیٰ آپ کے لیے بھلائی کی صورت پر آپ کے دل کو اطمینان عطا فرمائے گا ، اگر نتیجہ آپ کی سوچ اور خواہش کے
برعکس ہو تو اللہ تعالیٰ کے فیصلوں پر مسلمان کو قدم
جما دینے چاہییں ، وہ اللہ اپنی طرف مائل سائل کو
اندھیروں سے بچا لیتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی حکمت بندے
کی چاہت پر نہیں بلکہ بندے کی فلاح و بقا کے لیے ہوتی ہے ۔
اللہ تعالیٰ ہمارے بھائی کی مدد فرمائے اور اسے وہی عطا
فرمائے جو اس کے دین اور دنیا کی بھلائی کے لیے سود مند ہو ۔۔۔۔ آمین یا رب العالمین -
کیا اسلام محبت کا دشمن ہے، ویلنٹائن ڈے منانے شریعت کے نظر میں؟
14 فروری کو کیا ہوا تھا جس کی وجہ سے اس دن کو ویلنٹائن ڈے مناتے ہیں؟
آپی میرا والا ایسا نہیں ہے دیکھنا وہ مجھے شہزادیوں کے جیسا رکھے گا۔
No comments:
Post a Comment