Janiye Sabse Pahle kisne Behyayi ko khuleaam anjam diya?
Hollywood ki wah Actores jisko Sex Symbol kaha gaya.بے شک ہماری جان لے لو،
حجاب رہنے دو!
یہ پردہ سچ میں مکمل جہاد ہے.
دنیا کی کوئی بھی عورت پردہ کے بغیر تعلق باللہ کی لذت چکھ ہی نہیں سکتی.
اپنی اوڑھنیاں اپنے سینوں پر ڈال لیں... یہ ربّانی حکم ہے.
اللہ کریم تم سب کی حفاظت فرمائے گا ان شاءاللہ العظيم.
یہ بہت درد ناک ہے. اور حیران کن بھی کہ چہرے کے پردہ کے خلاف تحریک، زمنِ رسول ﷺ سے ہی چلی آرہی ہے.
خلافت کے اختتام پر اس اسلامی عظیم شعائر کی دھجیاں اڑا دی گئیں.
مسلم خواتین کو یہ بات بہت زیادہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پردہ فرض ہے اور پردہ کرنا اور پردہ کا تحفظ کرنا آپکا جہاد ہے.
یہ چند صفحات لازمی پڑھیں اور خواتین کو ضرور پڑھائیں جو پردہ کو گلیمرائز کرتے ہوئے نفس کی پیروی کر رہی ہیں. اور اپنی قدر کریں کہ اللہ نے آپکو بے قیمت نہیں رکھا.
پہلی جنگ عظیم کے اختتام پر مغرب کی عورتوں کا استحصال شروع کیا گیا تھا.
پھر دوسری جنگ عظیم تک اس تحریک نے مسلمانوں کے معاشرے میں قدم جما کر حیا اور عفت کی دھجیاں اڑا دیں. یعنی بے حیائی کی یہ تحریک دنیا بھر کی عورتوں کو روند رہی ہیں.
مارلین مورنو، ہالی ووڈ کی وہ اداکارہ ہے جو سیکس سمبل کہلائی۔
اس نے فحاشی پھیلانے میں بھرپور کردار ادا کیا. اور اب تک، اسکی اداؤں، طرز لباس کو اپنایا جاتا ہے.
مرنے سے پہلے اسے بھی یہ احساس ہو گیا تھا اور اس نے کہا تھا کہ "میں یہ جان چکی ہوں کہ میں مردوں کے ہاتھ میں ایک کھلونا ہوں، اور میں حقیقی سعادت بھری زندگی سے محروم ہوں."
اے مسلمان بہن! تو اس درد ناک صورتحال سے عبرت حاصل کر، جس سے آج بہت ساری تعلیم یافتہ لڑکیاں دوچار ہو رہی ہیں.
اللہ ہماری بہنوں کو با پردہ اور با حیا بنا، اُن کو کفار اور مشرق کی مشابہت سے بچا۔
آمین
No comments:
Post a Comment