find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Muslim Auratein Chehra Dhankti Hai Dimag nahi, Coronavirus se Kya nahi sikha ke Hijab aur Nakab kya hai?

Kya unlogo ne Coronavirus se nahi sikha ke Hijab aur Nakab kya hai?

Muslim Khawateen Chehre Cover karti hai Dimag nahi.

Muslim Ladkiyo ke Hijab se Kya Pareshani hai Kuchh logo ko?

Jab Brtish PM Tony Blair ki Biwi ne Hijab pahanane Ka Announce kiya?

#we cover our Body not Brain
#Hijab #Nakab #Sharai Parda #Islamic Parda #Islamic Rule.


کیا اُن لوگو کے دماغ پر پردہ پڑ گیا ہے جو لوگ آج حجاب اور نقاب کے حلاف بول رہے ہیں؟

اسلام کی شہزادیاں حجاب کے لیے آج کیوں لڑ رہی ہے؟

کیا اسلام محبت کا دشمن ہے؟

اسلامک تہذیب و ثقافت کے اوپر یورپ کا کلچرل ڈرون کیسے گرایا جا رہا ہے؟

ایک بہن کا اعلان: اسلام ہماری جان اور حجاب ہماری شان۔

حجاب کیا ہے کرونا سے بھی نہیں سیکھا ؟؟

تم کو اسلام دشمنی نے گونگا ، بہرا ، اندھا کردیا ہے ، تمھاری عقل و فہم پر پردہ پڑ گیا ہے ، تمہارا شعور ماؤف ہو چکا ہے - جانورں کو عقل نہیں اس لیے ان کو ننگا پھرنے میں شرم و حیا اور عار نہیں اور تم تو انسان ہو مگر تمہاری اسلام دشمنی نے تم کو جانوروں سے بھی بدتر بنا دیا ہے -

شرم و حیا اور لجا ، پاکدامنی اور عفت و عصمت کی حفاظت صرف اسلام ہی نہیں ہر مہذب قوم  کا شعار ہے اور ہندوستانی تہذیب بھی  -

حجاب اور پردہ کی نوعیت مختلف ہوسکتی ہے ، اس کی شکلیں الگ الگ ہو سکتی ہیں مگر نفس حجاب و پردہ سے انکار نہیں کیا جاسکتا -

کیا گھونگھٹ نکالنا ، چادروں سے بدن چھپانا پلو اور آنچل کا سر پر رکھنا ہندی خواتین کی ریتی و خصلت نہیں ہے ؟

چونکہ مسلمانوں کے یہاں رائج حجاب ( برقعہ ) سے پورا بدن اچھی طرح چھپ جاتا ہے اس لیے عموماً اسی کو استعمال میں لایا جاتا ہے - حجاب و پردہ سے انکار وہی کرے گا جو بے غیرت و بے حیا ہوگا -

روزانہ زنابالجر ( ریپ ) کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں ، چھوٹی چھوٹی بچیاں بھی ہوس کا شکار ہو رہی ہیں.

باپ بیٹی اور بھائی بہن کا رشتہ بھی تار تار ہوتا نظر آرہا ہے کیا یہ بے پردگی ،  بے حیائ اور بے روک ٹوک اختلاط مرد و زن کا شاخسانہ اور سیکس فری کا برا انجام نہیں ہے ؟

کیا میڈیکل سائنس نہیں بتایا کہ مہلک بیماری ایڈس ( AIDS) کی سب سے بڑی وجہ ناجائز طریقے سے مرد و عورت کا آپس میں جسمانی تعلق قائم کرنا ہے۔

حالانکہ  اسلام نے چودہ سو سال پہلے اس کی سخت مذمت کی اور اس کے خطرناک انجام سے ڈرایا -

2019 ء کے آواخر میں کرونا وائرس قہر بنکر آیا اور میڈیکل سائنس کی چولیں ہلا کر رکھ دی مگر سب سے پہلے حفاظتی تدابیر یہ بتایا کہ بار بار ہاتھوں کو دھوتے رہیں پھر تو چوک چوہارے میں کھڑے ہوکر پولیس کرمیاں بھی ہاتھ دھونے کی تحریک شروع کردی ، میڈیا والے بھی خوب زور شور سے پرچار کرنے لگے پھر بھی تم کو ہوش نہیں آیا کہ دن رات میں پانچ مرتبہ وضو کر نے کے فوائد کیا ہیں؟

جس کی تعلیم اسلام نے چودہ سو سال پہلے دے چکا ہے -

ماسک لگانے کی تحریک بھی خوب چلی اور ڈاکٹروں نے تو سر سے پیر تک خاص حفاظتی لباس پہن کر علاج و معالجہ کا کام انجام دئیے اور دے رہے ہیں پھر بھی تمہاری عقل پر پردہ ہی پڑا رہا اور سمجھ نہ سکے کہ حجاب و پردہ کی اہمیت کیا ہے ؟

یہاں تک کہ سبھی ڈاکٹروں نے عوام سے گذارش کیا کے آپ لوگ پورے جسم ڈھکنے والے کپڑے پہنیے تاکہ وبا جسم پر نہیں پڑےگی اور نہیں ناک اور منہ کے ذریعے اندر جائےگی۔ 

اسی وجہ چہرے ڈھانکنے کے لیے ماسک پہننے کے لئے درخواست کیا گیا۔

یاد رکھیں ! قانون فطرت سے بغاوت نہ کر ورنہ  ایڈس اور کرونا وائرس  سے بھی زیادہ خطرناک صورت میں اس کا اثر ظاہر ہوگا اور تمہاری ساری نفرتیں جو مسلم عورتوں کے حجاب، پردہ اور نقاب سے ہے خاک میں مل جائے گی -

منقول۔    ریاض احمد قددری

Share:

2 comments:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS