find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ek Saiyyad Zadi ladki ka waqya jisne Shadi nahi magar Apni Saheliyo ko Nikah karne ki Nasihat karti thi.

Shadi ki Umar Hone Par bhi Shadi na karna.

Ek Nek khatoon ka Waqya jisne Shadi nahi ki magar apni Saheliyon ko Shadi karne ki nasihat kiya karti thi.



 کا حکم ہر حال میں مقدم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!اللہ

ایمانیات، معاشرت، معاملات اور عبادات و اخلاقیات ہر پہلو سے اللہ تعالیٰ اور شریعت کی باتوں کو مقدم رکھے، عائلی زندگی کے حالات ہوں یا دوسرے حالات، سبھی موقعوں پر شریعت کے احکام پر عمل درآمد کی فکر اشد ضروری ہے، ایک صاحب لکھتے ہیں:

"سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کو معلوم ہوا کہ کسی گھر میں فلاں لڑکی موجود ہے مگر ماں باپ شادی میں سستی کر رہے ہیں، تو انہوں نے لڑکی کی والدہ سے کہا کہ اس کی جلدی شادی کر دو۔

ماں نے کہا ابھی اس کی عمر ہی کیا ہے منہ سے دودھ کی خوشبو آتی ہے؟
حضرت شاہ صاحب نے فرمایا کہ بی بی اگر دودھ پھٹ گیا تو بدبو بھی آئے گی اور پھر یہ دودھ انسانوں کی بجائے کتوں کے کام آئیگا۔

ایک شہر میں سید زادی رہتی تھی جو بہت نیک اور پارسا تھی مگر اسکی شادی نہ ہوئی تھی، وہ دن بھر روزہ رکھتی اور رات بھر نوافل میں گزار دیتی، اہل علاقہ کی عورتیں اسکی بہت مداح تھیں، اس سید زادی سے دعائیں کرواتی تھیں، اس کی خدمت میں نذرانے پیش کیا کرتی تھیں، ایک دفعہ وہ سید زادی اتنی بیمار ہوئی کہ حالت نازک ہو گئی، محلہ کی نوجوان لڑکیاں اس کی خدمت کے لئے اس کے گھر اکٹھی ہو گئیں، بات چیت چل نکلی تو کسی نے کہا کہ آپ ہمیں وصیت کریں جو زندگی بھر کام آئے، سید زادی نے فرمایا کہ ہاں میں تمہیں زندگی کی بہترین نصیحت کرتی ہوں، وہ یہ ہے کہ جب بھی تمہارا مناسب رشتہ آجائے تو تم شادی کروانے میں ہرگز ہرگز دیر نہ کرنا، یہ سن کر لڑکیاں بہت حیران ہوئیں۔

ایک نے پوچھا کہ آپ نے خود تو شادی کروائی نہیں ہمیں جلدی کروانے کی نصیحت کر رہی ہیں، وہ فرمانے لگیں کہ میں اپنے دل کا حال آپ لوگوں کے سامنے کیسے کھولوں،؟

میری شادی میں تاخیر ہو گئی تو میرا نفس مجھے جنسی تقاضا پورا کرنے کیلئے اکساتا تھا۔

میرا دل نہ نماز میں لگتا تھا نہ تلاوت میں لگتا تھا، میں دن میں روزہ رکھتی اور رات میں شب بیداری کرتی تھی اس کے باوجود شہوت کے مارے میرا برا حال ہوتا تھا، اگر میں رات کو قرآن مجید کی تلاوت کر رہی ہوتی اور گلی میں سے بوڑھا چوکیدار آواز لگاتے گزرتا تو میرا جی چاہتا کہ میں اس بوڑھے کو اپنے پاس بلا لوں اور اپنی جنسی خواہش پوری کروں۔

کئی مرتبہ میں نے اٹھ کر دروازہ کھولنا چاہا مگر بدنامی کے ڈر سے سہم گئی کہ ساری زندگی کی بنی بنائی عزت خاک میں مل جائے گی، لوگ باتیں کریں گے کہ سید زادی ہو کر اس نے ایسا کام کیا، میں تڑپ تڑپ کر رات گزارتی، کسی کروٹ چین نہ آتا، میں اس عذاب کو بھگت چکی ہوں لہذا میں چاہتی ہوں کہ تمہیں کوئی پریشانی نہ اٹھانی پڑے.

معلوم ہوا کہ ہر حال میں شریعت کے احکام کو مقدم رکھنا چاہیے کہ یہی اصل دین داری ہے،النبي اولى بالمؤمنين کا یہی مصداق ہے کہ ایک عمدہ ترین فیصلہ تم اپنے لیے کرو اور شریعت بھی اسی امر سے متعلق کوئی فیصلہ کرے تو خیر و عافیت اور صلاح و فلاح شریعت کے امر میں ہی رہے گی اپنا فیصلہ چاہے جتنا خود کو بھاتا ہو۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے سچ فرمایا ہے کہ جب لڑکی کے جوڑ کا خاوند مل جائے تو اس کی شادی کر دو، رہی جہیز کی بات تو وہ رسم و رواج کے سوا کچھ نہیں ہے۔
جہیز لینا حرام ہے اور لڑکے والے کو شریعت کے مطابق شادی کرنی چاہیے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب کو اپنے دین کی قدر دانی نصیب فرمائے، و لتنظر نفس ماقدمت لغد والی آیت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افتخار احمد قاسمی بستوی

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS