داتا، غوث اعظم، گنج بخش،مشکل کُشا،غریب نواز سب خالقِ کی صفات ہیں بعض ان صفات کو مخلوق میںتلاش کرتے ہیں۔اس حقیقت پر قرآن کی گواہی سُنیئے پڑھیئے سمجھیئے اور اپنے عقائد کی اصلاح کیجئے۔
مَا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا (13)
لوگو تمہیںکیا ہو گیا ہے کہ تمہاری نطروں میں اللہ کا کوئی وقار ہی نہیں۔(نوح 71/13)
غوث اعظم(سب سے بڑا فریاد سننے والا اللہ ہے)
عبدالقادر جیلانی نہیں
أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ أَإِلَهٌ مَعَ اللَّهِ قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ (62)
کون ہے جو بے قرار کی دُعا سنتا ہے جبکہ وہ اسے پکارے اور کون اسکی تکلیف کو رفع کرتا ہے اور کون ہے جو تمہیںزمین کا خلیفہ بناتا ہے! کیا اللہ کے ساتھ اور کوئ اِلہ بھی ہے؟(النمل 27/62)
داتا (سب کچھ دینے والا اللہ ہے)
علی ہجویری نہیں
لِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ يَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ إِنَاثًا وَيَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ الذُّكُورَ (49) أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَإِنَاثًا وَيَجْعَلُ مَنْ يَشَاءُ عَقِيمًا إِنَّهُ عَلِيمٌ قَدِيرٌ (50)
بے شک اللہ بڑا دینے والا ہے (القران) جسے چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے اور جیسے چاہے بیٹے دیتا ہے،اور جِسے چاہتا ہے بیٹے اور بیٹیاں مِلا جُلا کر دیتا ہے اور جِسے چاہتا ہے بانجھ رکھ دیتا ہے وہ تو جاننے والا اور قُدرت والا ہے۔(الشوری 42/49 -50)
غریب نواز (غریبوں کو نوازنے والا اللہ ہے)
خواجہ اجمیر نہیں
يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَنْتُمُ الْفُقَرَاءُ إِلَى اللَّهِ وَاللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ (15)
اے لوگو ! تم سب اللہ کے دَر کے فقیر ہو، اور اللہ تو غنی و حمید ہے (فاطر 35/15)
مُشکل کُشا (تمام مشکلیںحل کرنے والا)
حضرت علی رضی اللہ عنہ نہیں
وَإِنْ يَمْسَسْكَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ وَإِنْ يَمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (17)
اگر تمہیںاللہ کسی مشکل میں ڈال دے تو اسکے سِوا کوئی دور کرنے والا نہیں،اور اگر وہ تمہیںکِسی خیر سے نوازنا چاہے تو وہ ہر چیز پر قادر ہے۔(الانعام 6/17)
گنج بخش (خزانے بخشنے والا اللہ ہے)
علی ہجویری نہیں
وَلِلَّهِ خَزَائِنُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ
اور زمین و آسمان کے خزانے اللہ ہی کے لیے ہیں(منافقون 63/7)
إِنَّ اللَّهَ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ (37)
اللہ تعالی جِسے چاہتا ہے بِلا حساب رِزق دیتا ہے (الِ عمران 3/37)
دستگیر (مصیبت کے وقت تھامنے والا اللہ ہے)
عبدالقادر جیلانی نہیں
وَإِذَا مَسَّ الْإِنْسَانَ الضُّرُّ دَعَانَا لِجَنْبِهِ أَوْ قَاعِدًا أَوْ قَائِمًا فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُ ضُرَّهُ مَرَّ كَأَنْ لَمْ يَدْعُنَا إِلَى ضُرٍّ مَسَّهُ ...........(12)
اِنسان کا حال یہ ہے کہ جب اِس پر کوئی سخت وقت ہے تو کھڑے بیٹھے لیٹے ہمیںپُکارتا ہے مگر جب ہم اسکی مصیبت ٹال دیتے ہیں تو ایسا چل نکلتا ہے کہ گویا کسی مُشکل کے وقت اِس نے ہمیںپُکارا ہی نہ تھا۔(یُونس 10/12)
مَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ (74)
لوگوں نے اللہ کی قدر ہی نہ کی جیسے اُس کی قدر کرنے کا حق ہے(الحج 22/74)
قُرآن مجید کی گواہی سے معلوم ہوا کہ اسباب کے بغیر داتا، غوث اعظم، گنج بخش،مشکل کُشا،غریب نواز صِرف اور صِرف اللہ کی زات ہے لہذا جب بھی دُعا مانگو ہا مَدر کے لیے غائبانہ نہ پکارو تو صِف اللہ ہی کی طرف رجوع کرو۔