Kis tarah ki ladkiyon se Shadi karna chahiye?
Kaisi ladkiyo se Shadi kare?
Parde wali ladkiyo se Shadi kare taki aapki Zindagi ko wah khushgawar bana degi.
اپنی زندگی عذاب مت بناؤ
آپکی بیوی آپکی جنت
پردے والی لڑکیوں سے نکاح کرو، شرم و حیا والی لڑکیوں سے نکاح کرو غریب لڑکیوں سے نکاح کرو۔
یہ خواتین تمہاری گھر کو جنت بنا دیں گی، ایسی عورت ایک مرد کے لیے دنیا کا سب سے خوبصورت تحفہ ہے۔
ایسی عورتیں دنیا کی سب سے حسین و جمیل ہے
کیونکہ ان کے دلوں میں ایمان کی دولت ہے اور شرم و حیاء موجود ہے۔
ایسی لڑکیوں کی نا خواہشات زیادہ ہوتی ہیں اور نا ہی یہ جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھتی ہیں،
انکی مکمل زندگی انکے والدین سے شروع ہوتی یے اور اپنے سسرال یعنی اپنے گھر میں ختم ہوتی ہے۔
کسی پینٹ شرٹ والی کی طرف نا چلے جانا کہ وہ بہت خوبصورت ہے، کسی بے پردہ عورت سے نکاح نا کر لینا کہ اسکی طرف دل کھنچا چلا جاتا یے،
کسی بدتمیز لڑکی کی طرف نا چلے جانا کہ زندگی خوبصورت گذرے گی، کسی بداخلاق لڑکی کی طرف مت چلے جانا کہ تم زندگی کو خوشگوار سمجھنے لگو۔
یہ پینٹ شرٹ اور ماڈرن لڑکیاں کسی کو انسان ہی نہیں سمجھتی ہے، یہ خود کو دنیا کی سب سے جدید خدا سمجھتی ہے۔
ان کے اندر ایمان کی دولت نہیں ، ان کے لیے اخلاق و کردار سب کچھ قدامت پسند اور پرانی باتیں ہے۔
ان لڑکیوں کے اندر خدا کا خوف نہیں ہوتا یہ تمہاری نافرمان قرار پایئں گی، یہ لڑکیاں اپنے والدین کی عزت نہیں کرتی تمہارے والدین اور تمہاری عزت کو پیروں میں رکھے گی۔
ایسی لڑکیاں خود کو سب سے پہلے رکھتی ہے، یہ کبھی اپنے ماں باپ کی عزت نہیں کرتی ہے اور نہ کبھی دوسروں کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھتی ہے۔ اس لیے یہ تمہاری باتوں کا خیال کیسے رکھے گی ؟
انکے نزدیک شرم و حیاء صرف کتابی باتیں ہیں،
انکے نزدیک ادب و اخلاق پرانی باتیں ہیں،
ان کے نزدیک عورت کی آزادی سب سے زیادہ اہم ہے، یہ پردے کو جہالت سمجھتی ہیں،
پردہ والی خواتین کو غریب اور حقارت بھری نظروں سے دیکھتی ہیں یہ اسلامی احکامات کا مذاق اڑاتی ہیں.
ان کے سامنے شریعت کی کوئی اہمیت نہیں ہے، یہ خود کو سب سے زیادہ ماڈرن اور لبرل کہلانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔
یہ بواۓ فرنڈ گرل فرنڈ کلچر کو درست مانتی ہیں، انکا کتابوں سے علمی گفتگو سے بزرگوں کی محفلوں سے دل گھبراتا ہے، کالج کینٹین، ریسٹورنٹ اور پارکس وغیرہ انکی پسندیدہ جگہیں ہیں،
ان سے نکاح کرکے زندگی خراب نا کرلینا،
ازدواجی سکون برباد نا کر لینا،
غریب لڑکیوں کی طرف آؤ، ایمان والی لڑکیوں کی طرف آؤ، یہ شاید زیادہ شہرت اور دولت والی نہیں ہونگی لیکن ازدواجی زندگی میں اپنے خاوند کو وہ مقام و مرتبہ ضرور دیگی جتنا کے اُسکا حق ہے۔
یہ شاید عمدہ فرنیچر نہیں لاسکتی، لیکن یہ حیا اور شرم لیکر آۓ گی،
یہ ادب و آداب لیکر آۓ گی، یہ خوب سیرت و اخلاق لیکر آۓ گی، یہ تمہیں گھر میں بادشاہ بنا کر رکھے گی، یہ تمہیں دل و جان سے محبت کرے گی۔ اور خود ملکہ بن کر رہے گی۔
تمہارے حقوق ادا کرے گی، یہ تمہاری ایک تکلیف پر آنسو بہا دے گی، تمہیں بے قرار دیکھ کر وہ بے قرار ہوجائے گی۔ یہ تمہارے تھوڑے دیۓ پر راضی ہو جاۓ گی، تمہاری لائی ہوئی چیزوں میں نقص نا نکالے گی اور اپنے خاوند کی مجبوری کو سمجھ سکے گی۔
تمہاری عزت کو اپنی عزت سمجھے گی، تمہارے والدین کو اپنے والدین سمجھے گی، تمہاری اولاد کی اعلی پرورش کرے گی انہیں حسن اخلاق سکھاۓ گی۔
یہی عورتیں اللہ کی طرف سے نعمت ہیں، مگر افسوس کہ ایسی لڑکیوں کو آج لوگ سب سے زیادہ حقیر سمجھتے ہیں، یہ غریبی کی وجہ سے گھروں میں کنواری بیٹھی ہیں، یہ غریب مزدور کی بیٹیاں دنیا کی سب سے خوب سیرت اور اعلیٰ اخلاق اور اعلیٰ کردار والی ہے۔
ان سے نکاح کرو گھر کو جنت بناؤ۔۔۔۔۔۔!!!!
جہیز کی لالچ میں اپنی زندگی برباد مت کر لینا۔
ماڈرن کلچر کے نام پر کبھی رسوا مت ہونا
اور نہ ہی دکھاوے اور جھوٹے وہواہو کی وجہ سے لبرلو کی غلامی کرنا۔
*عورت جیسے جیسے ترقی کر رہی ہے. ویسے ویسے فحاشی اور بے حیائی پھیل رہی ہے. گھر کا مرد ظالم بنتا جا رہا ہے اور باہر کا مرد ہمدرد بنتا جا رہا ہے..!!
Nice
ReplyDelete