find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Jab Ek Aalima Ladki Apni Saas ki Shikayat lekar Ek Aalim e Deen ke Pahuchi.

Bahu ki Saas Se Shikayat .
Jab ek Bahu Ek Aalim ke Pas apni Saas ki Shikayat lekar aayi.

🌹ﺑِﺴــــــــْــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴـــــــــﻢ🌹
🌹 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🌹
🌹 خـــــــــوشگــــــوار زندگـــــــــی 🌹

💖* بہو کو ساس سے شکایت *💖

💕ایک عالمہ لڑکی اپنی ساس کی شکایت لیۓ عالم دین کے پاس پہنچی💕

💕ایک مرتبہ میرے پاس ایک عالمہ آئ دین کا علم پڑھی ہوئ تھی.

💕کہنے لگی کہ میرے میاں میرے ساتھ بہت اچھے ہیں
💕دنیا میں شاید ایسا میاں کسی کو نہیں ملا ہوگا۔

💕مجھے اللہ نے ایسا متقی، پرہیز گار اور نیکو کار میاں دیا مگر ساس نے میری زندگی جہنم بنا دی یے
ذرا ذرا سی بات پر روک ٹوک کرتی رہتی ہے
💕یہ کرتی ہے وہ کرتی ہے۔ چنانچہ اس نے ساس کے بارے میں چند باتیں کہیں وہ ان سے پوچھنا یہ چاہتی تھی.

💕 کہ اب آپ ذرا اجازت دیجیۓ۔ میں بھی ترکی بترکی جواب دیا کروں اینٹ کا جواب پتھر سے دیا کروں لیکن چونکہ عالمہ تھی ذرا گھبراتی تھی کہ کہیں میں پکڑی نا جاؤں۔

💕اس نے یہ طریقہ سوچا کہ حضرت سے اپرول لے لیتی ہوں چنانچہ اسنے اپنی ساس کی جو اتنی باتیں بتایئں کہ ذرا ذرا سی بات پر یہ کرتی ہے وہ کرتی ہے اور مجھے ذہنی طور پر سکون نہیں لینے دیتی مجھے پڑھانا ہوتا ہے اور مجھے پڑھانے میں دِقت ہوتی ہے اب آپ بتایئں میں کیا کروں۔

💕میں نے اس سے کہا کہ آپکی ساس میں اتنی ساری ناپسندیدہ باتیں ہیں.

💕کوئ بات پسندیدہ بھی ہے ؟

💕تو کہنے لگی کہ مجھے تو کوئ بھی پسندیدہ بات نظر نہیں آئ میں نے بچی کو جواب کیا کہ تمہاری نظر میں انصاف نہیں۔ اگر انصاف کی نظر سے دیکھتی تو تمہیں کوئ نا کوئ اچھائ ضرور نظر آتی وہ پھر کہنے لگی، حضرت! مجھے تو اس میں کوئ اچھائ نظر نہیں آتی.

💕میں نے کہا دیکھو ایک بات بتاؤ تمہارا خاوند اللہ نے تمہیں فرشتوں کی صفات جیسا دے دیا یہ تو بات مانتی ہو ؟
💕کہنے لگی ہاں مانتی ہوں۔

💕 میں نے کہا اس خاوند کی بیوی تمہیں کس نے بنایا یہی تمہاری ساس تھی جو تمہیں پسند کر کے لیکر آئ اس نیک شخص کے لیۓ اسکو اور بھی بڑی لڑکیاں ملتی تھیں کسی اور کو پسند کر لیتی مگر تمہیں پسند کرکے لائ

💕تو یہی ساس تھی جس نے تمہیں اس خاوند کی بیوی بنایا اور تم کہتی ہو کہ میرا خاوند تو فرشتوں جیسی صفات والا خاوند ہے کہنے لگی جی یہی بات ہے۔

💕میں نے کہا، اب اس احسان کا بدلہ تم ساری زندگی نہیں اتار سکتی قرآن میں اللہ نے فرمایا احسان کا بدلہ احسان ہوتا ہے

💕قرآن کی آیت جانتی ہو؟

💕کہنے لگی جی پڑھی ہوئ ہوں۔ میں نے کہا اس احسان کا بدلہ اتارو کہ ساری زندگی اسکے پیر دھو کر پیو کہ اسنے اپنے بیٹے کی بہو کے طور پر تمہارا انتخاب کیا۔

💕کہنے لگی، حضرت!  آپ نے بات سمجھادی، آج کے بعد میں کبھی انکے سامنے اونچا نا بولوں گی اور انکو اپنی ماں کا درجہ دے کر انکی ہر بات برداشت کروں گی۔ واقعی انہی کے صدقے اللہ نے مجھے اتنا اچھا خاوند عطا کیا۔

💕تو جب انسان سمجھتا ہے تو بات جلدی سمجھ آجاتی ہے۔ ساس بہو جھگڑے ذلت کے سوا کچھ نہیں ہوتے۔ ذرا افہام و تفہیم سے بات کر لی جاۓ تو بات سمجھ میں آجاتی ہے

🌷_*کاش کہ  یہ بات تیرے دل میں اتر جائیں*_
🌷_*خواہش صرف اتنی ہےکہ کچھ الفاظ لکھوں جس سے کوئی گمراہی کے راستے پر جاتے جاتے رک جائے نہ بھی رکے تو سوچ میں ضرور پڑ جائے..💕

🌹  سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ۔🌹

⛱️ پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائ کے لئے شیئر کر دینا بھی صدقہ ہے۔ ⛱️

✍ انتخاب: ابوزوضم، بنــــــارســــــی 🌹

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS