Musalman Bhaiyo se gujarish hai ke wah apni Tasweerein Social media par upload nahi karein.
Muslim Khawateen bhi in kamon se Parhej karein.
بہنو کو سخت تنبیہ کی جاتی ہے کہ اپنی تصاویر کو سوشل میڈیا یا ویب اپلوڈنگ یا انٹرنیٹ پر کسی بھی طرح ڈالنے سے پرہیز کریں.
اوپر جو پکچر شئیر کی گئی ہے، اس میں ایک بہن یہی بتا رہی ہیں کہ انتہائی فحش ویب سائٹس پر فاحشہ خواتین کی تصاویر پر مسلمان لڑکیوں کے چہروں کی تصاویر لگا کر اپلوڈ کی جاتی ہیں.
العیاذ باللہ،
ھدی نام کی بہن، جو بہت آرام سے اپنی تصاویر اپلوڈ کر دیتی تھیں، جب انکی تصاویر فحش ویب پر استعمال ہوئی ہیں تو انہیں سبق حاصل ہوا ہے. جس کا وہ اظہار کر رہی ہیں.
واللہ، اس سے زندگیاں برباد ہو جاتی ہیں.
ایسا ہی واقعہ ایک بھائی کے ساتھ ہوا تھا. مجھے یہ لکھتے ہوئے یاد آ گیا وہ واقعہ. حسبنا اللہ و نعم الوكيل. کم و بیش نو دس سال پرانا ہے.
ایک بدمعاش قسم کی لڑکی نے فرینڈ ریکویسٹ ریجکٹ ہونے پر اس بھائی سے بدلہ لیا.
انکی تصاویر چوری کر کے، انہیں برہنہ عورتوں پر ایڈٹ کر کے انکے تمام کانٹیکس کو بھیج دی تھی. مجھے بھی ایک میل موصول ہوئی. میں unknown قسم کے لنکس اوپن نہیں کرتی تھی.
یہ Hotmail کا زمانہ تھا. ساتھ ہی بھائی کی بھی ای میل ملی تو بہت معذرت کر رھے تھے اور بہت ہی زیادہ شرمندہ بھی.
میں نے پھر سمجھایا کہ میں نے تصاویر دیکھی نہیں ہیں، آپ اپنی تصاویر ختم کر دیں. اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ عزت محفوظ رکھے. آمین ثم آمین.
یہ تو ایسی چیز ہے کہ مرد و عورت دونوں ہی اس شر سے بچ نہیں پاتے. اس لیے حفاظت کی دعاؤں کا اہتمام کیجیے. اور اللہ کی ناپسندیدگی والے کاموں سے بچیے. اللہ تعالیٰ سب کو ھدایت دے اور سمجھ عطاء فرمائے آمین.
#لمحہ_فکریہ
Alhamdulillah
ReplyDelete