Musalman ladkiyaan Gair Muslimon ke Sath bhag kar Kyu Shadi kar rahi hai?
Muslim Ladkiyaan Gair Muslimon ke Sath Bhag kar Kyu Shadi kar rahi hai? 02
Muslim Ladkiyaan Gair Muslimon ke Sath Bhag kar Kyu Shadi kar rahi hai? Part 01
"Mera Jism Meri Marji" Fitrat ke khilaf.
عورت جیسے جیسے ترقی کر رہی ہے. ویسے ویسے فحاشی اور بے حیائی پھیل رہی ہے. گھر کا مرد ظالم بنتا جا رہا ہے اور باہر کا مرد ہمدرد بنتا جا رہا ہے......!!
" مسلم لڑکیاں اور فتنہ ارتداد " 02
ایک مسلم لڑکی کی کہانی جس نے غیر مسلم لڑکے کے ساتھ بھاگ کر شادی کر لی اور وہ ہندو مذہب کے اصولوں پر چلنے لگی، لیکن بعد میں فی اس ہندو لڑکے نے اسے چھوڑ دیا اور دوسری لڑکی سے جو اسکے جات برادری کی تھی اس سے شادی کر لی۔
عملیات ,دعا تعویذ کے نام پر ہونے والے فراڈ اور فرضی اور جعلی باباؤں کی حقیقت کے بارے میں جاننے اور "باباازم " کے نام سے لکھی جانے والی قسط کے لیے مواد اکٹھا کرنے کی غرض سے ضلع مہراج گنج کے کچھ جگہوں کا دورہ ہوا جہاں یہ بھی دیکھا گیا کہ مسلم لڑکی غیر مسلم لڑکا سے ناجائز تعلق رکھتی تھی۔
دونوں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن مسلم لڑکی کے گھر والے راضی نہیں تھے تو مسلم لڑکی اپنے عاشق کے ساتھ غیر مسلم ڈھونگی تانترک کے پاس آئی تھی۔
وہ کفریہ و شرکیہ کلمات پر مشتمل کچھ منتر پڑھنے کے لیے دونوں کو دیا اور بدلے میں پانچ ہزار روپئے لیا !
پھر خبر ملی کہ کچھ دنوں کے بعد دونوں بھاگ کر گجرات چلے گئے جہاں کورٹ میرج کر لیے اب مسلم لڑکی مرتدہ ہوگئی تھی۔
جو کبھی ایک وقت کی نماز نہیں پڑھتی تھی اور نو ,دس بجے تک سوتی تھی اب صبح سویرے اٹھ کر نہا دھوکر پوجا پاٹھ کے لیے مندر جانے لگی , اور سب کچھ کام کرنے کے لیے جو ہندو مذہب میں کیا جاتا ہے تاکہ اس کا شوہر اور اس کے گھر والے راضی رہیں۔
لیکن یہ رشتہ زیادہ دنوں تک نہیں چل سکا, لڑکا اور اس کے گھر والے جہیز کا مطالبہ کرنے لگے اور آئے دن مارپیٹ کرنے لگے , لڑکی کا پوجا پاٹھ کام نہ آ سکا اور ایک دن لڑکے نے دوسری شادی کرلی اور اس کو گھر سے باہر نکال دیا یہ پولیس اسٹیشن گئی لیکن وہاں اس کی شکایت پر کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔
مجبورا یہ اپنے میکے چلی آئی کسی طرح مائیکے والے اپنے گھر رکھنے کے لیے راضی ہوئے پھر ایک ادھیڑ عمر کے شرابی مسلم سے شادی کر دیئے۔
جہاں اب یہ لڑکی جوانی میں کی گئی اپنی غلطیوں کی سزا بھگت رہی ہے!
یہ صرف ایک لڑکی نہیں ہے جو فتنہ ارتداد کا شکار ہوئی اور اپنی عزت و آبرو لٹا چکی ہے اور اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر نہ بنا سکی اور سب کچھ برباد کرچکی اور اپنے خاندان کی پیشانی پر بدنما داغ بن چکی ہے بلکہ کئی ہزار مسلم لڑکیاں اس خطرناک فتنے کا شکار ہوئیں اب بھی ہو رہی ہیں ۔
ڈگری تو ایسی ہونی چائیے جو آپکو باوقار اور باحیاء با حجاب بنا دے
ناکہ ایسی جو آپکا حجاب تو ایک طرف آپکے سر سے دوپٹہ بھی اتروا دے.
ؔمحمد عباس الازہری
No comments:
Post a Comment