find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Waisi Ladkiyaan jo Na Mehram ke Muhabbat me padi hui hai.

Muslim Behano se request khud ko dusro ke Mukable mamooli na samjhen.

#Muslim Girls, #Islamic Parda, #Muslim women's, #Hijab #Parda #NaMehram #Nikah

گفتگو ہی بتا دیتی ہے کہ تربیت کی گئی ہے یا فقط پالا گیا ہے.

اے بنت حوا

*خود کو اس کتاب کی طرح نہ بناؤ جسے ہر کوئی جب دل چاہا وقت گزارنے کے لئے پڑھتا ہے جو ہر کسی کو آسانی سے میسر ہو اور جسے پڑھنے کے بعد انسان بھٹک جائے*

  بلکہ

*خود کو اس کتاب کی طرح بناؤ جو لحاف میں لپٹی ہوتی ہے باپردہ جسے ہاتھ لگانے سے پہلے انسان خود کو پاک کرتا ہے.
*جسے پڑھ کر انسان سیدھی راہ پر چلتا ہے*.. ... . . . ✍️

ابھی دنیا میں وہ خمر کشیدہ ہی نہیں کی گئی جس کا نشہ ‘ آدھی رات کو کسی نامحرم سے موبائل پہ بات کرنے سے زیادہ ہو۔

‏غیرمحرم کی محبت بھی اک بیماری ہے
اِس بیماری میں گرفتار قوم ساری ہے
سر ہے سجدے میں مگر دل ہے موبائل کی طرف
کوئی پیارا ہے کسی کا تو کوئی پیاری ہے

جھوٹ کو سچ کے تصور کی روشنی دے کر
رسمی جملوں سے محبت کی اداکاری ہے
دل میں سختی ہے عبادت میں دل نہیں لگتا
راہِ جنت نہیں یہ راہِ بیقراری ہے

‏دیکھ کر پھر ڈیلیٹ کرنے کی باتیں ہونگی
پیار کی آڑ میں دراصل یہ بد کاری ہے
جرم کو خیر کا خوش رنگ سا عنواں دینا
نفس و شیطان کی عیاری و مکاری ہے

مبتلائے عذابِ عشقِ مجازی ہونا
بے سکونو!   یہی اسلام سے غداری ہے
ظاہراً ہنستے ہیں خوشحال نظر آتے ہیں
دل کی دنیا میں مگر روز عزاداری  ہے

غیر محرم سے نگاہوں کو ہٹا کر دیکھو
جان لو!  شعبہءِ ایمان حیا داری ہے
آج موقع ہے گناہوں سے کنارہ کر لو
رب مہربان ہے توبہ ہی سمجھداری ہے
۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS