find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Apni Betiyo ko Ghar ka kam karna bhi sikhaye.

Apni Betiyo ki Parwarish kaise karein ?

Aaj ki Ladkiyaan apna ghar khud barbad kar rahi hai kaise?

*भौतिकवादी युग में लोगो ने मुहब्बत को भी क्रेडिट और डेबिट कार्ड में तौल कर रख दिया है*

खुद को लिबरल का वाहवाही लूटने वाले पाखंडी बनकर शादी नही करे वरना यह नुकसान हो सकता है।

आज की मुस्लिम लड़कियां क्यों गैर मुस्लिमो के साथ भाग कर शादी कर रही है, क्या उनके घरवाले बे गैरत बन गए है?

जब ब्रिटिश प्रधान मंत्री टोनी ब्लेयर की बीवी और बेटी ने सरेआम नकाब पहनी थी और दूसरी यूरोपीय औरतों।से भी ऐसा करने को कही थी।

اپنی بیٹیوں کی پرورش کیسے کریں؟

بیٹیوں کو گھر داری ضرور  سکھائیں.

اپنی بیٹی کو آپ جیسی چاہیں جدید تعلیم دلوائیں مگر ان کو گھر کے کام ضرور سکھائیے انہیں سر چڑھا کر ناکارہ مت بننے دیں.

محبت کریں

بیٹیوں کے احساسات کا خیال کریں

ان کو اچھائی برائی میں فرق سیکھا کر ضرورت کے مطابق آزادی بھی دیں مگر ساتھ ہی ساتھ انہیں یاد دلاتی رہیں کے ان کے ہاتھوں میں آپ کی عزت ہے.

ماسیوں کی عادت نہ ڈالیں.

اسے چھوٹی عمر سے گھریلو سرگرمیوں میں شامل کریں تاکہ انہیں بڑے ہو کر اور سسرال جا کر کام کرنا ظلم نہ لگے.
اپنی بیٹی کو کام کی نہ کاج کی دشمن اناج کی نہ بنائیے.

جس طرح ایک مرد جو کمانے سے جی چرائے اور اپنی بیوی بچوں کی ذمہ داری نہ اٹھائے، وہ عوامی زبان میں ہڈ حرام کہلاتا ہے۔ کاہل کہلاتا ہے۔

بالکل اسی طرح وہ عورت جو گھر کے کاموں سے جی چرائے جسے گھر سنبھالنا نہ آئے وہ بھی اس نکمے مرد کی طرح ہڈ حرام کہلانے کی مستحق ہوتی ہے ۔

بیٹیوں کی شادی سے پہلے ان کے منہ میں لگی چوسنی چھڑوا دیں.

سسرال والے آپ کی بیٹی کو بہو بنانے آئینگے، اسے گود لینے نہیں

کم از کم اتنا کام لڑکی کو ضرور سیکھا کر بھیجیں کہ وہاں کا کام دیکھ کر یہ حیرانی نہ ہو کہ اچھا گھر میں یہ سب بھی ہوتا ہے ؟

اپنی بیٹیوں کو ایک مکمل ذمہ دار عورت بنائیے.

انہیں بتائیے کہ حضرت فاطمہ الزہرہ رضی اللہ تعالی عنہا جو کہ جنت کی تمام عورتوں کی سردار ہیں، وہ بھی اپنے گھریلو کام خود کیا کرتی تھیں، اس لیے گھر کے کام کرنے میں تمھاری کوئی تذلیل نہیں ہوگی.

اشد ضرورت اور دکھ بیماری کے وقت ملازموں کی مدد ضرور لی جا سکتی ہے مگر خود کو ان کا عادی بنا لینا کاہلی اور سستی کے سوا اور کچھ نہیں.

آپ کی بیٹی کی گود میں آپ کی اور اس کے نصیب میں لکھے ہوئے مرد کی پوری نسل پروان چڑھے گی. ایک آرام پسند اور سست عورت پوری نسل کو نکمہ بنانے کی طاقت رکھتی ہے.

ہمارے ارد گرد ایسے کئی سلجھے ہوئے اور پڑھے لکھے خاندان موجود ہیں کہ جن کے گھر کے ماحول اور نسل کو ایک نکمی عورت نے آ کر تباہ کیا.

خدارا اپنی بیٹیوں کو ناکارہ مت بنائیں۔

------------------------------

یہ تحریر صرف اصلاح کے لیے ہے، اسے کوئی ذاتی طور پر نہ لیں۔
اگر آپ مزید تحاریر پڑھنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔  سوال و جواب

بلاگ پر جانے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Aashiyana-E-Haqeeqat

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS