find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

B. S. E. B. 10th Urdu Darakhshan Questions Answers Chapter 32.

 BSEB 10th Urdu Darakhshan Questions Answers Chapter 32.

Bihar Matrice Darakshan Urdu Sawal o Jawab Chapter 32.

BSEB #10th #Urdu #GuessPaper #UrduGuide #BiharBoard #SawalkaJawab #اردو #مختصر_سوالات

BSEB 10th Urdu Darakhshan Chapter 31

BSEB 10th Urdu Darakhshan Chapter 28

BSEB 10th Urdu Darakhshan Chapter 27

BSEB 10th Urdu Darakhshan Chapter 25

BSEB 10th Urdu Darakhshan Chapter 01

      ظفر گورکھپوری 32۔  دوہے

                        دوہا

دوہا ہندی زبان کی ایک قدیم صنف سخن ہے۔ قدیم فارسی رباعی کی طرح دوہے کہ موضوعات بھی عام طور سے پند و نصائح اور مذہب اور اخلاق سے جڑے نکتے ہی تھے۔  دوہے کی زبان بھی بہت عام فہم اور سہل ہوتی تھی۔ جسے ہاٹ بازار، گلی کوچوں میں چلنے پھرنے والا ہر ادنیٰ و اعلیٰ آدمی سمجھ سکے۔
حال کے دنوں میں اردو دوہوں میں موضوعات نے بہت وسعت اور تنوع اختیار کر لیا ہے۔ اس میں ہر طرح کے موضوعات شامل کیے جا رہے ہیں۔
دوہے میں دو مصرعے ہوتے ہیں۔ ہر مصرعے میں ایک وقفہ ہوتا ہے یعنی ہر مصرعے میں دو چرن  ہوتے ہے۔
وقفے سے پہلے کا حصہ سم چرن اور بعد کا حصہ وشم چرن کہلاتا ہے۔
سم چرن میں تیرہ اور وشم چرن میں گیارہ ماترائیں ہوتی ہے۔ عام طور پر دوہے میں ردیف نہیں ہوتی لیکن ہو تو عیب نہیں بلکہ ایک حسن اضافی ہے۔

مختصر ترین سوالات

(1) ظفر گورکھپوری کی پیدائش کب ہوئی؟
جواب - 5 میء 1935

(2) ظفر گورکھپوری کی پیدائش کس ریاست میں ہوئی؟
جواب - اُتر پردیش ریاست کے گورکھپور واقع بانس گاؤں تحصیل کے بيدولی بابو گاؤں میں ہوئی۔

(3) ظفر گورکھپوری کی شاعری کی سب سے بڑی خصوصیات کیا ہے؟
جواب - کلاسیکل شاعری اور جدید شاعری کے ساتھ کیے گئے اُن کے تجربے کا خوبصورت میلان۔

(4) بچوں کے لیے ظفر گورکھپوری کے کون سے دو مجموعے شائع ہوئے ہیں؟
جواب - ناچ ری گڑیاں اور  سچائیاں

(5) ظفر گورکھپوری نے کن کن ملکوں کا دورہ کیا ؟
جواب - ریاست ہائے متحدہ امریکہ
             متحدہ عرب امارات
            سعودی عرب

(6) ظفر گورکھپوری کے مجموعے کا نام لکھیے۔
جواب - ظفر گورکھپوری کی شاعری کے اب تک سات مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔
        تیشہ
        وادی سنگ
       گوکھرو کے پھول
      چراغ چشم تر
      آرپار کا منظر
       زمین کے قریب
      ہلکی تھندی ہوا

مختصر سوالات

(1) ظفر گورکھپوری کا کون سا دوہا آپ کو سب سے زیادہ اچھا لگا اور کیوں؟
جواب - جاکر بیٹھے چار پل، کن پیڑوں کے پاس
          ظفر ہمارے بھاگ میں‌ شہروں کا بن باس

(2) پانچویں دوہے میں ' شہروں کے بن باس ' سے شاعر کی کیا مراد ہے؟
جواب - پانچویں دوہے میں شاعر نے شہر کی بھیڑ بھاڑ ، چینخ و پکار اور بے چینی ظاہر کی ہے۔
جہاں چین سے چار پل بھی نصیب نہیں ہوتا ہے۔ جو اطمینان اور سکون کسی شانت جگہ پر کسی پير کے سائے تلے ملتا ہے وہ کہیں اور کہاں؟
شہر میں جینا تو بن باس جیسا ہوتا ہے۔

(3) پیڑ  پر کلہاڑی گرنے سے شاعر کس طرح لہولہان ہوا؟
جواب - جب کوئی پیر پر کلہاڑی چلائے تو لگے کے میں ہی لہولہان ہو رہا ہوں ۔ شاعر اس طرح لہولہان ہوا ہے اس دوہے میں۔

(4) بچوں کے ٹیوی زیادہ دیکھنے پر شاعر کیوں دکھی ہے؟
جواب - شاعر اس لیے دکھی ہے کے ٹیوی دیکھنے کی وجہ سے بچے کتابیں پڑھنے پر کام وقت دیتے ہیں، جس سے کتابیں یونہی پری رہتی ہے اور انہیں کوئی پڑھنے والا نہیں ہوتا۔

(5) کمپیوٹر سے کیا نقصان پہنچ رہا ہے؟
جواب - کمپیوٹر سے سب سے زیادہ نقصان یہ ہے کہ اس نے آدمی کی سوچنے اور غور و فکر کی صلاحیت ختم کر دی ہے۔ انسان اپنے ذہن کا استعمال کم سے کم کرتے جا رہا ہے۔ اس وجہ سے آدمی اس مشین کا غلام بن گیا ہے۔

------------------------------------

اگر آپ مزید تحاریر پڑھنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔  سوال و جواب
بلاگ پر جانے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Aashiyana-E-Haqeeqat

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS