find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Mera Wala Aeisa Nahi Hai Facebook Pe.

Facebook ki Dosti Kis tarah Larkiyo ki Zindagi Barbad kar rahi hai?

मेरा वाला ऐसा वैसा नहीं है वो डिसेंट है
Kisi Larki Ki Kahani Jise Kisi Larke se Facebook pe Dosti Ho gayi aur Wo use Mohabbat karne lagi shadi Karna Chahti thi mager Bad me wo use hi Blackmail karne Lga....... रेनू अप्पि: मेरा वाला ऐसा नहीं है


میرا والا ایسا نہیں ہے
ضیاء اللہ صادق
رینو باجی میرے آفس کی ایک پری وش صاف ستھری اور نفیس شخصیت کی مالک ایک ایسی لڑکی تھیں جو اپنا کام پوری ایمانداری سے کرتیں۔۔سب ان سے بے انتہا محبت کرتے اور سب کا وہ بہت خیال رکھتی تھیں۔ میں انہیں باجی کہتا  اور وہ مجھے  پیار سے بھائی کہتیں حالانکہ وہ مجھ سے تین چار سال چھوٹی تھیں۔۔۔ لنچ اکثر ہم ساتھ کرتے۔وہ اپنے گھر کی کہانی بڑے پیار سے بتاتیں جو بڑی دلچسپ ہوا کرتی۔
پچھلے کچھ دنوں سے ان میں بڑی تبدیلی آئی تھی۔وہ اور زیادہ ہنسنے مسکرانے لگیں تھیں ۔اپنے کام کے تئیں دیوانگی اور محنت بڑھ گئی تھی۔۔
لنچ کرتے ہوئے میں نے ان سے پوچھ ہی لیا"آپی ان دنوں آپ خوب مسکرا رہیں ہیں"ان کا جواب تھا ہاں بھائی محبت ہو گئی ہے۔
باجی نے تفصیل بتلائی !فیسبک  پہ اس نے مجھے پہلے فرینڈ ریکویسٹ بھیجا تھا۔میں نے قبول کر لیا۔ بندہ بڑا ڈیسینٹ ہے بڑی اچھی لائن لکھتا ہے اور  کمینٹ بھی لا جواب کرتا ہے پرسنالٹی بھی بے مثال ہے۔دو تین دفعہ ملی ہوں ۔میں تو اس کی دیوانی ہو گئی ہوں۔
میں نے باجی کو فیس بک کی دوستی کی بربادی اور بدنامی سے آگاہ کیا اور ایسی چیزوں سے بچنے کا مشورہ دیا۔ باجی نے بڑے پیار سے کہا بھائی تم صحیح کہہ رہے ہو لیکن میرا والا ایسا نہیں ہے وہ شہزادہ ہے جو تمہاری باجی کو شہزادی بناکر لے جائے گا۔۔۔
طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے دس دن ہم آفس سے غائب رہے اور جب آفس پہنچے تو رینو باجی پچھلے تین دنوں سے آ فس بغیر اطلاع دیئے نہیں آئی تھیں۔ فون  بھی بند تھا ۔ان تک رسائی کے دوسرے ذرائع سے بھی کوئی خبر  نہیں ملی۔
آفس کے بعد ہم ان کے گھر پہنچ گئے وہ اپنے آپ کو ایک کمرے میں بند کر کے طبیعت کا بہانا کر کے سو رہیں تھیں بمشکل تمام انہوں نے گیٹ کھولا.  مجھے دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں۔۔ بے تحاشہ رونے کے بعد وہ چپ ہوئیں ۔۔۔اور مجھے اپنے موبائل سے ایک ویڈیو دکھائیں جسے دیکھنا میری ہمت سے باہر کی بات تھی۔ میرے پیر کے نیچے سے زمین کھسکتی ہوئی معلوم ہوئی۔
رینو باجی کا بدبخت کمینہ فیس بک والا دوست اپنی اور رینو باجی کی خراب حالت کی ویڈیو بنا کر ڈیلیٹ کرنے کا پانچ لاکھ روپیہ مانگ رہا تھا ورنہ اسے انٹرنیٹ پر وائرل کرنے کی دھمکی دے رہا تھا۔۔۔۔۔کیا کیا جائے سمجھ میں نہیں آ رہا تھا ۔پھر پیسے دیکر  وہ  ویڈیو ڈیلیٹ کر دے گا اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں تھی۔۔۔۔
بڑی مشکل سے رینو باجی اس حادثہ کو گھر والوں کو بتلانے کے لیے راضی ہوئیں ورنہ وہ خود کشی کو ترجیح دے رہی تھیں ۔پورے واقعے کے علم کے بعد گھر والے کی کیفیت بھی عجیب ہو گئی باجی کی پچپن سال کی بوڑھی ماں دینا دیوی کی طبیعت بگڑ گئی. باپ ساٹھ سال کے پنکج جی کی بولی ہی بند ہو گئی جیسے منھ میں زبان ہی نہ ہو۔۔۔
رینو باجی کے ایک دور کے مامو پولیس میں تھے ان سے رابطہ کیا گیا. پولیس آفیسر کی ہوشیاری سے وہ بد بخت فراڈ لڑکا تین دن بعد پولیس حراست میں تھا ۔
کچھ دنوں بعد رینو باجی آفس آنے لگی  تھیں ۔۔لیکن اب پہلے والی رینو باجی نہیں تھیں وہ اندر سے ٹوٹ گئیں تھیں بکھر گئیں تھیں۔
میں بذریعہ میٹرو  آفس سے روم کے لیے آرہا تھا کہ ایک تقریباً بیس سال کی نازنین اپنے سہیلی سے کہہ رہی تھی "میرا والا ایسا نہیں ہے وہ ڈیسینٹ ہے۔۔ ۔۔۔۔۔۔اور میرا غصہ سے دماغ پھٹ رہا تھا۔۔۔
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS