Kitna Percent sahi hai yah bat ke Har Larke Ek Jaise Nahi Hote?
سب لڑکے ایک جیسے نہیں ہوتے ہے نا ؟
پچھلے سال میں ایک بڑے تعلیمی ادارے کی سیکنڈ ایئر کی تقریباً پانچ سو لڑکیوں سے سیمینار کی صورت میں خود شناسی کے موضوع پربات کر کے باہر آ رہا تھا تو ایک لڑکی تیزی سے میرے پیچھے آئی اور کہنے لگی ...
" ہیلو بات سنو ... میں آپ سے دوستی کرنا چاہتی ہوں"
میں نے مسکرا کر پوچھا "وہ کیا ہوتی ہے؟"
کہنے لگی"آپ اتنے سمجھدار ہیں اتنی اچھی باتیں کرتے ہیں ۔ آپ کو نہیں پتا دوستی کیا ہوتی ہے؟
میں نے کہا - میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں تھوڑا عجیب سوچتا ہوں اور میں دوسروں کو اپنی ڈکشنری سے نہیں بلکہ اُن کو اُن کی ڈکشنری سے سمجھنے کی کوشش کرتا ھوں - کیا پتہ آپ کی ڈکشنری میں دوستی کی تعریف میری ڈکشنری کی تعریف سے مختلف ہو- اور جب ہم ایک دن ایک دوسرے کی ڈیفینیشنز تک پہنچ کر جانیں گے کہ وہ دونوں ایک دوسرے سے مختلف ہیں تو ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہ ملے -
کہنے لگی "ہم فون پر باتیں کریں گے ۔آپ اپنے مسائل اپنی باتیں بتانا مجھے میں اپنے بتاؤں گی" -
تو میں نے پوچھا "تو کیا ہم ملیں گے نہیں؟ میری ڈکشنری کے مطابق تو دوست ملتے بھی ہیں" -
کہنے لگی- "نہیں نہیں ۔ جب کبھی موقع ملا تو مل بھی لیں گے"-
میں نے حیرت سے پوچھا "موقع ملا مطلب ؟ دوست تو وقت نکال کر ملتے ہیں - موقع ملنے پر تھوڑی" -
کہنے لگی - آپ بھی نا - یہ یورپ تھوڑی ہے -
میں نے کہا - اگر یہ یورپ نہیں ہے تو چھپ کر فون پر بات کرنے کا موقع ملنے پر ملنے کو دوستی نہیں کہتے -
کہنے لگی - میں کالج کی سب سے خوبصورت لڑکی ہوں۔ کبھی کسی لڑکے نے میری دوستی کی دعوت پر ایسے سوال نہیں کیے -
میں یہ کہتے ہی چل پڑا - میری ڈکشنری کے مطابق وہ لڑکے نہیں "دھوکے" ہوتے ہیں - مجھے افسوس ہے کہ آپ کو آج تک دھوکے ہی ملے ہیں، کوئی لڑکا نہیں ملا ..!!
Home »
Shauhar-Biwi
» Har Larka Ek Jaisa Nahi hota kitna sahi?
No comments:
Post a Comment