find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Btaiye ke 12 Rabiwwal (Eid Miladunnabi) Shariyat me Mna Kaha hai

Eid Miladunnabi ka jashn mnane se rokne wale btaye ke Shariyat me Mna kaha kiya gya hai?
بتاؤ عید میلاد منع کہاں ہے؟
_______________________
منع کی دلیل :صحیح مسلم سے !
" جس كسى نے بھى كوئى ايسا عمل كيا جس پر ہمارا امر نہيں تو وہ مردود ہے "
صحيح مسلم حديث نمبر ( 1718 ).

اللہ تعالیٰ نے دین اسلام کامل واکمل نازل کیا ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
((اَلْیَوْمَ أَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَرَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلٰمَ دِیْناً)) [المائدۃ:۳]
’’آج میں نے تمہارے لئے دین کو کامل کر دیا اور تم پر اپنا انعام بھرپور کر دیا اور تمہارے لئے اسلام کے دین ہونے پر رضا مند ہو گیا ۔‘‘

دوسری جگہ فرمایا:
((أَمْ لَھُمْ شُرَکَآئُ شَرَعُوْا لَھُمْ مِنَ الدِّیْنِ مَا لَمْ یَأْذَنْ بِہٖ اللّٰہُ وَلَوْ لَا کَلِمَۃُ الْفَصْلِ لَقُضِیَ بَیْنَھُمْ وَاِنَّ الظّٰلِمِیْنَ لَھُمْ عَذَابٌ أَلِیْمٌ))[الشوری:۲۱]
ترجمہ:کیا ان لوگوں نے ایسے (اللہ کے)شریک (مقرر کر رکھے)ہیں جنہوں نے ایسے (احکام )دین مقرر کر دئیے ہیں جو اللہ کے فرمائے ہوئے نہیں ہیں۔اگر فیصلے کے دن کا وعدہ نہ ہوتا تو (ابھی ہی)ان میں فیصلہ کر دیا جاتا ۔یقینا ان ظالموں کے لئے ہی درد ناک عذاب ہے۔‘‘

اور نبی ﷺ نے فرمایا۔
خبردار! تم دین میں نئی ایجادات سے باز آجاؤ، بیشک ہر نئی چیز بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم میں لے جانے والی ہے۔[ابوداؤد،ترمذی]​

نبی ﷺ ان کلمات کو اپنے ہر خطبہ کے اندر پڑھا کرتے تھے۔جب دین کامل و اکمل ہے اور اس میں کسی قسم کا نقص نہیں تو نئی چیز لانے کی گنجائش ہی باقی نہیں رہتی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS