find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Mohabbat jo Allah ne Bnayi hai Ise Karna Kaisa Hai?

Mohabbat Jo Khuda Ne Ata Ki hai uski Hifajat kaise Kare?
سوال : محبت جو اللّہ تعالیٰ کی عطا ہے اسکی حفاظت اور پرورش کیسے ہونی چاہیے ؟
جواب: اگر اللّہ کی محبت کی بات کرتے ہیں تو یہ بات یاد رکھیں کہ اللّہ کی محبت دنیا میں ٹھہرنے کے لئے نہیں ہے ،
اللّہ کی محبت کا مطلب یہ ہے کہ اِس دنیا سے اُس دنیا کی طرف سفر کرنے کا میلان پیدا ہو جائے۔
یہ جو اللّہ تعالیٰ کی عطا کی ہوئی محبت ہے یہ اللّہ کے محبوب حضور پاک ﷺ کے دین کے لئے ہے اور اس راہ پر چلنے والوں اور محسنین کے لئے ہے۔ اب اس محبت کی حفاظت کو آپ نے اپنے ذمے لگا لیا۔
اس لئے محبت کی سب سے بڑی حفاظت یہی ہے کہ ۔۔ محبت اہلِ محبت میں رہے ، محبت ، محبت والوں میں رہے ، اور دل والا دل والوں میں رہے۔ تب اس کا دل "ول" رہے گا ۔ یعنی ٹھیک رہے گا۔
تو یہ ضروری بات ہے کہ عشق والے ، ہمیشہ عشق والوں میں زندہ و سرفراز  رہیں گے ۔
تو آگ ، آگ کے الاوٴ کے ساتھ قائم رہتی ہے اور بُجھنے سے بچ سکتی ہے۔
تو محبت کیسے قائم ہو گی ؟ جب دل والے ، دل والوں کے ساتھ رہیں ، محبت والا کسی اور محبت والے کو تلاش کرے ۔
اس کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپکو اس دین کی لگن میں جو لگن ملی ہے آپ اسکی حفاظت کریں۔
دین میں محبت کے طور پر سر دھڑ کی بازی لگا دیں ۔
بالکل آسان سی بات ہے کہ وقت پر نماز آتی ہے اور وقت پر نماز چلی جاتی ہے ، پھر دوسرا وقت آجاتا ہے۔ مگر ، یہ بھی جہاد کی صورت میں شروع کرو۔
اگر یہ عمل کوئی نہیں روک رہا ، تو پھر تو بڑی آسان سی چیز ہے ۔۔۔۔
اگر آپ کو نماز سے کوئی روک رہا ہے اور جب آپ اسے جھٹک دیتے ہو تو پھر ، نماز بڑی achievement ہو جاتی ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS