find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Majar aur Melo Par Jana Kaisa Hai?

Kya Aeisi koi hadees hai Jisme Majar aur Melo Par Jane se Mna Kiya gya ho?
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ...
کیا مستند احادیث ہیں جن میں مزار اور میلوں پر جانے سے منع کیا گیا ہو
جزاک اللہ خیرا

*11- جہاں غير الله كے نام پر ذبح كيا جاتا هو وهاں الله تعالى كے نام پر ذبح كرنا جائز نهيں*

57. {لَا تَقُمْ فِيهِ أَبَدًا ۚ لَّمَسْجِدٌ أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَىٰ مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ أَحَقُّ أَن تَقُومَ فِيهِ}اس آيت كي باب سے كيا مناسبت هے؟ اور اس ميں عقيدهٍٍء توحيد كے كس مسئله كا بيان هے؟ واضح كريں كه اصل اعتبار مقاصد كا هے،نه كه صرف ناموں كا . نيز كفار سے مشابهت كا ضابطه بيان كريں. اوركفار سے مشابهت حرام هونےكي كيا وجوهات هيں؟

ج) *مناسبت* یہ ہے کہ جس جگہ کی بنیاد کفر پر ہو وہاں پر عبادت کرنا جائز نہیں چاہے وہ مسجد بھی کیوں نہ ہو.
اس میں توحید الوہیت کے بارے میں بیان ہے جس کا تعلق ہر قسم کی عبادت سے ہے. چاہے وہ قولی ، فعلی یا ظاہری و باطنی عبادت ہو.
جس طرح مسجد ضرار کو گرانے کا حکم دیا گیا *_اگرچہ وہ مسجد تھی_* لیکن اس کا *مقصد کفر کو پھیلانا تھا* اسی لئے اصل اعتبار مقاصد کا ہے نہ کہ صرف ناموں کا۔
کفار سے مشابهت سے ضابطه میں دو چیزیں ہیں.1) ایسی چیز جو کافروں کے ساتھ خاص ہو اور ان کی طرف سے ہی آئی ہو یا ان کی طرف سے شروع ہوئی ہو اگرچہ بعد میں آگے پھیل گئی ہو یہ ہے اصل کافروں کی مشابہت 2) دنیا کے کاموں میں ان کی مشابہت یعنی ان جیسا لباس ان جیسا کوئی سٹائل بنانا اس کی بھی اجازت نہیں
*وجوہات:*
1) ان پر اللہ کی لعنت ہے
2) وہ انہی میں سے ہے اور قیامت کے دن ان کے ساتھ ہی اس کا حساب ہوگا.

58. بوانه كهاں هے؟ اور وہاں اونٹ ذبح كرنے كي نذر ماننے والے سے كيا سوال كيے گئے؟ اور ان سؤالات كا كيا مقصد هے؟ مشركين كي مخصوص عبادت گاهوں ميں الله كي عبادت ناجائز هونے كيا وجوهات هيں؟

ج) *بوانہ* ایک جگہ ہے جو مدینہ کے شمال میں سمندر کے ساحل کے ساتھ ہے.
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس صحابی سے *2 سوال کیے :*
1)  کیا وہاں پر جاہلیت کے بتوں میں سے کوئی بت تھا یا نہیں
2) کیا وہاں مشرکین کا میلا لگتا تھا یا نہیں.
ان سوالات کا *مقصد* یہ معلوم کرنا تھا کہ وہاں پر کوئی شرک کا کام تو نہیں ہوتا تھا.
*ناجائز  ہونے کی وجوہات:* 1) مشرکوں کی مشابہت نہ ہو
2)دیکهنے والا غلط فہمی میں عبادت کرنے والے کو کافر نہ قرار ڈالے
3) مشرکین کی حوصلہ افزائی نہ ہو ۔

*12- غير الله كي نذر ونياز شرك هے*

59. نذر كيا هے؟ غير الله كے ليے نذر ماننا شرك كيوں هے؟ نذر ماننا كيسا هے؟ نذر پوري كرنے كا كيا حكم هے؟ اور پوري نه كرنے كي صورت ميں كيا كرنا هوگا؟

ج)نذر کو منت بھی کہتے ہیں جس میں آدمی اللہ کے ساتھ *شرط* لگاتا ہے کہ اگر تو نے میرا یہ کام کردیا تو میں یہ کام کروں گا۔
نذر *عبادت* ہے اس لئے غیر اللہ کے لئے نذر ماننا شرک ہے.
نذر ماننا (یعنی اس کی بتداء) اچھا عمل نہیں ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نذر کے متعلق فرمایا:
"یہ کوئی خیر لے کر نہیں آتا، یہ صرف کسی کنجوس سے مال نکالنے کا طریقہ ہے۔"
نذر پوری کرنا *فرض* ہے اگر وہ جائز ہو.
پوری نہ کرنے کی صورت میں کفارہ دینا ہوگا ۔ کفارہ یہ ہے کہ 10 مسکینوں کو کھانا کھلانا یا 10 مسکینوں کے کپڑوں کا انتظام کرنا یا ایک غلام آزاد کرنا ،
اگر یہ نہ ہو سکے تو 3 دن کے *مسلسل* روزے رکھنا

60. {يُوفُونَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُ مُسْتَطِيرًا} {وَمَا أَنفَقْتُم مِّن نَّفَقَةٍ أَوْ نَذَرْتُم مِّن نَّذْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُهُ}مذكوره آيات كي باب سے كيا مناسبت هے؟

ج) *مناسبت* : یہ ہے کہ یہ دونوں آیات میں نذر کو اور عبادات کے ساتھ بیان کیا ہے جیسے پہلی آیت میں خوف جو کہ عبادت ہے اور دوسری آیت میں صدقہ دینا اس بات کی دلیل ہے کہ نذر بھی *عبادت* ہے اور عبادت غیر اللہ کے لئے کرنا شرک ہے

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS