find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kya Bina Pair Dhake Auraton ki Namaj Nahi ho sakti?

Kya Namaj Padhne ke liye Pair Dhakna Jaruri hai?
Bina Dupatta rakhe kya Namaj Padhi Ja Sakti Hai?
Sawal: Kya Bagair Pair Chhupaye Auraton ki Namaj Nahi hogi?
سوال :کیا بغیر قدم چھپائے عورتوں کی نماز نہیں ہوگی ؟
جواب : ابن ابی شیبہ کی روایت ہے جسے شیخ البانی رحمہ اللہ نے صحیح قرار دیا ہے ۔
قال ابنُ عمرَ إذا صلت المرأةُ فلتصلِّ في ثيابِها كلِّها : الدرعِ والخمارِ والملحفةِ(تمام المنة:162)
ترجمہ: ابن عمر رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جب عورت نماز پڑھے تو مکمل لباس میں نماز پڑھے یعنی قمیص ، دوپٹہ اور قمیص کے اوپر چادر۔
عورت کا یہ لباس سلف کے یہاں معروف ہے اس لئے بحالت نماز جہاں عورت کو بالوں سمیت مکمل جسم چھپانا ہے (سوائے چہرے کے لیکن اجانب ہوں تو چہرہ بھی واجب الستر ہے ) وہیں دبیز کپڑے سے اچھی طرح دونوں قدموں کو بھی ڈھکنا ہے ۔بعض اہل علم نماز میں دونوں قدموں کا ڈھکنا واجب قرار دہتے ہیں ، مالک بن انس کہتے ہیں کہ اگر عورت نے نماز پڑھی اس حال میں کہ اس کے بال کھلے تھے یا اس کے قدموں کا ظاہری حصہ کھلا تھا تو اپنی نماز دہرائے گی اگر وہ نماز کے وقت میں ہی ہو۔
بعض اہل علم عدم وجوب کے قائل ہیں بہر کیف ! احتیاط کا تقاضہ ہے کہ عورت نماز میں اپنے دونوں پیروں کو ڈھک کر نماز پڑھے ۔
جواب از شیخ مقبول احمد سلفی طائف

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS