find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Panchon Namajo ke Sunnat, Farz aur Nawafil Rakat ki tadad, Sunnat aur Farz Namajo ki tadad.

Har Namaj Ki Sunnatein, Nawafil, Farz Kitni rakat hai?
Fajar, Zohar, Asar, Magrib aur Esa ki kitni Rakatein Sunnat, Farz Namaj hai?
اسلام علیکم
ہر نماز کی سنتیں, نوافل, فرض, کتنے کتنے ہیں ایک چاٹ کی صورت میں سینڈ کر دیں پلیز
اللہ ا آپ کوجزاۓ خیر دے آمین

*جواب تحریری

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے فرمایا:

"فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللَّهَ فَرَضَ عَلَيْهِمْ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي يَوْمِهِمْ وَلَيْلَتِهِمْ"
" پھر انھیں بتادو: بے شک اللہ نے اُن پر اُن کے دن اور رات میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں۔"

(صحیح البخاری ج2ص1096 کتاب التوحید باب نمبر1،ح7372 صحیح مسلم ج1ص 37 ح19ترقیم دارالسلام :121 کتاب الایمان باب الدعاء الی الشھادتین وشرائع الاسلام)

سیدہ عائشہ صدیقہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا:

"كَانَ أَوَّلَ مَا افْتُرِضَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةُ : رَكْعَتَانِ رَكْعَتَانِ ، إِلَّا الْمَغْرِبَ، فَإِنَّهَا كَانَتْ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَتَمَّ اللهُ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْعِشَاءَ الْآخِرَةَ أَرْبَعًا فِي الْحَضَرِ ، وَأَقَرَّ الصَّلَاةَ عَلَى فَرْضِهَا الْأَوَّلِ فِي السَّفَرِ "
"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  پر  پہلے جو نماز فرض ہوئی وہ دو دو رکعتیں تھیں سوائے مغرب کے ، پس بے شک وہ تین (رکعتیں) تھیں۔ پھر اللہ نے ظہر، عصر اور عشاء کو حضر (یعنی اپنے علاقے) میں چار رکعتیں پورا کر دیا اور سفر میں نماز اپنے پہلے فرض پر ہی مقرر رہی۔(مسند احمد 6 ص272ح26338وسندہ حسن لذاتہ)

اس حدیث سے درج ذیل باتیں ثابت ہیں:

1۔نمازِ فجر دو رکعتیں فرض ہے ۔

2۔نماز ظہر اپنے علاقے میں چار رکعتیں اور سفر میں دو رکعتیں فرض ہے۔

3۔نماز عصر اپنے علاقے میں چار رکعتیں اور سفر میں دو رکعتیں فرض ہے۔

4۔نماز مغرب تین رکعتیں فرض ہے۔

5۔نماز عشاء اپنے علاقے میں چار رکعتیں اور سفر میں دو رکعتیں فرض ہے۔

دیوبندی نے نماز پنجگانہ کی رکعات کاجو مطالبہ کیا ، وہ اس حدیث سے ثابت ہوگیا اور یاد رہے کہ ان رکعات مذکورہ پر مسلمانوں کا اجماع ہے۔ دیکھئے مراتب الاجماع لابن حزم (ص24۔25) اور میری کتاب توضیح الاحکام (ج1ص 408)

دیوبندی کا یہ کہنا"ہمارے پاس فقہ حنفی میں نماز پنجگانہ کی رکعات کی تعداد موجود ہے۔"غلط ہے، کیونکہ فقہ حنفی تو امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ  کے اجتہاد کا نام ہے اور حنفیوں کے پاس فقہ میں امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ  کی کوئی کتاب موجود نہیں ہے۔ ابن فرقد شیبانی اور قاضی ابو یوسف دونوں جمہور محدثین کے نزدیک ضعیف و مجروح تھے اور ان سے بھی یہ دیوبندی ثابت نہیں ہے۔

امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ  کی وفات کے بہت بعد پیدا ہونے والے قدوری، سرخسی اور ملا مرغینانی وغیرہ کے حوالے فضول ہیں اور انھیں فقہ حنفی کہنا غلط ہے۔

مذکورہ دیوبندی سے ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ وہ صحیح سند کے ساتھ امام ابوحنیفہ  رحمۃ اللہ علیہ  سے  پانچ نمازوں کے فرائض کی تعداد، سنن کی تعداد اور نوافل ثابت کر دیں ،اور اگر نہ کر سکیں تو  پھر اہل حدیث یعنی اہل سنت کے خلاف پروپیگنڈا کرنا چھودیں۔

جب امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ  پیدا نہیں ہوئے تھے تو لوگ کتنی رکعتیں  پڑھتے تھے؟

انھیں کہیں کہ وہ صحیح سند کے ساتھ امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ  سے عشاء کی 17رکعات بھی  ثابت کریں۔ یہ لوگ امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ  کا نام لے کر، اُن کی طرف جھوٹی باتیں منسوب کرکے اہل حدیث (اہلسنت) کو دھوکا دیتے ہیں۔

سنتوں کی تعداد درج ذیل ہے:

1۔صبح کی نماز سے پہلے دو رکعتیں۔

(صحیح بخاری ج 1ص 157 ح 1180 ابواب التطوع باب الرکعتیں قبل الظھر)

2۔ظہر کی نماز سے پہلے دو رکعتیں(صحیح بخاری، دیکھئے سابقہ فقرہ نمر1)

ظہر کی نماز کے بعد دو رکعتیں(صحیح بخاری ،دیکھئے سابقہ فقرہ نمبر1)

ظہر کی نماز سے پہلے چار رکعتیں بھی ثابت ہیں۔

دیکھئے صحیح بخاری(ج1ص 157 ح1182 ابواب التطوع باب الرکعتیں قبل الظھر)

3۔عصر سے پہلے دورکعتیں۔(سنن ابی داود:1272وسندہ حسن)

عصر سے پہلے چار رکعتوں کی فضیلت بھی ثابت ہے۔(دیکھئے سنن الترمذی ،کتاب الصلوٰۃ باب ماجاء فی الاربع قبل العصرح430 وقال:ھذا حدیث حسن غریب "وسندہ حسن)

4۔ مغرب کے بعد دورکعتیں

(صحیح بخاری ج1ص 128 ح937 کتاب الجمعہ باب الصلوٰۃ بعد الجمعۃ  وقبلھا)

5۔ عشاء کے بعد دورکعتیں۔(صحیح بخاری دیکھئے سابقہ فقرہ نمبر4)

"إِلا أَنْ تَطَّوَّعَ "سوائے اس کے جو تم نفل پڑھو۔(صحیح بخاری ج1ص 12ح 46کتاب الایمان باب الزکوٰۃ من الاسلام)کی رُو سے)دودو کرکے) جتنے نوافل پڑھیں جائز ہے۔

دیوبندی کو کہیں کہ ہم نے آپ کے سوال کا جواب صحیح حدیث اور اجماع سے دے دیا ہے ،لہذا آپ اب مسلک اہلحدیث قبول کرلیں۔

اگر وہ مسلک حق قبول نہیں کرتے تو اپنے دعوے کے مطابق امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ  سے صحیح سند کے ساتھ درج ذیل باتیں ثابت کریں:

1۔نماز پنجگانہ کے فرائض کی تعداد

2۔سُنن کی تعداد

3۔نوافل

4۔عشاء کی 17 رکعات

یاد رہے کہ بے سند کتابوں مثلاً قدری، مبسوط ، ہدایہ اور فتاویٰ شامی وغیرہ کے حوالوں کی کوئی ضرورت نہیں اور ضعیف و مجروح راویوں مثلاً قاضی ابو یوسف اور محمد بن الحسن بن فرقد الشیبانی وغیرہ کا کوئی حوالہ پیش نہ کریں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS