Aaj sirf Quran Majeed ko tako me rakhne wali kitab Samajh liya gaya hai?
Jo dil me ho uska Izhar ho to Acha hai magar.....?
جو دل میں ہو اس کا اظہار ہو تو اچھا ہے مگر جو دل میں نہ ہو اس کا اظہار بے معنی و ریاکاری ہے*
اللہ ہر مسلمان کو قرآن سے محبت کرنے والا بنائے
آمین
آج مسلمان قرآن سے محبت کا اظہار اس کو چوم کر ،اس کی قسم کھا کر ،عدالت میں گواہی کے وقت ہاتھ رکھ کر قسم کھانے کے لئے ، طاقوں میں سجا کر رکھنے ، رمضان آنے پر اس کو صرف پڑھنے تاکہ ثواب ملے کسی گستاخ نے قرآن کی بے حرمتی کی تو اس سے لڑنے اس کے خلاف شوشل میڈیا پر اپنے غصہ کا اظہار کرنے کے لئے تیار ہے
ہر وقت تیار ہے
اسے کہنے کی کوئ ضرورت نہیں کہ قرآن سے اس کی عقیدت کتنی ہے بتا دیں
مگر مگر مگر
افسوس مسلمان تیار نہیں ہے تو اس بات کے لئے
اس کو سمجھ کر پڑھا جائے اس میں غور و فکر کیا جائے اللہ رب العزت کی تعلیمات کیا ہے اس کو سمجھا جائے اس پر عمل کیا جائے اس میں پہلی قوموں کے واقعات سے عبرتیں لی جائے اپنی آخرت کو سنوارنے کے لئے دنیا میں کس طرح زندگی گذارنا ہے یہ سمجھنے کے لئے تیار نہیں
آخر اللہ کیونکر اس قوم کی حالت بدلے جو اپنی حالت بدلنے کے لئے تیار نہیں
وہ قوم محض زبانی دعوے پر منحصر ہو
جس نے ایمان کو صرف زبان سے اقرار کرنا ہی جانا ہو
دل سے تصدیق اور عمل سے اظہار کرنا ضروری نہیں سمجھتا ہو ۔۔۔
جس کلمہ طیبہ کو ہم پڑھتے ہیں اس کے دونوں جز کے معنی و مفہوم کو سمجھ کر اس کے تقاضے کو پورا کرتے ہوئے پوری زندگی عمل کرکے رب تعالی کو بتانا ہے
اللہ کی وحدانیت اور رسول کی رسالت کا اقرار تصدیق اور اس کے مطابق عمل کرنے کے بعد ہی ہم شاید اس دعوے پر حسن ظن رکھ سکتے ہیں
اللہ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ دے
آمین
ابن علی
No comments:
Post a Comment