find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ekhtatam E Ramzan Par Alwida Ramzan Kashna Kaisa Hai, Juma tul Wida Ki Sharayi Haishiyat

Ekhtatam E Ramzan Par Alwida Ramzan Kahna Kaisa Hai, Juma tul Wida Ki Sharayi Haishiyat

Ekhtatam E Ramzan Par Alwida Ramzan Kasna Kaisa Hai, Juma tul Wida Ki Sharayi Haishiyat

بِسْـــــــــــــــــــــــمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم وَرَحْمَــــــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــــاتُه
Kya Alwaida Ramzan Kahna Jayez Hai, Kya Alwida Juma Kahna Jayez Hai, Jumatul Wida Ki SHarayi Haishiyat
Alwida Ramzan Aur Alwida Juma Ki Sharayi Haishiyat
✍ تحریر : مسزانصاری
ماہِ رمضان برکات اور خیر و بھلائی کا منبع ہے ۔ اس ماہِ مبارک کا مقصد تزکیہ نفس اور تقاضا رضائے الہٰی ہے ، اس مبارک اور پُرنور شٙھر میں بندے اور خالق کا تعلق مزید مضبوط ہوجاتا ہے ۔ رہی بات کہ رمضان کو الوداع کہنا تو رمضان کے گزرنے کی وجہ سے خصوصی طور پر غم کرنے کی کوئی دلیل نہیں اور نہ ہی اس کے بارے میں شرعئی نص وارد ہوئی ہے ۔ تاہم ماہِ رمضان کو الوداع کہنے میں کوئی حرج نہیں جو انتیس یا تیس دن پر مشتمل ہوتا ہے ، لیکن مومن عبادات و اطاعت اور بندگی کے تقاضوں کو کبھی الوداع نہیں کہہ سکتا ۔
شرعئی لحاظ سے رمضان المبارک کو الوداعی صیغے سے پکارنے میں ان شاءاللہ کوئی حرج نہیں ، تاہم اسکی روایت نہیں ڈالنی چاہیے کہ باقائدہ الوداعی اجتماع ترتیب دیا جائے ۔
اسی سے متعلقہ ایک جمعةالوداع کی بدعت بھی رائج ہے ۔جمعۃ الوداع" کا جو تصوربرصغیر پاک وہند میں پایا جاتا ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں ۔ اس دن باقائدہ اہتمام کیا جاتا ہے ، نئے کپڑے اور تقریبات تک مرتب کی جاتی ہیں ، عام مسلمان جمعۃ الوداع کے خطبہ کی خاص فضیلت سمجھتے ہوئے حاضر ہونے کا بہت اہتمام کرتے ہیں یہاں تک کہ اگر کوئی اس کو چھوڑ دے تو اس کو برے عقیدے والاگردانتے ہیں ، یہ عمل یقینا مضحکہ خیز اور عقل سلیم کے خلاف ہے۔ شریعتِ بیضاء (روشن شریعت) میں اس کی کوئی بنیاد نہیں ۔ عہد نبوی اور عید صحابہ و تابعین میں یہ جمعہ بھی رمضان المبارک کے باقی جمعوں کی طرح گزر جاتا۔ اس کے لیے کبھی کسی نے خصوصی اہتمام نہیں کیا تھا۔ آپﷺ کے صحابہ رضی اللہ اجمعین ، تابعین اور تبع تابعین سے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو مختص کرنا ثابت نہیں اور جو فعل ان تینوں زمانوں میں نہ پایا جائے وہ من گھڑت بدعت ہوتی ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے۔
جس شخص نے ہمارے اس دین میں کسی ایسی بات کا اضافہ کیا جو دراصل اُس میں نہیں ہے وہ مردود ہے۔ (بخاری، رقم2499۔ مسلم، رقم3242)
تم پر لازم ہے کہ تم (دین میں) نئی نئی چیزوں سے بچو، کیوں کہ ہر نئی بات بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے۔ (مشکوٰۃ، رقم165)
دین میں نئی نئی باتیں پیدا کرنا بدترین کام ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے۔ (مسلم، رقم1435)
اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ
ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب
وَالسَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم وَرَحْمَــــــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــــاتُه

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS