find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Suleman Alaihe Salam Ne kitni Shadiyan ki thi?

Suleman Alaihe Salam ki kitni Biwiya Thi?
Suleman Alaihe Salam Ne kitni Shadiyan ki thi?
ایک اور سوال
بخاری میں اتا ہیں کہ سلیمان کی
50۔
60 کبھی
89 کبھی
90 کبھی
100 بیویاں ہیں
ان میں کون سی حدیث صیح ہیں 👆👆👆اور کہاں نبی نے سچا بولا 👉

جواب تحریری

حضرت سلیمان علیہ السلام کی زوجات کی تعداد

الحمد للہ
سلیمان علیہ السلام کے پاس زیادہ سے زيادہ ایک سو زوجات تھیں جس کا ثبوت صحیح بخاری کی مندرجہ ذیل حديث سے ملتا ہے :
ابوھریرہ رضي اللہ تعالی بیان کرتے ہیں :

سلیمان بن داود علیہم السلام نے کہا کہ آج رات میں سو عورتوں کے پاس جاؤں گا ، ہر عورت ایک بچہ جنے گی جو اللہ تعالی کے راستے میں قتال کرے گا ، تو فرشتے نے کہا ان شاءاللہ کہہ لو ، تو انہوں نے نہ کہا اور ان شاءاللہ کہنا بھول گۓ تو اس رات سب کے پاس گۓ تو ان میں سے کسی نے بھی کچھ نہ جنا صرف ایک نے آدھا بچہ جنا ۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ اگر وہ ان شاءاللہ کہہ لیتے تو ایسا نہ ہوتا اور ان کی ضرورت کو پورا کرنے کا باعث بن سکتا تھا ۔ دیکھیں صحیح بخاری حدیث نمبر ( 5242 ) ۔

اور صحیح مسلم کی ( 1654 ) روایت میں نوے عورتوں کا ذکر ہے ، اور  ایک اور روایت جسے امام بخاری نے جھاد کے لیے اولاد طلب کرنے کے باب میں تعلیقا ذکر کیا ہے جس میں ننانویں عورتوں کا ذکر ہے ۔

تو اب یہ کہا جا سکتا ہے کہ جس نے سوکا عدد کہا ہے تو اس نے جبر کسر کیا اور جس نے نوے کا عدد بولا ہے اس نے اسے الغاء کر دیا ہے ، جیسا کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ تعالی نے اس حدیث کی شرح کرتے ہوۓ کہا ہے ۔

لیکن حافظ ابن حجر رحمہ اللہ تعالی نے سلیمان علیہ السلام کا قصہ نقل کرتے ہوۓ البدایۃ والنھايۃ جلد دوم سے سلیمان علیہ السلام کی زوجات کی تعداد کئ ایک سلف سے نقل کیا ہے ، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فتح الباری میں حدیث نمبر ( 3424 ) کی شرح کرتے ہوۓ اسی طرح کہا ہے ۔

تو یہ تعداد بنو اسرائيل سے منقول ہے جس کی نہ تو ہم تصدیق کرتے ہيں اور نہ ہی تکذيب ، اور اوپر بیان کی گئ احادیث میں نہ تو اس کی تائيد ملتی ہے اور نہ ہی نفی ۔

اب ہم اس کے اسباب کی طرف آتے ہیں ، بات یہ ہے کہ اللہ تعالی جسے چاہے جتنا مرضی دنیا کا مال و متاع دے اور اس میں اس کی حکمت اور وسیع فضل ہے ، اللہ سبحانہ تعالی کی کوئ بھی باز پرس نہیں کر سکتا ، اس نے سلیمان علیہ السلام کو خصوصی طور پر ملک عظیم سے نوازا جو ان کے بعد کسی کو بھی نہیں دیا ۔

یہ کوئ بعید نہیں کہ اللہ تعالی نے سلیمان علیہ السلام کو اتنی عظیم طاقت سے نوازا ہوکہ وہ اتنی بڑي تعداد میں زوجات سے شادی کر سکیں ، تو یہ ممکن ہی نہیں کہ کسی مسلمان کے ذھن میں یہ بات پیدا ہوکہ اس مسئلہ میں سلیمان علیہ السلام کی توھین ہے بلکہ یہ تو ان بادشاہت میں تکمیل اور ان کی مردانگي اور اللہ تعالی کے فضل میں سے ہے دیکھیں کہ وہ اللہ تعالی کے راستے میں جھاد کرنے کے لیے یہ خواہش کر رہے ہیں کہ اللہ تعالی انہیں ایک ہی رات میں سو بیٹے عطا کرے جو سب کے سب مجاھد بن کر اللہ تعالی کی راستے میں جھاد کریں ، ہم تو اس واقع سے پہلے اور بعد میں بھی یہ ایمان رکھتے ہیں کہ اللہ تعالی جو چاہے پیدا کرے اور جسے چاہے اختیار کرے اور چن لے ، اس کے حکم کا پیچھا کرنے والا کوئ نہیں اور نہ ہی کوئ اس کے فیصلے کو رد کرنے والا ہے ۔

واللہ تعالی اعلم .

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS