find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Aap Talba (Student) Apne Maqsad ko Pehchane

 Jamia Ke Talba Se Mukhtaser Khitab

[[آپ طلبہ اپنے مقصد کو پہچانیں]]
{جامعہ کے طلبہ سے مختصر خطاب}
اللہ تعالی نے اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم)سے کہا:"آپ نصیحت کریں،نصیحت اہل ایمان کو فائدہ پہچاتی ہیں"۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کو وعظ ونصیحت کیا کرتے تھے۔انہیں خیر کا حکم دیتے اور شر سے منع فرماتے۔توحید کا درس دیتے اور شرکیات سے روکتے اس کی خطرناکی اور ہولناکی سے باخبر کرتے۔آپ کے پند ونصائح سے کافی فائدہ ہوتا۔مردہ دلوں کو تازگی ملتی،بھٹکوں ہووں کو سیدھا راستہ ملتا۔اللہ سے دور رہنے والے اللہ کے قریب ہوجاتے۔غلطیوں میں لت پت افراد کو اپنی غلطی کا احساس ہوتا اور توبہ کرنے پر آمادہ ہوتے۔
اسی لئے سلف بھی اپنے طلبہ کو گاہے بہ گاہے نصیحت کرتے رہے۔علم کی شمع ان کے سامنے روشن کیں۔اور علم کی راہ میں آنے والی مشکلات پر صبر کرنے کی تلقین کرتے رہے۔دنیا کا آسان سے آسان کام بلا محنت کے نہیں ہو سکتا۔تو بھلا علم جو میراث انبیا ہے،جو دنیا کا عظیم ترین سرمایہ ہے وہ کیسے بلا کلفت ومشقت کے حاصل ہوسکتا ہے۔یقینا علم قدم قدم پر عزم اور حوصلے کا متقاضی ہوتا ہے۔جو لوگ بھی علمی میدان میں ماہر ہوئے،اونچا مقام یا اعلی عہدہ حاصل کیا ان کی پوری زندگی جہد مسلسل سے عبارت نظر آتی ہے۔بعض سلف کا یہ قول بڑا مشہور ہے کہ"تن آسانی کے ساتھ علم کا حصول ممکن نہیں" اور"جب تک علم کی راہ میں پورے طور سے آپنے آپ کو لگا نہ دیا جائے اس وقت تک علم اپنا معمولی حصہ بھی ہمیں نہی  دے سکتا"۔طلب علم کے بہت سارے وسائل اور ذرائع ہیں ان میں سے چند  اہم یہ ہیں کہ اس راہ میں لگاتار محنت ومشقت کی جائے، وقت کی حفاظت ہو اور اللہ تعالی کی توفیق کی بھیک اسی سےمانگی جائے ۔
جس طرح ایک مشکل میں پھنسے ہوئے شخص کو کسی طاقتور کے سہارے کی ضرورت پڑتی ہے۔وہ کوئی ایسا راستہ اور طریقہ تلاش کرتا ہے جس کو اپناکر وہ مشکلات سے چھٹکارا حاصل کرلے۔اسی طرح حصول علم کی راہ کٹھن راہ ہے اس میں طلبہ کو سہارے کی ضرورت ہوتی اور ان کے لئے سب سے بڑا سہارا اللہ کا سہارا ہے جو سب سے طاقتور اور سب سے بڑا مددگار ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کبھی غم لاحق ہوتا فورا اللہ کی یاد میں مشغول ہوجاتے،بطور خاص نماز میں مصروف ہوجاتے۔آپ کو اللہ کی یاد سے قلبی سکون حاصل ہوتا،روح کو تسکین ملتی،غم ہلکا ہوتا اور ختم بھی ہوجاتا۔
اس وقت مدارس میں امتحان کا  دور چل رہا ہے،طلبہ امتحان کی تیاریوں میں ہمہ تن مشغول ہیں۔اس موقع سے انہیں سہارے اور مدد کی ضرورت ہے اور میرے خیال میں اللہ کے سہارے سے کوئی بہتر سہارا ان کے نہیں ہوسکتا۔طلبہ کو چاہئے کہ ان ایام میں عبادات اور ذکر واذکار کا خاص اہتمام کریں۔اللہ تعالی سے نزدیکی بنائیں جس کے لئے نماز سب سے کارگر ہتھیار ہوسکتا ہے۔بہت سارے طلبہ امتحان کی تیاری کے دنوں میں اللہ کی یاد سے غافل ہوجاتے ہیں۔رات اور دن کو اس قدر جگتے ہیں کہ بعض نمازیں بھی فوت ہوجاتی ہیں جو کہ طالب علم کے شایان شان اور امتحان کی تیاری کا غلط طریقہ ہے۔نمازوں کو داو پر لگاکر جو بھی کام کیا جائے گا اس میں کامیابی اور اللہ کی برکت شامل حال نہیں ہوگی۔
کتابوں کی تیاری کے لئے لائحہ بنانا بھی ضروری ہے،تاکہ تمام کتابوں کی ٹھیک ٹھیک تیاری وقت سے قبل ہوجائے۔جو اسباق قابل حفظ ہیں انہیں یاد کرلیا جائے اور جو محض سمجھنے والے ہیں انہیں اچھی طرح ذہن نشیں کیا جائے۔بلا سمجھے صرف رٹنے کی کوشش نہ کی جائے اس لئے کہ اکثر بلا سمجھے رٹی ہوئی چیز ذہن سے نکل جاتی ہے۔
امتحان کے دنوں میں بلا ضرورت سفر کرنے ادھر ادھر جانے سے گریز کیا جائے۔زیادہ سے زیادہ وقت کتابوں کے مراجعہ اور مطالعہ پر خرچ کیا جائے۔سفر کرنے سے آدمی کا ذہن مختلف قسم کی الجھنوں کا شکار ہوجاتا ہے۔یکسوئی باقی نہیں رہتی۔پڑھنے کی طرف طبیعت بحال کرنے میں پھر وقت لگتا ہے۔اس لئے طلبہ ان دنوں میں بلا اشد ضرورت آنے جانے سے باز رہیں۔
جب کبھی شیطان آپ کو علم سے متنفر کرے،دل میں علم کے تئیں غلط خیال پیدا ہو فورا اعوذ باللہ پڑھیں اور علم سے متعلق سلف کے سنہری واقعات پڑھنا شروع کردیں۔سماج میں اہل علم کا جو رتبہ ہے اس پر نگاہ ڈال لیں ان شاء اللہ ذہن پھر سے حصول علم کے لئے تیار ہوجائے گا۔شیطان طالب علم کو گمراہ کرنے کی کچھ زیادہ ہی کوشش کرتا ہے،تاکہ اللہ کی عبادت علی وجہ بصیرت نہیں بلکہ لاعلمی کی بنیاد پر ہو۔
اخیر میں دعائیہ کلمات اور چند ضروری ملاحظات پر درس ختم کیا گیا۔
نوٹ:آج بعد نماز عشاء یہ خطاب جامعہ کی مسجد میں تمام قدیم وجدید(شاخ سے آئے طلبہ) طلبہ کے سامنے کیا گیا۔
آصف تنویر تیمی
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS