⚠⁉⚠⁉⚠⁉⚠
خطيب مسجد الحرام مكة المكرمة کے خطبہ جمعہ سے إقتباس:
قیمتیں بہت بلند ہیں
اور عورتیں بـے پردہ ہیں
اور مسجدیں خالی ہیں
اور اللہ تعالی کے احکامات کی بغاوت ہـو رہی ہـے
چوروں کے پاس دلائل ہیں
اور مجاہدں کو ہـتھکڑیا لگا کر پابند سلاسل کر دیا گیا ہـے
اور زنا کو حلال قرار دے دیا گیا
اور نکاح کو مشکل بنا دیا گیا
اور عورتیں مردوں پر حکمرانی کرتی ہیں
اور مسلمانوں کی زمین دشمنوں کے قبضہ میں ہـے
اور فقراء اور مساکین کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہـے ہیں
اور قیامت کی بڑی بڑی تمام نشانیاں پوری ہـوچکی ہیں سوائے چند ایک کے
پس توبہ کو لازم پکڑو توبہ کو لازم پکڑو
سوراخ والے بیگ سے ڈرو!
نیکیوں کو برباد کرنے سے بچو’’ زندگی کم اور کام زیادہ ‘‘اور جس بیگ میں نیکیاں رکھنی ہیں اس میں سوراخ ہیں
آپ وضو بہت اچھے طریقے سے کرتے ہیں؟ لیکن پانی بہت زیادہ ضائع کرتے ہیں (سوراخ والا بیگ )
آپ فقراء اور مساکین پر صدقہ وخیرات کرتے ہیں پھر ان کی تذلیل کرکے ان پر ہـنستے ہیں (سوراخ والا بیگ )
آپ راتوں کو قیام کرتے ہیں دن کا روزہ رکھتے ہیں اور اپنے رب کی اطاعت کرتے ہیں لیکن قطع رحمی بھی کرتے ہیں (سوراخ والا بیگ )
آپ روزہ بھی رکھتے ہیں اور بھوک اور پیاس پر صبر بھی کرتے ہیں لیکن پھر گالی گلوچ لعن طعن بھی کرتے ہیں (سوراخ والا بیگ )
خواتین اپنے کپڑوں کے اوپر عبایا پہننے کے باوجود خوشبو لگا کر بازار آتی ہیں تو کیا فائد ایسے پردے کا؟ (سوراخ والا بیگ )
آپ مہمان کی مہمان نوازی کرتے ہیں اور اس سے حسن سلوک بھی کرتے ہیں لیکن اسکے جانے کے بعد اسکی غیبت اور برائی بھی کرتے ہیں (سوراخ والا بیگ )
اپنی نیکیوں کو ضائع ہـونے سے بچائیں جنہیں بڑی مشکل سے جمع کرتے ہـو اور پھر انہیں کس طرح آسانی کے ساتھ ضائع کر دیتے ہـو خدارا اس سے باز آجاؤ۔۔۔۔ (سوراخ والا بیگ )
.
اے اللہ میں تجھ سے اپنے لیـے اور اپنے دوست واحباب کے لیـے ہـدایت اور مغفرت کا سوال کرتا ہـوں ۔
(عربوں کے عجوبـے یعنی ان کے شوق نرالے ہیں
وہ حج کے سفر کو اس لیـے اختیار نہیں کرتے کیونکہ اس میں بہت بڑی تکلیف اور مشقت ہـے،،، لیکن سیرو سیاحت میں دلچسپی اور رغبت میں تمہیں ذرا بھی تکلیف اور مشقت نہیں ہـوتی؟ کتنی عجیب بات ہـے
(آگاہ رہـو اللہ کا سودا بڑا قیمتی ہـے)
.
قربانی کا جانور تم اس لیـے نہیں خریدتے کہ وہ بہت مہنگا ہـے لیکن معاشرتی سٹیٹس کو برقرار رکھنے لیـے قیمتی قیمتی آئی فون خریدتے ہـو
(آگاہ رہـو اللہ کا سودا بڑا قیمتی ہـے )
..
(آپ فضول گفتگو میں وقت برباد کردیتے ہیں چاہـے وہ دن میں 100 مرتبہ ہی کیوں نہ کرنی پڑے )
اور آپ قرآن کریم کی دس آیات بھی تلاوت نہیں کرتے حجت کے طور پر کیا آپ کے پاس تلاوت قرآن کریم کرنے کی فرصت نہیں؟
(آگاہ رہـو اللہ کا سودا بڑا قیمتی ہـے )
(ان ساری چیزوں کے باوجود اللہ کا دین اور اللہ کی بات بہت قیمتی ہـے اسے چھوڑ کر دنیا کی چیزوں کو اپنانے کی فرصت موجود ہـے)
www.findmrf.blogspot.com
No comments:
Post a Comment