Tauba w astagfar ki fazilat aur bando par Allah ki rahmat.
- *توبہ و استغفار کی فضیلت اور بندوں پر ﷲ کی رحمتوں کا بیان ...*
🍁 سیدنا انس بن مالك رضي الله عنه کہتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی الله عليه وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ﷲ تعالیٰ فرماتا ہے :
*”اے ابنِ آدم! جب تک تو مجھے پکارتا رہے گا، اور مجھ سے پُر امید رہے گا، میں تجھے معاف کرتا رہوں گا اور مجھے تیرے گناہوں کی کوئی پروا نہیں۔*
*اے ابنِ آدم! اگرچہ تیرے گناہ آسمان کے کناروں کو پہنچ جائیں، پھر تو مجھ سے مغفرت طلب کرے تو میں تجھے معاف کر دوں گا اور مجھے کوئی پروا نہیں۔*
*اے ابنِ آدم! اگر تو پوری زمین گناہوں سے بھر کر میرے پاس آئے، مگر میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا ہو، تو میں اتنی ہی زیادہ مغفرت کے ساتھ تجھے قبول کروں گا۔“*
📖 - (سنن الترمذي : ٣٥٤٠، حسن لغيره)
No comments:
Post a Comment