Najar-e-bad se bachane ka tarika.
Najar-e-bad se kaise bacha ja sakta hai?
نظر بد سے لوگ مریں گے۔
اسلام علیکم ہم اپنے پیج ممبرز اور قابل احترام صارفین کو آج ایک راز کی بات بتانے جا رہے ہیں کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ اکثر لڑکیوں کے بال قدرتی طور پر بہت پیارے ہوتے ہیں لیکن کچھ عرصے بعد دیکھو تو بلکل اجڑے ہوۓ باغ کی طرح دیکھائی دیتے ہیں پوچھو تو جواب آتا ہے فلاں شادی یا فنکشن میں بال کھلے چھوڑ کر گئی تھی نظر لگ گئی اور یہ اکثر گرلز کا مسئلہ ہے ویسے بھی نظر بد کے بارے
میں کافی احادیث ہیں
💡💠💡💠💡💠💡💠💡💠💡
🌝نظرِ بد🌝
🌻قرآن و حدیث کی روشنی میں🌻
👀نظر بد جسے زخمِ چشم یا نظر لگنا بھی کہا جاتا ہے اس کا تصور قدیم زمانے سے مختلف اقوام میں پایا جاتا ہے۔ نظر بد کا مسئلہ عقلی لحاظ سے ناممکن نہیں ہے کیونکہ آج کے دور میں یہ بات ایک ثابت شدہ حقیقت ہے کہ اگر آنکھوں میں ایک خاص قسم کی مقناطیسی قوت پر مہارت حاصل کر لی جائے تو آدمی اس کے ذریعے سے دوسروں کے ذہن اور خیالات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ہم میں سے اکثر لوگ ایسے افراد کو جانتے ہوں گے جو آنکھوں کی اس توانائی کے ذریعے انسانوں، جانوروں یا کسی بھی شے پر اثر انداز ہوتے ہیں، لہٰذا نظر بد کا انکار ممکن نہیں ہے اور نہ ہی نظر بد کا وجود عقل و علم کے منافی ہے۔ہمیں انبیاء کی تاریخ میں ایک واقعہ ملتا ہے کہ
💐جب حضرت یعقوبؑ کے گیارہ فرزند اپنے بھائی حضرت یوسف ؑ سے جو اس وقت مصر کے حکمران بن چکے تھے۔ ملاقات کے ارادے سے کنعان سے روانہ ہونے لگے تو حضرت یعقوبؑ نے اپنے گیارہ فرزندوں کو ہدایت کی کہ تم سب ایک دروازے سے داخل نہ ہونا، کیونکہ تمہاری تعداد سے اندیشہ ہے کہ کہیں نظر نہ لگ جائے۔
🌞رسول اللہ صلیؐ اللہ علیہ وسلم کے وقت عرب میں ایسے لوگ موجود تھے جو نظر لگانے میں شہرت رکھتے تھے اور ان کی یہ حالت تھی کہ دعویٰ کرکے نظر لگاتے اور جس چیز کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے دیکھتے، ان کے دیکھتے ہی وہ چیز تباہ ہو جاتی۔ تبلیغ اسلام کے موقع پر کفار نے ان افراد کی خدمات حاصل کیں مگر اللہ نے اپنے نبیؐ کو ان کے شر سے محفوظ رکھا اور ان بدنیتوں کے تمام حربے ناکام ہوگئے، ان کی اس شرانگیزی کو
💠قران مجید فرقان حمید میں اللہ کریم کفار کی نظر بد کا تذکرہ کرتے ہُوئے اِرشاد فرماتا ہے۔
وَاِنۡ يَّكَادُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَيُزۡلِقُوۡنَكَ بِاَبۡصَارِهِمۡ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكۡرَ وَيَقُوۡلُوۡنَ اِنَّهٗ لَمَجۡنُوۡنٌۘ (سورہ القلم 50۔۔52)
اور ضرور کافر تو ایسے معلوم ہوتے ہیں کہ گویا اپنی بد نظر لگا کر تمہیں گرادیں گے جب قرآن سنتے ہیں اور کہتے ہیں یہ ضرور عقل سے دور ہیں۔۔۔۔
(سورہ القلم آیت نمبر ۵۱)۔
🌝حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے اس آیت کی تفسیر میں فرمایا ہے کہ،، وہ (کفار)آپ کو نظر لگا دیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔۔۔
اَلْعَيْنُ حَقٌّ وَلَوْ کَانَ شَيْئٌ سَابَقَ الْقَدْرَ سَقَبَتُْ الْعَيْنُ، وَاِذَا اسْتُغْسِلْتُمْ فَاغْسِلُوا
سنن ابی داود وجامع الترمذی
’’نظر لگنا برحق ہے، اگر کوئی چیز تقدیر سے سبقت کرنے والی ہوتی تو نظر سبقت کرتی اور جب تم سے دھونے کا مطالبہ کیا جائے تو تم دھو دیا کرو۔
لَا رُقْيَةَ اِلاَّ مِنْ عَيْنٍ اَوْ حُمَةٍ ۔۔۔صحیح بخاری
کہ ،،دَم کرنا نظربد یا بخار کیلئے ہی ہے
🎯چنانچہ جس وقت حضور اکرمؐ قرآن کی تلاوت فرما رہے تھے تو ان میں سے ایک کافر آیا اور پوری ہمت سے نظر لگانے کی کوشش کی آپؐ نے لاحول ولا قوۃ الا باللہ پڑھ لیا جس پر وہ کافر ناکام و نامراد واپس چلا گیا۔
(تفسیر ابن عباس ص 741)
🌝حضور اکرمؐ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’نظر لگنا حق ہے اگر کوئی چیز تقدیر سے سبقت کرنے والی ہے تو وہ نظر بد ہے۔(صحیح مسلم )
🌞آپؐ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک اور فرمان ہے کہ میری امت میں قضا و قدر کے بعد اکثر موت نظر لگنے سے ہوگی۔ نیز آپؐ نے فرمایا نظر انسان کو قبر تک پہنچا دیتی ہے اور اونٹ کو ہانڈی تک میری امت کی اکثر ہلاکت اسی میں ہے(تفسیر ابن کثیر)
🌝 سہیل بن حنیفؓ صحابی رسولؐ کو ان کے کسی ساتھی کی نظر لگی اور بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ رسول اکرمؐ کو خبر ہوئی تو آپؐ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی کیوں اپنے بھائی کو قتل کرتا ہے یعنی نظر لگاتا ہے جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کی کسی ایسی چیز کو دیکھے اور وہ اس کو اچھی لگے تو اس کو چاہیے کہ اس کے لئے برکت کی دعا کرے۔(ابنِ ماجہ )
🌝حضرت ابو سعیدؓ فرماتے ہیں کہ حضوراکرمؐ جنات کی اور انسانوں کی نظر بد سے پناہ مانگا کرتے تھے۔ جب سورۃ معوز تین نازل ہوئی تو آپؐ نے انہیں لے لیا اور سب کو چھوڑ دیا(تفسیر ابن کثیر)
🌝امیر المومنین حضرت علیؓ فرماتے ہیں: نظر بد کا لگنا حق ہے اور اس کے دفع کرنے کے لئے دعا سے علاج بھی حق ہے۔
(نہج البلاغہ ص 934)
۔
) فرمان نبوی ہے نظر بد کا لگ جانا حق ہے
(صحیح البخاری، حدیث نمبر 5740)
۔
) نظرِ بد سے اللہ کی پناہ طلب کیا کرو کیوں کہ نظرِبد کا لگنا حق ہے۔
(صحیح ابن ماجہ حدیث نمبر 2827)
۔
) اگر تقدیر سے کوئی چیز سبقت لے جا سکتی تو وہ نظر بد ہوتی۔
(صحیح ابن ماجہ حدیث نمبر 2829)
۔
)بے شک نظر بد انسان پر اثر انداز ہوتی ہے حتٰی کہ اگر وہ ایک اونچی جگہہ پر ہو تو نظر بد کی وجہ سے نیچے گر سکتا ہے۔
(صحیح الجامع حدیث نمبر 1681)
۔
) نظر بد انسان کو موت تک اور اونٹ کو ہانڈی تک پہنچا دیتی ہے۔
(صحیح الجامع حدیث نمبر 4144)
۔
) اللہ کی تقدیر و قضا کے بعد سب سے زیادہ نظر بد کی وجہ سے میری امت میں اموات ہوں گی۔ (صحیح الجامع حدیث نمبر 1606)
🌝جب کوئی شخص ایسی زینت کرے کہ جس پر نظر بد کا خوف ہو تو گھر سے نکلتے وقت سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے ( تحفة الانام ۔361ص )
🌝جب تمہیں ڈر ہو کہ تمہاری نظر کسی کو لگے گی یا کسی کی نظر تمہیں لگے گی تو یہ پڑھو
’’ماشاء اللہ لاقوۃ الا بااللہ "
( سورہ کہف ۔39۔)
🌝نظر بد سے بچنے کے لئے یہ بھی وارد ہوا ہے کہ ہاتھوں کو منہ کے سامنے کرکے سورۃ فاتحہ ، سورۃ اخلاص اور معوذ تین پڑھے (ترمذی )
نظر بد کے اثرات پر یقین رکھنے کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم بلاوجہ شک و شبہات میں مبتلا ہو کر دوسروں کو ہر پریشانی کا مورد الزام قرار دے کر باہمی تعلقات کو خراب کریں اور باہمی طور پر الزام در الزام یا لعن طعن کا سبب بنیں
اور نہ ہی نظر بد کے اثرات کو ختم کرنے کے لئے ہمیں بے ہودہ کاموں و غیر شرعی طریقوں کی پناہ لینی چاہیے
اور نہ ہی اس سلسلے میں پیروں اور جعل ساز تعویذ فروشوں کے جال میں پھنس کر اپنا مال و اسباب اور ذہنی سکون برباد کرنا چاہیے۔
ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہمارے گھروں میں قرآن پاک کی صورت میں منبع شفا موجود ہے اس کے علاوہ احادیث میں دعائیں ہیں ہر مشکل کے حل کے لئے اللہ کے کلام، مسنون دعاؤں اور وظائف کی طرف رجوع کرنا چاہیے.
، اور الحمدللہ 5 Needs HerbalOil پر قرآن و حدیث کی روشنی میں دم کیا جاتا ہے تاکہ جن گرلز کے بال یا جلد نظر بد کی وجہ سے خراب ہو گئے وہ دوباره پیارے اور صحتمند ہو جائیں اور ہمارے جو صارفین فائیو نیڈز ہربل آئل استعمال کر رہے ہیں ان کے بال جب اچھے صحتمند ہو جائیں تو نظر بد سے محفوظ رہیں، اور اللہ پاک کے فضل سے نظر بد سے یقینی چھٹکارا مل جاتا ہے۔
👀👀👀👀copy/paste👀👀
No comments:
Post a Comment