find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

APNE RISHTE ME KAISE MOHABBAT PAIDA KARE?

Apne Talluq Me Kaise Mohabbat Paida Kare?

رشتوں  میں  محبت  کیسے  پیدا  کریں... ؟
1.   ایک دوسرے کو سلام کریں  - (مسلم: 54)
2.   ان سے ملاقات کرنے جائیں  - (مسلم: 2567)
3.   ان کے پاس بیٹھنے اٹھنے کا معمول بنائیں ۔ - (لقمان: 15)
4.   ان سے بات چیت کریں  - (مسلم: 2560)
5.   ان کے ساتھ لطف و مہربانی سے پیش آئیں - (سنن ترمذی: 1924،  صحیح)
6.   ایک دوسرے کو ہدیہ و تحفہ دیا کریں  - (صحیح الجامع: 3004)
7.   اگر وہ دعوت دیں تو قبول کریں  - (مسلم: 2162)
8.   اگر وہ مہمان بن کر آئیں تو ان کی ضیافت کریں  - (ترمذی: 2485، صحیح)
9.   انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں  - (مسلم: 2733)
10.   بڑے ہوں تو ان کی عزت کریں  - (سنن ابو داؤد: 4943،  سنن ترمذی: 1920، صحیح)
11.   چھوٹے ہوں تو ان پر شفقت کریں  - (سنن ابو داؤد: 4943،  سنن ترمذی: 1920، صحیح)
12.   ان کی خوشی و غم میں شریک ہوں  - (صحیح بخاری: 6951)
13.   اگر ان کو کسی بات میں اعانت درکار ہو تو اس کا م میں ان کی مدد کریں  - (صحیح بخاری: 6951)
14.   ایک دوسرے کے خیر خواہ بنیں  - (صحیح مسلم: 55)
15.   اگر وہ نصیحت طلب کریں تو انہیں نصیحت کریں  - (صحیح مسلم: 2162)
16.   ایک دوسرے سے مشورہ کریں  - (آل عمران: 159)
17.   ایک دوسرے کی غیبت نہ کریں  - (الحجرات: 12)
18.   ایک دوسرے پر طعن نہ کریں  - (الھمزہ: 1)
19.   پیٹھ پیچھے برائیاں نہ کریں  - (الھمزہ: 1)
20.   چغلی نہ کریں  - (صحیح مسلم: 105)
21.   آڑے نام نہ رکھیں  - (الحجرات: 11)
22.   عیب نہ نکالیں  - (سنن ابو داؤد: 4875، صحیح)
23.   ایک دوسرے کی تکلیفوں کو دور کریں  - (سنن ابو داؤد: 4946، صحیح)
24.   ایک دوسرے پر رحم کھائیں  - (سنن ترمذی: 1924، صحیح)
25.   دوسروں کو تکلیف دے کر مزے نہ اٹھائیں  - (سورہ مطففین سے سبق)
26.   ناجائز مسابقت نہ کریں۔ مسابقت کرکے کسی کو گرانا بری عادت ہے۔ اس سے ناشکری یا تحقیر کے جذبات پیدا ہوتے ہیں  - (صحیح مسلم: 2963)
27.   نیکیوں میں سبقت اور تنافس جائز ہےجبکہ اس کی آڑ میں تکبر، ریاکاری اور تحقیر کارفرما نہ ہو -
28.   طمع ، لالچ اور حرص سے بچیں  - (التکاثر: 1)
29.   ایثار و قربانی کا جذبہ رکھیں  - (الحشر: 9)
30.   اپنے سے زیادہ آگے والے کا خیال رکھیں  - (الحشر: 9)
31.   مذاق میں بھی کسی کو تکلیف نہ دیں  - (الحجرات: 11)
32.   نفع بخش بننے کی کوشش کریں  - (صحیح الجامع: 3289، حسن)
33.   احترام سے بات کریں۔بات کرتے وقت سخت لہجے سے بچیں  - (آل عمران: 159)
34.   غائبانہ اچھا ذکر کریں - (ترمذی: 2737، صحیح)
35.   غصہ کو کنٹرول میں رکھیں  - (صحیح بخاری: 6116)
36.   انتقام لینے کی عادت سے بچیں  - (صحیح بخاری: 6853)
37.  کسی کو حقیر نہ سمجھیں - (صحیح مسلم: 91)
38.   الله کے بعد ایک دوسرے کا بھی شکر ادا کریں - (سنن ابو داؤد: 4811، صحیح)
39.  اگر بیمار ہوں تو عیادت کو جائیں - (ترمذی: 969، صحیح)
40. اگر کسی کا انتقال ہو جائے تو جنازے میں شرکت کریں - (مسلم: 2162)
اگر کوئی بھی تحریر پسند آئے تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں تاکہ وہ بھی اس سے فاںٔدہ اٹھا پائیں
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شیطان آدمی کے سر کے پیچھے رات میں سوتے وقت تین گرہیں لگا دیتا ہے اور ہر گرہ پر یہ افسوں پھونک دیتا ہے کہ سو جا ابھی رات بہت باقی ہے پھر اگر کوئی بیدار ہو کر اللہ کی یاد کرنے لگا تو ایک گرہ کھل جاتی ہے پھر جب وضو کرتا ہے تو دوسری گرہ کھل جاتی ہے۔ پھر اگر نماز ( فرض یا نفل ) پڑھے تو تیسری گرہ بھی کھل جاتی ہے۔ اس طرح صبح کے وقت آدمی چاق و چوبند خوش مزاج رہتا ہے۔ ورنہ سست اور بدباطن رہتا ہے۔
صحیح بخاری#1142
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی مسلمان کی کوئی دنیاوی تکلیف دور کی، اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کی تکلیفوں میں سے کوئی تکلیف دور فرما دے گا، جس نے دنیا میں کسی تنگ دست کے ساتھ آسانی کی اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ دنیا اور آخرت دونوں میں آسانی کرے گا، اور جس نے دنیا میں کسی مسلمان کے عیب کی پردہ پوشی کی اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کے عیب کی پردہ پوشی کرے گا، جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں لگا رہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی مدد میں ہوتا ہے.  ترمذی 1930
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS