find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Surah Al Furqan Ki Tafseer. (Para 19)

Tafseer-Ul-Quran Surah Al Furqan.

سلسلہ دروس رمضان اور تفسیر قرآن نمبر (19)
پارہ نمبر 19 کے اہم نکات
سورۃ الفرقان، سورہ نمبر:25
1-  برے لوگوں کو اپنا دوست نہ بناؤ ورنہ قیامت کے دن پچھتاوا ہوگا
وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَى يَدَيْهِ يَقُولُ...  ( 28-27)
2-  دو سمندر جو آپس میں ملنے کے باوجود بھی نہیں ملتے ہیں
وَهُوَ الَّذِي مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ هَذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَهَذَا....   ( 53)
3-  عباد الرحمن کی صفات: نرم چال چلتے ہیں، جاہلوں کے منہ نہیں لگتے، راتوں میں قیام و قعود کرتے ہیں، جہنم سے پناہ مانگتے ہیں، بخیلی اور اسراف سے دور رہ کر خرچ کرتے ہیں، شرک نہیں کرتے، نا حق کسی کا قتل نہیں کرتے، زنا نہیں کرتے، جھوٹی گواہی نہیں دیتے، بے کار چیزوں میں مشغول نہیں رہتے، اللہ کی باتوں و آیتوں کو غور سے سنتے اور سمجھتے ہیں، اپنی آل و اولاد کے حق میں بہتری کے لیے اللہ سے دعائیں کرتے ہیں
وَعِبَادُ الرَّحْمَنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا وَإِذَا خَاطَبَهُمُ.....   ( 74-63)
------------------------------------------------------
سورۃ الشعراء، سورہ نمبر: 26
4-  حضرت موسی علیہ السلام اور فرعون کا تفصیلی تذکرہ
وَإِذْ نَادَى رَبُّكَ مُوسَى أَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ....   ( 68-10)
5-  حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تذکرہ
وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَاهِيمَ                 إِذْ قَالَ.....   ( 89-69)
6-  قلب سلیم کا معنی و مفہوم                         إِلَّا مَنْ أَتَى اللّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ  ( 89)
7-  قوم نوح کا ذکر
كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ الْمُرْسَلِينَ  إِذْ قَالَ لَهُمْ.....    ( 122-105)
8-  قوم عاد کا ذکر
كَذَّبَتْ عَادٌ الْمُرْسَلِينَ         إِذْ قَالَ لَهُمْ.....   ( 140-123)
9-  قوم ثمود کا تذکرہ
كَذَّبَتْ ثَمُودُ الْمُرْسَلِينَ      إِذْ قَالَ لَهُمْ.....   ( 159-141)
10-  قوم لوط کا ذکر
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِينَ  إِذْ قَالَ.....   ( 175-160)
11-  قوم شعیب کا تذکرہ
كَذَّبَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ الْمُرْسَلِينَ   إِذْ قَالَ.....  ( 191-176)
12-  قرآن اللہ کی کتاب ہے
وَإِنَّهُ لَتَنْزِيلُ رَبِّ الْعَالَمِينَ  نَزَلَ بِهِ.....    ( 196-192)
13-  شعراء کے تعلق سے قرآن کا نظریہ
وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ  أَلَمْ تَرَ.....   ( 227-224)
--------------------------------------------------------
*سورۃ النمل، سورہ نمبر: 27*
14-  حضرت داؤد و سلیمان علیہما السلام کا تذکرہ: سلیمان علیہ السلام کی خصوصیات و کمالات اور ان کی بادشاہت، وادیء نمل میں چیونٹی کی گفتگو اور سلیمان علیہ السلام کی دعا، ہدہد کی غیر حاضری اور سبب، ملکہء سبا اور اس کی قوم کی حالت زار، سلیمان علیہ السلام کا خط، ملکہ کا وزیروں سے مشورہ اور جواب، ہدیہ و تحائف کے ذریعے سلیمان علیہ السلام کو منانے کی سازش، سلیمان علیہ السلام کا جواب، تخت کی حاضری، سلیمان علیہ السلام کی بادشاہت کے نمونے، ملکہ کا اسلام
وَلَقَدْ آتَيْنَا دَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ عِلْمًا وَقَالَا.....   ( 44-15)
15-  قوم ثمود و قوم لوط کا تذکرہ
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَالِحًا أَنِ.....   ( 59-45)
--------------------------------------------
حافظ رضوان حیدربن عبدالاحدالسلفی جایا مظفرپور بہار
21 مئی 2019ء/ 15 رمضان 1440ھ، منگل
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS