Kalma-E-Taiyyba Ki 8th Shartein " Mohabbat ho Bugj Ke Mnafi Ho"
کلمہ طیبہ "لا الہ الا اللہ" کی شرطیں 8:
کلمہ طیبہ "لا الہ الا اللہ" کی گواہی میں سات شرطوں کا پایا جانا ضروری ہے، ان شرطوں کو پوری کئے بغیر کلمہ طیبہ کی گواہی دینا بے فائدہ اور بے سود ہے۔
اور وہ شرطیں بطور قدرے تفصیل یہ ہیں:
7۔ محبت جو بغض کے منافی ہے:
یعنی "لا الہ الا اللہ" سے اور جس معنی پر یہ کلمہ طیبہ دلالت کرتا ہے اس سے اور جو لوگ اس کے تقاضے پر عمل پیرا ہیں ان سے سچی محبت کرنا۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے:
{ومن الناس من يتخذ من دون الله أندادا يحبونهم كحب الله والذين آمنوا أشد حبا لله} (البقرة:165)
"اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے سوا (دوسروں کو) شریک بناتے ہیں، (اور) ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں جیسی محبت اللہ سے ہونی چاہئے، اور وہ لوگ جو ایمان والے ہیں اللہ سے محبت کرنے میں زیادہ سخت ہوتے ہیں۔"
معلوم ہوا کہ اہل توحید اللہ تعالی سے خالص محبت کرتے ہیں جبکہ اہل شرک اللہ کے ساتھ اوروں سے بھی اسی طرح کی محبت کرتے ہیں جس طرح کی محبت صرف اللہ سے کرنی چاہئے، اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ کلمہ طیبہ "لا الہ الا اللہ" کا جو تقاضا ہے اس کے سراسر خلاف ہے۔
كتاب عقيدة التوحيد لفضيلة الشيخ صالح الفوزان حفظه الله
ترجمہ: افتخار عالم مدنی، دعوہ سنٹر، جبیل، سعودی عرب
No comments:
Post a Comment