Kalma Ki Gawahi Dene Ke Mayne Hai?
Kalma-E-Taiyyba ki Dusri Shart "ilm Jo Jahalat Ke Mnaafi Ho"
کلمہ "لا الہ الا اللہ" کی شرطیں 2
✍ کلمہ "لا الہ الا اللہ" کی شہادت میں سات شرطوں کا پایا جانا ضروری ہے، ان شرطوں کو پوری کئے بغیر کلمہ کی گواہی دینا بے فائدہ و بے سود ہوگا۔
وہ شرطیں بطور تفصیل یہ ہیں:
1- علم جو جہالت کے منافی ہے:
یعنی یہ جاننا کہ کلمہ "لا الہ الا اللہ" کا معنی ومراد کیا ہے؟ اس میں کس چیز کا اثبات اور کس چیز کی نفی کی گئی ہے؟ کس بات کا اقرار اور کس بات کا انکار کیا گیا ہے؟
اللہ تعالی کا فرمان ہے:
(إلا من شهد بالحق وهم يعلمون) (الزخرف:86)
"مگر وہ جو حق کی شہادت دیں اس کا علم رکھتے ہوئے۔" یعنی زبان سے کلمہ "لا الہ الا اللہ" کی گواہی دیں دل سے اس کا معنی ومطلب سمجھتے ہوئے۔
پس اگر کوئی اس کلمہ کا اقرار کرے اور اس کا معنی ومطلب نہ جانے تو یہ کلمہ اس کے لئے نفع بخش ثابت نہیں ہوگا کیونکہ اس نے وہ اعتقاد نہیں رکھا جس پر یہ کلمہ دلالت کرتا ہے۔
كتاب عقيدة التوحيد لفضيلة الشيخ صالح الفوزان حفظه
(ترجمہ: افتخار عالم مدنی)
No comments:
Post a Comment